الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. قَوْلُهُ تَعَالَى: مِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الدُّنْيَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم میں سے کچھ ایسے لوگ ہیں جو دنیا چاہتے ہیں“
حدیث نمبر: 10904
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا كُنْتُ أَرَى أَنَّ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرِيدُ الدُّنْيَا حَتَّى نَزَلَتْ فِينَا يَوْمَ أُحُدٍ: مِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الدُّنْيَا وَمِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الْآخِرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ - تَقَدَّمَ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ - وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ - تَقَدَّمَ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ - وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پہلے میں یہ نہیں سمجھتا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کوئی شخص دنیا بھی چاہتا ہو گا یہاں تک کہ غزوہ اُحد کے موقع پر ہمارے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”تم میں سے کچھ وہ لوگ ہیں جو دنیا چاہتے ہیں، اور کچھ وہ لوگ ہیں جو آخرت چاہتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے جو اس سے پہلے غزوۂ احد سے متعلق باب میں گزر چکی ہے امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10904]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1421)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
55. قَوْلُهُ تَعَالَى: ثُمَّ أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”پھر اس نے پریشانی کے بعد تم پر امان نازل کر دی“
حدیث نمبر: 10905
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: ثُمَّ أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُعَاسًا قَالَ: أُلْقِيَ عَلَيْنَا النُّعَاسُ يَوْمَ أُحُدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالٰی ہے:) ”پھر اس نے پریشانی کے بعد تم پر اونگھ کی شکل میں امان نازل کر دی“۔ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے موقع پر ہم پر اونگھ طاری کر دی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10905]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10905]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (285)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10906
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: النُّعَاسُ أَمَنَةً - عِنْدَ الْقِتَالِ - مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَالنُّعَاسُ فِي الصَّلَاةِ مِنَ الشَّيْطَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جنگ کے وقت جو اونگھ آئے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی امان ہوتی ہے اور نماز کے دوران آنے والی اونگھ شیطان کی طرف سے ہوتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ثقہ کہا: ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10906]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9451)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
56. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خیانت کرے“
حدیث نمبر: 10907
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ. قَالَ: مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَتَّهِمَهُ أَصْحَابُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خیانت کرے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ اس کے ساتھی اس پر تہمت عائد کریں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10907]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10907]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2198 و 2197)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10908
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَيْشًا فَرُدَّتْ رَايَتُهُ، ثُمَّ بَعَثَ فَرُدَّتْ، ثُمَّ بَعَثَ فَرُدَّتْ بِغُلُولِ رَأْسِ غَزَالٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَنَزَلَتْ: وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر روانہ کیا وہ واپس آ گیا پھر آپ نے ایک لشکر روانہ کیا وہ واپس آ گیا پھر آپ نے ایک لشکر روانہ کیا، اور وہ واپس آئے، تو انہوں نے سونے سے بنا ہوا، ہرن کے بچے کے سر کی خیانت کی تھی، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خیانت کرے۔۔۔۔۔۔۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10908]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10908]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12684)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
57. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جن لوگوں کو اللہ کی راہ میں قتل کر دیا گیا انہیں مردہ ہرگز گمان نہ کرو“
حدیث نمبر: 10909
عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: سَأَلْنَا عَبْدَ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا، إِلَى يُرْزَقُونَ، قَالَ: أَرْوَاحُ الشُّهَدَاءِ عِنْدَ اللَّهِ كَطَيْرٍ خُضْرٍ لَهَا قَنَادِيلُ مُعَلَّقَةٌ بِالْعَرْشِ تَسْرَحُ فِي الْجَنَّةِ حَيْثُ شَاءَتْ.
فَاطَّلَعَ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ اطِّلَاعَةً، فَقَالَ: هَلْ تَشْتَهُونَ مِنْ شَيْءٍ فَأَزِيدُكُمُوهُ؟ قَالُوا: رَبَّنَا أَلَسْنَا نَسْرَحُ فِي الْجَنَّةِ فِي أَيِّهَا شِئْنَا؟ قَالَ: ثُمَّ اطَّلَعَ إِلَيْهِمُ الثَّانِيَةَ، فَقَالَ: هَلْ تَشْتَهُونَ مِنْ شَيْءٍ فَأَزِيدُكُمُوهُ؟ قَالُوا: رَبَّنَا أَلَسْنَا نَسْرَحُ فِي الْجَنَّةِ فِي أَيِّهَا شِئْنَا؟ قَالَ: ثُمَّ اطَّلَعَ إِلَيْهِمُ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ: هَلْ تَشْتَهُونَ مِنْ شَيْءٍ فَأَزِيدُكُمُوهُ؟ قَالُوا: تُعِيدُ أَرْوَاحَنَا فِي أَجْسَادِنَا فَنُقَاتِلَ فِي سَبِيلِكَ فَنُقْتَلُ مَرَّةً أُخْرَى. قَالَ: فَسَكَتَ عَنْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَهُ أَسَانِيدُ أُخَرُ ضَعِيفَةٌ.

مسروق بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا اور جن لوگوں کو اللہ کی راہ میں قتل کر دیا گیا انہیں مردہ ہرگز شمار نہ کرو“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”انہیں رزق دیا جاتا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ شہداء کی ارواح ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سبز پرندوں کی مانند ہوتی ہیں ان کے لئے عرش کے ساتھ قندیلیں لٹکی ہوئی ہیں وہ جنت میں جہاں چاہتے ہیں چلے جاتے ہیں ان کا پروردگار ان کی طرف متوجہ ہو کر فرماتا ہے: کیا تمہیں مزید کسی چیز کی خواہش ہے تاکہ وہ میں تمہیں دے دوں؟ وہ عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! کیا ایسا نہیں ہے کہ ہم جنت میں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں پھر پروردگار ان کی طرف دوسری مرتبہ متوجہ ہو کر دریافت کرتا ہے کیا تمہیں کسی چیز کی خواہش ہے کہ میں وہ تمہیں مزید دے دوں؟ وہ عرض کرتے ہیں اے ہمارے پروردگار کیا ہم جنت میں جہاں چاہیں وہاں جا نہیں سکتے ہیں پھر تیسری مرتبہ پروردگار ان کی طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرماتا ہے کیا تمہیں کسی چیز کی خواہش ہے جو میں تمہیں مزید دوں؟ تو وہ عرض کرتے ہیں تو ہماری روحیں ہمارے جسموں میں لوٹا دے تاکہ ہم تیری بارگاہ میں جہاد کریں اور ہمیں پھر قتل کر دیا جائے۔ راوی کہتے ہیں: تو پروردگار ان کے حوالے سے خاموش ہو جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اس کی کچھ دیگر ضعیف اسانید بھی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10909]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اس کی کچھ دیگر ضعیف اسانید بھی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10909]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9023)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10910
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: لَمَّا أُصِيبَ حَمْزَةُ وَأَصْحَابُهُ بِأُحُدٍ قَالُوا: لَيْتَ مَنْ خَلْفَنَا عَلِمُوا مَا أَعْطَانَا اللَّهُ مِنَ الثَّوَابِ، لِيَكُونَ أَجْرَأَ لَهُمْ، فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَنَا أُعْلِمُهُمْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى (وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا) الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: جب غزوہ اُحد کے موقع پر سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی شہید ہو گئے تو انہوں نے کہا: کاش ہمارے پیچھے والے لوگ یہ بات جان لیتے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کیا اجر و ثواب عطا کیا ہے؟ تاکہ وہ اس کے حصول کے لئے زیادہ جرات کرتے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں ان لوگوں کو اس بارے میں بتا دیتا ہوں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور جن لوگوں کو اللہ کی راہ میں قتل کر دیا گیا ہو تم انہیں مردہ ہرگز گمان نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم
یہ روایت مرسل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10910]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم
یہ روایت مرسل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10910]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2945)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
58. قَوْلُهُ تَعَالَى: سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”انہوں نے جس چیز کے بارے میں بخل کیا وہ عنقریب انہیں طوق کے طور پر پہنا دیا جائے گا“
حدیث نمبر: 10911
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فِي قَوْلِهِ: سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ: يُطَوَّقُ شُجَاعًا أَقْرَعَ بِفِيهِ زَبِيبَتَانِ، يَنْقُرُ رَأْسَهُ، فَيَقُولُ: مَا لِي وَلَكَ؟! فَيَقُولُ: أَنَا مَالُكَ الَّذِي بَخِلْتَ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”انہوں نے جس چیز کے بارے میں بخل کیا اس چیز کو عنقریب قیامت کے دن ان کو طوق کے طور پر پہنا دیا جائے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: انہیں گنجا سانپ طوق کے طور پر پہنایا جائے گا جس کے منہ پر دو نقطے ہوں گے وہ اس کے سر پر دانت مارے گا، تو وہ شخص یہ کہے گا: میرا تمہارے ساتھ کیا واسطہ ہے؟ وہ جواب دے گا: میں تمہارا وہ مال ہوں جس کے بارے میں تم نے بخل کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10911]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9122 و 9124)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10912
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَيْضًا قَالَ: مَنْ كَانَ لَهُ مَالٌ لَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَهُ، طُوِّقَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَنْقُرُ رَأْسَهُ، فَيَقُولُ: أَنَا مَالُكَ الَّذِي كُنْتَ تَبْخَلُ بِهِ، سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ.
ایک روایت جو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے منقول ہے اس کے مطابق وہ بیان کرتے ہیں: جس شخص کا مال ہو اور وہ اس کی زکوۃ ادا نہ کرے تو قیامت کے دن اسے گنجے سانپ کی شکل میں اس کو طوق کے طور پر پہنا دیا جائے گا وہ اس کے سر پر دانت مارے گا اور یہ کہے گا۔ میں تمہارا وہ مال ہوں جس کے حوالے سے تم بخل کیا کرتے تھے۔ (اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے:) ”وہ جس چیز کے بارے میں بخل کرتے تھے قیامت کے دن وہ چیز انہیں طوق کے طور پر پہنا دی جائے گی“۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں، اور ان میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10912]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9123)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
59. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں“
حدیث نمبر: 10913
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَتْ قُرَيْشٌ الْيَهُودَ، فَقَالُوا: بِمَا جَاءَكُمْ مُوسَى، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالُوا: عَصَاهُ وَيَدُهُ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ.
وَأَتَوُا النَّصَارَى فَقَالُوا: كَيْفَ كَانَ عِيسَى، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالُوا: كَانَ يُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ وَيُحْيِي الْمَوْتَى.
فَأَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: ادْعُ لَنَا رَبَّكَ أَنْ يَجْعَلَ لَنَا الصَّفَا ذَهَبًا، [ فَدَعَا رَبَّهُ ] فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ." فَلْيَتَفَكَّرُوا فِيهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: قریش یہودیوں کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: سیدنا موسیٰ علیہ السلام تمہارے پاس کیا چیز (یعنی معجزات) لے کر آئے تھے؟ یہودیوں نے بتایا ان کا عصا تھا اور ان کا روشن ہاتھ تھا، جو دیکھنے والے کو روشن لگتا تھا پھر قریش عیسائیوں کے پاس آئے اور ان سے دریافت کیا کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا کیا عالم تھا انہوں نے بتایا کہ وہ پیدائشی اندھے اور برص کے مریض کو ٹھیک کر دیتے تھے اور مردے کو زندہ کر دیتے تھے پھر قریش نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: آپ اپنے پروردگار سے ہمارے لئے یہ دعا کریں کہ وہ صفا پہاڑ کو ہمارے لئے سونے کا بنا دے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار سے دعا کی تو یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں اور رات اور دن کے اختلاف میں عقل مند لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں“۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:) یعنی ان لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس میں غور و فکر کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10913]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10913]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12322)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف