🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابُ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ وَالْعَفْوِ عَمَّنْ ظَلَمَ
عمدہ اخلاق کا بیان اور زیادتی کرنے والے کو معاف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13694
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يَرْفَعُ اللَّهُ بِهِ الدَّرَجَاتِ؟". قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" تَحْلُمُ عَنْ مَنْ جَهِلَ عَلَيْكَ، وَتَعْفُو عَنْ مَنْ ظَلَمَكَ، وَتُعْطِي مَنْ حَرَمَكَ، وَتَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کی رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ درجات بلند کرتا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اُس شخص کے لئے بردباری کا مظاہرہ کرو، جو تمہارے خلاف جہالت کا مظاہرہ کرے، تم اس شخص کو معاف کر دو جو تمہارے ساتھ زیادتی کرے، تم اس شخص کو دو، جو تمہیں محروم رکھے اور تم اس شخص کے ساتھ تعلق قائم رکھو، جو تم سے لاتعلقی اختیار کرے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13694]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1947)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13695
وَعَنْ عُبَادَةَ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِمَا يُشْرِفُ اللَّهُ تَعَالَى بِهِ الْبُنْيَانَ وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" أَنْ تَحْلُمَ عَلَى مَنْ جَهِلَ عَلَيْكَ، وَأَنْ تَصِلَ مَنْ قَطَعَكَ، وَتُعْطِيَ مَنْ حَرَمَكَ، وَتَعْفُوَ عَنْ مَنْ ظَلَمَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ان امور کے بارے میں اطلاع نہ دوں؟ جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ بلند عمارت عطا کرتا ہے، اور ان کے ذریعے درجات بلند کرتا ہے، لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ یہ ہیں کہ تم اس شخص کے سامنے بردباری کا مظاہرہ کرو، جو تمہارے خلاف جہالت کا مظاہرہ کرے، تم اس شخص کے ساتھ تعلق اختیار کرو، جو تمہارے ساتھ لاتعلقی اختیار کرے، تم اس شخص کو دو، جو تمہیں محروم رکھے، اور تم اس شخص سے درگزر کرو، جو تمہارے ساتھ زیادتی کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلیٰ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13695]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13696
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُشْرَفَ لَهُ الْبُنْيَانُ وَأَنْ تُرْفَعَ لَهُ الدَّرَجَاتُ، فَلْيَعْفُ عَمَّنْ ظَلَمَهُ، وَيُعْطِ مَنْ حَرَمَهُ، وَيَصِلْ مَنْ قَطَعَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کو (جنت میں) بلند عمارت ملے اور اس کے درجات بلند ہوں، تو وہ اس شخص سے درگزر کرے، جس نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہو، اور اس شخص کو دے، جس نے اسے محروم رکھا ہو، اور اس شخص سے تعلق قائم رکھے، جو اس سے لاتعلقی اختیار کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلیٰ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13696]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (534)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 534»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13697
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ حَاسَبَهُ اللَّهُ حِسَابًا يَسِيرًا وَأَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ". قَالَ: مَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي؟ قَالَ:" تُعْطِي مَنْ حَرَمَكَ، وَتَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ، وَتَعْفُو عَمَّنْ ظَلَمَكَ". قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ هَذَا، فَمَا لِي يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" يُدْخِلُكَ اللَّهُ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی، اللہ تعالیٰ اس شخص سے آسان حساب لے گا اور اپنی رحمت کے وسیلے سے اسے جنت میں داخل کر دے گا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، وہ چیزیں کیا ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے دو، جو تمہیں محروم رکھے، تم اس سے تعلق قائم کرو، جو تم سے لاتعلقی اختیار کرے، تم اس شخص سے درگزر کرو جو تمہارے ساتھ زیادتی کرے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! جب میں ایسا کر لوں گا، تو مجھے کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم ایسا کر لو گے، تو اللہ تعالیٰ تمہیں جنت میں داخل کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13697]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (913)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5060»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13698
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا شَتَمَ أَبَا بَكْرٍ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْجَبُ وَيَتَبَسَّمُ، فَلَمَّا أَكْثَرَ رَدَّ عَلَيْهِ بَعْضَ قَوْلِهِ، فَغَضِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَامَ، فَلَحِقَهُ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَ يَشْتُمُنِي وَأَنْتَ جَالِسٌ، فَلَمَّا رَدَدْتُ عَلَيْهِ بَعْضَ قَوْلِهِ غَضِبْتَ وَقُمْتَ؟ قَالَ:" إِنَّهُ كَانَ مَعَكَ مَلَكٌ يَرُدُّ عَنْكَ، فَلَمَّا رَدَدْتَ عَلَيْهِ بَعْضَ قَوْلِهِ وَقَعَ الشَّيْطَانُ، فَلَمْ أَكُنْ لِأَقْعُدَ مَعَ الشَّيْطَانِ". ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ ثَلَاثٌ كُلُّهُنَّ حَقٌّ: مَا مِنْ عَبْدٍ ظُلِمَ بِمَظْلَمَةٍ فَيُفْضِي عَنْهَا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، إِلَّا أَعَزَّ اللَّهُ بِهَا نَصْرَهُ، وَمَا فَتَحَ رَجُلٌ بَابَ عَطِيَّةٍ يُرِيدُ بِهَا صِلَةً إِلَّا زَادَهُ بِهَا كَثْرَةً، وَمَا فَتَحَ بَابَ مَسْأَلَةٍ يُرِيدُ بِهَا كَثْرَةً إِلَّا زَادَهُ اللَّهُ بِهَا قِلَّةً". قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ إِلَى قَوْلِهِ:" فَلَمْ أَكُنْ لِأَقْعُدَ مَعَ الشَّيْطَانِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو برا کہا:، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حیران ہوئے اور مسکرانے لگے، جب اس شخص نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں زیادہ برا کہنا شروع کیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے کسی بات کا جواب دے دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے اور کھڑے ہو گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے پاس آئے اور انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ شخص مجھے برا کہہ رہا تھا، آپ تشریف فرما رہے، جب میں نے اس کی ایک بات کا جواب دیا، تو آپ غصے میں آ گئے اور اٹھ کھڑے ہوئے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے ساتھ ایک فرشتہ تھا، جو تمہاری طرف سے جواب دے رہا تھا، جب تم نے اس کی بات کا جواب دیدیا، تو شیطان بیچ میں آ گیا، تو میں شیطان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوبکر! تین چیزیں ہیں، جو حق ہیں، جس بھی بندے کے ساتھ کوئی زیادتی کی جائے، اور وہ اسے اللہ کے سپرد کر دے، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اپنی مدد کے ذریعے اس شخص کو عزت عطا کرتا ہے، اور جو بھی شخص عطیہ دینے کا دروازہ کھولتا ہے اور اس کے ذریعے اس کا مقصد صلہ رحمی کرنا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے مال میں اضافہ کر دیتا ہے، اور جو بھی شخص مانگنے کا دروازہ کھولتا ہے، اس کا مقصد اس کے ذریعے اپنے مال میں اضافہ کرنا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس وجہ سے اُس کی قلت میں اضافہ کر دیتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے یہ روایت صرف ان الفاظ تک نقل کی ہے: ”میں شیطان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کی روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13698]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (436/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9341»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13699
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: جِيءَ بِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَ بِي عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ وَزُهَيْرٌ، فَجَعَلُوا يُثْنُونَ عَلَيَّ عِنْدَهُ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُعْلِمُونِي بِهِ، قَدْ كَانَ صَاحِبِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ". قَالَ: قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَنِعْمَ الصَّاحِبُ كُنْتَ. قَالَ: فَقَالَ:" يَا سَائِبُ، انْظُرْ أَخْلَاقَكَ الَّتِي كُنْتَ تَصْنَعُهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَاصْنَعْهَا فِي الْإِسْلَامِ: أَقْرِ الضَّيْفَ، وَأَكْرِمِ الْيَتِيمَ، وَأَحْسِنْ إِلَى جَارِكَ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سائب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جایا گیا، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زہیر رضی اللہ عنہ مجھے لے کے آئے اور میری تعریفیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیان کرنے لگے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم لوگ مجھے اس کے بارے میں نہ بتاؤ! یہ زمانہ جاہلیت میں، میرا ساتھی رہا ہے، راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! آپ بہت اچھے ساتھی تھے، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سائب! اپنے ان اخلاق کا جائزہ لو! جو تم زمانہ جاہلیت میں اختیار کرتے تھے، اور زمانہ اسلام میں بھی انہیں کرتے رہو، تم مہمان نوازی کرو، یتیم کا احترام کرو، اور اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13699]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (425/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15074، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5115/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13700
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ لَمْ تَكُنْ فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْ ثَلَاثٍ فَلَا يَجْنِي مِنْ عَمَلِهِ: تَقْوًى تَحْجِزُهُ عَنْ مَعَاصِي اللَّهِ، أَوْ حِلْمٌ يَكُفُّ بِهِ سَفِيهًا، أَوْ خُلُقٌ يَعِيشُ بِهِ فِي النَّاسِ". وَأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَ فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْ ثَلَاثٍ، وَزَوَّجَهُ اللَّهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ: مَنْ كَانَتْ عِنْدَهُ أَمَانَةٌ خَفِيَّةٌ شَهِيَّةٌ فَأَدَّاهَا مَخَافَةَ اللَّهِ، أَوْ رَجُلٌ عَفَا عَنْ قَاتِلِهِ، أَوْ رَجُلٌ قَرَأَ: (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ، وَضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص میں تین میں سے ایک چیز نہیں ہو گی، تو وہ اپنے عمل کا کوئی پھل نہیں پائے گا ایسا تقویٰ جو اسے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے روک دے، یا ایسی بردباری، جو اسے بے وقوف کے سامنے (غصے کا) اظہار کرنے سے روک دے، یا ایسے اخلاق، جن کے ہمراہ وہ لوگوں کے ساتھ میل جول رکھے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص میں، تین میں سے کوئی ایک چیز ہو گی، اللہ تعالیٰ حورعین سے تعلق رکھنے والی حور کے ساتھ اُس کی شادی کر دے گا، جس شخص کے پاس کوئی پوشیدہ دلچسپی والی امانت موجود ہو، اور وہ اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے اُسے واپس کر دے، یا جو شخص قاتل (سے بدلہ لینے) کو معاف کر دے، یا جو شخص ہر نماز کے بعد سورت اخلاص کی تلاوت کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد بن عرق کے حوالے سے نقل کی ہے، اسے امام ذہبی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13700]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13701
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ عَفَا عِنْدَ قُدْرَةٍ عَفَا اللَّهُ عَنْهُ يَوْمَ الْعُسْرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ كَثِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص قدرت ہونے کے باوجود معاف کر دے، اللہ تعالیٰ تنگی کے دن اس سے درگزر کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علاء بن کثیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13701]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7585)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7585»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
61. بَابُ فَضْلِ قَضَاءِ الْحَوَائِجِ
حاجت ہوری کرنے کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13702
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ مَشَى إِلَى حَاجَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا حَسَنَةً إِلَى أَنْ يَرْجِعَ مِنْ حَيْثُ فَارَقَهُ، فَإِنْ قُضِيَتْ حَاجَتُهُ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ، وَإِنْ هَلَكَ فَيَا مِنْ هَالِكٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے کام کے سلسلے میں چل کے جائے، تو اللہ تعالیٰ اسے ہر ایک قدم، جو اس نے اٹھایا ہو، اس کے عوض میں، اس کے لئے ایک نیکی نوٹ کرے گا، جب تک وہ وہاں واپس نہیں آ جاتا، جہاں وہ اس سے جدا ہو گا، اور اگر دوسرے شخص کی حاجت پوری ہو جاتی ہے تو وہ شخص اپنے گناہوں سے نکل کر یوں ہو جائے گا، جیسے اس دن تھا، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا اور اگر وہ اس دوران مارا جاتا ہے، تو ایسے ہلاک ہونے والے کے کیا کہنے؟ جو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہو جائے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحیم بن زید عمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13702]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2789)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5171/1، 7904»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13703
وَعَنْ أَنَسٍ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ مَشَى فِي حَاجَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا سَبْعِينَ حَسَنَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے کام کے سلسلے میں چل کے جائے، تو اللہ تعالیٰ اس کے اُٹھائے ہوئے ہر ایک قدم کے عوض میں، اس کے لئے ستر نیکیاں نوٹ کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحیم بن زید عمی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13703]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں