🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
374. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کیا ایمان والوں کے لئے وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل رقت کے ساتھ جھک جائیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11403
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ بَيْنَ إِسْلَامِهِمْ وَبَيْنَ أَنْ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ يُعَاتِبُهُمُ اللَّهُ بِهَا إِلَّا أَرْبَعُ سِنِينَ وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ بتایا کہ ان لوگوں کے اسلام قبول کرنے اور اس آیت کے نازل ہونے کے درمیان، صرف چار سال کا فرق ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں پر عتاب کیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور وہ اُن لوگوں کی مانند نہ ہو جائیں، جنہیں پہلے کتاب دی گئی اور جب طویل وقت ہو گیا، تو اُن کے دل سخت ہو گئے اور ان میں سے بہت سے لوگ نافرمان ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن یعقوب زمعی ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابن مدینی نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11403]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9773)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
375. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان رکھو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11404
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَرْبَعِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّجَاشِيِّ قَدِمُوا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَهِدُوا مَعَهُ وَقْعَةَ أُحُدٍ، فَكَانَتْ فِيهِمْ جِرَاحَاتٌ وَلَمْ يُقْتَلْ مِنْهُمْ، فَلَمَّا رَأَوْا مَا بِالْمُؤْمِنِينَ مِنَ الْحَاجَةِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أَهْلُ مَيْسَرَةٍ، فَائْذَنْ لَنَا نَجِيءُ بِأَمْوَالِنَا نُوَاسِي بِهَا الْمُسْلِمِينَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِيهِمْ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِهِ هُمْ بِهِ يُؤْمِنُونَ الْآيَةَ أُولَئِكَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمْ مَرَّتَيْنِ بِمَا صَبَرُوا) فَجَعَلَ لَهُمْ أَجْرَيْنِ قَالَ: (وَيَدْرَؤُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ) قَالَ: تِلْكَ النَّفَقَةُ الَّتِي وَاسَوْا بِهَا الْمُسْلِمِينَ، نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ. قَالُوا: يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، أَمَّا مَنْ آمَنَ مِنَّا بِكِتَابِكُمْ فَلَهُ أَجْرَانِ، وَمَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِكِتَابِكُمْ فَلَهُ أَجْرٌ كَأُجُورِكُمْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَحْمَتِهِ وَيَجْعَلْ لَكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرْ لَكُمْ فَزَادَهُمُ النُّورَ وَالْمَغْفِرَةَ، وَقَالَ: لِئَلَّا يَعْلَمَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَلَّا يَقْدِرُونَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نجاشی کے ساتھیوں میں سے چالیس افراد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے ساتھ غزوہ اُحد میں شریک ہوئے، انہیں زخم لاحق ہوئے، لیکن ان میں سے کوئی بھی شہید نہیں ہوا، جب انہیں اہل ایمان کے ضرورت مند ہونے کا اندازہ ہوا، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم خوشحال لوگ ہیں آپ ہمیں اجازت دیجئے کہ ہم اپنے اموال لے آئیں اور اس کے ذریعے مسلمانوں کے ساتھ بھائی چارہ کریں، تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل کی: ”وہ لوگ جنہیں ہم نے اس سے پہلے کتاب عطا کی اور وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں“۔ (مزید ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”یہ وہ لوگ ہیں کہ جنہیں اُن کا اجر دو مرتبہ عطا کیا جائے گا اس کی وجہ سے، جو انہوں نے صبر سے کام لیا“۔ تو اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں کے لئے دگنا اجر مقرر کر دیا۔ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”وہ لوگ بھلائی کے ذریعے برائی کو پرے کر دیتے ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس سے مراد وہ خرچ ہے، جس کے ذریعے انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا تھا، جب یہ آیت نازل ہوئی، تو انہوں نے کہا: اے مسلمانوں کے گروہ! ہم میں سے جو شخص تمہاری کتاب پر ایمان لائے گا، اسے دگنا اجر ملے گا اور جو تمہاری کتاب پر ایمان نہیں لائے گا، اسے تم لوگوں کے اُجور کی طرح ایک اجر ملے گا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو! اور اُس کے رسول پر ایمان رکھو، وہ اپنی رحمت میں سے دو حصے تمہیں عطا کرے گا اور تمہارے لئے نور بنا دے گا، جس کی مدد سے تم چلو گے اور تمہاری مغفرت کر دے گا“۔ تو اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو ”مزید نور“ اور ”مغفرت“ عطا کی۔ اور اللہ تعالٰی نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”اس کی وجہ یہ ہے کہ اہل کتاب کو یہ بات پتہ چل جائے، کہ وہ اللہ کے فضل میں سے کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11404]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7658»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
376. 29 - 57 - سُورَةُ الْمُجَادَلَةِ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذَا جَاؤُوكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيِّكَ بِهِ اللَّهُ .
سورت مجادلہ کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں، تو تمہیں اُن (نامناسب) کلمات کے ذریعے سلام کرتے ہیں، جن (کلمات) کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے تمہیں سلام نہیں کیا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11405
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ الْيَهُودَ كَانُوا يَقُولُونَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: سَامٌ عَلَيْكُمْ، ثُمَّ يَقُولُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ: (لَوْلَا يُعَذِّبُنَا اللَّهُ بِمَا نَقُولُ) ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَإِذَا جَاؤُوكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيِّكَ بِهِ اللَّهُ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ لِأَنَّ حَمَّادًا سَمِعَ مِنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ فِي حَالَةِ الصِّحَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہودی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہا: کرتے تھے: سام علیکم (یعنی آپ کو موت آئے) پھر وہ دل میں یہ کہتے تھے: ’ ہم جو کہتے ہیں، اس کے حوالے سے اللہ تعالیٰ ہمیں عذاب کیوں نہیں دیتا؟ تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں، تو تمہیں اُن (نامناسب) کلمات کے ذریعے سلام کرتے ہیں، جن (کلمات) کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے تمہیں سلام نہیں کیا“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے، کیونکہ حماد نے صحت کے دوران عطاء بن سائب سے سماع کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11405]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2271) اخرجه احمد فى المسند (6589)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
377. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! جب تم رسول کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11406
عَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: وَنَزَلَتْ فِيَّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً فَقَدَّمْتُ شُعَيْرَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكَ لَزَهِيدٌ". فَنَزَلَتِ الْآيَةُ الْأُخْرَى أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ الْآيَةَ كُلَّهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي حَدِيثِ الصَّحِيحِ: نَزَلَ فِي ثَلَاثِ آيَاتٍ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَبْرَشُ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی تھی: ”اے ایمان والو! جب تم رسول کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کرو، تو اپنی سرگوشی سے پہلے کوئی نذر پیش کرو“ تو میں نے ’ جو، پیش کیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم تو بہت تھوڑا دینے والے ہو، تو دوسری آیت نازل ہوئی: ”کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ اپنی سرگوشی سے پہلے کوئی نذر پیش کرو۔۔۔۔۔۔۔“ یہ مکمل آیت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، اور صحیح کی حدیث میں یہ مذکور ہے کہ میرے بارے میں تین آیات نازل ہوئی تھیں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سلمہ بن فضل ابرش ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11406]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331) اخرجه احمد فى المسند (185/1)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 331»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11407
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا فِي ظِلِّ حُجْرَتِهِ، قَدْ كَانَ يَقْلِصُ مِنْهُ الظِّلُّ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" يَجِيئُكُمْ رَجُلٌ يَنْظُرُ إِلَيْكُمْ بِعَيْنَيْ شَيْطَانٍ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَلَا تُكَلِّمُوهُ". قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ أَزْرَقُ، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَاهُ، قَالَ: عَلَامَ تَشْتُمُنِي أَنْتَ وَأَصْحَابُكَ؟ قَالَ: كَمَا أَنْتَ حَتَّى آتِيَكَ بِهِمْ. فَذَهَبَ فَجَاءَ بِهِمْ، فَجَعَلُوا يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ مَا قَالُوا وَلَا فَعَلُوا. وَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيَحْلِفُونَ لَهُ كَمَا يَحْلِفُونَ لَكُمْ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَجَعَلُوا يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ مَا قَالُوا وَمَا فَعَلُوا حَتَّى تَجَاوَزَ عَنْهُمْ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرے کے سائے میں تشریف فرما تھے، اُس کا سایہ آپ پر پورا نہیں آ رہا تھا، آپ نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: تمہارے پاس ایک شخص آئے گا، جو شیطان کی آنکھوں کے ساتھ تمہاری طرف دیکھے گا، جب تم اسے دیکھو تو اس کے ساتھ بات چیت نہ کرنا، راوی بیان کرتے ہیں: اس دوران نیلی آنکھوں والا ایک شخص آیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ملاحظہ فرمایا، تو اسے بلایا اور آپ نے فرمایا: تم اور تمہارے ساتھی مجھے کیوں برا کہتے ہو؟ اس نے کہا: جہاں آپ ہیں، وہیں رہیں، میں آپ کے پاس اُن کو لے کر آتا ہوں، پھر وہ شخص گیا اور ان لوگوں کو لے کر آیا، تو ان لوگوں نے اللہ کے نام پر حلف اٹھا کر یہ بات کہی کہ انہوں نے کوئی ایسی بات نہیں کہی اور کوئی ایسا کام نہیں کیا، اُن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”جب اللہ تعالیٰ، ان سب لوگوں کو دوبارہ زندہ کرے گا، تو وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے بھی اُسی طرح حلف اٹھائیں گے، جس طرح وہ تمہارے سامنے حلف اٹھاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”انہوں نے اللہ کے نام پر حلف اُٹھا کر یہ کہنا شروع کیا کہ انہوں نے کوئی بات نہیں کی اور کوئی کام نہیں کیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے درگزر کیا۔۔۔۔۔۔۔۔“ باقی روایت حسب سابق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11407]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12307) اخرجه احمد فى المسند (3277 و 2407)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2148، 3267»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11408
قَالَ: فَدَخَلَ رَجُلٌ أَزْرَقُ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، عَلَامَ تَسُبُّنِي أَوْ تَشْتُمُنِي أَوْ نَحْوَ هَذَا؟ قَالَ: وَجَعَلَ يَحْلِفُ. قَالَ: وَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي الْمُجَادَلَةِ وَيَحْلِفُونَ عَلَى الْكَذِبِ وَهُمْ يَعْلَمُونَ وَالْآيَةُ الْأُخْرَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تمہارے سامنے ایک شخص آئے گا، جو شیطان کی آنکھوں کے ذریعے دیکھے گا، راوی کہتے ہیں: تو نیلی آنکھوں والا ایک شخص آیا اور بولا: اے سیدنا محمد! آپ کس بنیاد پر مجھے برا کہتے ہیں، اور مجھ پر تنقید کرتے ہیں؟ یا اس کی مانند کوئی کلمات کہے، راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس نے حلف اٹھانا شروع کر دیا، راوی بیان کرتے ہیں: تو سورت مجادلہ کی یہ آیت نازل ہوئی: ”وہ لوگ جانتے بوجھتے ہوئے، جھوٹا حلف اٹھاتے ہیں“۔ اور دوسری آیت بھی نازل ہوئی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11408]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2270) اخرجه احمد فى المسند (2147)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
378. 29 - 58 - سُورَةُ الْحَشْرِ قَوْلُهُ تَعَالَى: مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ .
سورت حشر کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم نے کھجور کے جو بھی درخت کاٹے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11409
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: رَخَّصَ فِي قَطْعِ النَّخْلِ، ثُمَّ شَدَّدَ عَلَيْهِمْ، فَأَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَيْنَا إِثْمٌ فِيمَا قَطَعْنَا أَوْ فِيمَا تَرَكْنَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ سُفْيَانَ بْنِ وَكِيعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درخت کاٹنے کی اجازت دی اور اس حوالے سے انہیں (نہ کاٹنے کی) سخت تاکید کی، لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے جو درخت کاٹے ہیں، کیا ان کے حوالے سے ہمیں گناہ ہو گا، یا جو چھوڑ دیے ہیں، اُن کے حوالے سے گناہ ہو گا؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم نے جو بھی کھجور کے درخت کاٹے ہیں، یا جن کو اپنی جڑوں پر کھڑا ہوا چھوڑ دیا ہے، تو یہ اللہ تعالیٰ کے اذن کے ساتھ ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد سفیان بن وکیع کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11409]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2189)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
379. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جس کو نفس کے بخل سے بچا لیا گیا، تو یہی لوگ کامیابی پانے والے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11410
عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَسَأَلَهُ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ وَإِنِّي امْرُؤٌ مَا قَدَرْتُ عَلَى أَنْ يَخْرُجَ مِنِّي شَيْءٌ، وَقَدْ خَشِيتُ أَنْ أَكُونَ أَصَابَتْنِي هَذِهِ الْآيَةُ؟ فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: ذَكَرْتَ الْبُخْلَ وَبِئْسَ الشَّيْءُ الْبُخْلُ، وَأَمَّا مَا ذَكَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي الْقُرْآنِ فَلَيْسَ مَا قُلْتَ، ذَاكَ أَنْ تَعْمَدَ إِلَى مَالِ غَيْرِكَ - أَوْ قَالَ: أَخِيكَ - فَتَأْكُلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
اسود بن ہلال بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اُن سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا: ”اور جس شخص کو نفس کے بخل سے بچا لیا گیا، تو یہی لوگ کامیابی حاصل کرنے والے ہیں“۔ اس شخص نے کہا: میں ایک ایسا شخص ہوں کہ میں اس بات کی قدرت نہیں رکھتا کہ میری طرف سے کوئی چیز جائے اور مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اس آیت کا حکم مجھ پر بھی لاگو ہو گا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے بخل کا ذکر کیا ہے اور بخل ایک بری چیز ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے جس چیز کا قرآن میں ذکر کیا ہے، وہ یہ چیز نہیں ہے، جو تم نے بیان کی ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ تم کسی دوسرے کے مال (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اپنے بھائی کے مال کی طرف جاؤ اور اُسے کھا لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11410]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9060)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
380. 29 - 59 - سُورَةُ الْمُمْتَحَنَةِ قَوْلُهُ تَعَالَى: لَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ تمہیں ان لوگوں کے حوالے سے منع نہیں کرتا جنہوں نے دین کے بارے میں، تمہارے ساتھ جنگ نہیں کی“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11411
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَدِمَتْ قُتَيْلَةُ ابْنَةُ الْعُزَّى بْنِ عَبْدِ أَسْعَدَ مِنْ بَنِي مَالِكِ بْنِ حَسَلٍ عَلَى ابْنَتِهَا أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ بِهَدَايَا ضِبَابٍ وَأَقِطٍ وَسَمْنٍ، وَهِيَ مُشْرِكَةٌ، فَأَبَتْ أَسْمَاءُ أَنْ تَقْبَلَ هَدِيَّتَهَا وَتُدْخِلَهَا بَيْتَهَا، فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَقْبَلَ هَدِيَّتَهَا وَتُدْخِلَهَا بَيْتَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: قتیلہ بنت عزی بن عبداسعد، جن کا تعلق بنو مالک بن حسل سے ہے، وہ اپنی صاحبزادی سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما کے پاس تحائف لے کر آئیں، جن میں گوہ تھی، پنیر تھا اور گھی تھا، وہ خاتون مشرک تھیں۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے اُن کے تحائف قبول کرنے اور انہیں اپنے گھر میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اللہ تعالیٰ، اُن لوگوں کے حوالے سے تمہیں منع نہیں کرتا، جنہوں نے تمہارے ساتھ دین کے بارے میں، تمہارے ساتھ جنگ نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کو حکم دیا کہ وہ اس خاتون کے تحائف قبول کر لیں اور انہیں اپنے گھر میں آنے دیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11411]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15679، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5859/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
381. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! جو مومن خواتین تمہارے پاس آئیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11412
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ فَامْتَحِنُوهُنَّ اللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِهِنَّ قَالَ: كَانَتِ الْمَرْأَةُ إِذَا جَاءَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَلَّفَهَا عُمَرُ بِاللَّهِ مَا خَرَجَتْ رَغْبَةً بِأَرْضٍ عَنْ أَرْضٍ، وَبِاللَّهِ مَا خَرَجَتِ الْتِمَاسَ دُنْيَا، وَبِاللَّهِ مَا خَرَجَتْ إِلَّا حُبًّا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب مومن خواتین ہجرت کر کے تمہارے پاس آئیں، تو تم اُن کا امتحان ہو! اللہ تعالیٰ اُن کے ایمان کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب (ایسی کوئی خاتون، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتی تھی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس سے اللہ کے نام کا حلف لیتے تھے کہ وہ محض ایک علاقے سے دوسرے علاقے کی طرف منتقل ہونے کے لئے نہیں آئی ہے اور اللہ کی قسم! وہ کسی دنیاوی مقصد کے حصول کے لئے نہیں آئی، اللہ کی قسم! وہ صرف اللہ اور اس کے رسول کی محبت کی خاطر (اپنے علاقے سے) نکلی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11412]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2272)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں