🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ وَقَوْلُهُ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”لوگ تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں“ اور ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10864
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فِي أُنَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلُوهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتِهَا عَلَى كُلِّ حَالٍ إِذَا كَانَ فِي الْفَرْجِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي النِّكَاحِ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت نازل ہوئی: ”تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں“۔ یہ انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کے بارے نازل ہوئی تھی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کسی بھی حالت میں عورت کے پاس جا سکتے ہو جبکہ صحبت اگلی شرمگاہ میں ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند ہمیں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے نکاح سے متعلق باب میں اس نوعیت کی کچھ احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10864]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2410»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10865
وَعَنْ جَابِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ فَقَالُوا: إِنَّ الْيَهُودَ قَالُوا: مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا كَانَ وَلَدُهُ أَحْوَلَ.
وَكَانَ نِسَاءُ الْأَنْصَارِ لَا يَدَعْنَ أَزْوَاجَهُنَّ يَأْتُونَهُنَّ مِنْ أَدْبَارِهِنَّ، فَجَاؤُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلُوهُ عَنْ إِتْيَانِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ) حَتَّى الْأَطْهَارِ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ الِاغْتِسَالَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ إِنَّمَا الْحَرْثُ مِنْ حَيْثُ الْوَلَدُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ مُسْلِمٌ - بِاخْتِصَارٍ - رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْقُرْدُوَانِيُّ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”لوگ تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں تم فرما دو وہ گندگی ہے، اور تم لوگ حیض کے دوران عورتوں سے الگ رہو“۔ لوگوں نے بتایا کہ یہودی یہ کہتے ہیں: جو شخص پچھلی طرف سے اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرتا ہے، تو اس کا بیٹا بھینگا ہوتا ہے، تو انصار کی خوتین اپنے شوہروں کو اپنی پچھلی طرف سے صحبت نہیں کرنے دیتی تھیں وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا کہ کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر سکتا ہے جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہو، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”لوگ تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں تم فرما دو: وہ گندگی ہے، اور حیض کے دوران تم لوگ عورتوں سے الگ رہو اور ان کے قریب نہ جاؤ جب تک وہ پاک نہیں ہو جاتیں (راوی کہتے ہیں): یعنی جب تک وہ طہر کی حالت میں نہیں آ جاتی ہیں اور جب وہ پاکیزگی حاصل کر لیں (راوی کہتے ہیں: یعنی جب وہ غسل کر لیں) تو تم ان کے ساتھ اس طریقے کے ساتھ صحبت کرو جس طرح اللہ تعالیٰ نے تمہیں اجازت دی ہے بے شک اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، اور اچھی طرح سے طہارت حاصل کرنے والوں کو پسند کرتا ہے تمہاری عورتیں تمہارے کھیت ہیں تم اپنے کھیت میں جیسے چاہو آؤ“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) کھیت سے مراد وہ جگہ ہے جہاں پیدائش ممکن ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام مسلم نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن یزید قردوانی ہے اس کے بیٹے کے علاوہ کسی اور نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10865]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2192)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 1435، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2977، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1925، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 575، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 4399، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 6117، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 366، 367، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7586»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”یا وہ معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10866
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ: الزَّوْجُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے اس سے مراد شوہر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10866]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6355»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. قَوْلُهُ تَعَالَى: حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”نمازوں کی حفاظت کرو! درمیانی نماز کی اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ قیام کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10867
عَنْ عَمْرِو بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ حَدَّثَ أَنَّهُ كَانَ يَكْتُبُ الْمَصَاحِفَ فِي عَهْدِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَاسْتَكْتَبَتْنِي حَفْصَةُ مُصْحَفًا، وَقَالَتْ: إِذَا بَلَغْتَ هَذِهِ الْآيَةَ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فَلَا تَكْتُبْهَا حَتَّى تَأْتِيَنِي بِهَا فَأُمْلِهَا عَلَيْكَ كَمَا حَفِظْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قَالَ: فَلَمَّا بَلَغْتُهَا جِئْتُهَا بِالْوَرَقَةِ الَّتِي أَكْتُبُهَا فِيهَا، فَقَالَتْ: اكْتُبْ: حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى صَلَاةِ الْعَصْرِ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عمرو بن رافع، جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے زمانے میں وہ قرآن مجید لکھا کرتے تھے وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے قرآن مجید لکھوایا اور یہ بات ارشاد فرمائی کہ جب تم سورت بقرہ کی اس آیت پر پہنچو تو اسے اس وقت تک تحریر نہ کرنا جب تک پہلے میرے پاس تحریر نہیں لے آتے، میں وہ تمہیں املاء کرواؤں گی جس طرح میں نے یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سن کر یاد رکھی ہے راوی بیان کرتے ہیں: جب میں اس مخصوص مقام پر پہنچا تو میں وہ ورقہ لے کر آیا جس میں، میں نے وہ آیت تحریر کرنی تھی، تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم یہ لکھو: ”نمازوں کی حفاظت کرو اور درمیان نماز کی (جس سے مراد) عصر کی نماز ہے، اور تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ کھڑے رہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10867]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7129)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10868
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" كُلُّ حَرْفٍ مِنَ الْقُرْآنِ يُذْكَرُ فِيهِ الْقُنُوتُ فَهُوَ الطَّاعَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، فِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ، وَفِي رِجَالِ الْأَوْسَطِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قرآن میں جس بھی مقام پر قنوت کا ذکر ہو گا اس سے مراد فرمانبرداری ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کی اسناد میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے جو ضعیف ہے لیکن اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے معجم اوسط کے رجال میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10868]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1379) اخرجه احمد فى المسند (75/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11314»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10869
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ قَالَ: كَانُوا يَتَكَلَّمُونَ فِي الصَّلَاةِ، يَجِيءُ خَادِمُ الرَّجُلِ إِلَيْهِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَيُكَلِّمُهُ بَحَاجَتِهِ، فَنُهُوا عَنِ الْكَلَامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم لوگ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ کھڑے رہو“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ نماز کے دوران بات چیت کر لیا کرتے تھے کسی شخص کا خادم اس شخص کے پاس آتا تھا وہ شخص اس وقت نماز پڑھ رہا ہوتا تھا، تو وہ اس خادم کے ساتھ اپنے کسی کام کے سلسلے میں بات چیت کر لیتا تھا، تو لوگوں کو (نماز کے دوران) کلام کرنے سے منع کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10869]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11776)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
31. قَوْلُهُ تَعَالَى: مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو شخص اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10870
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا قَالَ أَبُو الدَّحْدَاحِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّ اللَّهَ يُرِيدُ مِنَّا الْقَرْضَ؟ قَالَ:" نَعَمْ يَا أَبَا الدَّحْدَاحِ". قَالَ: فَإِنِّي أَقْرَضْتُ رَبِّي حَائِطًا فِيهِ سِتُّمِائَةِ نَخْلَةٍ.
ثُمَّ جَاءَ يَمْشِي حَتَّى أَتَى الْحَائِطَ، وَفِيهِ أُمُّ الدَّحْدَاحِ فِي عِيَالِهَا فَنَادَاهَا: يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ، قَالَتْ: لَبَّيْكَ، قَالَ: اخْرُجِي ; فَإِنِّي قَدْ أَقْرَضْتُ رَبِّي حَائِطًا فِيهِ سِتُّمِائَةِ نَخْلَةٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”کون ہے وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے“۔ سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ ہم سے قرض چاہتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں اے ابودحداح انہوں نے عرض کی: تو میں اپنے پروردگار کو وہ باغ قرض کے طور پر دیتا ہوں جس میں کھجور کے چھ سو درخت ہیں پھر وہ چلتے ہوئے اس باغ کی طرف آئے اس باغ میں اُم دحداح اپنے بال بچوں سمیت موجود تھیں ان صاحب نے اس خاتون کو مخاطب کر کے کہا: اے ام دحداح اس خاتون نے جواب دیا: میں حاضر ہوں انہوں نے کہا: تم اس باغ سے نکل جاؤ کیونکہ میں نے اپنے پروردگار کو یہ باغ قرض کے طور پر دے دیا ہے جس میں کھجور کے چھ سو درخت ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10870]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2195)، أخرجه مسند البزار برقم: 2033»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
32. قَوْلُهُ تَعَالَى: فِيهِ سَكِينَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے سکینت تھی“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10871
عَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" السَّكِينَةُ رِيحٌ حَجُوجٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سکینت سے مراد، رکاوٹ بننے والی ہوا تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10871]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6937»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
33. قَوْلُهُ تَعَالَى: اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ کی ذات وہ ہے اس کے علاوہ کوئی اور معبود نہیں ہے صرف وہی معبود ہے وہ حی اور قیوم ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10872
عَنْ أُبَيٍّ - يَعْنِي ابْنَ كَعْبٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَهُ:" أَيُّ آيَةٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَعْظَمُ؟". قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَرَدَّدَهَا مِرَارًا، ثُمَّ قَالَ أُبَيٌّ: آيَةُ الْكُرْسِيِّ. فَقَالَ:" لِيَهْنِكَ الْعِلْمُ أَبَا الْمُنْذِرِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ لَهَا لِسَانًا وَشَفَتَيْنِ، وَتُقَدِّسُ الْمَلِكَ عِنْدَ سَاقِ الْعَرْشِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا اللہ کی کتاب میں کون سی آیت سب سے زیادہ عظمت والی ہے؟ انہوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چند مرتبہ یہ سوال دہرایا تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آیت الکرسی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوالمنذر تمہیں اس بات کا علم مبارک ہو! اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اس آیت کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہیں جن کے ذریعے یہ عرش کے پائے کے پاس پروردگار کی پاکی بیان کرتی ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10872]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (141/5)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 810، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20771، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 6001، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5378، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 526»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10873
وَعَنْ أَبِي السَّلِيلِ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُ النَّاسَ حَتَّى يُكْثِرَ، فَيَصْعَدُ عَلَى ظَهْرِ بَيْتٍ فَيُحَدِّثُ النَّاسَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّ آيَةٍ فِي الْقُرْآنِ أَعْظَمُ؟". قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ. قَالَ: فَوَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ كَتِفَيَّ حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَهَا بَيْنَ ثَدْيَيَّ. أَوْ قَالَ مَوْضِعَ يَدَهُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ حَتَّى وَجَدْتُ بَرَدَهَا بَيْنَ كَتِفَيَّ. قَالَ:" يَهْنِكَ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوسلیل بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب لوگوں کو حدیث بیان کر رہے تھے، انہوں نے بکثرت احادیث بیان کیں، پھر وہ گھر کی چھت پر چڑھ گئے اور لوگوں کو حدیث بیان کرنے لگے، انہوں نے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قرآن میں کون سی آیت سب سے زیادہ عظمت والی ہے؟ تو ایک صاحب نے عرض کی: «اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ» یعنی آیت الکرسی، وہ صاحب کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھا، یہاں تک کہ میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے سینے میں محسوس کی، راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سینے کے درمیان میں رکھا، یہاں تک کہ اپنے کندھوں کے درمیان میں نے اس کی ٹھنڈک محسوس کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوالمنذر! تمہیں مبارک ہو۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10873]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (58/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20065»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں