الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
457. بَابٌ فِي السُّوَرِ الَّتِي لَا يَقْرَؤُهَا مُنَافِقٌ .
اُن سورتوں کا بیان، جنہیں کوئی منافق نہیں پڑھ سکتا
حدیث نمبر: 11622
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَحْفَظُ مُنَافِقٌ سُوَرَ"بَرَاءَةٌ"، وَيس، وَالدُّخَانِ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کوئی منافق، سورت توبہ، سورت یسین، صورت دخان اور سورت نباء حفظ نہیں کر سکتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11622]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11622]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7566»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
458. بَابُ لَا يُخْلَطُ مَعَ الْقُرْآنِ غَيْرُهُ .
قرآن کے ساتھ اس کے علاوہ کو نہ ملایا جائے
حدیث نمبر: 11623
عَنْ مَسْرُوقٍ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَكْرَهُ التَّفْسِيرَ فِي الْقُرْآنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قرآن میں تفسیری الفاظ لکھنے کو ناپسند کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11623]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11623]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 11624
وَعَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: جَرِّدُوا الْقُرْآنَ، لَا تَلْبِسُوا بِهِ مَا لَيْسَ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي الزَّعْرَاءِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ، وَغَيْرُهُ: لَا يُتَابَعُ فِي حَدِيثِهِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ، وَغَيْرِهِ فِي كِتَابَةِ الْعِلْمِ فِي مَعْنَى هَذَا.
ابوزعراء بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قرآن کو الگ رکھو، اس میں وہ چیز نہ ملاؤ، جو اس میں سے نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوزعراء کا معاملہ مختلف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ اس سے پہلے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات سے منقول، قرآن کو لکھنے سے متعلق حدیث، علم سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، جو اسی مفہوم کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11624]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (9753)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
459. بَابُ فَضْلِ الْقُرْآنِ .
قرآن کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 11625
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُعْطِيتُ مَكَانَ التَّوْرَاةِ السَّبْعَ، وَأُعْطِيتُ مَكَانَ الزَّبُورِ الْمِئِينَ، وَأُعْطِيتُ مَكَانَ الْإِنْجِيلِ الْمَثَانِيَ، وَفُضِّلْتُ بِالْمُفَصَّلِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے تورات کی جگہ سات (سورتیں) عطا کی گئی ہیں، زبور کی جگہ مئین (یعنی تقریباً سو آیات والی سورتیں) عطا کی گئی ہیں اور مجھے انجیل کی جگہ ”مثانی“ عطا کی گئیں اور مفصل کے حوالے سے مجھے فضیلت دی گئی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11625]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11625]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (75/22) أخرجه احمد فى المسند (107/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16534»
الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
حدیث نمبر: 11626
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعْطَانِي رَبِّي السَّبْعَ الطُّوَلَ مَكَانَ التَّوْرَاةِ، وَالْمِئِينَ مَكَانَ الْإِنْجِيلِ، وَفُضِّلْتُ بِالْمُفَصَّلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَيُعْتَبَرُ بِحَدِيثِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پروردگار نے مجھے تورات کی جگہ سات طویل (سورتیں) عطا کی ہیں اور انجیل کی جگہ مئین (یعنی تقریباً سو آیتوں والی سورتیں) عطا کی ہیں اور مفصل سورتوں کے حوالے سے مجھے فضیلت دی گئی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے اس کی حدیث کو معتبر قرار دیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11626]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8003)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8003»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11627
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ أَنَّ الْقُرْآنَ جُعِلَ فِي إِهَابٍ، ثُمَّ أُلْقِيَ فِي النَّارِ مَا احْتَرَقَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَفَسَّرَهُ بَعْضُ رُوَاةِ أَبِي يَعْلَى بِأَنَّ مَنْ جَمَعَ الْقُرْآنَ، ثُمَّ دَخَلَ النَّارَ فَهُوَ شَرٌّ مِنَ الْخِنْزِيرِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس قرآن کو، اگر کسی چمڑے میں ڈالا جائے اور پھر اسے آگ میں ڈال دیا جائے، تو وہ نہیں جلے گا“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس میں اختلاف پایا جاتا ہے، ابویعلیٰ کے بعض راویوں نے اس کی یہ وضاحت کی ہے: اس سے مراد یہ ہے کہ جو شخص قرآن کا علم حاصل کرنے کے بعد بھی جہنم میں داخل ہو، تو وہ خنریر سے بھی زیادہ برا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11627]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (151/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16914، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3310»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11628
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ جُمِعَ الْقُرْآنُ فِي إِهَابٍ مَا أَحْرَقَتْهُ النَّارُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر قرآن کو کسی چمڑے میں رکھا جائے، تو آگ اُسے نہیں جلائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11628]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11628]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (186/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11629
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ الْقُرْآنُ فِي إِهَابٍ مَا مَسَّتْهُ النَّارُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر قرآن کسی چمڑے میں ہو، تو آگ اُسے نہیں چھوئے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11629]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11629]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5901)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5901»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11630
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْقُرْآنَ غِنًى لَا فَقْرَ بَعْدَهُ، وَلَا غِنَى دُونَهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبَانٍ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قرآن ایسی خوشحالی ہے کہ اس کے بعد غربت نہیں ہے اور اس کے علاوہ کوئی خوشحالی نہیں ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابان رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11630]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابان رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11630]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2773) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (738)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 738، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3498، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5957»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11631
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْقُرْآنُ لَا فَقْرَ بَعْدَهُ، وَلَا غِنَى دُونَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کے بعد کوئی غربت نہیں ہے اور اس کے علاوہ کوئی خوشحالی نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11631]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11631]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف