🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ الْأَسْمَاءِ وَمَا جَاءَ فِي الْأَسْمَاءِ الْحَسَنَةِ
ناموں کا بیان اور اچھے ناموں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12829
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِنَّ مِنْ حَقِّ الْوَلَدِ عَلَى الْوَالِدِ أَنْ يُحْسِنَ اسْمَهُ، وَأَنْ يُحْسِنَ أَدَبَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”والد کے ذمہ اولاد کے حقوق میں یہ بات شامل ہے کہ والد اس کا نام اچھا رکھے اور اس کی تربیت اچھی طرح سے کرے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12829]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1984)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12830
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِذَا أَبْرَدْتُمْ إِلَيَّ بَرِيدًا، فَابْعَثُوهُ حَسَنَ الْوَجْهِ حَسَنَ الِاسْمِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَطَرِيقُ الْبَزَّارِ ضَعِيفَةٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم لوگ میری طرف کسی قاصد کو بھیجو، تو ایسے شخص کو بھیجو جس کا چہرہ بھی اچھا ہو اور نام بھی اچھا ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عمر بن راشد ہے، جسے عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، امام بزار کا طریق ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12830]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1986)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7743»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12831
وَعَنْ يَعِيشَ الْغِفَارِيِّ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاقَةً يَوْمًا فَقَالَ:" مَنْ يَحْلِبُهَا؟". فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا. فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: مُرَّةُ. قَالَ:" اقْعُدْ".
ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: مُرَّةُ. قَالَ:" اقْعُدْ".
ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: جَمْرَةُ. فَقَالَ:" اقْعُدْ".
ثُمَّ قَامَ يَعِيشُ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: يَعِيشُ. قَالَ:" احْلِبْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا یعیش غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹنی منگوائی، آپ نے دریافت کیا: کون اس کا دودھ دوہ لے گا؟ ایک صاحب نے عرض کی: میں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے عرض کی: مرہ (یعنی کڑوا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ۔ پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا کیا نام ہے؟ اس نے کہا: مرہ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بیٹھ جاؤ۔ پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے جواب دیا: جمرہ (یعنی انگارہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ۔ پھر سیدنا یعیش رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یعیش۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کا دودھ دوہ لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12831]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (277/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12832
وَعَنْ أَبِي حَدْرَدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ يَسُوقُ إِبِلَنَا هَذِهِ؟" - أَوْ:" مَنْ يُبَلِّغُ إِبِلَنَا هَذِهِ؟" - فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟" قَالَ: فُلَانٌ. قَالَ:" اجْلِسْ". ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ: أَنَا. قَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: نَاجِيَةُ. قَالَ:" أَنْتَ لَهَا، فَسُقْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ أَحْمَدَ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ عَمِّهِ، وَلَمْ أَرَ فِيهِمَا جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوحدرد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کون ہمارے ان اونٹوں کو ہانک کر لے جائے گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کون ہمارے اونٹوں کو (منزل مقصود تک) پہنچائے گا، تو ایک صاحب کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: فلاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جاؤ۔ پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: میں ایسا کر دوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ناجیہ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ کام کرو گے، تم انہیں لے جاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے أحمد بن بشیر کے حوالے سے اس کے چچا سے نقل کی ہے، اور میں نے ان دونوں کے بارے میں کوئی جرح یا کوئی تعدیل نہیں پائی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12832]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (353/22)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7802»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
47. بَابُ مَا جَاءَ فِي اسْمِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكُنْيَتِهِ
نبی اکرم ﷺ کے نام اور آپ کی کنیت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12833
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنَ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَمِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا تَجْمَعُوا بَيْنَ اسْمِي وَكُنْيَتِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن ابوعمرہ اپنے چچا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے نام اور میری کنیت کو جمع نہ کرو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12833]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (435/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9315، 22572، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2693، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4243»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12834
وَعَنْ أَبِي حُمَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ تَسَمَّى بِاسْمِي فَلَا يَكْتَنِي بِكُنْيَتِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میرے نام کے مطابق نام رکھتا ہے، تو وہ میری کنیت کے مطابق کنیت اختیار نہ کرے“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12834]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1990)، أخرجه مسند البزار برقم: 3715»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12835
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" سَمُّوا بِاسْمِي وَلَا تُكَنُّوا بِكُنْيَتِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے نام کے مطابق نام رکھو لیکن میری کنیت کے مطابق کنیت اختیار نہ کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12835]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12990 و 12513)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12513»

الحكم على الحديث:
رواه الطبراني بإسنادين ورجال أحدهما ثقات.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12836
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ فَضَالَةَ - يَعْنِي الظَّفَرِيَّ - قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا ابْنُ أُسْبُوعَيْنِ، فَأُتِيَ بِي إِلَيْهِ، فَمَسَحَ عَلَى رَأْسِي وَقَالَ:
" سَمُّوهُ بِاسْمِي، وَلَا تُكَنُّوهُ بِكُنْيَتِي".
وَحُجَّ بِي مَعَهُ حِجَّةَ الْوَدَاعِ، وَأَنَا ابْنُ عَشْرِ سِنِينَ، فَلَقَدْ عَمَّرَ مُحَمَّدٌ حَتَّى شَابَ رَأْسُهُ، وَمَا شَابَ مَوْضِعُ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا محمد بن فضالہ ظفری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو میں دو ہفتوں کا تھا، مجھے آپ کی خدمت میں لایا گیا، آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور ارشاد فرمایا: ”میرے نام کے مطابق اس کا نام رکھ دو لیکن میری کنیت کے مطابق اس کی کنیت نہ رکھنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میرے والد مجھے ساتھ لے کر حجۃ الوداع پر گئے تھے اس وقت میری عمر دس سال تھی، راوی کہتے ہیں: سیدنا محمد بن فضالہ رضی اللہ عنہ کی عمر طویل ہوئی تھی، یہاں تک کہ ان کے سر کے بال سفید ہو گئے تھے لیکن اس جگہ کے بال سفید نہیں ہوئے تھے جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دست مبارک رکھا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12836]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (244/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12837
وَعَنْ أَبِي غَزِيَّةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا تَجْمَعُوا بَيْنَ اسْمِي وَكُنْيَتِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الرَّحَبِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوغزیہ انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے نام اور میری کنیت کو جمع نہ کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ رحبی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12837]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (329/22)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9315، 22572، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2693، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4243»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12838
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا تَجْمَعُوا بَيْنَ اسْمِي وَكُنْيَتِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَفْصَةُ بِنْتُ الْبَرَاءِ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَمَنِ اخْتَلَفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا عبید بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے نام اور میری کنیت کو جمع نہ کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حفصہ بنت براء ہیں، اور میں اس خاتون سے واقف نہیں ہوں اور ایک ایسا راوی ہے جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12838]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 9315، 22572، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2693، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4243»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں