الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
451. بَابُ الْقِرَاءَاتِ .
قرأتوں کا بیان
حدیث نمبر: 11612
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ"فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سيدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی:
﴿فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيم ﴾
”وہ یوں پیں گے، جیسے سخت پیاسے اونٹ پیتے ہیں“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11612]
﴿فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيم ﴾
”وہ یوں پیں گے، جیسے سخت پیاسے اونٹ پیتے ہیں“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11612]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى (2319) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4022)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9367»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 11613
وَعَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -"وَأَقْوَمُ قِيلًا" قَالَ: وَأَصْدَقُ. فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهَا تُقْرَأُ: وَأَقْوَمُ، فَقَالَ: أَقْوَمُ وَأَصْدَقُ وَاحِدٌ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَأَصْوَبُ قِيلًا، وَقَالَ: إِنَّ أَقْوَمَ وَأَصْوَبَ، وَأَهْيَأَ، وَأَشْبَاهَ هَذَا وَاحِدٌ، وَلَمْ يَقُلِ الْأَعْمَشُ سَمِعْتُ أَنَسًا، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّوْعِ فِي سُوَرِهَا.
اعمش بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ کہتے ہوئے سنا: «وَ أَقْوَمُ قِيلًا» انہوں نے فرمایا: «واصدق» بھی ہو سکتا ہے، اُن سے کہا: گیا: آپ تو «واقوم» پڑھتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”اقوم“ اور ”اصدق“ ایک ہی مطلب رکھتے ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: «و اصوب قيلا» انہوں نے یہ فرمایا کہ اقوم، اصوب، احیا اور اس جیسے دیگر الفاظ ایک ہی مفہوم رکھتے ہیں اور اس میں اعمش نے یہ بات نہیں کہی ہے کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو سنا، امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث، اس متعلقہ سورت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11613]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (189/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
452. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُصْحَفِ .
مصحف کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 11614
عَنْ سَالِمِ بْنِ مَرْوَانَ كَانَ يُرْسِلُ إِلَى حَفْصَةَ يَسْأَلُهَا عَنِ الْمُصْحَفِ الَّذِي نُسِخَ مِنْهُ الْقُرْآنُ، فَتَأْبَى حَفْصَةُ أَنْ تُعْطِيَهُ إِيَّاهُ، فَلَمَّا دَفَنَّا حَفْصَةَ أَرْسَلَ مَرْوَانُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ: أَرْسِلْ إِلَيَّ بِذَلِكَ الْمُصْحَفِ. فَأَرْسَلَهُ إِلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سالم بیان کرتے ہیں: مروان نے، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیجا اور اُن سے اس قرآن مجید کو مانگا، جس میں سے قرآن کے نسخے نقل کیے گئے تھے، تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے وہ قرآن اُسے دینے سے انکار کر دیا، جب ہم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو دفن کر دیا، تو مروان نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیجا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے وہ مصحف اُس کو بھجوا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11614]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11614]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
453. بَابٌ فِيمَا نُسِخَ .
اس چیز کا بیان جو منسوخ ہو گئی ہے
حدیث نمبر: 11615
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَرَأَ رَجُلَانِ مِنَ الْأَنْصَارِ سُورَةً أَقْرَأَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَا يَقْرَآنِ بِهَا، فَقَامَا ذَاتَ لَيْلَةٍ يُصَلِّيَانِ بِهَا، فَلَمْ يَقْدِرَا مِنْهَا عَلَى حَرْفٍ، فَأَصْبَحَا غَادِيَيْنِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَا لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا مِمَّا نُسِخَ وَأُنْسِيَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي غَيْرِ هَذَا الْبَابِ وَالْكَلَامُ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے دو آدمیوں نے وہ سورت پڑھنی چاہی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سکھائی تھی، وہ دونوں اس کی تلاوت کیا کرتے تھے، ایک رات وہ نماز میں اسے پڑھنے لگے، تو وہ اس کے کسی حرف کو بھی پڑھنے پر قادر نہ ہو سکے، اگلے دن وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو آپ نے فرمایا: یہ ان میں سے ہے، جسے منسوخ کر دیا گیا اور بھلا دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس سے پہلے یہ اس کے علاوہ باب میں بھی گزر چکی ہے اور اس روایت پر کلام بھی گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11615]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس سے پہلے یہ اس کے علاوہ باب میں بھی گزر چکی ہے اور اس روایت پر کلام بھی گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11615]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13141»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11616
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: أَمَّنَا أُمَيَّةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدِ بْنِ أُسَيْدٍ بِخُرَاسَانَ، فَقَرَأَ بِهَا مِنَ السُّورَتَيْنِ: إِنَّا نَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ. قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي سُورَةِ لَمْ يَكُنْ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: اُمیہ بن عبداللہ بن خالد بن اُسید نے خراسان میں، ہماری امامت کی اور وہاں دو سورتیں پڑھیں کہ ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے مغفرت طلب کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں! اس سے پہلے، اس کے علاوہ، ایک روایت ”سورت بینہ“ سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11616]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (860)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
454. بَابُ تَسْمِيَةِ السُّوَرِ .
سورتوں کا نام رکھنا
حدیث نمبر: 11617
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُولُوا سُورَةَ الْبَقَرَةِ، وَلَا سُورَةَ آلِ عِمْرَانَ، وَلَا سُورَةَ النِّسَاءِ، وَكَذَلِكَ الْقُرْآنُ كُلُّهُ، وَلَكِنَّ السُّورَةَ الَّتِي تُذْكَرُ فِيهَا الْبَقَرَةُ، وَالسُّورَةَ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا آلُ عِمْرَانَ، وَكَذَلِكَ الْقُرْآنُ كُلُّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ سورت بقره یا سورت آل عمران یا سورت نساء نہ کہو! پورا قرآن (یعنی اس کا حکم) اسی طرح ہے، لیکن تم یہ کہو کہ وہ سورت، جس میں گائے کا ذکر ہے، وہ سورت جس میں آل عمران کا ذکر ہے، اسی طرح پورے قرآن کا حکم ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیس بن میمون ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11617]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیس بن میمون ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11617]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5751»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
455. بَابُ كَيْفَ نَزَلَ الْقُرْآنُ .
قرآن کیسے نازل ہوا؟
حدیث نمبر: 11618
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: فُصِلَ الْقُرْآنُ مِنَ الذِّكْرِ، فَوُضِعَ فِي بَيْتِ الْعِزَّةِ فِي السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَجَعَلَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يَتْلُوهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرَتِّلُهُ تَرْتِيلًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي سُورَةِ إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: لوح محفوظ سے قرآن کو الگ کیا گیا اور اُسے آسمان دنیا میں ”بیت العزت“ میں رکھ دیا گیا اور پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام اسے تھوڑا، تھوڑا لا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تلاوت کرتے رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے سورت قدر سے متعلق باب میں، اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11618]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12381، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 151، 153»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11619
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يُمْلِي عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو املاء کروایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11619]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11619]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7254»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ۔ قال ابن حجر: سليمان بن قرم : سيء الحفظ
456. بَابٌ فِي أَمَاكِنِ نُزُولِهِ .
اِس (قرآن) کے نزول کے مقامات کا بیان
حدیث نمبر: 11620
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ فِي ثَلَاثَةِ أَمْكِنَةٍ مَكَّةَ، وَالْمَدِينَةِ، وَالشَّامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن تین مقامات پر نازل ہوا ہے، مکہ، مدینہ اور شام“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11620]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11620]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7718)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7717»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11621
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: نَزَلَ الْمُفَصَّلُ بِمَكَّةَ، فَمَكَثْنَا حِجَجًا نَقْرَأُ لَا يَنْزِلُ غَيْرُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَدِيجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مفصل سورتیں مکہ میں نازل ہوئیں اور ہم ایک عرصہ تک اُنہیں ہی پڑھتے رہے، اُن کے علاوہ کچھ نازل نہیں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن معاویہ ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11621]