الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
451. بَابُ الْقِرَاءَاتِ .
قرأتوں کا بیان
حدیث نمبر: 11602
وَعَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ يَقْرَأُ:"وَقَضَى رَبُّكَ أَلَا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
اعمش بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ آیت پڑھتے تھے: ”اور تمہارے پروردگار نے یہ طے کیا ہے کہ تم لوگ صرف اُسی کی عبادت کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند منقطع ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11602]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند منقطع ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11602]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8679)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11603
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ (فِي عَيْنٍ حَمِئَةٍ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، عَنْ شَيْخِهِ الْوَلِيدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْمِصْرِيِّ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: «فِي عَيْنٍ حَمِئَةٍ» ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں، اپنے استاد ولید بن عباس مصری کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11603]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں، اپنے استاد ولید بن عباس مصری کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11603]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1115)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1070»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11604
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدْ حَفِظْتُ السُّنَّةَ كُلَّهَا، وَلَا أَدْرِي كَيْفَ كَانَ يُقْرَأُ هَذَا الْحَرْفُ:"وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ عُتِيًّا" أَوْ عُسِيًّا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے پوری سنت کو یاد رکھا ہے، لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ قرآن میں یہ حرف کیسے پڑھا جائے گا: ﴿وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ عَتِيًّا﴾ پڑھا جائے گا یا اس کو «عسيا» پڑھا جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11604]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11604]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2246)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11605
وَعَنْ تَمِيمِ بْنِ حَذْلَمٍ قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ الْقُرْآنَ، فَلَمْ يَأْخُذْ عَلَيَّ إِلَّا حَرْفَيْنِ، قُلْتُ:"وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ"، قَالَ:"وَكُلٌّ آتَوْهُ دَاخِرِينَ". وَقُلْتُ:"حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا" قَالَ:"وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِّبُوا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
تمیم بن حذلم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے سامنے پورا قرآن پڑھا، انہوں نے صرف دو مقام پر میری غلطی نکالی، میں نے پڑھا تھا: «وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ» تو انہوں نے کہا: «وَكُلٌّ آتَوْهُ دَاخِرِينَ» میں نے یہ پڑھا تھا: «حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا» تو انہوں نے پڑھا: «وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِّبُوا» ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11605]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11605]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8675)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11606
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَرَأَ:"بَلْ عَجِبْتُ وَيَسْخَرُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَالْإِسْنَادُ مُنْقَطِعٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے یہ آیت پڑھی: ﴿بَلْ عَجِبْتُ وَيَسْخَرُونَ﴾
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11606]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11606]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8689)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11607
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ"بَلَى قَدْ جَاءَتْكِ آيَاتِي فَكَذَّبْتِ بِهَا وَاسْتَكْبَرْتِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمٌ الْجَحْدَرِيُّ، وَهُوَ قَارِئٌ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: قِرَاءَتُهُ شَاذَّةٌ، وَفِيهَا مَا يُنْكَرُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ، وَلَمْ يَسْمَعْ عَاصِمٌ مِنْ أَبِي بَكْرَةَ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”جی ہاں! بلکہ تمہارے پاس میری آیات آ گئیں اور تم نے اُن کی تکذیب کی اور تم نے تکبر کیا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم جحدری ہے اور وہ قرآن کا عالم ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: اس کی قرأت شاذ ہوتی ہے اور اس کی قرات میں منکر چیزیں ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے، عاصم نے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11607]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2318)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 11608
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ:"عَلَى رَفَارِفَ خُضْرٍ وَعَبَاقِرِيَّ حِسَانٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمٌ الْجَحْدَرِيُّ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ قَبْلَ هَذَا الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ آیات پڑھا کرتے تھے: «عَلَى رَفَارِفَ خُضْرٍ وَعَبَاقِرِيَّ حِسَانٍ» ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم جحدری ہے، جس کے بارے میں کلام، اس سے پہلے والی حدیث میں گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11608]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم جحدری ہے، جس کے بارے میں کلام، اس سے پہلے والی حدیث میں گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11608]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2317)، أخرجه مسند البزار برقم: 3673»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11609
وَعَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ:"وَالنَّخْلَ بَاصِقَاتٍ" بِالصَّادِّ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ، وَغَيْرِهِ بِالسِّينِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صُبَيْحٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پڑھتے ہوئے سنا: «وَالنَّخْلَ بَاصِقَاتٍ»، یعنی یہ ”ص“ کے ساتھ ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ لفظ ”صحیح“ میں اور دیگر کتابوں میں ”س“ کے ساتھ (یعنی «وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ») مذکور ہے۔
یہ روایت امام بزار نے، اپنے استاد عبیداللہ بن محمد بن صبیح کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11609]

حدیث نمبر: 11610
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ:"فَرُوحٌ وَرَيْحَانٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی ﴿فَرُوحٌ وَرَيْحَانٌ﴾
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11610]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11610]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (608)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 581»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11611
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُورَةَ الْوَاقِعَةِ، فَلَمَّا بَلَغْتُ"فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ" قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا ابْنَ عُمَرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سورت واقعہ پڑھی، جب میں اس مقام پر پہنچا «فَروخ و ريحان» تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابن عمر!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے، جو اس سے پہلے والی روایت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11611]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے، جو اس سے پہلے والی روایت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11611]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح