الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
حدیث نمبر: 12465
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أَوَّلُ مَا تَفْقِدُونَ مِنْ دِينِكُمُ الْأَمَانَةُ، وَآخِرُ مَا يَبْقَى مِنْ دِينِكُمُ الصَّلَاةُ، وَلَيُصَلِّيَنَّ قَوْمٌ لَا دِينَ لَهُمْ، وَلَيُنْزَعَنَّ الْقُرْآنُ مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِكُمْ. قَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَلَسْنَا نَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَقَدْ أَثْبَتْنَاهُ فِي مَصَاحِفِنَا؟ قَالَ: يُسْرَى عَلَى الْقُرْآنِ لَيْلًا فَيَذْهَبُ مِنْ أَجْوَافِ الرِّجَالِ فَلَا يَبْقَى فِي الْأَرْضِ مِنْهُ شَيْءٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَدَّادِ بْنِ مَعْقِلٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَدَّادِ بْنِ مَعْقِلٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”تم اپنے دین میں جو چیز سب سے پہلے غیر موجود پاؤ گے وہ امانت ہے، اور تمہارے دین میں سے آخر میں باقی رہ جانے والی چیز نماز ہے، کچھ لوگ نماز ادا کریں گے، جن کا کوئی دین نہیں ہو گا، تم لوگوں کے درمیان میں سے قرآن کو الگ کر دیا جائے گا، راوی کہتے ہیں: انہوں نے عرض کی: اے ابوعبدالرحمن! کیا ہم قرآن پڑھتے نہیں ہیں، کیا ہم نے اسے کتاب کی شکل میں محفوظ نہیں کر لیا ہے، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قرآن پر ایک رات ایسی آئے گی جب یہ لوگوں کے سینوں سے رخصت ہو جائے گا اور پھر روئے زمین پر اس میں سے کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شداد بن معقل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12465]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شداد بن معقل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12465]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 12466
وَعَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: شُكِيَ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ الْفُرَاتُ. فَقَالُوا: إِنَّا نَخَافُ أَنْ يَنْبَثِقَ عَلَيْنَا، فَلَوْ أَرْسَلْتَ إِلَيْهِ مَنْ يُسَكِّرُهُ. قَالَ: لَا أُسَكِّرُهُ، فَوَاللَّهِ لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَوِ الْتَمَسْتُمْ فِيهِ مِلْءَ طَسْتٍ مِنْ مَاءٍ مَا وَجَدْتُمُوهُ، وَلَيَرْجِعَنَّ كُلُّ مَاءٍ إِلَى عُنْصُرِهِ، فَيَكُونُ فِيهِ الْمَاءُ وَالْمُسْلِمُونَ بِالشَّامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الْقَاسِمَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الْقَاسِمَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
قاسم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے دریائے فرات کی شکایت کی گئی، لوگوں نے کہا: ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ وہ ہم پر سیلاب لے آئے گا۔ اگر آپ اس کی طرف کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو اس پر بن باندھ دے تو یہ مناسب ہو گا۔ انہوں نے فرمایا: میں اس پر بند نہیں باندھوں گا۔ اللہ کی قسم! لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ اگر تم اس زمانے میں ایک طشت پانی کا تلاش کرو گے، تو وہ بھی نہیں ملے گا، ہر پانی اپنے عنصر کی طرف لوٹ جائے گا، اور وہاں پر پانی ہو گا، اور (اس وقت) مسلمان شام میں ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یہ ہے کہ قاسم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12466]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8856)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 12467
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ السَّعْدِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ إِذَا رَأَيْتَهُنَّ فَعِنْدَكَ عِنْدَكَ: إِخْرَابُ الْعَامِرِ، وَإِعْمَارُ الْخَرَابِ، وَأَنْ يَكُونَ الْغَزْوُ رَفْدًا، وَأَنْ يَتَمَرَّسَ الرَّجُلُ بِأَمَانَتِهِ تَمَرُّسَ الْبَعِيرِ بِالشَّجَرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابُلُتِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابُلُتِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عروہ بن محمد سعدی اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں جب تم دیکھو گے، تو اس وقت (قیامت قریب ہو گی) آباد چیز کو برباد کیا جانا، برباد چیز کو آباد کیا جانا اور جنگ نوکری ہو گی اور آدمی امانت کو یوں کھا جائے گا جس طرح اونٹ درخت سے (پتے وغیرہ) کھاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12467]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12467]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (243/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12468
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُدَبِّرَ الرَّجُلُ أَمْرَ خَمْسِينَ امْرَأَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الرَّمْلِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الرَّمْلِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک ایک مرد پچاس خواتین کے معاملات کا نگران نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عیسیٰ رملی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12468]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (156/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12469
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَكُونُ أَمَامَ الدَّجَّالِ سُنُونَ خَوَادِعُ يَكْثُرُ فِيهَا الْمَطَرُ، وَيَقِلُّ فِيهَا النَّبْتُ، وَيُكَذَّبُ فِيهَا الصَّادِقُ، وَيُصَدَّقُ فِيهَا الْكَاذِبُ، وَيُؤْتَمَنُ فِيهَا الْخَائِنُ، وَيُخَوَّنُ فِيهَا الْأَمِينُ، وَيَنْطِقُ فِيهَا الرُّوَيْبِضَةُ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الرُّوَيْبِضَةُ؟ قَالَ:" مَنْ لَا يُؤْبَهُ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَفِي أَحْسَنِهَا ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَفِي أَحْسَنِهَا ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال سے پہلے کچھ سال ایسے آئیں گے جو قحط سالی کے ہوں گے، ان میں بارش کثرت سے ہو گی، لیکن پیداوار کم ہو گی، اس دوران سچے شخص کو جھوٹا قرار دیا جائے گا، اور جھوٹے کی اس وقت میں تصدیق کی جائے گی، اس دوران خائن شخص کو امین بنایا جائے گا، اور امین شخص کو خائن قرار دیا جائے گا، اور اس دوران رویبضہ کلام کریں گے۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! رویبضہ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص جس کی کوئی پرواہ نہ کی جاتی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سب سے بہتر سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12469]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (67/18)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12885، وأخرجه مسند البزار برقم: 2740، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 464، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7624»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12470
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُمْطِرَ السَّمَاءُ مَطَرًا عَامًّا، وَلَا تُنْبِتَ الْأَرْضُ شَيْئًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، فَقَالَ: عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهُ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُمْطِرَ السَّمَاءُ وَلَا تُنْبِتَ الْأَرْضُ، وَحَتَّى أَنَّ الْمَرْأَةَ تَمُرُّ بِالرَّجُلِ فَيَأْخُذُهَا فَيَنْظُرُ إِلَيْهَا فَيَقُولُ: لَقَدْ كَانَ لِهَذِهِ مَرَّةً رَجُلٌ، وَقَالَ: ذَكَرَهُ حَمَّادٌ هَكَذَا. وَقَدْ ذَكَرَهُ حَمَّادٌ أَيْضًا عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ لَا يَشُكُّ، وَقَدْ قَالَ لَهُ أَيْضًا: ثَابِتٌ ؛ عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] فِيمَا أَحْسَبُ.
وَرِجَالُ الْجَمِيعِ ثِقَاتٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی (جب تک یہ صورت حال نہ ہو کہ) آسمان سے ہر طرف بارش ہو گی اور زمین کوئی بھی چیز پیدا نہیں کرے گی۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: ”ہم یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی (جب تک یہ صورت حال نہ ہو کہ) آسمان سے بارش ہو گی لیکن زمین سے پیداوار نہیں ہو گی، اور اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک کوئی عورت کسی مرد کے پاس سے گزرے گی وہ مرد اس عورت کو پکڑ کر اسے دیکھے گا، اور یہ کہے گا: کبھی اس عورت کا بھی ایک مرد ہوتا تھا۔“ اس کے بعد راوی نے اس کو اسی طرح نقل کیا ہے حماد نے اسے ثابت کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے، جس میں کوئی شک نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات بھی بیان کی ہے کہ یہ ثابت کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے، جو میرے خیال کے مطابق ہے۔ ان تمام روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12470]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3415) اخرجه أبو يعلى فى المسند (3527) اخرجه احمد فى المسند (140/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12021، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8614، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7592»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12471
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ: اللَّهُ اللَّهُ، وَحَتَّى يُمْطَرَ النَّاسُ مَطَرًا وَلَا تُنْبِتُ الْأَرْضُ، وَحَتَّى يَكُونَ لِلْخَمْسِينَ امْرَأَةً الْقَيِّمُ الْوَاحِدُ، وَحَتَّى تَمُرَّ الْمَرْأَةُ بِالنَّعْلِ فَتَقُولُ: لَقَدْ كَانَ لَهَا مَرَّةً رَجُلٌ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک زمین میں اللہ اللہ کہا جانا ختم نہیں ہو جائے گا، اور جب تک یہ عالم نہیں ہو گا کہ لوگوں پر بارش ہو گی لیکن زمین پیداوار نہیں دے گی، یہاں تک کہ پچاس خواتین کا نگران ایک شخص ہو گا، یہاں تک کہ ایک عورت کسی جوتے کے پاس سے گزرے گی اور یہ کہے گی کہ کبھی اس کا بھی ایک مرد ہوتا تھا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12471]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12471]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2207، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12021، 12669، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8560، 8562، 8614، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6980»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12472
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنِ اقْتِرَابِ السَّاعَةِ كَثْرَةُ الْمَطَرِ، وَقِلَّةُ النَّبَاتِ، وَكَثْرَةُ الْقُرَّاءِ، وَقِلَّةُ الْفُقَهَاءِ، وَكَثْرَةُ الْأُمَرَاءِ، وَقِلَّةُ الْأُمَنَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ وَهُوَ وَضَّاعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا عبدالرحمن انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت قریب ہونے کی نشانیوں میں بارش کا بکثرت ہونا اور پیداوار کا کم ہونا، قاریوں کا زیادہ ہونا، فقہاء کا کم ہونا، امراء کا زیادہ ہونا اور امین لوگوں کا کم ہونا شامل ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے، اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12472]

موضوع
حدیث نمبر: 12473
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُمْطِرَ السَّمَاءُ مَطَرًا لَا تَكُنْ مِنْهَا بُيُوتُ الْمَدَرِ، وَلَا تَكُنْ مِنْهَا إِلَّا بُيُوتُ الشَّعَرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک آسمان سے اتنی بارش نازل نہیں ہو گی کہ مٹی کا کوئی بھی گھر اس کے لئے رکاوٹ نہیں بن سکے گا، اس سے بچاؤ کے لئے صرف بالوں سے بنے ہوئے گھر رکاوٹ بن سکیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12473]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12473]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (263/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7510، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6770»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12474
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَعُودَ أَرْضُ الْعَرَبِ مُرُوجًا وَأَنْهَارًا، وَحَتَّى يَسِيرَ الرَّاكِبُ بَيْنَ الْعِرَاقِ وَمَكَّةَ لَا يَخَافُ إِلَّا ضُلَّالَ الطَّرِيقِ [ وَحَتَّى يَكْثُرَ الْهَرْجُ" قَالُوا: وَمَا الْهَرْجُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْقَتْلُ" ] ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک عرب کی سرزمین پر سبزہ اور نہریں نہیں ہو جائیں گے، یہاں تک کہ ایک سوار شخص عراق اور مکہ کے درمیان چلے گا، تو اسے صرف راستے سے گمراہ کرنے والے لوگوں کا اندیشہ ہو گا، اور یہاں تک کہ ہرج کثرت سے ہو گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہرج سے مراد کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: قتل و غارت گری۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12474]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12474]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (371/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 157، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8615، 9129، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8519»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح