🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
144. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور سگے رشتے دار ایک دوسرے کے بارے میں زیادہ حق رکھتے ہیں یہ حکم اللہ کی کتاب میں ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11034
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخَى بَيْنَ أَصْحَابِهِ، فَجَعَلُوا يَتَوَارَثُونَ بِذَلِكَ حَتَّى نَزَلَتْ وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ فَتَوَارَثُوا بِالنَّسَبِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا وہ اس بنیاد پر ایک دوسرے کے وارث بنتے تھے یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہو گئی: ”اور سگے رشتے دار ایک دوسرے کے زیادہ لائق ہیں“۔ تو وہ لوگ نسب کے اعتبار سے ایک دوسرے کے وارث بننے لگے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11034]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11748)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11748، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3031»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
145. 29 - 10 - سُورَةُ " بَرَاءَةٌ "
سورت توبہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11035
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: الَّتِي تُسَمُّونَ سُورَةَ التَّوْبَةِ هِيَ سُورَةُ الْعَذَابِ، وَمَا يَقْرَؤُونَ مِنْهَا مِمَّا كُنَّا نَقْرَأُ إِلَّا رُبْعَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تم لوگ جسے سورت توبہ کا نام دیتے ہو وہ سورت عذاب ہے، اور اب اس میں سے جتنے حصے کی تلاوت کی جاتی ہے یہ اس کا چوتھائی حصہ ہے جو ہم اس کی تلاوت کیا کرتے تھے (یعنی باقی آیات منسوخ ہو گئی ہیں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11035]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1352)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
146. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَأَذَانٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى النَّاسِ يَوْمَ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”یہ حج اکبر کے دن، اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے لوگوں کے لئے عام اعلان ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11036
عَنْ سَمُرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ يَوْمَ حَجَّ أَبُو بَكْرٍ بِالنَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ مُعَاذَ بْنَ هِشَامٍ قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان قتل کرتے ہیں: ”حج اکبر کا دن وہ دن ہے جس دن میں ابوبکر نے لوگوں کو حج کروایا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف معاذ بن ہشام کا معاملہ مختلف ہے وہ کہتے ہیں: میں نے اپنے والد کی تحریر میں یہ بات پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11036]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6894)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6894»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11037
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ زَمَنَ الْفَتْحِ:" إِنَّ هَذَا عَامُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ". قَالَ:" اجْتَمَعَ حَجُّ الْمُسْلِمِينَ وَحَجُّ الْمُشْرِكِينَ فِي ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ، وَاجْتَمَعَ النَّصَارَى وَالْيَهُودُ فِي ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ، فَاجْتَمَعَ حَجُّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُشْرِكِينَ وَالنَّصَارَى وَالْيَهُودِ الْعَامَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ، وَلَمْ يَجْتَمِعْ مُنْذُ خُلِقَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ كَذَلِكَ قَبْلَ الْعَامِ وَلَا يَجْتَمِعُ بَعْدَ الْعَامِ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَلَكِنَّ مَتْنَهُ مُنْكَرٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ حج اکبر کا سال ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمانوں کا حج اور مشرکین کا حج مسلسل تین دن تک اکٹھا رہا عیسائیوں اور یہودیوں کا حج مسلسل تین دن تک اکٹھا رہا تو ایک ہی سال میں مسلسل چھ دن تک مسلمانوں مشرکین عیسائیوں اور یہودیوں کا حج اکٹھا رہا جب سے آسمان و زمین پیدا ہوئے ہیں اس وقت سے لے کر اس سال سے پہلے کبھی یہ اکٹھا نہیں ہوا اور اس سال کے بعد قیامت قائم ہونے تک یہ کبھی اکٹھا نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم اس کا متن منکر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11037]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (1826) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7040)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منکر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11038
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ الْعَرَبُ يُحِلُّونَ عَامًا شَهْرًا وَعَامًا شَهْرَيْنِ، وَلَا يُصِيبُونَ الْحَجَّ إِلَّا فِي كُلِّ سِتَّةٍ وَعِشْرِينَ سَنَةً مَرَّةً، وَهُوَ النَّسِيءُ الَّذِي ذَكَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي كِتَابِهِ، فَلَمَّا كَانَ عَامُ حَجِّ أَبِي بَكْرٍ بِالنَّاسِ، وَافَقَ ذَلِكَ الْعَامُ الْحَجَّ، فَسَمَّاهُ اللَّهُ الْحَجَّ الْأَكْبَرَ، ثُمَّ حَجَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ، فَاسْتَقْبَلَ النَّاسُ الْأَهِلَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عرب ایک سال ایک مہینے کو حلال قرار دے دیتے تھے اور ایک سال دو مہینوں کو حلال قرار دیتے تھے، تو وہ ہر چھبیس سال میں ایک مرتبہ حج کے صحیح وقت تک پہنچتے تھے یہ وہ ادھار ہے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں کیا ہے جب وہ سال آیا جس میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو حج کروایا تھا، تو وہ سال حج والا سال ہی تھا، تو اللہ تعالٰی نے اسے حج اکبر کا نام دیا پھر اگلے سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کیا تو لوگوں نے پہلی کے چاند کا درست حساب رکھنا شروع کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک زمانہ اسی حساب سے چل رہا ہے جیسے اس وقت تھا جب اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11038]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2930»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11039
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ عَشْرُ آيَاتٍ مِنْ (بَرَاءَةٌ) عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا بَكْرٍ [ فَبَعَثَهُ بِهَا ] لِيَقْرَأَهَا عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ، ثُمَّ دَعَانِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ، فَحَيْثُ مَا لَقِيتَهُ فَخُذِ الْكِتَابَ مِنْهُ فَاقْرَأْهُ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ". فَلَحِقْتُهُ، فَأَخَذْتُ الْكِتَابَ مِنْهُ، وَرَجَعَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَزَلَ فِيَّ شَيْءٌ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنَّ جِبْرِيلَ جَاءَنِي فَقَالَ: لَنْ يُؤَدِّيَ عَنْكَ إِلَّا أَنْتَ أَوْ رَجُلٌ مِنْكَ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ السُّحَيْمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سورت توبہ کی دس آیات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور انہیں ان کے ہمراہ بھیجا تاکہ وہ اہل مکہ کے سامنے ان کی تلاوت کر دیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوایا اور مجھ سے فرمایا: تم ابوبکر کے پاس پہنچو جہاں تم اس سے ملو گے وہاں تم اس سے تحریر لے لینا اور اہل مکہ کے سامنے تم ان آیات کی تلاوت کرنا میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ملا میں نے ان سے وہ تحریر لے لی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میرے بارے میں کوئی چیز نازل ہو گئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں لیکن سیدنا جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا: آپ کی طرف سے اس فریضے کی ادائیگی صرف آپ خود کر سکتے ہیں یا آپ کے خاندان کا کوئی فرد کر سکتا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر سحیمی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11039]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1296)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1299»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
147. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوَى بِهَا جِبَاهُهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ جو سونے اور چاندی کو خزانے کی شکل میں جمع کرتے ہیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ہیں، تم انہیں دردناک عذاب کی اطلاع دے دو! جب جہنم کی آگ میں اس (سونے چاندی کو) گرم کر کے ان پر لگایا جائے گا اور اس کے ذریعے ان کی پیشانیوں کو داغا جائے گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11040
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: لَا يُكْوَى رَجُلٌ يَكْنِزُ فَيَمَسُّ دِرْهَمٌ دِرْهَمًا وَلَا دِينَارٌ دِينَارًا، يُوَسَّعُ جِلْدُهُ حَتَّى يُوضَعَ كُلُّ دِينَارٍ وَدِرْهَمٍ عَلَى حِدَتِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایسا نہیں ہو گا کہ جس شخص نے خزانہ بنایا ہے، تو اسے یوں داغا جائے کہ پہلے ایک درہم لگایا جائے پھر دوسرا لگایا جائے پہلے ایک دینار لگایا جائے پھر دوسرا لگایا جائے بلکہ اس کی جلد کو پھیلا دیا جائے گا یہاں تک کہ اس پر ہر دینار اور ہر درہم کو الگ سے رکھ دیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11040]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8754)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11041
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ قَالَ: كَبُرَ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، وَقَالُوا: مَا يَسْتَطِيعُ أَحَدٌ مِنَّا لِوَلَدِهِ مَالًا يَبْقَى بَعْدَهُ، فَقَالَ: أَنَا أُفَرِّجُ عَنْكُمْ، فَانْطَلَقُوا وَانْطَلَقَ عُمَرُ، وَاتَّبَعَهُ ثَوْبَانُ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّهُ قَدْ كَبُرَ عَلَى أَصْحَابِكَ هَذِهِ الْآيَةُ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّا لَمْ نَفْرِضِ الزَّكَاةَ إِلَّا لِمَا بَقِيَ مِنْ أَمْوَالِكُمْ، وَإِنَّمَا فَرَضَ الْمَوَارِيثَ فِي الْأَمْوَالِ لِتَبْقَى بَعْدَكُمْ". فَكَبَّرَ عُمَرُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكَ بِمَا يَكْنِزُ الْمَرْءُ؟ الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ إِذَا نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ، وَإِذَا أَمَرَهَا أَطَاعَتْهُ، وَإِذَا غَابَ عَنْهَا حَفِظَتْهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اور وہ لوگ جو سونے اور چاندی کا خزانہ بناتے ہیں، اور انہیں اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ہیں تم انہیں دردناک عذاب کے بارے میں بتا دو“۔ راوی بیان کرتے ہیں: مسلمانوں کو یہ بات بہت گراں گزری انہوں نے کہا: ہم میں سے کوئی شخص اپنے بعد اپنی اولاد کے لئے باقی رہنے والا مال نہیں چھوڑ سکے گا، تو انہوں نے کہا: میں تمہاری طرف سے اس کو دیکھتا ہوں، تم لوگ چلو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ ان کے پیچھے گئے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ کے ساتھیوں پر یہ آیت بہت گراں گزری ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم نے زکوۃ اسی لئے فرض قرار دی ہے تاکہ تمہارے اموال باقی بچ جائیں اور اموال کے بارے میں ہی وارثت کے احکام لازم قرار دیے گئے ہیں تاکہ وہ مال تمہارے بعد والوں کے لئے بچ جائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تکبیر کہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا میں تمہیں اس بارے میں نہ بتاؤں کہ تمہیں کیا چیز خزانہ بنانی چاہیے نیک عورت کہ جب آدمی اس کی طرف دیکھے تو وہ اسے اچھی لگی جب آدمی اسے حکم دے، تو وہ اس کی فرمانبرداری کرے اور جب آدمی اس کے پاس موجود نہ ہو، تو وہ اس کی حفاظت کرے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عمیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11041]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2499)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3106/1، 5717/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
148. قَوْلُهُ تَعَالَى: انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ہلکے ہونے اور بوجھل ہونے (ہر حال میں) نکل کھڑے ہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11042
عَنْ أَبِي رَاشِدٍ قَالَ: رَأَيْتُ الْمِقْدَادَ فَارِسَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا عَلَى تَابُوتٍ مِنْ تَوَابِيتِ الصَّيَارِفَةِ بِحِمْصَ، قَدْ فَضُلَ عَلَيْهَا مِنْ عِظَمِهِ يُرِيدُ الْغَزْوَ، فَقُلْتُ لَهُ: لَقَدْ أَعْذَرَ اللَّهُ إِلَيْكَ، قَالَ: أَتَتْ عَلَيْنَا سُورَةُ الْبُعُوثِ انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوراشد بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شہسوار سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ حمص میں سنیاروں کے ایک صندوق پر بیٹھے ہوئے تھے اور وہ ذرا بڑا تھا ان کا ارادہ جنگ میں حصہ لینے کا تھا میں نے ان سے کہا: اللہ تعالیٰ نے آپ کو معذور قرار دیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: ہم پر روانگی کے حکم سے متعلق یہ آیت آئی تھی: ”تم لوگ ہلکے یا بوجھل ہونے (ہر حال میں) نکل کھڑے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11042]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (236/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
149. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ ائْذَنْ لِي وَلَا تَفْتِنِّي .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ان میں سے کوئی ایسا شخص بھی ہے جو یہ کہتا ہے آپ مجھے (جہاد میں شرکت نہ کرنے) کی اجازت دیں اور مجھے آزمائش کا شکار نہ کریں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11043
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا أَرَادَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَخْرُجَ إِلَى غَزْوَةِ تَبُوكَ قَالَ لِلْجَدِّ بْنِ قَيْسٍ:" مَا تَقُولُ فِي مُجَاهَدَةِ بَنِي الْأَصْفَرِ؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرُؤٌ صَاحِبُ نِسَاءٍ، وَمَتَى أَرَى نِسَاءَ بَنِي الْأَصْفَرِ أَفْتَتِنُ، أَفَتَأْذَنُ لِي فِي الْجُلُوسِ وَلَا تَفْتِنِّي؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ ائْذَنْ لِي وَلَا تَفْتِنِّي أَلَا فِي الْفِتْنَةِ سَقَطُوا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک کے لئے تشریف لے جانے کا ارادہ کیا تو آپ نے جد بن قیس سے کہا: اے جد بن قیس تم بنو اصفر کے ساتھ جہاد کے بارے میں کیا کہتے ہو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایسا شخص ہوں جس کی کئی بیویاں ہیں، اور جب میں بنو اصفر کی عورتوں کو دیکھوں گا، تو میں آزمائش کا شکار ہو جاؤں گا کیا آپ مجھے اجازت دیتے ہیں کہ میں گھر بیٹھا رہوں اور آپ مجھے آزمائش کا شکار نہ کریں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”ان میں سے ایک ایسا شخص بھی ہے جو یہ کہتا ہے: آپ مجھے اجازت دے دیں اور آپ مجھے آزمائش کا شکار نہ کریں خبردار وہ لوگ فتنہ میں گر چکے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11043]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2154)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12654، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5600»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں