الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
399. 29 - 69 - سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
سورت مزمل کا بیان
حدیث نمبر: 11443
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: اجْتَمَعَتْ قُرَيْشٌ فِي دَارِ النَّدْوَةِ، فَقَالَتْ: سَمُّوا هَذَا الرَّجُلَ اسْمًا يَصُدُّ النَّاسَ عَنْهُ. قَالُوا: كَاهِنٌ. قَالُوا: لَيْسَ بِكَاهِنٍ. قَالُوا: مَجْنُونٌ. قَالُوا: لَيْسَ بِمَجْنُونٍ. قَالُوا: سَاحِرٌ. قَالُوا: لَيْسَ بِسَاحِرٍ. فَتَفَرَّقَ الْمُشْرِكُونَ عَلَى ذَلِكَ. فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَزَمَّلَ فِي ثِيَابِهِ وَتَدَثَّرَ فِيهَا، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَاأَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ يَاأَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَزَادَ: قَالُوا: يُفَرِّقُ بَيْنَ الْحَبِيبِ وَحَبِيبِهِ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَاسِطِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي سُورَةِ الْمُدَّثِّرِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قریش دارالندوہ میں اکٹھے ہوئے اور بولے: ان صاحب کو کوئی ایسا نام دو کہ جس کی وجہ سے لوگ ان سے دور ہو جائیں، تو ان لوگوں نے کہا: کاہن کہہ دیتے ہیں تو دوسروں نے کہا: کہ وہ کاہن نہیں ہیں، کچھ نے کہا: مجنون کہہ دیتے ہیں، کچھ نے کہا: یہ مجنون بھی نہیں ہیں، کچھ نے کہا: جادوگر کہہ دیتے ہیں، انہوں نے کہا: یہ جادوگر بھی نہیں ہیں، پھر مشرکین اسی صورت حال پر ایک دوسرے سے جدا ہو گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے اپنی چادر کو لیا اور اسے اوڑھ لیا، سیدنا جبرائیل آپ کے پاس آئے اور بولے: ﴿يَأَيُّهَا الْمُزمِلُ - يَأَيُّهَا الْمُدَّثِر﴾
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: انہوں نے کہا: یہ دوست اور اس کے دوست کے درمیان جدائی ڈال دیتے ہیں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی معلی بن عبدالرحمن واسطی ہے اور وہ کذاب ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث سورت مدثر کی تفسیر میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11443]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: انہوں نے کہا: یہ دوست اور اس کے دوست کے درمیان جدائی ڈال دیتے ہیں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی معلی بن عبدالرحمن واسطی ہے اور وہ کذاب ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث سورت مدثر کی تفسیر میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11443]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2276)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2117»
الحكم على الحديث:
موضوع
400. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَذَرْنِي وَالْمُكَذِّبِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم مجھے اور جھٹلانے والوں کو چھوڑ دو“
حدیث نمبر: 11444
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَتْ وَذَرْنِي وَالْمُكَذِّبِينَ أُولِي النَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلًا لَمْ يَكُنْ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى كَانَتْ وَقْعَةُ بَدْرٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِمَا ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی: ”تم مجھے اور جھٹلانے والوں کو چھوڑ دو! جو نعمت والے ہیں اور انہیں تھوڑی سی مہلت دے دو“۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر تھوڑا ہی عرصہ گزرنے کے بعد غزوہ بدر پیش آ گیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن مہران ہے اور ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے ان دونوں میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11444]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن مہران ہے اور ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے ان دونوں میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11444]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4578)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
401. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک ہم تمہاری طرف بھاری فرمان القاء کرتے ہیں“
حدیث نمبر: 11445
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ وَجَدَ مَا قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی نازل ہوتی تھی، تو آپ وہی صورت حال پاتے تھے جس کا ذکر، اللہ تعالیٰ نے اس ارشاد میں کیا ہے: ”بے شک ہم تمہاری طرف بھاری فرمان القاء کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11445]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11445]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4778)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5880»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
402. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ دن جو بچوں کو بوڑھا بنا دے گا“
حدیث نمبر: 11446
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا السَّمَاءُ) قَالَ:" ذَلِكَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ، وَذَلِكَ يَوْمُ يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِآدَمَ: قُمْ فَابْعَثْ مِنْ ذُرِّيَّتِكَ بَعْثًا إِلَى النَّارِ، فَقَالَ: مِنْ كَمْ يَا رَبِّ؟ فَقَالَ: مِنْ أَلْفٍ وَتِسْعِ مِائَةٍ وَتِسْعَةٍ وَتِسْعِينَ وَيَنْجُو وَاحِدٌ". فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، وَعَرَفَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهُمْ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أَبْصَرَ ذَلِكَ فِي وُجُوهِهِمْ:" إِنَّ بَنِي آدَمَ كَثِيرٌ، وَإِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِنْ أَوْلَادِ آدَمَ، وَإِنَّهُ لَا يَمُوتُ مِنْهُمْ رَجُلٌ حَتَّى يَرِثَهُ [ لِصُلْبِهِ ] أَلْفُ رَجُلٍ، فَفِيهِمْ وَفِي أَشْبَاهِهِمْ جُنَّةٌ لَكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہ دن، جو بچوں کو بوڑھا بنا دے گا (اور) آسمان۔۔۔۔۔۔“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ قیامت کا دن ہے، جس دن میں اللہ تعالٰی سیدنا آدم علیہ السلام سے یہ فرمائے گا: تم اُٹھو اور اپنی اولاد میں سے مخصوص لوگوں کو جہنم کی طرف بھیج دو، وہ عرض کریں گے: اے میرے پروردگار! کتنے میں سے (کتنے لوگوں کو) تو پروردگار فرمائے گا: ہر ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے افراد کو جہنم میں بھیج دو اور ایک آدمی نجات پائے گا، یہ بات مسلمانوں پر گراں گزری، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ چیز محسوس کر لی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے چہروں پر یہ چیز ملاحظہ فرمائی، تو یہ ارشاد فرمایا: ”اولاد آدم بہت زیادہ ہو گی اور یاجوج ماجوج بھی اولاد آدم میں سے ہوں گے اور ان میں سے کوئی شخص اس وقت تک نہیں مرے گا، جب تک اس کی سگی اولاد میں سے ایک ہزار لوگ اس کے وارث نہیں بنیں گے، تو ان لوگوں اور ان جیسے لوگوں میں تمہارے لئے ڈھال ہے (یعنی وہ جہنم میں جائیں گے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء خراسانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11446]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء خراسانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11446]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12034)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12034»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
403. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَاقْرَؤُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اس میں سے جو آسانی سے (پڑھا جا سکتا ہو) وہ پڑھ لیا کرو“
حدیث نمبر: 11447
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاقْرَؤُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ قَالَ:" مِائَةُ آيَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ طَاوُسٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اس (قرآن) میں سے جو (آسانی سے پڑھا جا سکتا ہو) وہ پڑھ لو“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد ایک سو آیات ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن طاؤس ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11447]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن طاؤس ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11447]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10940)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10940»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
404. سُورَةِ الْمُدَّثِّرِ
سورت مدثر کا بیان
حدیث نمبر: 11448
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ الْمُغِيرَةِ صَنَعَ لِقُرَيْشٍ طَعَامًا، فَلَمَّا أَكَلُوا قَالَ: مَا تَقُولُونَ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: سَاحِرٌ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْسَ بِسَاحِرٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: كَاهِنٌ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْسَ بِكَاهِنٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: شَاعِرٌ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْسَ بِشَاعِرٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: سِحْرٌ يُؤْثَرُ. [ وَأُجْمِعَ قَوْلُهُمْ عَلَى أَنَّهُ سِحْرٌ يُؤْثَرُ ] فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَزِنَ وَقَنَّعَ رَأْسَهُ وَتَدَثَّرَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَاأَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ قُمْ فَأَنْذِرْ وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْخُوزِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ولید بن مغیرہ نے قریش کے لئے کھانا تیار کیا جب انہوں نے کھانا کھا لیا تو ولید نے کہا: تم لوگ ان صاحب کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ کسی نے کہا: وہ جادوگر ہیں کسی نے کہا: وہ جادوگر نہیں ہیں کسی نے کہا: وہ کاہن ہیں کسی نے کہا: وہ کاہن نہیں ہیں کسی نے کہا: وہ شاعر ہیں کسی نے کہا: وہ شاعر نہیں ہیں کسی نے کہا: یہ جادو ہے جو نقل ہو رہا ہے پھر ان سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ جادو ہے جو نقل ہو رہا ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی، تو آپ غمگین ہو گئے، آپ نے اپنا سر ڈھانپ لیا اور چادر اوڑھ لی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے چادر اوڑھنے والے! تم اُٹھو اور تم (لوگوں کو) ڈراؤ اور اپنے پروردگار کی کبریائی بیان کرو اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو اور بتوں سے الگ رہو اور (اس مقصد کے تحت) احسان نہ کرو، کہ تم کثرت کے طلبگار ہو اور اپنے پروردگار کے لئے صبر کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11448]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11448]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11250)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11250»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11449
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ قَالَ: لَا تُعْطِ شَيْئًا تَطْلُبُ أَكْثَرَ مِنْهُ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ.
قاسم بن ابوبزہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور (اس مقصد کے تحت) احسان نہ کرو کہ تم کثرت کے طلبگار ہو“۔ قاسم کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ (ایسا نہ کرو) کہ تم کوئی چیز دو، تو پھر (بدلے میں) اس سے زیادہ کے طلبگار ہو۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11449]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11449]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (24/5)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ¤ قال الشیخ حسین سلیم اسد الدرانی: وإسناده إلى القاسم صحيح ( مجمع الزوائد و منبع الفوائد: ت 457/14)
حدیث نمبر: 11450
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَا تُعْطِ الرَّجُلَ عَطَاءً رَجَاءَ أَنْ يُعْطِيَكَ أَكْثَرَ مِنْهُ، وَرِجَالُ الْمُسْنَدِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
یہ روایت امام طبرانی نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: ”تم کسی شخص کو کوئی چیز، یہ امید رکھ کے نہ دو کہ وہ تمہیں اس سے زیادہ دے گا“۔ مسند کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11450]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12672)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11451
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا قَالَ: قُلْتُ لِلْأَعْمَشِ: عَلَى مَنْ قَرَأْتَ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ؟ قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ، وَقَرَأَ يَحْيَى عَلَى عَلْقَمَةَ، وَقَرَأَ عَلْقَمَةُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ، وَقَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي الْحَوَاجِبِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
یحیی بن زکریا بیان کرتے ہیں: میں نے اعمش سے کہا: آپ نے یہ آیت کس سے سیکھی ہے: ”اور بتوں سے لاتعلق رہو“ تو انہوں نے بتایا: میں نے یہ آیت یحیی بن وثاب سے سیکھی ہے، یحیی نے یہ علقمہ سے سیکھی ہے، علقمہ نے یہ سیدنا عبداللہ سے سیکھی ہے اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن زکریا ابوحواجب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11451]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن زکریا ابوحواجب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11451]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (87) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10070)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10070»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
405. قَوْلُهُ تَعَالَى: سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”عنقریب میں اسے سخت مشقت کی تکلیف دوں گا“
حدیث نمبر: 11452
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا قَالَ:" جَبَلٌ مِنْ نَارٍ فِي النَّارِ، يُكَلَّفُ أَنْ يَصْعَدَهُ، فَإِذَا وَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ ذَابَتْ، فَإِذَا رَفَعَهَا عَادَتْ، وَإِذَا وَضَعَ رِجْلَهُ عَلَيْهِ ذَابَتْ، فَإِذَا رَفَعَهَا عَادَتْ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”عنقریب میں اسے سخت مشقت کی تکلیف دوں گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جہنم میں موجود آگ کا ایک پہاڑ ہے، بندے کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اُس پر چڑھے، جب وہ اس پر اپنا ہاتھ رکھے گا، تو اس کا ہاتھ پگھل جائے گا، جب وہ اپنے ہاتھ کو اٹھائے گا، تو وہ دوبارہ پہلے کی طرح ہو جائے گا، جب آدمی اپنا پاؤں اس پہاڑ پر رکھے گا تو وہ پگھل جائے گا، جب آدمی اُس کو اٹھائے گا، تو وہ دوبارہ پہلے کی طرح ہو جائے گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11452]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11452]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5569»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف