🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابُ الْإِخَاءِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ
مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13579
وَفِي رِوَايَةٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَيْضًا قَالَ: قَالَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ فِي ابْنَةِ حَمْزَةَ: ابْنَةُ أَخِي، آخَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنِي وَبَيْنَ أَبِيهَا. وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے فرمایا: سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کے بارے میں یہ کہا: یہ میری بھتیجی ہے، اللہ کے رسول نے میرے اور اس لڑکی کے باپ کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ مدلس ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13579]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4661) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2040)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13580
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ، وَعَسَلِ بْنِ كَعْبٍ، أَحَدُ بَنِي زِمَامٍ، أَنَّ جَدَّهُ مَازِنَ بْنَ خَيْثَمَةَ - يَعْنِي جَدَّ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ - بَعَثَهُمَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ حِينَ نَزَلَ بَيْنَ السَّكُونِ وَالسَّكَاسِكِ وَقَالَ: حَتَّى أَسْلَمَ النَّاسُ وَافِدِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَآخَى بَيْنَ السَّكُونِ وَالسَّكَاسِكِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عمرو بن قیس اور عسل بن کعب، جن کا تعلق بنو زمام سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: اُن کے دادا مازن بن خیثمہ (یعنی عمرو بن قیس کے دادا)، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے اُن دونوں کو بھیجا، جب انہوں نے سکون اور سکاسک کے درمیان پڑاؤ کیا ہوا تھا، اور انہوں نے یہ بیان کیا: یہاں تک کہ لوگوں نے اسلام قبول کر لیا اور وہ وفد کی شکل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سکون اور سکاسک کے درمیان بھائی چارہ قائم کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13580]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (340/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13581
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخَى بَيْنَ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَسَلْمَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جِسْرُ بْنُ فَرْقَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَتَأْتِي أَحَادِيثُ نَحْوُهَا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جسر بن فرقد ہے، اور وہ ضعیف ہے، اس نوعیت کی دیگر احادیث آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13581]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8084)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8084»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِلْفِ
حلیف بننے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13582
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" شَهِدْتُ حِلْفَ الْمُطَيَّبَيْنِ مَعَ عُمُومَتِي وَأَنَا غُلَامٌ، فَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي حُمْرَ النَّعَمِ وَأَنِّي أَنْكُثُهُ". قَالَ الزُّهْرِيُّ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمْ يُصِبِ الْإِسْلَامُ حِلْفًا إِلَّا زَادَهُ شِدَّةً، وَلَا حِلْفَ فِي الْإِسْلَامِ". وَقَدْ أَلَّفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ مُرْسَلُ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں اپنے چچاؤں کے ساتھ ”مطیبین“ کے حلیف بننے کے معاہدے کے موقع پر موجود تھا، میں اُن دونوں لڑکا تھا، اور مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اس معاہدے کو میں توڑ دوں، اگرچہ مجھے اُس کے بدلے میں سرخ اونٹ مل رہے ہوں۔“ زہری بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام حلیف ہونے کے جس معاہدے کو پائے گا، اُس کی مضبوطی میں اضافہ ہی کرے گا، البتہ اسلام میں حلیف ہونے کے معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش اور انصار کے درمیان الفت قائم کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، زہری کی نقل کردہ ”مرسل“ روایت کے رجال بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13582]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1914) اخرجه ابو يعلى فى المسند (844) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1655)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1658، 1679، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2925»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13583
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي حُمْرَ النَّعَمِ وَأَنِّي نَقَضْتُ الْحِلْفَ الَّذِي فِي دَارِ النَّدْوَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَرْزُوقُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے یہ بات اچھی نہیں لگے گی کہ مجھے سرخ اونٹ مل جائیں، اور میں حلیف ہونے کے اُس معاہدے کو توڑ دوں، جو ”دارالندوہ“ میں ہوا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مرزوق بن مرزبان ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13583]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11778)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11778»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13584
وَعَنْ بُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَدْخَلَ فِي حِلْفِ يَوْمِ الْحُدَيْبِيَةَ خُزَاعَةَ، وَكَتَبَ إِلَيْهِمْ وَإِلَى بُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ سَرَوَاتِ بَنِي عَمْرٍو:" سَلَامٌ عَلَيْكُمْ، فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكُمُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَمَّا بَعْدُ: فَإِنِّي لَمْ أَثِمَّ بَالَكُمْ وَلَمْ أَضَعْ فِي جَنْبِكُمْ، وَإِنَّ أَكْرَمَ تِهَامَةَ عَلَيَّ لَأَنْتُمْ وَمَنْ تَبِعَكُمْ مِنَ الْمُطَّلِبِينَ، وَقَدْ أَخَذْتُ لِمَنْ هَاجَرَ مِثْلَ مَا أَخَذْتُ لِنَفْسِي، وَلَوْ هَاجَرَ بِأَرْضِهِ غَيْرُ سَاكِنِ مَكَّةَ وَإِنَّكُمْ غَيْرُ خَائِفِينَ مِنْ قِبَلِي وَلَا مُخَوَّفِينَ". هَذَا أَوْ نَحْوُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
بدیل بن ورقاء بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے دن، حلیف ہونے کے معاہدے میں خزاعہ کو داخل کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کی طرف، بدیل بن ورقاء کی طرف، اور بنو عمرو کے رؤسا کی طرف یہ خط لکھا: ”تم لوگوں پر سلام ہو! میں تمہارے سامنے اُس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے، امابعد! بے شک میں نے تمہارے معاملے کو گناہ قرار نہیں دیا ہے، اور نہ ہی میں نے تمہارے پہلو میں رکھا ہے، تہامہ کے رہنے والوں میں، میرے نزدیک سب سے زیادہ معزز تم لوگ ہو، اور وہ لوگ ہیں، جو تمہاری پیروی کریں، جن کا تعلق مطیبین سے ہو، میں نے ہجرت کرنے والے کے لئے وہی چیز لی ہے، جو میں نے اپنی ذات کے لیے لی ہے، خواہ وہ شخص مکہ میں رہائش اختیار کیے بغیر اپنی زمین سے ہجرت کرتا ہے، تو تم لوگ میری طرف سے خوفزدہ نہ ہونا اور خوف کا شکار نہ کرنا۔“ یہ، یا اس کی مانند کلمات تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13584]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1187)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1187»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13585
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ بُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ قَالَ: دَفَعَ إِلَيَّ أَبِي، بُدَيْلُ بْنُ وَرْقَاءَ، هَذَا الْكِتَابَ فَقَالَ: يَا بُنَيَّ، هَذَا كِتَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَوْصُوا بِهِ، وَلَنْ تَزَالُوا بِخَيْرٍ مَا دَامَ فِيكُمْ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ وَبِشْرٍ سَرَوَاتِ بَنِي عَمْرٍو فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكُمُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، وَأَمَّا بَعْدُ: فَإِنِّي لَمْ أَثِمَّ بَالَكُمْ وَلَمْ أَضَعْ فِي جَنْبِكُمْ، وَإِنَّ أَكْرَمَ تِهَامَةَ عَلَيَّ أَنْتُمْ وَأَقْرَبَهُ مِنِّي رَحِمًا وَمَنْ تَبِعَكُمْ مِنَ الْمُطَّلِبِينَ، وَإِنِّي أَخَذْتُ لِمَنْ هَاجَرَ مِنْكُمْ مِثْلَ مَا أَخَذْتُ لِنَفْسِي، وَلَوْ هَاجَرَ بِأَرْضِهِ غَيْرُ سَاكِنِ مَكَّةَ إِلَّا مُعْتَمِرًا أَوْ حَاجًّا، وَإِنِّي لَمْ أَضَعْ فِيكُمْ أَوْ سَلِمْتُ، وَإِنَّكُمْ غَيْرُ خَائِفِينَ مِنْ قِبَلِي وَلَا مُحَصَّرَيْنِ. أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّهُ قَدْ أَسْلَمَ عَلْقَمَةُ بْنُ عُلَاثَةَ وَابْنَا عَوْنٍ، وَبَايَعَا عَلَى مَنْ تَبِعَهُمْ مِنْ عِكْرِمَةَ، وَأَخَذَ لِمَنْ تَبِعَهُ مِنْكُمْ مِثْلَ مَا أَخَذَ لِنَفْسِهِ، وَإِنَّ بَعْضَنَا مِنْ بَعْضٍ أَبَدًا فِي الْحِلِّ وَالْحَرَمِ". قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: وَحَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ أَشْيَاخَنَا يَقُولُونَ: هُوَ خَطُّ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سلمہ بن بدیل بن ورقاء بیان کرتے ہیں: میرے والد بدیل بن ورقاء نے یہ مکتوب میرے حوالے کیا، انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب ہے، تو تم اس کے ذریعے تلقین کو قبول کرو، اور جب تک یہ تمہارے درمیان رہے گا، تم مسلسل بھلائی پر گامزن رہو گے: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بدیل بن ورقاء، بشر اور بنو عمرو کے رؤساء کے نام مکتوب ہے، میں تمہارے سامنے اُس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، امابعد! میں تمہارے معاملے کو گناہ قرار نہیں دیتا، اور نہ ہی تمہارے پہلو میں رکھتا ہوں، اہل تہامہ میں میرے نزدیک سب سے زیادہ معزز تم ہو، اور رشتہ داری کے اعتبار سے میرے سب سے زیادہ قریبی ہو، اور وہ لوگ ہیں جو مطیبین سے تعلق رکھتے ہیں، اور تمہاری پیروی کرتے ہیں، تم میں سے جو شخص ہجرت کر لیتا ہے، میں نے اس کے لئے وہی چیز لی ہے، جو میں نے اپنی ذات کے لیے لی ہے، خواہ اُس شخص نے اپنی سرزمین سے ہجرت کی ہو، اور مکہ میں رہائش اختیار نہ کی ہو، البتہ عمرہ کرنے والے اور حج کرنے والے کا معاملہ مختلف ہے، میں نے تمہارے معاملے کو ضائع نہیں کیا، یا سپرد نہیں کیا، تم لوگ میری طرف سے خوفزدہ نہ ہونا، یا محصور نہیں ہونا، امابعد! علقمہ بن علاثہ اور عون کے دونوں بیٹوں نے اسلام قبول کر لیا ہے، ان دونوں نے بیعت کر لی ہے، ان لوگوں کی طرف سے جو عکرمہ میں سے ان کی پیروی کرتے ہیں، اور اس نے تم میں سے اپنے پیروکاروں کے لئے وہ چیز لی ہے، جو اپنی ذات کے لیے لی ہے، ہم حل میں اور حرم میں، ہمیشہ ایک دوسرے کا حصہ رہیں گے۔“ ابومحمد کہتے ہیں: میرے والد نے مجھے
یہ روایت بیان کی ہے: میں نے اپنے مشائخ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: یہ مکتوب سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کا تحریر کیا ہوا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13585]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1188)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1188»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13586
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا حِلْفَ فِي الْإِسْلَامِ، وَمَا كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ لَمْ يَزِدْهُ الْإِسْلَامُ إِلَّا شِدَّةً أَوْ حِدَّةً". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام میں حلیف ہونے کا کوئی معاہدہ نہیں ہو گا، اور جو معاہدہ زمانہ جاہلیت میں ہوا تھا، اسلام اس کی مضبوطی اور شدت میں اضافہ ہی کرے گا“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13586]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11740) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2911)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2904، 3037، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2526، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11740، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4370»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13587
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْحِلْفِ فَقَالَ:" مَا كَانَ مِنْ حِلْفٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَتَمَسَّكُوا بِهِ، وَلَا حِلْفَ فِي الْإِسْلَامِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَخْرَجَهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حلیف ہونے کا معاہدہ کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمانہ جاہلیت میں ایسا جو معاہدہ ہوا تھا، تم لوگ اسے مضبوطی سے تھام کے رکھو، لیکن اسلام میں ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اسے امام طبرانی نے بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13587]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1915) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (61/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20090»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13588
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا حِلْفَ فِي الْإِسْلَامِ،أَيُّمَا حِلْفٍ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَمْ يَزِدْ فِي الْإِسْلَامِ إِلَّا شِدَّةً". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَدُّهُ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام میں حلیف ہونے کا معاہدہ نہیں ہو گا، حلیف ہونے کا جو بھی معاہدہ زمانہ جاہلیت میں ہوا تھا، اسلام اس کی مضبوطی میں اضافہ ہی کرے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ابن ابوملیکہ کی دادی ہے، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13588]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6903) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (375/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں