الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
389. 29 - 64 - سُورَةُ تَبَارَكَ
سورت ملک کا بیان
حدیث نمبر: 11433
وَفِي رِوَايَةٍ مَاتَ رَجُلٌ، فَجَاءَتْهُ مَلَائِكَةُ الْعَذَابِ، فَجَلَسُوا عِنْدَ رَأْسِهِ، فَقَالَ: لَا سَبِيلَ لَكُمْ عَلَيْهِ، قَدْ كَانَ يَقْرَأُ سُورَةَ الْمُلْكِ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک شخص مر گیا عذاب کے فرشتے اس کے پاس آئے اور اس کے سرہانے بیٹھے تو اس نے کہا: تم اس تک نہیں جا سکتے کیونکہ یہ سورت ملک پڑھا کرتا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اور وہ ثقہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11433]

تخریج الحدیث: «اخوجه الطبراني فى المعجم الكبير (8652 و 8653)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
390. 29 - 65 - سُورَةُ ن
سورت ’ ن، کا بیان
حدیث نمبر: 11434
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَوَّلَ مَا خَلَقَ اللَّهُ الْقَلَمُ وَالْحُوتُ. قَالَ: مَا أَكْتُبُ؟ قَالَ: كُلَّ شَيْءٍ كَائِنٍ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". ثُمَّ قَرَأَ" ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ" الْقَلَمِ فَالنُّونُ: الْحُوتُ، وَالْقَلَمُ: الْقَلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: لَمْ يَرْفَعْهُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قُلْتُ: وَمُؤَمَّلُ ثِقَةٌ كَثِيرُ الْخَطَأِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم اور مچھلی کو پیدا کیا، قلم نے دریافت کیا: میں کیا لکھوں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہر وہ چیز جو قیامت کے دن تک ہو گی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”ن، اور قلم کی قسم ہے، اور جو وہ (فرشتے) لکھتے ہیں“۔ تو ’ ن، سے مراد، مچھلی ہے اور قلم سے مراد قلم ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں حماد بن زید کے حوالے سے اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر صرف مؤمل بن اسماعیل نے نقل کیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں مؤمل نامی راوی ثقہ ہے لیکن بکثرت غلطیاں کرتا ہے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11434]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1227)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12227»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
391. قَوْلُهُ تَعَالَى: عُتُلٍّ بَعْدَ ذَلِكَ زَنِيمٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بدمزاج اور اس کے بعد بداصل“
حدیث نمبر: 11435
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْعُتُلِّ الزَّنِيمِ، قَالَ:" هُوَ الشَّدِيدُ الْخُلُقِ الْمُصَحِّحُ الْأَكُولُ الشَّرُوبُ الْوَاجِدُ لِلطَّعَامِ وَالشَّرَابِ الظَّلُومُ لِلنَّاسِ رَحِيبُ الْجَوْفِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرٌ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَنْمٍ لَيْسَ لَهُ صُحْبَةٌ عَلَى الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ”عتل، زنیم“ کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: اس سے مراد ایسا شخص ہے جو انتہائی بد اخلاق ہو، بہت زیادہ کھانے پینے والا ہو، جسے بہت زیادہ کھانا پینا میسر ہو، وہ لوگوں پر ظلم کرتا ہو اور اُس کا پیٹ کھلا ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اور صحیح روایت کے مطابق سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11435]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (227/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17530»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
392. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب پنڈلی سے کپڑا ہٹایا جائے گا“
حدیث نمبر: 11436
عَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ قَالَ:" عَنْ نُورٍ عَظِيمٍ يَخِرُّونَ لَهُ سُجَّدًا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ جَنَاحٍ، وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَقَالَ فِيهِ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب پنڈلی سے پردہ ہٹایا جائے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک عظیم نور ہو گا (جس سے پردہ ہٹایا جائے گا) تو لوگ اس کے سامنے سجدے میں گر جائیں گے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن جناح ہے جسے دحیم نے ثقہ قرار دیا ہے، انہوں نے اس کے بارے میں یہ کہا: ہے یہ قوی نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11436]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7283)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3764، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5873»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
393. 29 - 66 - سُورَةُ الْحَاقَّةِ قَوْلُهُ تَعَالَى: حُسُومًا .
سورت حاقہ کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”حسوما“
حدیث نمبر: 11437
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ حُسُومًا قَالَ: مُتَتَابِعَاتٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قَوْلُهُ تَعَالَى: فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ، تَقَدَّمَ فِي سُورَةِ الْوَاقِعَةِ.
قَوْلُهُ تَعَالَى: فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ، تَقَدَّمَ فِي سُورَةِ الْوَاقِعَةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے): ”حسوما“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس کا مطلب ہے کہ مسلسل ایسا ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11437]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11437]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9061)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
394. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اگر وہ کوئی بات جھوٹ کے طور پر، ہماری طرف منسوب کر دیتا“
حدیث نمبر: 11438
عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَامِرٍ السُّوَائِيِّ أَنَّهُمْ بَيْنَا هُمْ يَطُوفُونَ بِالطَّاغِيَةِ إِذْ سَمِعُوا مُتَكَلِّمًا وَهُوَ يَقُولُ: وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ فَفَزِعْنَا لِذَلِكَ، فَقُلْنَا: مَا هَذَا الْكَلَامُ الَّذِي لَا نَعْرِفُهُ؟ فَنَظَرْنَا فَإِذَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُنْطَلِقًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ السَّائِبُ بْنُ يَسَارٍ الطَّائِفِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
یزید بن عامر سوائی بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ وہ لوگ طاغیہ کا طواف کر رہے تھے اسی دوران انہوں نے کسی بولنے والے کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”اور اگر وہ ہماری طرف کوئی ایک بات جھوٹ کے طور پر منسوب کر دیتا، تو ہم نے اسے پوری قوت کے ساتھ پکڑ لینا تھا اور پھر اس کی شہ رگ کاٹ دینی تھی“۔ ہم اس بات پر گھبرا گئے، ہم نے کہا: یہ کون سا کلام ہے، جس سے ہم واقف نہیں ہیں؟، پھر ہم نے دیکھا تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، جو تشریف لے جا رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سائب بن یسار طائفی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11438]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8917»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
395. 29 - 67 - سُورَةُ سَأَلَ قَوْلُهُ تَعَالَى: يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ
سورت معارج کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جس دن آسمان پگھلے ہوئے سیسے کی مانند ہو جائے گا“
حدیث نمبر: 11439
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ كَدُرْدِيِّ الزَّيْتِ. وَفِي قَوْلِهِ: (آنَاءَ اللَّيْلِ) قَالَ: جَوْفُ اللَّيْلِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جس دن آسمان پگھلے ہوئے سیسے کی مانند ہو جائے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جیسے زیتون کے تیل کا تلچھٹ ہوتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ اس کے فرمان: ”آنای الليل“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد، رات کا درمیانی حصہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قابوس بن ابوظبیان ہے جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11439]

تخریج الحدیث: «اخرجه احد فى المسند (223/1)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
396. قَوْلُهُ تَعَالَى: الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ جو اپنی نماز پر ہمیشگی قائم رکھتے ہیں“
حدیث نمبر: 11440
عَنِ الْقَاسِمِ وَالْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ قَالَا: قِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ: إِنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - يُكْثِرُ ذِكْرَ الصَّلَاةِ فِي الْقُرْآنِ، فَقَالَ: الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ قَالَ: ذَاكَ لِمَوَاقِيتِهَا. قَالُوا: مَا كُنَّا نَرَاهُ إِلَّا تَرَكَهَا. قَالَ: فَإِنَّ تَرْكَهَا الْكُفْرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْحَسَنُ بْنُ سَعْدٍ وَالْقَاسِمُ لَمْ يَسْمَعَا مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ.
قاسم اور حسن بن سعد بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: اللہ تعالیٰ نے قرآن میں نماز کا ذکر کثرت کے ساتھ کیا ہے اور یہ ارشاد فرمایا ہے: ”وہ لوگ جو اپنی نماز پر ہمیشگی قائم رکھتے ہیں“۔ ”اور وہ لوگ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس سے مراد یہ ہے کہ انہیں مخصوص اوقات میں ادا کرتے ہیں لوگوں نے کہا: ہم تو یہ سمجھتے تھے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اُسے چھوڑ دیتے ہیں تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو چھوڑ دینا تو کفر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے حسن بن سعد اور قاسم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11440]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے حسن بن سعد اور قاسم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11440]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8938)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
397. 29 - 68 - سُورَةُ قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِنَ الْإِنْسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِنَ الْجِنِّ .
سورت جنّ کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور انسانوں میں سے کچھ لوگ جنات میں سے کچھ لوگوں کی پناہ لیتے ہیں“
حدیث نمبر: 11441
عَنْ كُرْدُوسٍ أَبِي السَّائِبِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِي أُرِيدُ مَكَّةَ، وَذَاكَ أَوَّلُ مَا ذُكِرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَآوَيْنَا إِلَى صَاحِبِ غَنَمٍ، فَلَمَّا انْتَصَفَ اللَّيْلُ جَاءَ الذِّئْبُ فَأَخَذَ حَمَلًا مِنْ غَنَمِهِ، فَوَثَبَ الرَّاعِي فَقَالَ: يَا عَامِرَ الْوَادِي جَارَكَ. فَسَمِعْنَا صَوْتًا لَا نَدْرِي صَاحِبَهُ: يَا سَرْحَانُ أَرْسِلْهُ. قَالَ: فَأَتَى الْحَمَلُ يَشْتَدُّ مَا بِهِ كَدْمَةٌ حَتَّى دَخَلَ فِي الْغَنَمِ. قَالَ: وَأُنْزِلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِنَ الْإِنْسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِنَ الْجِنِّ الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الْكُوفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کردوس ابوسائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ نکلا، میرا مکہ جانے کا ارادہ تھا یہ اس وقت کی بات ہے جب پہلی مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر سنا گیا تھا ہم ایک بکریوں والے صاحب کے پاس آئے جب نصف رات کا وقت ہوا تو ایک بھیڑیا آیا اور اس نے بکریوں پر حملہ کیا تو وہ چرواہا اٹھ کر گیا اور بولا: اے وادی کو آباد کرنے والے تمہارا پڑوسی ہمیں ایک آواز سنائی دی لیکن ہمیں بولنے والا نظر نہیں آیا اس نے کہا: اے سرحان! اسے چھوڑ دو! پھر وہ بکری دوڑتی ہوئی آئی اور اس پر کاٹنے کا کوئی نشان نہیں تھا یہاں تک کہ وہ دوسری بکریوں میں شامل ہو گئی راوی بیان کرتے ہیں تو مدینہ منورہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ”انسانوں میں سے کچھ لوگ جنات سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کی پناہ لیتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11441]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11441]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (191/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
398. قَوْلُهُ تَعَالَى: كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”قریب ہے کہ وہ اس کے پاس ہجوم کر کے ہو جائیں“
حدیث نمبر: 11442
عَنْ عِكْرِمَةَ وَغَيْرِهِ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ قَالَ: بِنَخْلَةَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًا. قَالَ سُفْيَانُ: اللِّبَدُ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ [ كاللِّبَدِ بَعْضُهُ عَلَى بَعْضِهِ ] . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عکرمہ اور دیگر حضرات بیان کرتے ہیں: ”جنات کے ایک گروہ نے قرآن کو غور سے سنا۔۔۔۔۔۔۔“ عکرمہ بیان کرتے ہیں: یہ نخلہ (نامی مقام) کی بات ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز ادا کر رہے تھے۔ ”قریب ہے کہ وہ اس کے پاس ہجوم کی شکل میں ہو جائیں“۔ سفیان کہتے ہیں: لفظ ”لبد“ سے مراد یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل جائیں، جس طرح لبید کی شکل میں چیز ایک دوسرے کے ساتھ مل جاتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11442]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11442]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (167/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1438، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11660، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5878/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح