الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَذَى الْجَارِ
پڑوسی کو اذیت پہنچانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13569
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا قَلِيلَ مِنْ أَذَى الْجَارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پڑوسی کو تھوڑی سی تکلیف بھی نہیں پہنچائی جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13569]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13569]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (258/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13570
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اطَّلَعَ مِنْ بَيْتِ جَارِهِ فَنَظَرَ إِلَى عَوْرَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ أَوْ شَعْرِ امْرَأَتِهِ أَوْ شَيْءٍ مِنْ جَسَدِهَا، كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ النَّارَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَنْبَسَةَ، وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے پڑوسی کے گھر میں جھانک کر دیکھے، اور اپنے مسلمان بھائی کی پوشیدہ چیز کی طرف نظر کرے، یا اُس کی بیوی کے بال، یا اس عورت کے جسم کا کوئی حصہ دیکھے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اُس شخص کو جہنم میں داخل کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عنبسہ ہے اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13570]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عنبسہ ہے اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13570]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6452»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 13571
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ فَقَالَ:" لَا يَصْحَبُنَا الْيَوْمَ مَنْ آذَى جَارَهُ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَنَا بُلْتُ فِي أَصْلِ حَائِطِ جَارِي. فَقَالَ:" لَا تَصْحَبْنَا الْيَوْمَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک غزوہ میں شرکت کے لئے تشریف لے جانے لگے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آج ہمارے ساتھ کوئی ایسا شخص نہ رہے، جس نے اپنے پڑوسی کو اذیت پہنچائی ہو، حاضرین میں سے ایک شخص بولا: میں نے اپنے پڑوسی کی دیوار کی بنیاد کے پاس پیشاب کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم آج ہمارے ساتھ نہ رہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13571]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13571]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9475»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
34. بَابُ خُصُومَةِ الْجِيرَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
قیامت کے دن پڑوسیوں کا ایک دوسرے کے مقابل ہونا
حدیث نمبر: 13572
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ خَصْمَيْنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جَارَانِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ أَبِي عُشَّانَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن سب سے پہلے دو مقابل فریق، دو پڑوسی ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوعشانہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13572]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوعشانہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13572]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (303/17) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (151/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16921»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
35. بَابٌ فِيمَنْ يَصْبِرُ عَلَى أَذَى جَارِهِ
اس شخص کا بیان جو اپنے پڑوسی کی دی ہوئی اذیت پر صبر کرتا ہے
حدیث نمبر: 13573
عَنْ مُطَرَّفٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - قَالَ: كَانَ يَبْلُغُنِي عَنْ أَبِي ذَرٍّ حَدِيثًا، وَكُنْتُ أَشْتَهِي لِقَاءَهُ، فَلَقِيَتْهُ فَقُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ كَانَ يَبْلُغُنِي عَنْكَ حَدِيثُكَ، وَكُنْتُ أَشْتَهِي لِقَاءَكَ، قَالَ: لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَبُوكَ قَدْ لَقِيتَنِي فَهَاتِ. قُلْتُ: حَدِيثًا بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَكَ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ ثَلَاثَةً وَيُبْغِضُ ثَلَاثَةً". قَالَ: فَمَا أَخَالُنِي أَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: قُلْتُ: فَمَنْ هَؤُلَاءِ الثَّلَاثَةُ الَّذِينَ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ؟ قَالَ:" رَجُلٌ غَزَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ، وَأَنْتُمْ تَجِدُونَهُ عِنْدَكُمْ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ". ثُمَّ تَلَا: (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ) قُلْتُ: وَمَنْ؟ قَالَ:" رَجُلٌ كَانَ لَهُ جَارُ سُوءٍ يُؤْذِيهِ فَصَبَرَ عَلَى أَذَاهُ، حَتَّى يَكْفِيَهُ اللَّهُ إِيَّاهُ بِحَيَاةٍ أَوْ مَوْتٍ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ ذِكْرِ الْجَارِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَاللَّفْظُ لَهُ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مطرف بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت مجھ تک پہنچی، تو میری یہ خواہش ہوئی کہ میری ان سے ملاقات ہو جاتی، جب میری اُن سے ملاقات ہوئی، تو میں نے کہا: اے سیدنا ابوذر غفاری! آپ کے حوالے سے ایک حدیث مجھ تک پہنچی، تو میں سے ملاقات کا خواہشمند تھا، انہوں نے فرمایا: اللہ تمہارے باپ کا بھلا کرے، اب تمہاری مجھ سے ملاقات ہو گئی ہے، تو تم پیش کرو! میں نے کہا: ایک حدیث مجھ تک پہنچی ہے، کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو یہ بیان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ تین لوگوں سے محبت کرتا ہے، اور وہ تین لوگوں کو ناپسند کرتا ہے۔ انہوں نے فرمایا: اپنے بارے میں میرا یہ خیال نہیں ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کروں گا، راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: وہ تین قسم کے لوگ کون ہیں؟ جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتا ہے، انہوں نے فرمایا: ایک وہ شخص ہے جو صبر کرتے ہوئے اور ثواب کی امید رکھتے ہوئے، اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لیتا ہے، وہ لڑائی کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ شہید ہو جاتا ہے، اور یہ وہ شخص ہے جس کا ذکر تم اپنے پاس موجود اللہ کی کتاب میں پاتے ہو، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک اللہ تعالیٰ اُن لوگوں سے محبت رکھتا ہے، جو اُس کی راہ میں یوں صف بنا کر جنگ کرتے ہیں، جیسے وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔“ میں نے دریافت کیا: اور کون؟ تو انہوں نے فرمایا: ”وہ شخص جس کا پڑوسی برا ہو، اور وہ پڑوسی اُسے اذیت دیتا ہو، اور وہ شخص اُس پڑوسی کی دی ہوئی اذیت پر صبر سے کام لیتا رہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ زندگی، یا موت، کسی بھی صورت میں، اُس پڑوسی کے حوالے سے اس کی کفایت کر دے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے،
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے پڑوسی کے حوالے سے ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے الفاظ اُن کے نقل کردہ ہیں، امام طبرانی کی سند اور امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13573]
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے پڑوسی کے حوالے سے ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے الفاظ اُن کے نقل کردہ ہیں، امام طبرانی کی سند اور امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13573]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1637) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (151/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21020»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
36. بَابُ الْإِخَاءِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ
مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ
حدیث نمبر: 13574
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخَى بَيْنَ الزُّبَيْرِ وَابْنِ مَسْعُودٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم اوسط کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13574]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم اوسط کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13574]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (933) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12816)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5219»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13575
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: آخَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَصْحَابِهِ، آخَى بَيْنَ سَلْمَانَ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ، وَبَيْنَ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ وَبَيْنَ صَعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا، آپ نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو، جبکہ سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ اور سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13575]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13575]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3404)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13576
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، آخَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَ حَمْزَةَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ أَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے مجھے اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو بھائی قرار دے دیا ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13576]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13576]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1917) اخرجه أبو يعلى فى المسند (7210) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4659) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (230/1)، أخرجه مسند البزار برقم: 1333، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2927، 4658، 4659»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13577
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: آخَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَحَمْزَةَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ الْفَرَوِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق فروی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13577]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق فروی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13577]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1916) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4658)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13578
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ - مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَا حَمْزَةَ، آخَى بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا زید بن حارثہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے، وہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے بھائی بنے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13578]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4660)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2041، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4660»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح