الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. قَوْلُهُ تَعَالَى: اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ کی ذات وہ ہے اس کے علاوہ کوئی اور معبود نہیں ہے صرف وہی معبود ہے وہ حی اور قیوم ہے“
حدیث نمبر: 10874
وَعَنِ الْأَسْقَعِ الْبَكْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَهُمْ فِي صُفَّةِ الْمُهَاجِرِينَ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ: أَيُّ آيَةٍ فِي الْقُرْآنِ أَعْظَمُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ". حَتَّى انْقَضَتِ الْآيَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا اسقع بکری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین کے چبوترے پر ان لوگوں کے پاس آئے، ایک شخص نے آپ سے سوال کیا: قرآن میں موجود کون سی آیت سب سے زیادہ عظمت والی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ»، اللہ کی ذات وہ ہے جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور وہ زندہ ہے، اور بذات خود قائم ہے، اسے نہ اونگھ آتی ہے، اور نہ نیند آتی ہے، یہاں تک کہ آپ نے یہ پوری آیت تلاوت کی۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10874]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (999)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 999»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10875
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أَخَذَ الشَّيْطَانَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: بَلَغَنِي أَنَّكَ أَخَذْتَ الشَّيْطَانَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: نَعَمْ، ضَمَّ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَمْرَ الصَّدَقَةِ، فَجَعَلْتُهُ فِي غُرْفَةٍ لِي، فَكُنْتُ أَجِدُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ نُقْصَانًا، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" هُوَ عَمَلُ الشَّيْطَانِ فَارْصُدْهُ".
قَالَ: فَرَصَدْتُهُ لَيْلًا، فَلَمَّا ذَهَبَ هَوِيٌّ مِنَ اللَّيْلِ، أَقْبَلَ عَلَى صُورَةِ الْفِيلِ، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى الْبَابِ دَخَلَ مِنْ خَلَلِ الْبَابِ عَلَى غَيْرِ صُورَتِهِ، فَدَنَا مِنَ التَّمْرِ فَجَعَلَ يَلْتَقِمُهُ، فَشَدَدْتُ عَلَيَّ ثِيَابِي فَتَوَسَّطْتُهُ، فَقُلْتُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، يَا عَدُوَّ اللَّهِ، وَثَبْتَ إِلَى تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَأَخَذْتَهُ، وَكَانُوا أَحَقَّ بِهِ مِنْكَ، لَأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَفْضَحُكَ. فَعَاهَدَنِي أَنْ لَا يَعُودَ.
فَغَدَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ؟". فَقُلْتُ: عَاهَدَنِي أَنْ لَا يَعُودَ. قَالَ:" إِنَّهُ عَائِدٌ فَارْصُدْهُ". فَرَصَدْتُهُ اللَّيْلَةَ الثَّانِيَةَ فَصَنَعَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَصَنَعْتُ مِثْلَ ذَلِكَ، وَعَاهَدَنِي أَنْ لَا يَعُودَ فَخَلَّيْتُ سَبِيلَهُ.
ثُمَّ غَدَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُخْبِرَهُ، فَإِذَا مُنَادِيهِ يُنَادِي:" أَيْنَ مُعَاذٌ؟". فَقَالَ لِي:" يَا مُعَاذُ، مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ؟". فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ لِي:" إِنَّهُ عَائِدٌ فَارْصُدْهُ".
فَرَصَدْتُهُ اللَّيْلَةَ الثَّالِثَةَ فَصَنَعَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَصَنَعْتُ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقُلْتُ: يَا عَدُوَّ اللَّهِ، عَاهَدْتَنِي مَرَّتَيْنِ وَهَذِهِ الثَّالِثَةُ، لَأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَفْضَحُكَ.
فَقَالَ: إِنِّي شَيْطَانٌ ذُو عِيَالٍ، وَمَا أَتَيْتُكَ إِلَّا مِنْ نَصِيبِينَ، وَلَوْ أَصَبْتُ شَيْئًا دُونَهُ مَا أَتَيْتُكَ، وَلَقَدْ كُنَّا فِي مَدِينَتِكُمْ هَذِهِ حَتَّى بُعِثَ صَاحِبُكُمْ، فَلَمَّا نَزَلَتْ عَلَيْهِ آيَتَانِ أَنْفَرَتْنَا مِنْهَا، فَوَقَعْنَا بِنَصِيبِينَ، وَلَا يُقْرَآنِ فِي بَيْتٍ إِلَّا لَمْ يَلِجْ فِيهِ الشَّيْطَانُ ثَلَاثًا، فَإِنْ خَلَّيْتَ سَبِيلِي عَلَّمْتُكَهُمَا، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: آيَةُ الْكُرْسِيِّ، وَخَاتِمَةُ سُورَةِ الْبَقَرَةِ: آمَنَ الرَّسُولُ، إِلَى آخِرِهَا.
فَخَلَّيْتُ سَبِيلَهُ ثُمَّ غَدَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُخْبِرَهُ، فَإِذَا مُنَادِيهِ يُنَادِي:" أَيْنَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ؟". فَلَمَّا دَخَلْتُ عَلَيْهِ، قَالَ لِي:" مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ؟". قُلْتُ: عَاهَدَنِي أَنْ لَا يَعُودَ وَأَخْبَرْتُهُ بِمَا قَالَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَقَ الْخَبِيثُ وَهُوَ كَذُوبٌ". قَالَ: فَكُنْتُ أَقْرَؤُهُمَا عَلَيْهِ بَعْدَ ذَلِكَ فَلَا أَجِدُ فِيهِ نُقْصَانًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ يَحْيَى بْنِ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ وَهُوَ صَدُوقٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ كَمَا قَالَ الذَّهَبِيُّ، قَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ: وَقَدْ تَكَلَّمُوا فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے شیطان کو پکڑ لیا تھا میں سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس آیا میں نے دریافت کیا مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں شیطان کو پکڑ لیا تھا انہوں نے جواب دیا: جی ہاں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کی کھجوریں میرے حوالے کیں میں نے انہیں اپنے گودام میں رکھ لیا میں نے دیکھا کہ ان میں روزانہ کمی ہونے لگی ہے میں نے اس بات کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: یہ شیطان کا کام ہے تم اس کی گھات میں رہنا سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رات کے وقت میں اس کی گھات میں رہا جب رات کا ایک حصہ گزر گیا تو وہ ہاتھی کی شکل میں آیا جب وہ دروازے کے پاس پہنچا تو اپنی شکل تبدیل کر کے دروازے میں موجود درز سے اندر داخل ہو گیا وہ کھجوروں کے قریب ہوا اور انہیں نگلنے لگا میں نے اپنے کپڑے کس کر باندھ لیے اور اسے بیچ میں سے دبوچ لیا اور میں نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اے اللہ کے دشمن تم صدقہ کی کھجوروں کے پاس آئے انہیں لے رہے ہو حالانکہ لوگ ان کے بارے میں تم سے زیادہ حق رکھتے ہیں میں تمہیں ضرور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کروں گا اور وہ تمہیں رسوائی کا شکار کریں گے، تو اس نے مجھ سے یہ عہد کیا کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کرے گا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اگلے دن حاضر ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا کہ تمہارے قیدی کا کیا بنا؟ میں نے عرض کی: اس نے مجھ سے یہ طے کیا ہے کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کرے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ دوبارہ ایسا کرے گا۔ تم اس کی گھات میں رہنا دوسری رات میں اس کی گھات میں رہا پھر اس نے ایسا ہی کیا، اور میں نے بھی ویسا ہی کیا تو پھر اس نے میرے ساتھ یہ عہد کیا کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کرے گا، تو میں نے اسے چھوڑ دیا پھر اگلے دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ آپ کو اس بارے میں بتاؤں تو وہاں ایک شخص یہ اعلان کر رہا تھا معاذ کہاں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: اے معاذ تمہارے قیدی کا کیا بنا؟ میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ پھر آئے گا۔ تم اس کی گھات میں رہنا میں تیسری رات اس کی گھات میں رہا اس نے پھر ویسا ہی کیا میں نے بھی ویسا ہی کیا میں نے کہا: اے اللہ کے دشمن تم نے دو مرتبہ مجھ سے پہلے عہد کیا تھا اور اب یہ تیسری مرتبہ ہے اب میں تمہیں ضرور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کروں گا اور وہ تمہیں رسوائی کا شکار کریں گے اس نے کہا: میں ایک ایسا شیطان ہوں جو بال بچے دار ہے، اور میں نصیبین سے تمہارے پاس آیا ہوں، اگر اس سے پہلے مجھے کوئی چیز مل جاتی تو میں تمہارے پاس نہ آتا پہلے ہم لوگ تمہارے اس شہر میں ہوتے تھے یہاں تک کہ تمہارے آقا کو مبعوث کیا گیا اور جب ان پر دو آیات نازل ہوئیں تو ان دونوں آیات نے ہمیں یہاں سے جلا وطن کر دیا۔ اور ہم نصیبین چلے گئے یہ دونوں آیات جس بھی گھر میں پڑھی جائیں گی شیطان تین دن تک اس گھر میں داخل نہیں ہو گا اگر تم میرا راستہ چھوڑ دیتے ہو، تو میں تمہیں ان دو آیات کی تعلیم دے دیتا ہوں میں نے کہا: ٹھیک ہے اس نے کہا: ایک آیت الکرسی ہے، اور دوسری سورت بقرہ کی آخری آیات ہیں جو آمن الرسول سے لے کر سورت کے آخر تک ہیں۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے اسے چھوڑ دیا اگلے دن میں صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ میں آپ کو اس بارے میں بتاؤں تو وہاں ایک منادی یہ اعلان کر رہا تھا کہ معاذ بن جبل کہاں ہے؟ جب میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا تمہارے قیدی کا کیا حال ہے؟ میں نے عرض کی: اس نے مجھ سے یہ عہد کیا ہے کہ اب وہ دوبارہ ایسا نہیں کرے گا اور پھر اس نے جو بات بیان کی تھی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کے بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس خبیث نے سچ کہا: ہے ویسے وہ جھوٹا ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو اس کے بعد میں ان دونوں آیات کی تلاوت کر لیتا ہوں اور پھر مجھے کبھی ان کھجوروں میں کوئی کمی محسوس نہیں ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد یحیی بن عثمان بن صالح کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ انشاءاللہ صدوق ہو گا جیسا کہ امام ذہبی نے یہ بات بیان کی ہے ابن ابوحاتم کہتے ہیں: محدثین نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10875]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (51/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10876
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ الْخَزْرَجِيِّ - وَلَهُ بِئْرٌ بِالْمَدِينَةِ يُقَالُ لَهَا: بِئْرُ بُضَاعَةَ قَدْ بَصَقَ فِيهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهِيَ يُبَشَّرُ بِهَا وَيُتَيَمَّنُ بِهَا - قَالَ: فَلَمَّا قَطَعَ أَبُو أُسِيدٍ تَمْرَ حَائِطِهِ جَعَلَهُ فِي غُرْفَةٍ، فَكَانَتِ الْغُولُ تُخَالِفُهُ إِلَى مَشْرُبَتِهِ فَتَسْرِقُ تَمْرَهُ وَتُفْسِدُهُ عَلَيْهِ، فَشَكَا ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" تِلْكَ الْغُولُ يَاأَبَا أُسَيْدٍ، فَاسْتَمِعْ عَلَيْهَا، فَإِذَا سَمِعْتَ اقْتِحَامَهَا فَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ، أَجِيبِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَتِ الْغُولُ: يَا أَبَا أُسَيْدٍ، أَعْفِنِي أَنْ تُكَلِّفَنِي أَنْ أَذْهَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُعْطِيكَ مَوْثِقًا مِنَ اللَّهِ أَنْ لَا أُخَالِفَكَ إِلَى بَيْتِكَ، وَلَا أَسْرِقَ تَمْرَكَ، وَأَدُلَّكَ عَلَى آيَةٍ تَقْرَؤُهَا فِي بَيْتِكَ فَلَا تُخَالَفُ إِلَى أَهْلِكَ، وَتَقْرَؤُهَا عَلَى إِنَائِكَ فَلَا نَكْشِفُ غِطَاءَهُ. فَأَعْطَتْهُ الْمَوْثِقَ الَّذِي رَضِيَ بِهِ مِنْهَا، فَقَالَتْ: الْآيَةُ الَّتِي أَدُلُّكَ عَلَيْهَا هِيَ آيَةُ الْكُرْسِيِّ. ثُمَّ حَكَّتْ اسْتَهَا تَضْرِطُ.
فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَصَّ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ حَيْثُ وَلَّتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَقَتْ وَهَى كَذُوبٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا كُلُّهُمْ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.

مالک بن حمزہ بن ابواسید اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سیدنا ابواسید ساعدی خزرجی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں مدینہ منورہ میں ان کا ایک کنواں تھا، جس کا نام بئر بضاعہ تھا اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا لعاب دہن ڈالا تھا، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لعاب دہن کے حوالے سے خوشخبری حاصل کرتے تھے اور اس سے برکت حاصل کرتے تھے راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابواسید نے اپنے باغ کی کھجوریں اتار لیں تو انہیں ایک گودام میں رکھ دیا تو غول (یعنی ایک ہوائی چیز) ان کے گودام میں آ جاتی تھی اور کھجوریں چوری کر لیتی تھی اور انہیں خراب کر رہی تھی انہوں نے اس بات کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابواسید وہ غول ہے تم اس کی آہٹ غور سے سننا جب تم اس کے آنے کے بارے میں سنو تو تم یہ پڑھنا: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، تم اللہ کے رسول کی بات کا جواب دو (انہوں نے ایسا ہی کیا) تو اس غول نے یہ کہا: اے ابواسید تم مجھے اس چیز سے معاف رکھو کہ تم مجھے اس تکلیف کا شکار کرو کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤں میں تمہیں اللہ کے نام پر یہ عہد دیتی ہوں کہ اب دوبارہ تمہارے گھر میں نہیں آؤں گی اور تمہاری کھجوروں کو چوری نہیں کروں گی اور میں ایک آیت کے بارے میں تمہاری رہنمائی کرتی ہوں کہ تم انہیں اپنے گھر میں وہ پڑھ لیا کرو تو ہم (شیاطین) تمہارے اہل خانہ کے پاس نہیں آئیں گے اگر تم اسے اپنے برتن پر پڑھ لو گے، تو ہم اس ڈھانپے ہوئے برتن کو کھول نہیں سکیں گے پھر اس غول نے ان صحابی کے ساتھ یہ عہد کیا جس سے وہ راضی ہو گئے اس غول نے بتایا کہ وہ آیت جس کے بارے میں، میں نے تمہاری رہنمائی کرنی تھی وہ آیت الکرسی ہے، اور پھر اس کی پچھلی شرمگاہ سے ہوا خارج ہونے کی آواز آئی جب وہ صحابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ویسے تو وہ جھوٹی ہے لیکن اس نے یہ بات سچ بیان کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے تمام رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور اس میں سے بعض راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10876]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے تمام رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور اس میں سے بعض راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10876]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10877
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: جَلَسَ مَسْرُوقٌ وَشُتَيْرُ بْنُ شَكَلٍ فِي مَسْجِدِ الْأَعْظَمِ فَرَآهُمَا النَّاسُ فَتَحَوَّلُوا إِلَيْهِمَا، فَقَالَ شُتَيْرٌ لِمَسْرُوقٍ: إِنَّمَا تَحَوَّلَ هَؤُلَاءِ إِلَيْنَا لِنُحَدِّثَهُمْ، فَإِمَّا أَنْ تُحَدِّثَ وَأُصَدِّقَكَ، وَإِمَّا أَنَّ أُحَدِّثَ وَتُصَدِّقَنِي، فَقَالَ مَسْرُوقٌ: حَدِّثْ وَأُصَدِّقُكَ، فَقَالَ شُتَيْرٌ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ أَنْ أَعْظَمَ آيَةٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ: اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. فَقَالَ مَسْرُوقٌ: صَدَقْتَ.
قُلْتُ: وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي سُورَةِ الطَّلَاقِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

امام شعبی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مسروق اور شتیر بن شکل بڑی مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، لوگوں نے انہیں دیکھا، تو اٹھ کر ان کی طرف آ گئے، شتیر نے مسروق سے کہا: یہ لوگ اٹھ کر ہماری طرف اس لئے آئے ہیں تاکہ ہم ان کے سامنے کوئی حدیث بیان کریں، یا تو آپ بیان کر دیں میں آپ کی بات کی تصدیق کروں گا یا پھر میں بیان کر دیتا ہوں اور آپ میری بات کی تصدیق کر دیں، تو مسروق نے کہا: آپ بیان کر دیں میں آپ کی بات کی تصدیق کر دوں گا، تو شتیر نے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ بات بتائی ہے: اللہ کی کتاب میں موجود سب سے عظیم آیت «اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ» ہے، اور یہ آیت کے آخر تک ہے، مسروق نے کہا: آپ نے سچ کہا ہے۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: یہ مکمل روایت سورت طلاق میں آئے گی، یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10877]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8659)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10878
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ قَالَ: مَوْضِعُ الْقَدَمَيْنِ، وَلَا يُقَدِّرُ قَدْرَ عَرْشِهِ إِلَّا اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اس کی کرسی آسمانوں اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد پاؤں رکھنے کی جگہ ہے اس کے عرش کی مقدار کے بارے میں صرف اللہ جانتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10878]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12404)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
34. قَوْلُهُ تَعَالَى: اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا ولی ہے“
حدیث نمبر: 10879
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ قَالَ: هُمْ قَوْمٌ كَانُوا كَفَرُوا بِعِيسَى وَآمَنُوا بِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ هُمْ قَوْمٌ آمَنُوا بِعِيسَى فَلَمَّا بُعِثَ مُحَمَّدٌ كَفَرُوا بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا ولی ہے وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد وہ قوم ہے جنہوں نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا انکار کیا، اور پھر سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر ایمان لے آئے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے ولی طاغوت ہیں جو انہیں نور سے نکال کر تاریکی کی طرف لے جاتے ہیں“۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما) بیان کرتے ہیں: اس سے مراد وہ قوم ہے جو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان لائی اور جب سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو مبعوث کیا گیا تو ان لوگوں نے آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا انکار کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10879]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11114)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
35. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَمْ يَتَسَنَّهْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”یہ متغیر نہیں ہوا“
حدیث نمبر: 10880
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: فَانْظُرْ إِلَى طَعَامِكَ وَشَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهْ، قَالَ: لَمْ يَتَغَيَّرْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم اپنے کھانے اور اپنے مشروب کی طرف دیکھو وہ خراب نہیں ہوئے“۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما) یعنی وہ متغیر نہیں ہوئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10880]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2658)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
36. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِعْصَارٌ فِيهِ نَارٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اعصار، جس میں آگ ہو گی“
حدیث نمبر: 10881
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: إِعْصَارٌ فِيهِ نَارٌ فَاحْتَرَقَتْ قَالَ: الْإِعْصَارُ: الرِّيحُ الشَّدِيدُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اعصار جس میں آگ ہو گی اور وہ جلا دے گی“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”اعصار“ سے مراد تیز ہوا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10881]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2666)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
37. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَيْسَ عَلَيْكَ هُدَاهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم پر ان کی ہدایت لازم نہیں ہے“
حدیث نمبر: 10882
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانُوا أَنْ يَرْضَخُوا لِأَنْسَابِهِمْ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَسَأَلُوا فَرُخِّصَ لَهُمْ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: لَيْسَ عَلَيْكَ هُدَاهُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلِأَنْفُسِكُمْ، إِلَى قَوْلِهِ: وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ اپنے مشرک رشتہ داروں کو کچھ دیں ان لوگوں نے اس بارے میں دریافت کیا انہیں اس بارے میں رخصت دے دی گئی اور یہ آیت نازل ہوئی: ان کو ہدایت دینا تمہارے ذمہ نہیں ہے لیکن اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے اسے ہدایت دے دیتا ہے، اور تم جو بھی بھلائی کرو گے تو اپنی ذات کے لئے کرو گے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اور تم پر ظلم نہیں کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10882]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2193) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12453)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ¤ وأخرجه البزار في « كشف الأستار » 3 / 42 برقم (2193) ، والطبري في التفسير 3 / 95 من طرق : حدثنا أبو أحمد الزبيري ، وأخرجه الطبري في التفسير أيضاً 3 / 94 ، 95 من طريق أبي داود ، ووكيع ، وابن المبارك ، جميعاً : حدثنا سفيان ، بالإسناد السابق ، وهذا إسناد صحيح .
38. قَوْلُهُ تَعَالَى: الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ جو اپنے اموال، رات میں اور دن میں پوشیدہ طور پر اور اعلانیہ طور پر خرچ کرتے ہیں“
حدیث نمبر: 10883
عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ: الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً أَنَّهَا نَزَلَتْ فِي نَفَقَاتِ الْخَيْلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَيَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبُوهُ لَا يُعْرَفَانِ.

یزید بن عبداللہ بن عریب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات نقل کرتے ہیں: یہ آیت نازل ہوئی: ”وہ لوگ جو اپنے اموال، رات میں اور دن میں، پوشیدہ طور پر اور علانیہ طور پر خرچ کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت گھوڑوں پر خرچ کرنے کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے یزید بن عبداللہ اور اس کا والد یہ دونوں معروف نہیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10883]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1087) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (188/17)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1087»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف