🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10894
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا قَالَ: الْقُرْآنُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد قرآن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10894]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9032)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10895
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: حَبْلُ اللَّهِ: الْجَمَاعَةُ. وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالثَّانِي مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے یہ فرمایا: اللہ کی رسی سے مراد جماعت ہے۔ پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور دوسری روایت سند کے اعتبار سے منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10895]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9033)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10896
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ هَذَا الصِّرَاطَ مُحْتَضَرٌ تَحْضُرُهُ الشَّيَاطِينُ، يَقُولُونَ: يَا عِبَادَ اللَّهِ، هَذَا الطَّرِيقُ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ، قَالَ الصِّرَاطُ الْمُسْتَقِيمُ كِتَابُ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ راستہ سامنے موجود ہے جس میں شیاطین موجود ہوتے ہیں، اور وہ یہ کہتے ہیں: اے اللہ کے بندو! تم اس راستے پر آ جاؤ تو تم لوگ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کے رکھو کیونکہ سیدھا راستہ اللہ کی کتاب ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10896]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9031)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
47. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللَّهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم کیسے کفر کر سکتے ہو جب کہ تم وہ لوگ ہو کہ تمہارے سامنے اللہ کی آیات تلاوت کی جاتی ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10897
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللَّهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُ قَالَ: كَانَ الْأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ يَتَحَدَّثُونَ إِذَا ذَكَرُوا أَمْرَ الْجَاهِلِيَّةِ، فَغَضِبُوا حَتَّى كَانَ بَيْنَهُمْ حَرْبٌ، فَأَخَذُوا السِّلَاحَ، وَمَشَى بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَنَزَلَتْ: وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللَّهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُ إِلَى قَوْلِهِ: فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي اللَّيْثِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم کیسے کفر کر سکتے ہو جبکہ تم وہ لوگ ہو کہ تمہارے سامنے اللہ کی آیات تلاوت کی جاتی ہیں، اور تمہارے درمیان اس کا رسول موجود ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اوس اور خزرج قبیلے کے لوگ زمانہ جاہلیت کے حالات کا تذکرہ کر رہے تھے اس دوران وہ لوگ مشتعل ہو گئے یہاں تک کہ ان کے درمیان جنگ شروع ہونے لگی یہاں تک کہ انہوں نے ہتھیار پکڑ لئے اور ایک دوسرے کی طرف چل پڑے تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تم لوگ کیسے کفر کر سکتے ہو جبکہ تم پر اللہ کی آیات کی تلاوت کی جاتی ہے، اور تمہارے درمیان اللہ کا رسول موجود ہے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”تو اس نے تمہیں اس سے بچا لیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ابولیث ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10897]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12667)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. قَوْلُهُ تَعَالَى: كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم بہترین امت ہو جسے لوگوں کے لئے لایا گیا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10898
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ، قَالَ: هُمُ الَّذِينَ هَاجَرُوا مَعَ مُحَمَّدٍ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم بہترین امت ہو جسے لوگوں کے لئے لایا گیا ہے تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور تم برائی سے منع کرتے ہو“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد وہ لوگ ہیں، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10898]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12303) اخرجه احمد فى المسند (2463)»

الحكم على الحديث:
رجال أحمد رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
49. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَيْسُوا سَوَاءً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ برابر نہیں ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10899
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا أَسْلَمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ، وَثَعْلَبَةُ بْنُ شُعْبَةَ، وَأَسَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَمَنْ أَسْلَمَ مِنْ يَهُودَ، فَآمَنُوا وَصَدَّقُوا وَرَغِبُوا فِي الْإِسْلَامِ، قَالَتْ أَحْبَارُ يَهُودَ أَهْلُ الْكُفْرِ: مَا آمَنَ بِمُحَمَّدٍ وَلَا تَبِعَهُ إِلَّا شِرَارُنَا، وَلَوْ كَانُوا مِنْ خِيَارِنَا مَا تَرَكُوا دِينَ آبَائِهِمْ.
فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي ذَلِكَ مِنْ قَوْلِهِ: لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ، إِلَى قَوْلِهِ تَعَالَى: مِنَ الصَّالِحِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اور سیدنا ثعلبہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا اسد بن عبید رضی اللہ عنہ اور یہودیوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے اسلام قبول کر لیا وہ ایمان لے آئے انہوں نے تصدیق کر دی اور اسلام میں رغبت ظاہر کی تو یہودیوں کے علماء نے، جو اہل کفر تھے، یہ کہا: سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جو لوگ بھی ایمان لائے اور جنہوں نے ان کی پیروی کی وہ ہمارے برے لوگ تھے اگر وہ ہمارے بہترین لوگوں میں سے ہوتے تو اپنے آبا ؤ اجداد کا دین ترک نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے لوگ برابر نہیں ہیں“۔ یہ آیت یہاں سے لے کر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان تک ہے: ”نیک لوگوں میں سے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10899]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1388)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِنْ دُونِكُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! تم اپنے علاوہ دوسروں کو راز دار نہ بناؤ“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10900
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِنْ دُونِكُمْ لَا يَأْلُونَكُمْ خَبَالًا وَدُّوا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ، قَالَ: هُمُ الْخَوَارِجُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ایمان والو! تم اپنے علاوہ (کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے فرد) کو راز دار نہ بناؤ کیونکہ وہ لوگ تمہارے بارے میں فتنہ انگیزی کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے اور وہ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ تمہیں تکلیف لاحق ہو ان کے منہ سے بغض ظاہر ہو جاتا ہے، اور جو ان کے سینوں میں چھپا ہوا ہے وہ زیادہ بڑا ہے ہم نے تمہارے لئے واضح آیات بیان کر دی ہیں اگر تم عقل رکھتے ہو“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یا سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اس سے مراد خوارج ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10900]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8047)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8047»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
51. قَوْلُهُ تَعَالَى: مُسَوِّمِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جن پر نشان لگایا گیا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10901
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ: مُسَوِّمِينَ، قَالَ:" مُعَلَّمِينَ، وَكَانَتْ سِيمَا الْمَلَائِكَةِ يَوْمَ بَدْرٍ عَمَائِمَ سُودًا، وَيَوْمَ أُحُدٍ عَمَائِمَ حُمْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ حَبِيبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جن پر نشان لگایا گیا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: ان پر نشان لگایا گیا اور غزوہ بدر کے موقع پر فرشتوں کی مخصوص نشانی سیاہ عمانے تھے اور غزوہ احد کے موقع پر ان کی مخصوص نشانی سرخ عمامے تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالقدوس بن حبیب ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10901]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبي اني فى المعجم الكبير (11469)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11469»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
52. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جنت جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین جتنی ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10902
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَرَأَيْتَ قَوْلَهُ: وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ؟ قَالَ: فَأَيْنَ النَّارُ؟ قَالَ:" أَرَأَيْتَ اللَّيْلَ قَدْ كَانَ ثُمَّ لَيْسَ شَيْءٌ". فَأَيْنَ النَّهَارُ؟ قَالَ:" حَيْثُ شَاءَ اللَّهُ". قَالَ:" فَكَذَلِكَ النَّارُ حَيْثُ شَاءَ اللَّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے عرض کی: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ”اور جنت جس کی چوڑائی آسمان اور زمین جتنی ہے“۔ اس شخص نے دریافت کیا تو پھر جہنم کہاں ہو گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے یہ ہوتی ہے، اور پھر نہیں ہوتی ہے جب ہوتی ہے، تو دن کہاں جاتا ہے، تو اس نے کہا: جہاں اللہ کو منظور ہوتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسی طرح جہنم بھی وہاں ہو گی جہاں اللہ کو منظور ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10902]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2196)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَكَأَيِّنْ مِنْ نَبِيٍّ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور کتنے ہی نبی ایسے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10903
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَكَأَيِّنْ مِنْ نَبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ، قَالَ: أُلُوفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ ابْنُ بَهْدَلَةَ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور کتنے ہی نبی ایسے ہیں جن کے ساتھ بہت سے اللہ والوں نے جنگ میں حصہ لیا“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: وہ لوگ ہزاروں کی تعداد میں تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اس کو ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10903]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (9096)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں