🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
414. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَذُوقُوا فَلَنْ نَزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم (عذاب کا ذائقہ) چکھو! اب ہم تمہارے عذاب میں اضافہ ہی کریں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11463
عَنْ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ دِينَارٍ سَأَلَ الْحَسَنَ: أَيُّ آيَةٍ أَشَدُّ عَلَى أَهْلِ النَّارِ؟ فَقَالَ: سَأَلْتُ أَبَا بَرْزَةَ فَقَالَ: أَشَدُّ آيَةٍ نَزَلَتْ فَذُوقُوا فَلَنْ نَزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شُعَيْبُ بْنُ بَيَانٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مہدی بن میمون بیان کرتے ہیں: میں نے حسن بن دینار کو حسن سے سوال کرتے ہوئے سنا: اہل جہنم کے لئے کون سی آیت سب سے زیادہ سخت ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے یہ سوال کیا: تو انہوں نے بتایا: یہ آیت سب سے سخت ہے، جو نازل ہوئی ہے: ”تم لوگ (عذاب کا ذائقہ) چکھو! اب ہم تمہارے لئے عذاب میں، صرف اضافہ ہی کریں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شعیب بن بیان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11463]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
415. 29 - 75 - سُورَةُ وَالنَّازِعَاتِ
سورت نازعات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11464
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ هَذَا الْحَرْفَ (أَئِذَا كُنَّا عِظَامًا نَاخِرَةً) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ زَيْدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے، وہ اس آیت کو یوں پڑھتے تھے: «‏‏‏‏(أَئِذَا كُنَّا عِظَامًا نَاخِرَةً)» ‏‏‏‏ ”کیا ہم، گلی ہوئی ہڈیاں ہو جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے زید بن معاویہ کی، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11464]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13076)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
416. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”لوگ تم سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ وہ کب آئے گی؟ تو تمہارا اس کے (مخصوص وقت کے) تذکرے سے کیا واسطہ ہے؟ اس کا اختتام تو تمہارے پروردگار کی طرف ہی ہونا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11465
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُ عَنِ السَّاعَةِ حَتَّى نَزَلَتْ فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل، قیامت کے بارے میں دریافت کرتے رہے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہو گئی: ”تمہارا اس کے (مخصوص وقت کے) تذکرے سے کیا واسطہ ہے؟ اس کا اختتام، تو تمہارے پروردگار کی طرف ہی ہونا ہے“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11465]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2279)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1803»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11466
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُكْثِرُ ذِكْرَ السَّاعَةِ حَتَّى نَزَلَتْ فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، بکثرت قیامت کا ذکر کرتے تھے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہو گئی: ”تو تمہارا اس کے (مخصوص وقت کے) تذکرے سے کیا واسطہ ہے؟ اس کا اختتام، تو تمہارے پروردگار کی طرف ہی ہونا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11466]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8210)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8210»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
417. 29 - 76 - سُورَةُ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ
سورت تکویر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11467
عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ أَسْرَعَ إِلَيْكَ الشَّيْبُ؟ قَالَ:" شَيَّبَتْنِي (الْوَاقِعَةُ) وَ (عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ) وَ (إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَزَادَ: وَسُورَةُ هُودٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا يَعْلَى قَالَ: عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِكْرِمَةُ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ طُرُقُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي سُورَةِ هُودٍ.
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت واقعہ، سورت نباء اور سورت تکویر نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”سورت ہود نے“۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ امام ابویعلیٰ نے یہ بات کہی ہے: عکرمہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔۔۔۔۔۔۔ عکرمہ نامی راوی نے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے مختلف طرق، سورت ہود سے متعلق باب میں پہلے گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11467]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8265»

الحكم على الحديث:
رجالہ رجال الصحیح ولکنہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
418. 11468 وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُ رَأْيُ عَيْنٍ فَلْيَقْرَأْ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ وَ إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ وَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ " . أَحْسَبُ أَنَّهُ قَالَ: " وَسُورَةُ هُودٍ " . قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ عُمَرَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ أَحْمَدَ .
سورت تکویر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11468
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُ رَأْيُ عَيْنٍ فَلْيَقْرَأْ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ وَ إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ وَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ". أَحْسَبُ أَنَّهُ قَالَ:" وَسُورَةُ هُودٍ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ عُمَرَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ أَحْمَدَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ قیامت کے بارے میں یوں جائزہ لے کہ جس طرح وہ اُسے دیکھ رہا ہے، تو اسے یہ سورتیں پڑھنی چاہییں: سورت تکویر، سورت انفطار اور سورت انشقاق“۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”اور سورت ہود“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے امام أحمد کی سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11468]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4806 و 4941)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3333، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4791، 5721، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8759»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
419. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذَا الْمَوْؤُودَةُ سُئِلَتْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب زندہ دفن کر دی جانے والی لڑکی سے پوچھا جائے گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11469
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَسُئِلَ عَنْ قَوْلِهِ وَإِذَا الْمَوْؤُودَةُ سُئِلَتْ قَالَ: جَاءَ قَيْسُ بْنُ عَاصِمٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ وَأَدْتُ بَنَاتٍ لِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ:" اعْتِقْ عَنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ رَقَبَةً". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي صَاحِبُ إِبِلٍ، قَالَ:" فَانْحَرْ عَنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ بَدَنَةً". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حُسَيْنِ بْنِ مَهْدِيٍّ الْأَيْلِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: اُن سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا گیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب زندہ دفن کی جانے والی لڑکی سے سوال کیا جائے گا“۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بتایا: ایک مرتبہ قیس بن عاصم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! میں نے زمانہ جاہلیت میں، اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُن میں سے ہر ایک کی طرف سے ایک گردن کو آزاد کرو، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اونٹوں کا مالک ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان میں سے ہر ایک کی طرف سے اونٹ قربان کرو۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسین بن مہدی ایلی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11469]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2280) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (337/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11470
وَعَنْ خَلِيفَةَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ قَيْسَ بْنَ عَاصِمٍ قَالَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنِّي وَأَدْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ بِنْتًا أَوْ ثَلَاثَةَ عَشَرَ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اعْتِقْ عَنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ نَسَمَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
خلیفہ بن حصین بیان کرتے ہیں: سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: میں نے زمانہ جاہلیت میں اپنی بارہ، یا شاید تیرہ بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: ”تم ان میں سے ہر ایک کی طرف سے ایک جان آزاد کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11470]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (338/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
420. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور میں ’ خنس، کی قسم اٹھاتا ہوں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11471
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ الْهَمْدَانِيِّ أَبِي مَيْسَرَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يُعْنَى ابْنَ مَسْعُودٍ - بِالْخُنَّسِ الْجِوَارِ الْكُنَّسُ مَا هِيَ يَا عَمْرُو؟ قَالَ: قُلْتُ: الْبَقَرُ. قَالَ: وَأَنَا أَرَى ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرو بن شرحبیل ہمدانی ابومیسرہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے عمرو!
﴿بِالْخَنَّس - الْجَوَارِ الْكُنَّس﴾ [التكوير: 15 - 16]
اس سے کیا مراد ہے؟ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: گائے، انہوں نے فرمایا: میری بھی یہی رائے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11471]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9063)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
421. 29 - 77 - سُورَةُ إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ
سورت انفطار کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11472
عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ جَلَّ اسْمُهُ أَنْ يَخْلُقَ النَّسَمَةَ، فَجَامَعَ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ، طَارَ مَاؤُهُ فِي كُلِّ عِرْقٍ وَعَصَبٍ مِنْهَا، فَإِذَا كَانَ الْيَوْمُ السَّابِعُ أَحْضَرَ اللَّهُ لَهُ كُلَّ عِرْقٍ بَيْنَهُ وَبَيْنَ آدَمَ". ثُمَّ قَرَأَ فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی جان کو پیدا کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور آدمی عورت کے ساتھ صحبت کرتا ہے، تو آدمی کا نقطہ عورت کی ہر ایک رگ اور پٹھے میں پھیل جاتا ہے اور جب ساتواں دن آتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے، اُس کے اور سیدنا آدم علیہ السلام کے درمیان موجود ہر رگ کو حاضر کر دیتا ہے“۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”جس صورت میں، اُس نے چاہا تمہیں ترتیب دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11472]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (106) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1636) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (290/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1636، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 94»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں