الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
406. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب صور مین پھونک ماری جائے گی“
حدیث نمبر: 11453
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ وَحَنَى جَبْهَتَهُ يَسْتَمِعُ مَتَى يُؤْمَرُ؟". فَقَالَ أَصْحَابُهُ: فَكَيْفَ نَقُولُ؟ قَالَ:" قُولُوا: حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ"،
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب صور میں پھونک ماری جائے گی“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں کیسے مطمئن ہو سکتا ہوں؟ جبکہ صور سے متعلق فرشتے نے، اپنا منہ اس کے ساتھ لگایا ہوا ہے، اور اپنی پیشانی کو جھکایا ہوا ہے اور وہ اس بات کا منتظر ہے کہ اسے کب حکم ہوتا ہے“۔ آپ کے اصحاب نے عرض کی: ہمیں کیا پڑھنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو: ﴿حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ﴾ (ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11453]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12671) اخرجه احمد فى المسند (3010)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3001»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 11454
وَفِي رِوَايَةٍ: ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”جب صور میں پھونک ماری جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11454]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11454]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13670)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
407. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو ”قسورہ“ سے بھاگے ہوں“
حدیث نمبر: 11455
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي قَوْلِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ قَالَ: الْأَسَدُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ”جو قسورۃ، سے بھاگے ہوں“ وہ فرماتے ہیں: (اس لفظ ”قسورہ“) سے مراد شیر ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11455]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11455]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2277)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
408. 29 - 71 - سُورَةُ الْقِيَامَةِ قَوْلُهُ تَعَالَى: أَوْلَى لَكَ فَأَوْلَى .
سورت قیامہ کا بیان اللہ تعالیٰ کا ارشاد: تیرے لیے تباہی و ہلاکت ہے! پھر تیرے لیے تباہی و ہلاکت ہے!
حدیث نمبر: 11456
عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - تَعَالَى - أَوْلَى لَكَ فَأَوْلَى أَشَيْءٌ قَالَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْ شَيْءٌ أَنْزَلَهُ اللَّهُ؟ قَالَ: قَالَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنْزَلَهُ اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تمہاری خرابی قریب آ گئی اور ایک اور خرابی آ گئی“ کیا یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے؟ یا یہ اللہ تعالیٰ نے نازل کی ہے؟ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بیان کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی نازل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11456]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11456]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكثير (12298)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12298»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
409. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى .
سورت قیامہ کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کیا وہ اس بات پر قدرت نہیں رکھتا کہ وہ مردوں کو زندہ کرے“
حدیث نمبر: 11457
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا [ فَبَلَغَ ] (فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ، [ فَلْيَقُلْ آمَنَّا بِاللَّهِ ] وَمَنْ قَرَأَ وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ فَلْيَقُلْ: [ بَلَى ] وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى فَلْيَقُلْ: بَلَى"، قَالَ إِسْمَاعِيلُ: فَذَهَبْتُ أَنْظُرُ هَلْ حَفِظَ وَكَانَ أَعْرَابِيًا؟ فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، أَظَنَنْتَ أَنِّي لَمْ أَحْفَظْهُ؟ لَقَدْ حَجَجْتُ سِتِّينَ حِجَّةً، مَا مِنْهَا سَنَةٌ إِلَّا أَعْرِفُ الْبَعِيرَ الَّذِي حَجَجْتُ عَلَيْهِ. قُلْتُ: الْقَوْلُ فِي آخِرِ التِّينِ وَالزَّيْتُونِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلَانِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”جو شخص سورت مرسلات کی تلات کرے اور اس مقام پر پہنچے: ”تو وہ لوگ اس کے بعد کون سے کلام پر ایمان رکھیں گے؟“ تو اس شخص کو یہ کہنا چاہیے: کہ ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہیں، اور جو شخص سورت تین کی تلاوت کرے، تو اُسے یہ کہنا چاہیے: جی ہاں! میں بھی اس بات کے گواہوں میں سے ایک ہوں۔ اور جو شخص یہ آیت تلاوت کرے: ”کیا وہ اس بات پر قدرت نہیں رکھتا کہ وہ مردوں کو زندہ کر دے“۔ تو اُس شخص کو یہ کہنا چاہیے: کہ جی ہاں! (یعنی وہ اس بات پر قدرت رکھتا ہے)۔ اسماعیل نامی راوی کہتے ہیں: میں نے اس بات کا جائزہ لیا کہ کیا میرے استاد کو
یہ روایت یاد ہے؟ کیونکہ وہ ایک دیہاتی شخص تھا، تو اس استاد نے کہا: اے میرے بھتیجے! کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ مجھے
یہ روایت یاد نہیں ہو گی؟ میں نے ساٹھ حج کیے ہیں اور جس سال میں نے جس اونٹ پر حج کیا تھا، اُس اونٹ کو بھی میں الگ سے پہچانتا ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سورت تین کے بارے میں جو کلمات ہیں، وہ امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کیے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11457]
یہ روایت یاد ہے؟ کیونکہ وہ ایک دیہاتی شخص تھا، تو اس استاد نے کہا: اے میرے بھتیجے! کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ مجھے
یہ روایت یاد نہیں ہو گی؟ میں نے ساٹھ حج کیے ہیں اور جس سال میں نے جس اونٹ پر حج کیا تھا، اُس اونٹ کو بھی میں الگ سے پہچانتا ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سورت تین کے بارے میں جو کلمات ہیں، وہ امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کیے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11457]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (249/2)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3347، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 887، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7344»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
410. 29 - 72 - سُورَةُ هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ
سورت دھر کا بیان
حدیث نمبر: 11458
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - خِتَامُهُ مِسْكٌ قَالَ: لَيْسَ بِخَاتَمٍ يُخْتَمُ بِهِ، وَلَكِنْ خَلْطُهُ مِسْكٌ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْمَرْأَةِ مِنْ نِسَائِكُمْ تَقُولُ: خَلْطُهُ مِنَ الطِّيبِ كَذَا وَكَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اس کی مہر کستوری کی ہو گی“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ وہ مہر کستوری کے ذریعے لگائی جائے گی بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں کستوری ملی ہوئی ہو گی، کیا تم نے خواتین میں سے کسی خاتون کو نہیں دیکھا کہ وہ یہ کہتی ہے: تم اس خوشبو میں یہ یہ چیز ملا دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11458]
یہ روایت امام طبرانی نے عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11458]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9062)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
411. 29 - 73 - سُورَةُ وَالْمُرْسَلَاتِ
سورت مرسلات کا بیان
حدیث نمبر: 11459
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ قَالَ: إِنَّهَا لَيْسَتْ كَالشَّجَرِ وَالْجِبَالِ، وَلَكِنَّهَا مِثْلُ الْمَدَائِنِ وَالْحُصُونِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ (جہنم) محل کی طرح کے (بڑے، بڑے) شعلے اُڑائے گی“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: وہ درختوں یا پہاڑوں کی طرح کے نہیں ہوں گے، بلکہ شہر اور قلعوں جیسے (بڑے حجم کے ہوں گے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن معاویہ ہے اور وہ ضعیف ہے ابوحاتم کہتے ہیں اس کا محل صدق ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11459]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن معاویہ ہے اور وہ ضعیف ہے ابوحاتم کہتے ہیں اس کا محل صدق ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11459]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
412. 29 - 74 - سُورَةُ عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَأَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا .
سورت نباء کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے ”معصرات“ سے موسلادھار بارش نازل کی“
حدیث نمبر: 11460
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ وَأَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا قَالَ: الْمُعْصِرَاتُ: الرِّيَاحُ، وَثَجَّاجًا: مُنْصَبًّا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ”اور ہم نے ’ معصرات میں سے موسلادھار پانی نازل کیا“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہاں ”معصرات“ سے مراد ہوائیں ہیں ”ثجاج“ سے مراد موسلادھار ہونا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ساعد کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11460]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ساعد کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11460]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2663)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
413. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ اس (جہنم) میں رہیں گے جو کئی مدتوں تک ہو گا“
حدیث نمبر: 11461
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا قَالَ: الْحُقْبُ ثَمَانُونَ سَنَةً. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيَهِمُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ﴿لَا بِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا﴾ وہ لوگ اس (جہنم) میں رہیں گے جو کئی مدتوں تک ہو گا“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک ”حقب“ اسی سال کا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں یہ غلطی کر جاتا ہے اور وہم کا شکار ہو جاتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11461]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں یہ غلطی کر جاتا ہے اور وہم کا شکار ہو جاتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11461]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2278)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11462
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا الْحُقْبُ: ثَلَاثُونَ أَلْفَ سَنَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اس (جہنم) میں کئی حقب تک رہیں گے“۔ ایک ”حقب“ تیس ہزار سال کا ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11462]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11462]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7957)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7957، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5889/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف