🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
450. بَابُ الْقِرَاءَاتِ وَكَمْ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى حَرْفٍ
قرأتوں کا بیان، نیز قرآن کتنے حروف پر نازل ہوا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11582
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ قَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ هَمْدَانَ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ، وَمَا سَمَّاهُ لَنَا قَالَ: لَمَّا أَرَادَ عَبْدُ اللَّهِ أَنْ يَأْتِيَ الْمَدِينَةَ جَمَعَ أَصْحَابَهُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ قَدْ أَصْبَحَ فِيكُمْ مِنْ أَفْضَلِ مَا أَصْبَحَ فِي أَجْنَادِ الْمُسْلِمِينَ مِنَ الدِّينِ، وَالْفِقْهِ، وَالْعِلْمِ بِالْقُرْآنِ، إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ لَا يَخْتَلِفُ وَلَا يُسْتَشَنُّ، وَلَا يَتْفَهُ لِكَثْرَةِ الرَّدِّ، فَمَنْ قَرَأَهُ عَلَى حَرْفٍ فَلَا يَدَعْهُ رَغْبَةً عَنْهُ، وَمَنْ قَرَأَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ تِلْكَ الْحُرُوفِ الَّتِي عَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَا يَدَعْهُ رَغْبَةً عَنْهُ، فَإِنَّهُ مَنْ يَجْحَدْ بِآيَةٍ مِنْهُ يَجْحَدْ بِهِ كُلِّهِ، فَإِنَّمَا هُوَ كَقَوْلِ أَحَدِكُمْ لِصَاحِبِهِ اعْجَلْ وَحَيَّ هَلًا. قُلْتُ: رَوَاهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن عابس بیان کرتے ہیں: ہمدان سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، جن کا تعلق سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے شاگردوں سے ہے، انہوں نے ہمیں یہ بات بتائی راوی بیان کرتے ہیں عبدالرحمن نے ان صاحب کا نام بیان نہیں کیا، وہ صاحب بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مدینہ منورہ جانے کا ارادہ کیا تو انہوں نے اپنے شاگردوں کو جمع کیا اور فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے یہ امید ہے کہ دین، اس کی سمجھ بوجھ اور قرآن کے علم کے حوالے سے، تم لوگوں کی صورت حال، مسلمانوں کے لشکروں میں سے، سب سے بہتر ہے اور اس قرآن میں اختلاف نہیں پایا جاتا، اور یہ پرانا نہیں ہوتا اور بکثرت پڑھنے کی وجہ سے یہ بوسیدہ نہیں ہوتا، جو شخص ایک طریقے کے مطابق اس کو پڑھے، تو وہ اس سے منہ پھیرتے ہوئے، اس کو نہ چھوڑے، اور جو شخص ان حروف میں سے کوئی چیز پڑھے، جن کی تعلیم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے، تو وہ اُس سے منہ پھیرتے ہوئے، اس کو نہ چھوڑے، کیونکہ جو شخص اس کی ایک آیت کا انکار کرے گا، وہ اس کے پورے وجود) کا انکار کرنے کے مترادف ہو گا اور تمہارا کسی دوسرے شخص کو یہ کہنے کی مانند ہو گا ”اعجل، حی، ھلا (یعنی آ جاؤ)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11582]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3845)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3835»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11583
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ:" إِنَّ الْكُتُبَ كَانَتْ تَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ بَابٍ وَاحِدٍ، وَإِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ مِنْ سَبْعَةِ أَبْوَابٍ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ: حَلَالٌ، وَحَرَامٌ، وَمُحْكَمٌ، وَمُتَشَابِهٌ، وَضَرْبُ أَمْثَالٍ، وَأَمْرٌ، وَزَجْرٌ. فَأَحِلَّ حَلَالَهُ، وَحَرِّمْ حَرَامَهُ، وَاعْمَلْ بِمُحْكَمِهِ، وَقِفْ عِنْدَ مُتَشَابِهِهِ، وَاعْتَبِرْ أَمْثَالَهُ، فَإِنَّ كُلًّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ، وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ وَثَّقَهُ بَعْضُهُمْ.
سیدنا عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”بے شک (دوسری الہامی) کتابیں، آسمان سے ایک ہی دروازے سے نازل ہوئی ہیں اور قرآن سات دروازوں سے سات حروف پر نازل ہوا ہے، حلال، حرام، محکم، متشابہ، مثالیں بیان کرنا، امر اور زجر (کسی بات سے روکنا) تو تم اس کے حلال کو حلال قرار دو، اس کے حرام کو حرام سمجھو، اس کے محکم پر عمل کرو، اس کے متشابہ پر خاموش ہو جاؤ، اس کی مثالوں سے نصیحت حاصل کرو، کیونکہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اور صرف عقل مند لوگ ہی (اس سے) نصیحت حاصل کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے“ اس کی سند میں ایک راوی عمار بن مطر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، بعض حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11583]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8296)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8296، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8227»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11584
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ لَيْسَ مِنْهُ حَرْفٌ إِلَّا لَهُ حَدٌّ، وَلِكُلِّ حَدٍّ مَطْلَعٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”بے شک اس قرآن کے، ہر ایک حرف کی مخصوص حد ہے اور ہر حد کا ایک مطلع ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11584]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8668)»

الحكم على الحديث:
موقوف صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11585
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، وَمِرَاءٌ فِي الْقُرْآنِ كُفْرٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن، سات حروف پر نازل ہوا ہے، اور قرآن کے بارے میں بحث (یا اختلاف) کرنا کفر ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11585]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2313)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19666، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2939، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6853، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 75، 5551، 5554، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8336، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8010، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3077، 3095، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5929/3، 5930/6»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11586
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ كُلُّهَا شَافٍ كَافٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَيْمُونٌ أَبُو حَمْزَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے اور یہ پورے کا پورا، شافی و کافی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون ابوحمزہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11586]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6030»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11587
وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدَ قَالَ: أَتَى مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَلَكَانِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: اقْرَإِ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ. فَقَالَ الْآخَرُ: زِدْهُ. فَمَا زَالَ يَسْتَزِيدُهُ حَتَّى قَالَ: اقْرَأْ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرٌ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو فرشتے آئے ان میں سے ایک نے کہا: کہ آپ قرآن ایک حرف کے مطابق پڑھیں، تو دوسرے فرشتے نے کہا: آپ اس کو مزید کے لیے کہیں، تو آپ مسلسل مزید دینے کے لئے کہتے رہے، یہاں تک کہ اس فرشتے نے کہا: آپ سات حروف کے مطابق پڑھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11587]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1189)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20649، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1189»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11588
وَعَنْ زَيْدٍ الْقَصَّارِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: كُنَّا مَعَهُ فِي الْمَسْجِدِ، فَحَدَّثَنَا سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَقْرَأَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ سُورَةً، وَأَقْرَأَنِيهَا زَيْدٌ، وَأَقْرَأَنِيهَا أَبِي، فَاخْتَلَفَتْ قِرَاءَتُهُمْ، فَقِرَاءَةُ أَيِّهِمْ آخُذُ؟ فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ وَعَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - جَنْبَهُ ] فَقَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: لِيَقْرَأْ كُلُّ إِنْسَانٍ كَمَا عَلِمَ، فَكُلٌّ حَسَنٌ جَمِيلٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ قِرْطَاسٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
زید قصار، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ہم ان کے ساتھ مسجد میں موجود تھے انہوں نے ہمیں کچھ دیر احادیث بیان کیں، پھر انہوں نے بتایا: ایک مرتبہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے مجھے ایک سورت سکھائی ہے، وہی سورت، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے مجھے پڑھائی ہے، وہی سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے مجھے پڑھائی ہے تو ان کی قرأت کے درمیان اختلاف ہے، تو میں اُن میں سے کس کی قرأت کو اختیار کروں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں موجود تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہر انسان کو اس طرح پڑھنا چاہیے، جس طرح اُسے سکھایا گیا ہو، یہ سب اچھا اور خوبصورت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن قرطاس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11588]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5078»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11589
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: أُنْزِلَ الْقُرْآنُ [ مِنْ سَبْعَةِ أَبْوَابٍ ] عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ كُلُّهَا شَافٍ كَافٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”قرآن، سات دروازوں سے، سات حروف پر نازل کیا گیا ہے، یہ پورے کا پورا، شافی و کافی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11589]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (150/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11590
وَعَنْ أُمِّ أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" نَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، أَيَّهَا قَرَأْتَ أَصَبْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده ام ایوب رضی اللہ عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”قرآن، سات حروف پر نازل ہوا ہے، تم جس کے مطابق تلاوت کرو گے، ٹھیک کرو گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11590]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8677)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26897»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
451. بَابُ الْقِرَاءَاتِ .
قرأتوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11591
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ:" قُلُوبُنَا غُلَّفٌ" مُثْقَلَةٌ أَوْعِيَةٌ لِلْحِكْمَةِ، كَيْفَ بِمُعَلِّمٍ، وَإِنَّمَا قُلُوبُنَا أَوْعِيَةٌ لِلْحِكْمَةِ، أَيْ: أَوْعِيَةٌ لِلْحِكْمَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ یہ الفاظ یوں پڑھتے: «قُلُوبُنَا غُلَّفٌ» یعنی ’ شد، کے ساتھ پڑھتے تھے یعنی یہ حکمت کے برتن ہیں، یعنی ان کی تعلیم کیسے دی جا سکتی ہے، جبکہ ہمارے دل حکمت کے برتن ہیں، یعنی حکمت کے برتن ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11591]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8682)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں