الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
128. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَعَلَى الْأَعْرَافِ رِجَالٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور اعراف (کے مقام) پر کچھ لوگ ہوں گے“
حدیث نمبر: 11014
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَدَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ أَصْحَابِ الْأَعْرَافِ، قَالَ:" قَوْمٌ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِمَعْصِيَةِ آبَائِهِمْ، فَمَنَعَتْهُمُ الْجَنَّةَ مَعْصِيَةُ آبَائِهِمْ، وَمَنَعَتْهُمُ النَّارَ قَتْلُهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عمر بن عبدالرحمن بن مدنی اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اصحاب اعراف کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہوں گے جو اللہ کی راہ میں شہید ہو جائیں گے اور یہ اپنے باپ دادا کے نافرمان ہوں گے اور باپ دادا کی نافرمانی ان کو جنت میں جانے سے روک دے گی اور اللہ کی راہ میں قتل ہونا انہیں جہنم میں جانے سے روک دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کا ایک راوی ابومعشر نجیح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11014]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کا ایک راوی ابومعشر نجیح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11014]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3608، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 954، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5702/1، 5703»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
129. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک تمہارا پروردگار وہ اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے“
حدیث نمبر: 11015
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: خَرَجْتُ مِنْ حِمْصَ، فَآوَانِي اللَّيْلُ إِلَى الْبَقِيعَةِ، فَحَضَرَنِي مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، فَقَرَأْتُ هَذِهِ الْآيَةَ مِنَ الْأَعْرَافِ إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: احْرُسُوهُ الْآنَ حَتَّى يُصْبِحَ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ رَكِبْتُ دَابَّتِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں حمص سے نکلا رات کو میں جنگل میں ایک جگہ پر ٹھہرا تو اہل زمین میں سے جنات) میرے پاس آ گئے میں نے سورت اعراف کی یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک تمہارا پروردگار وہ اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے“۔ یہ آیت کے آخر تک تلاوت کی تو ان ہوائی چیزوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: اب تم صبح ہونے تک اس کی حفاظت کرو جب صبح ہوئی تو میں اپنی سواری پر سوار ہوا (اور وہاں سے روانہ ہو گیا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن واضح ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11015]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن واضح ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11015]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
130. قَوْلُهُ تَعَالَى: اجْعَلْ لَنَا إِلَهًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم ہمارے لیے ایک معبود بنا دو“
حدیث نمبر: 11016
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْفَتْحِ وَنَحْنُ أَلْفٌ وَنَيِّفٌ، فَفَتَحَ اللَّهُ مَكَّةَ وَحُنَيْنًا، حَتَّى إِذَا كَانَ بَيْنَ حُنَيْنٍ وَالطَّائِفِ أَبْصَرَ شَجَرَةً كَانَ يُنَاطُ بِهَا السِّلَاحُ فَسُمِّيَتْ ذَاتَ أَنْوَاطٍ، وَكَانَتْ تُعْبَدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -، فَلَمَّا رَآهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - انْصَرَفَ عَنْهَا فِي يَوْمٍ صَائِفٍ إِلَى ظِلٍّ هُوَ أَدْنَى مِنْهُ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْ لَنَا ذَاتَ أَنْوَاطٍ كَمَا لِهَؤُلَاءِ ذَاتُ أَنْوَاطٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا السُّنَنُ، قُلْتُمْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ لِمُوسَى: اجْعَلْ لَنَا إِلَهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ قَالَ: أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِيكُمْ إِلَهًا وَهُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَحَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فتح مکہ کے غزوہ میں شرکت کی ہم ایک ہزار سے زیادہ افراد تھے اللہ تعالیٰ نے مکہ اور حنین فتح کروا دیا یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین اور طائف کے درمیان ایک درخت ملاحظہ فرمایا جس پر ہتھیار لٹکائے جاتے تھے اور جس کو ذات انواط کہا: جاتا تھا اور اس کی عبادت کی جاتی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ملاحظہ فرمایا تو آپ اس سے ہٹ گئے اور ایک اور سائے میں آ گئے جو اس کے قریب موجود تھا یہ ایک گرم دن کی بات ہے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے بھی ذات انواط مقرر کر دیں جس طرح ان لوگوں کا ذات الواط ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: ”یہ طور طریقے ہیں اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم لوگوں نے وہی بات کہی ہے جو بنی اسرائیل نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کہی تھی کہ آپ ہمارے لئے ایک معبود بنا دیں جس طرح ان لوگوں کا ایک معبود ہے، تو انہوں نے یہ کہا: تھا: ”کیا میں اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر تمہارے لئے کوئی اور معبود تلاش کروں جبکہ اس نے تمہیں تمام جہانوں پر فضیلت عطا کی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11016]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11016]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (21/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
131. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكًّا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب اس کے پروردگار نے پہاڑ پر تجلی کی تو اس نے اسے ریزہ ریزہ کر دیا“
حدیث نمبر: 11017
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَمَّا تَجَلَّى اللَّهُ لِمُوسَى بْنِ عِمْرَانَ تَطَايَرَتْ سَبْعَةُ أَجْبَالٍ، فَفِي الْحِجَازِ مِنْهَا خَمْسَةٌ، وَفِي الْيَمَنِ اثْنَانِ، وَفِي الْحِجَازِ أُحُدٌ وَثَبِيرٌ وَحِرَاءٌ وَثَوْرٌ وَوَرْقَانُ، وَفِي الْيَمَنِ حَصُورٌ وَصَبِيرٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو الْمَكِّيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے سامنے تجلی کی تو سات پہاڑ اڑ کر بن گئے جن میں سے پانچ حجاز میں ہیں، اور دو یمن میں حجاز میں یہ ہیں احد، ثبیر، حرا، ثور اور ورقان اور یمن میں یہ ہیں حصور اور صبیر“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن عمرو مکی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11017]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن عمرو مکی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11017]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8259»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
132. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَاخْتَارَ مُوسَى قَوْمَهُ إِلَى آخَرَ الْآيَاتِ . 11018 عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سُئِلَ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسْأَلَةً، فَأُعْطِيَهَا مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْلُهُ: وَاخْتَارَ مُوسَى قَوْمَهُ سَبْعِينَ رَجُلًا إِلَى قَوْلِهِ: فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور موسیٰ نے اپنی قوم کو منتخب کیا .....“ یہ آیات کے آخر تک ہے
حدیث نمبر: 11018
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سُئِلَ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسْأَلَةً، فَأُعْطِيَهَا مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْلُهُ: (وَاخْتَارَ مُوسَى قَوْمَهُ سَبْعِينَ رَجُلًا) إِلَى قَوْلِهِ: (فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ) . رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے ایک سوال پوچھا: گیا (یا سیدنا موسیٰ علیہ اسلام نے ایک چیز مانگی) اور وہ چیز سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دے دی گئی اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ”موسیٰ نے اپنی قوم میں سے ستر افراد کو منتخب کیا“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”تو میں اس کو ان لوگوں کے لئے لکھ لوں گا جو پرہیز گاری اختیار کریں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11018]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11018]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2213)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
133. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّاتِهِمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب تمہارے پروردگار نے اولاد آدم کی پشتوں میں سے ان کی اولاد کو نکالا“
حدیث نمبر: 11019
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فِي قَوْلِهِ: (وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّاتِهُمْ) قَالَ: جَمَعَهُمْ، فَجَعَلَهُمْ أَزْوَاجًا، ثُمَّ صَوَّرَهُمْ فَاسْتَنْطَقَهُمْ فَتَكَلَّمُوا، ثُمَّ أَخَذَ عَلَيْهِمُ الْعَهْدَ وَالْمِيثَاقَ وَأَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ" أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى" قَالَ: إِنِّي أُشْهِدُ عَلَيْكُمُ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ [ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ ] ، وَأُشْهِدُ عَلَيْكُمْ أَبَاكُمْ آدَمَ أَنْ تَقُولُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ: لَمْ نَعْلَمْ بِهَذَا، اعْلَمُوا أَنَّهُ لَا إِلَهَ غَيْرِي وَلَا رَبَّ غَيْرِي وَلَا تُشْرِكُوا بِي شَيْئًا، إِنِّي سَأُرْسِلُ إِلَيْكُمْ رُسُلِي يُذَكِّرُونَكُمْ عَهْدِي وَمِيثَاقِي، وَأُنْزِلُ عَلَيْكُمْ كُتُبِي، قَالُوا: شَهِدْنَا بِأَنَّكَ رَبُّنَا وَإِلَهُنَا، لَا رَبَّ لَنَا غَيْرُكَ، وَلَا إِلَهَ لَنَا غَيْرُكَ، فَأَقَرُّوا، وَرَفَعَ عَلَيْهِمْ آدَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ، فَرَأَى الْغَنِيَّ وَالْفَقِيرَ وَحَسَنَ الصُّورَةِ وَدُونَ ذَلِكَ، فَقَالَ: يَا رَبِّ لَوْلَا سَوَّيْتَ بَيْنَ عِبَادِكَ؟ قَالَ: إِنِّي أَحْبَبْتُ أَنْ أُشْكَرَ، وَرَأَى الْأَنْبِيَاءَ فِيهِمْ مِثْلُ السُّرُجِ عَلَيْهِمْ، خُصُّوا بِمِيثَاقٍ آخَرَ فِي الرِّسَالَةِ وَالنُّبُوَّةِ، وَهُوَ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ إِلَى قَوْلِهِ: عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - كَانَ فِي تِلْكَ الْأَرْوَاحِ، فَأَرْسَلَهُ إِلَى مَرْيَمَ - عَلَيْهَا السَّلَامُ - فَحَدَّثَ عَنْ أُبَيٍّ أَنَّهُ دَخَلَ مِنْ فِيهَا. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ يَعْقُوبَ الرَّبَالِيِّ وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب تمہارے پروردگار نے اولاد آدم کی پشتوں میں سے ان کی اولاد کو نکالا“۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو اکٹھا کیا انہیں جوڑوں کی شکل میں بنایا ان کی شکلیں بنائیں انہیں گویائی عطا کی ان لوگوں نے بات چیت شروع کی تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں سے میثاق لیا اور ان لوگوں کو ان کے اپنے وجود کے بارے میں گواہ بنایا اور فرمایا کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں تو پروردگار نے فرمایا: میں سات آسمانوں اور سات زمینوں کو تم پر گواہ بنا رہا ہوں اور تمہارے جد امجد سیدنا آدم علیہ السلام کو تم پر گواہ بنا رہا ہوں تاکہ تم قیامت کے دن یہ نہ کہو کہ ہمیں اس بات کا پتہ ہی نہیں تھا تم لوگ یہ بات جان لو کہ میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، اور میرے علاوہ اور کوئی پروردگار نہیں ہے، اور تم کسی کو میرا شریک نہیں ٹھہرانا میں تمہاری طرف رسولوں کو مبعوث کروں گا، جو میرا عہد اور میرا میثاق تمہیں یاد دلائیں گے اور میں تم پر اپنی کتابیں نازل کروں گا، تو ان لوگوں نے یہ کہا: ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ تو ہمارا پروردگار اور ہمارا معبود ہے ہمارا تیرے علاوہ اور کوئی پروردگار نہیں ہے، اور ہماری تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ان لوگوں نے اس بات کا اقرار کیا سیدنا آدم علیہ السلام کو ان کے اوپر کیا گیا تاکہ وہ ان لوگوں کا جائزہ لیں، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے خوشحال اور غریب، خوبصورت شکل کے اور کمتر شکل کے (تمام افراد کو) دیکھ لیا انہوں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو نے اپنے بندوں کو ایک جیسا کیوں نہیں بنایا تو پروردگار نے فرمایا: میں نے اس بات کو پسند کیا کہ میرا شکر کیا جائے گا، پھر سیدنا آدم علیہ السلام نے انبیاء کرام کو دیکھا کہ وہ ان لوگوں کے درمیان یوں تھے جیسے چراغ ہوتے ہیں ان انبیاء کرام کو ایک اور میثاق کے حوالے سے مخصوص کیا گیا جو رسالت اور نبوت کے بارے میں تھا اور اس کا ذکر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں ہے: ”اور جب ہم نے انبیاء سے ان کا میثاق لیا“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”عیسیٰ بن مریم“۔ یہ ان ارواح میں ایک تھے اللہ تعالیٰ نے ان کو سیدہ مریم علیہا السلام کی طرف بھیجا تھا راوی نے سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ وہ سیدہ مریم علیہا السلام کے منہ کی طرف سے ان میں داخل ہوئے تھے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنے استاد محمد بن یعقوب ربالی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11019]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنے استاد محمد بن یعقوب ربالی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11019]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (135/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11020
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَخَذَ الْمِيثَاقَ مِنْ ظَهْرِ آدَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِنَعْمَانَ - يَعْنِي: عَرَفَةَ -، فَأَخْرَجَ مِنْ صُلْبِهِ كُلَّ ذُرِّيَّةٍ ذَرَأَهَا، فَنَثَرَهُمْ بَيْنَ يَدَيْهِ [ كَالذَّرِّ ] ، ثُمَّ كَلَّمَهُمْ قِبَلًا، فَقَالَ: أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى شَهِدْنَا أَنْ تَقُولُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَا غَافِلِينَ أَوْ تَقُولُوا إِنَّمَا أَشْرَكَ آبَاؤُنَا مِنْ قَبْلُ وَكُنَّا ذُرِّيَّةً مِنْ بَعْدِهِمْ أَفَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ الْمُبْطِلُونَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے عرفہ میں سیدنا آدم علیہ السلام کی پشت سے میثاق لیا تھا اس نے ان کی پشت سے ان کی ہر اس اولاد کو نکال دیا جس کو اس نے پیدا کرنا تھا اور سیدنا آدم علیہ السلام کے سامنے یوں پھیلا دیا جیسے چیونٹیاں ہوتی ہیں پھر ان کے سامنے آ کر ان کے ساتھ کلام کیا، اور فرمایا: کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں (پروردگار نے فرمایا:) ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن تم یہ کہو کہ ہم اس چیز سے غافل تھے یا تم یہ کہو کہ اس سے پہلے ہمارے باپ دادا شرک کر چکے تھے ہم تو اس کے بعد آنے والی اولاد تھے، تو کیا تو ہمیں ان لوگوں کی وجہ سے ہلاکت کا شکار کر دے گا جو باطل لوگوں نے کام کیا تھا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11020]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11020]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2451، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 83، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3886»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
134. قَوْلُهُ تَعَالَى:(وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ الَّذِي آتَيْنَاهُ آيَاتِنَا) .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم ان لوگوں کے سامنے اس شخص کی خبر بیان کرو جسے ہم نے اپنی نشانیاں دی تھیں“
حدیث نمبر: 11021
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: (وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ الَّذِي آتَيْنَاهُ آيَاتِنَا) قَالَ: هُوَ بُلْعُمٌ، أَوْ قَالَ: بَلْعَامُ بْنُ بَاعَوْرَاءَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم ان لوگوں کے سامنے اس شخص کی خبر بیان کرو جس کو ہم نے آیات عطا کی تھیں“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد بلعم ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) بلعام بن باعوراء ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11021]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11021]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9064)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 11022
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍ [وَ] قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي أُمِّيَّةَ بْنِ أَبِي السَّلْطِ الَّذِي آتَيْنَاهُ آيَاتِنَا فَانْسَلَخَ مِنْهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت امیہ بن ابوسلط کے بارے میں نازل ہوئی تھی (ارشاد باری تعالی ہے:) ”وہ شخص جسے ہم نے اپنی آیات عطا کیں اور وہ ان کو چھوڑ گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11022]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11022]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
135. قَوْلُهُ تَعَالَى: خُذِ الْعَفْوَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم معاف کرنے کو اختیار کرو“
حدیث نمبر: 11023
عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ خُذِ الْعَفْوَ قَالَ: أَمَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - نَبِيَّهُ أَنْ يَأْخُذَ الْعَفْوَ مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس آیت کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم معاف کرنے کو اختیار کرو“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ لوگوں کے اخلاق میں سے معاف کرنے کے اخلاق کو اختیار کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11023]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11023]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1238)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح