🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
386. 29 - 62 - سُورَةُ الطَّلَاقِ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا .
سورت طلاق کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے گنجائش بنا دیتا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11423
وَفِي رِوَايَةٍ: إِنَّ شُتَيْرًا هُوَ الَّذِي حَدَّثَ وَقَالَ فِيهِ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ أَنَّ أَعْظَمَ آيَةٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ، قَالَ مَسْرُوقٌ: صَدَقْتَ. وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: شتیر نے یہ بات بیان کی تھی اور اس روایت میں یہ بات مذکور ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہم سے یہ کہا: اللہ کی کتاب میں موجود سب سے عظیم آیت یہ ہے: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہی معبود ہے اور وہ حی اور قیوم ہے“ تو مسروق نے کہا: آپ نے سچ کہا: ہے۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عاصم بن بہدلہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11423]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (8659)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
387. 29 - 63 - سُورَةُ التَّحْرِيمِ قَوْلُهُ تَعَالَى: يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ .
سورت تحریم کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے نبی تم کیوں حرام قرار دیتے ہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11424
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي سُرِّيَّتِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بِشْرِ بْنِ آدَمَ الْأَصْغَرِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے نبی! تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو جسے اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے حلال قرار دیا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز (سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں نازل ہوئی تھی)۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بشر بن آدم اصغر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11424]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2275 و 2274)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11425
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَارِيَةَ الْقِبْطِيَّةِ سُرِّيَّتِهِ، بَيْتَ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ، فَوَجَدَتْهَا مَعَهُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي بَيْتِي مِنْ بَيْنِ بُيُوتِ نِسَائِكَ؟ قَالَ:" فَإِنَّهَا عَلَيَّ حَرَامٌ أَنْ أَمَسَّهَا يَا حَفْصَةُ وَاكْتُمِي هَذَا عَلَيَّ". فَخَرَجَتْ حَتَّى أَتَتْ عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: يَا بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ، أَلَا أُبَشِّرُكِ؟ قَالَتْ: بِمَاذَا؟ قَالَتْ: وَجَدْتُ مَارِيَةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي بَيْتِي مِنْ بَيْنِ بُيُوتِ نِسَائِكَ؟ وَكَانَ أَوَّلُ السُّرُورِ أَنْ حَرَّمَهَا عَلَى نَفْسِهِ، ثُمَّ قَالَ لِي:" يَا حَفْصَةُ، أَلَا أُبَشِّرُكِ". فَقُلْتُ: بَلَى، بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَعْلَمَنِي:" أَنَّ أَبَاكِ يَلِي الْأَمْرَ مِنْ بَعْدِي، وَأَنَّ أَبِي يَلِيهِ بَعْدَ أَبِيكِ"، وَقَدِ اسْتَكْتَمَنِي ذَلِكَ فَاكْتُمِيهِ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ أَيْ مِنْ مَارِيَةَ تَبْتَغِي مَرْضَاةَ أَزْوَاجِكَ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ أَيْ لِمَا كَانَ مِنْكَ قَدْ فَرَضَ اللَّهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَانِكُمْ وَاللَّهُ مَوْلَاكُمْ وَهُوَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا يَعْنِي حَفْصَةَ فَلَمَّا نَبَّأَتْ بِهِ يَعْنِي عَائِشَةَ وَأَظْهَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ يَعْنِي بِالْقُرْآنِ عَرَّفَ بَعْضَهُ عَرَّفَ حَفْصَةَ مَا أَظْهَرَ مِنْ أَمْرِ مَارِيَةَ وَأَعْرَضَ عَنْ بَعْضٍ عَنْ مَا أَخْبَرَتْ بِهِ مِنْ أَمْرِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فَلَمْ يُبْدِهِ عَلَيْهَا فَلَمَّا نَبَّأَهَا بِهِ قَالَتْ مَنْ أَنْبَأَكَ هَذَا قَالَ نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْهَا يُعَاتِبُهَا فَقَالَ إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَالْمَلَائِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرٌ عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِمَاتٍ مُؤْمِنَاتٍ قَانِتَاتٍ تَائِبَاتٍ عَابِدَاتٍ سَائِحَاتٍ ثَيِّبَاتٍ وَأَبْكَارًا فَوَعَدَهُ مِنَ الثَّيِّبَاتِ آسِيَةَ بِنْتَ مُزَاحِمٍ امْرَأَةَ فِرْعَوْنَ وَأُخْتَ نُوحٍ، وَمِنَ الْأَبْكَارِ مَرْيَمَ ابْنَةَ عِمْرَانَ وَأُخْتَ مُوسَى - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ مُوسَى بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَمِّهِ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ وَخَبَرُهُ سَاقِطٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کنیز سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کو، سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کے گھر میں لے گئے، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے اُس خاتون کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پایا، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اپنی دیگر تمام ازواج کے گھروں کو چھوڑ کر، مرے گھر میں (اسے لانا تھا؟) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ مجھ پر حرام ہے کہ اب میں اس کے قریب جاؤں، اے حفصہ! تم یہ بات پوشیدہ رکھنا، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نکلیں اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اور بولیں: اے ابوبکر کی صاحبزادی! کیا میں آپ کو خوشخبری نہ سناؤں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر میں، ماریہ کے ساتھ پایا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اپنی تمام دیگر ازواج کے گھروں کو چھوڑ کر میرے گھر میں (اس کو لانا تھا) تو پہلی خوشی کی بات یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو اپنے لئے حرام قرار دیدیا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے حفصہ! کیا میں تمہیں ایک خوشخبری نہ سناؤں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بتایا کہ آپ کے (یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) والد میرے بعد حکمران بنیں گے اور میرے والد (یعنی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے) والد آپ کے (یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے) والد کے بعد حکمران بنیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات چھپا کے رکھنے کو کہا: تھا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے نبی! تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو؟ جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے حلال قرار دی ہے“۔ اس سے مراد سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا ہیں۔ ”تم اپنی بیویوں کی رضا مندی چاہتے ہو اور اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے“ یعنی اس حوالے سے، جو تمہاری طرف سے ہوا۔ ”اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کے لئے یہ مقرر کیا ہے کہ تم اپنی قسموں کو (کفارہ دے کر) توڑ سکتے ہو، اور اللہ تعالیٰ تمہارا مددگار ہے اور وہ علم رکھنے والا حکمت رکھنے والا ہے، اور جب نبی نے اپنی ایک زوجہ کے ساتھ راز داری کی ایک بات کی۔۔۔۔۔۔۔“ اس سے مراد یہ ہے کہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ یہ بات کی۔ ”اور جب اُس خاتون نے وہ بات بتا دی“ یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو وہ بات بتا دی۔ ”اور اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں اپنے نبی کو بتا دیا“ یعنی قرآن کے ذریعے بتا دیا۔ ”تو اس نبی نے اس بات کا کچھ حصہ جتایا“ یعنی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو یہ بات جتائی جو انہوں نے سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے بات ظاہر کی تھی۔ ”اور اس نبی نے کچھ (باتوں کے) حوالے سے اعراض کیا“ یعنی اس چیز کے بارے میں جو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں بتایا، تو نبی نے یہ بات ان کے سامنے ظاہر نہیں کی۔ ”جب نبی نے اس خاتون کو یہ بات بتائی، تو اس خاتون نے دریافت کیا: آپ کو یہ بات کس نے بتائی ہے؟ تو نبی نے کہا: مجھے علم رکھنے والی اور خبر رکھنے والی ذات نے یہ بات بتائی ہے“۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس خاتون کی خطاب کر کے اس پر عتاب کیا اور فرمایا: ”اگر تم دونوں، اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرو (تو یہ مناسب ہو گا) کیونکہ تم دونوں کے دل جھک گئے تھے اور اگر تم دونوں اس بارے میں مل جاتی ہو، تو بے شک اللہ تعالیٰ اس کا مددگار ہے اور جبرائیل بھی اور نیک مومنین بھی۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس سے مراد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ ”اور اس کے بعد فرشتے بھی مددگار ہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ اگر وہ نبی تمہیں طلاق دیدے تو اللہ تعالیٰ اس نبی کو بدلے میں، تم سے زیادہ بہتر بیویاں عطا کر دے، جو مسلمان ہوں، مومن ہوں، فرمانبردار ہوں، توبہ کرنے والی ہوں، عبادت گزار ہوں، روزہ دار ہوں، ثیبہ ہوں اور کنواریاں ہوں“۔ (راوی بیان کرتے ہیں) تو اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے (اس میں ثیبہ خواتین میں، فرعون کی اہلیہ آسیہ بنت مزاحم اور سیدنا نوح علیہ السلام کی بہن شامل ہیں، اور کنواری خواتین میں سیدہ مریم بنت عمران رضی اللہ عنہا اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی بہن شامل ہیں، جو آخرت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ بنیں گی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں موسیٰ بن جعفر بن ابوکثیر کے حوالے سے ان کے چچا سے نقل کی ہے، امام ذہبی کہتے ہیں یہ مجہول ہے اور اس کی نقل کردہ روایت ساقط ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11425]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1130)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2337»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11426
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ عِنْدَ سَوْدَةَ الْعَسَلَ، فَدَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: إِنِّي أَجِدُ مِنْكَ رِيحًا. ثُمَّ دَخَلَ عَلَى حَفْصَةَ، فَقَالَتْ: إِنِّي أَجِدُ مِنْكَ رِيحًا. فَقَالَ:" أَرَاهُ مِنْ شَرَابٍ شَرِبْتُهُ عِنْدَ سَوْدَةَ، وَاللَّهِ لَا أَشْرَبُهُ". فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کے ہاں شہد پیا کرتے تھے ایک مرتبہ آپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، تو انہوں نے عرض کی مجھے آپ سے بو محسوس ہو رہی ہے پھر آپ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے تو انہوں نے بھی یہ عرض کی کہ مجھے آپ سے بو محسوس ہو رہی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا یہ خیال ہے یہ اس مشروب کی وجہ سے ہے، جو میں نے سودہ کے ہاں پیا تھا، اللہ کی قسم! میں اب اُسے نہیں پیوں گا تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اے نبی! تم اُس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو؟ جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے حلال قرار دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11426]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11226)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11226، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7684، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2686»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11427
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ قَالَ: صَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ اس کا مددگار ہے اور جبرائیل اور نیک مومنین بھی۔۔۔۔۔۔۔“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک مومنین میں، ابوبکر اور عمر بھی شامل ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحیم بن زیدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11427]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10477)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10477»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
388. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11428
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ قَالَ: حِجَارَةٌ مِنْ كِبْرِيتٍ يَجْعَلُهَا اللَّهُ عِنْدَهُ كَيْفَ شَاءَ وَمَتَى شَاءَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں وہ پتھر کبریت کا ہو گا جسے اللہ تعالیٰ نے اس کے پاس رکھا ہے جیسے اس نے چاہا اور جب تک اس نے چاہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11428]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9026)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
389. 29 - 64 - سُورَةُ تَبَارَكَ
سورت ملک کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11429
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوَدِدْتُ أَنَّهَا فِي قَلْبِ كُلِّ إِنْسَانٍ مِنْ أُمَّتِي"، يَعْنِي (تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری یہ خواہش ہے کہ میری امت کے ہر ایک فرد کو یہ زبانی یاد ہو“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سورت ملک تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حکم بن ابان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11429]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11616)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11616، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5872»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11430
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سُورَةٌ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هِيَ إِلَّا ثَلَاثُونَ آيَةً، خَاصَمَتْ عَنْ صَاحِبِهَا حَتَّى أَدْخَلَتْهُ الْجَنَّةَ، وَهِيَ سُورَةُ تَبَارَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کی ایک سورت ہے جو تیس آیات پر مشتمل ہے وہ اپنے پڑھنے والے شخص کے بارے میں جھگڑا کرے گی اور وہ اسے جنت میں داخل کروا دے گی اور وہ سورت ملک ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11430]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (490)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3667، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 463»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11431
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا نُسَمِّيهَا فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَانِعَةَ، وَإِنَّهَا فِي كِتَابِ اللَّهِ، سُورَةٌ مَنْ قَرَأَهَا فِي لَيْلِهِ فَقَدْ أَكْثَرَ وَأَطْيَبَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم اس سورت کو (قبر کے عذاب سے) ”رکاوٹ بننے والی“ کا نام دیتے تھے اور یہ اللہ کی کتاب میں موجود ایک سورت ہے جو شخص رات کے وقت اسے پڑھ لے گا تو وہ بکثرت (تلاوت کرے گا) اور عمدہ کام کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11431]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10254)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10255، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6212، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10771»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11432
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: يُؤْتَى بِالرَّجُلِ فِي قَبْرِهِ، فَتُؤْتَى رِجْلَاهُ فَتَقُولَانِ: لَيْسَ لَكَ عَلَى مَا قَبَلْنَا سَبِيلٌ، قَدْ كَانَ يَقْرَأُ عَلَيْنَا سُورَةَ الْمُلْكِ. ثُمَّ يُؤْتَى جَوْفُهُ فَيَقُولُ: لَيْسَ لَكَ عَلَيَّ سَبِيلٌ، قَدْ كَانَ يَقْرَأُ فِي سُورَةِ الْمُلْكِ [ ثُمَّ يُؤْتَى مِنْ رَأْسِهِ فَيَقُولُ: لَيْسَ لَكُمْ عَلَى مَنْ قِبَلِي سَبِيلٌ كَانَ يَقْرَأُ فِي سُورَةِ ] . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَهِيَ الْمَانِعَةُ، تَمْنَعُ عَذَابَ الْقَبْرِ، وَهِيَ فِي التَّوْرَاةِ، هَذِهِ السُّورَةُ الْمُلْكُ، مَنْ قَرَأَهَا فِي لَيْلِهِ أَكْثَرَ وَأَطْيَبَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں قبر میں آدمی کے پاس پاؤں کی طرف سے آیا جاتا ہے تو اس کے دونوں پاؤں یہ کہتے ہیں ہماری طرف سے اس کے پاس جانے کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ یہ شخص سورت ملک پڑھا کرتا تھا پھر پیٹ کی طرف سے آیا جاتا ہے تو وہ یہ کہتا ہے کہ میرے پاس آنے کے لئے تمہارے پاس راستہ نہیں ہے کیونکہ وہ سورت ملک پڑھا کرتا تھا پھر سر کی طرف سے آیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے میری طرف آنے کے لئے تمہارے پاس راستہ نہیں ہے کیونکہ وہ سورت ملک پڑھا کرتا تھا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں تو یہ رکاوٹ بننے والی سورت ہے جو قبر کے عذاب کو روک دیتی ہے اور تورات میں یہ سورت ملک تھی جو شخص رات کے وقت اسے پڑھ لیتا ہے وہ بکثرت اور پاکیزہ کام کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11432]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8651)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 6024، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8650»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں