🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. بَابُ مَا يَفْعَلُ طَالِبُ الْحَاجَةِ وَمِمَّنْ يَطْلُبُهَا .
ضرورت مند کو کیا کرنا چاہیے؟ اور کس سے ضرورت پوری کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13734
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْتَمِسُوا الْخَيْرَ عِنْدَ حِسَانِ الْوُجُوهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ يَحْيَى بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
یزید بن خصیفہ اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خوبصورت چہرے والے لوگوں کے پاس بھلائی تلاش کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے یحیی بن یزید بن عبدالملک نوفلی کی، اس کے والد کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13734]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (396/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13735
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْتَمِسُوا الْخَيْرَ عِنْدَ حِسَانِ الْوُجُوهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خوبصورت چہرے والے لوگوں کے پاس بھلائی تلاش کرو!“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13735]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4759)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13736
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْتَمِسُوا الْخَيْرَ إِلَى الرُّحَمَاءِ مِنْ أُمَّتِي تَعِيشُوا فِي أَكْنَافِهِمْ، وَلَا تَطْلُبُوهَا مِنَ الْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ فَإِنَّهُمْ يَنْتَظِرُونَ سُخْطِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ السُّدِّيُّ الصَّغِيرُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اُمت کے رحم کرنے والے لوگوں کے پاس بھلائی تلاش کرو! تم ان کے زیر سایہ رہو! تم وہ بھلائی، سخت دل لوگوں کے پاس تلاش نہ کرو، کیونکہ وہ لوگ میری ناراضگی کے منتظر ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مروان سدی صغیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13736]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. بَابُ شُكْرِ الْمَعْرُوفِ وَالثَّنَاءِ عَلَى فَاعِلِهِ . تَقَدَّمَ فِي الْكُرَّاسَةِ قَبْلَ هَذِهِ .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: N13
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: N13]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. بَابُ كِتْمَانِ الْحَوَائِجِ .
حاجتوں کو چھپا کے رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13737
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَعِينُوا عَلَى قَضَاءِ حَوَائِجِكُمْ بِالْكِتْمَانِ، فَإِنَّ كُلَّ ذِي نِعْمَةٍ مَحْسُودٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سَلَامٍ الْعَطَّارُ، قَالَ الْعِجْلِيُّ: لَا بَأْسَ بِهِ، وَكَذَّبَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ خَالِدَ بْنَ مَعْدَانَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حاجتیں پوری کروانے کے لئے، چھپا کے رکھنے کے ذریعے مدد حاصل کرو، کیونکہ ہر نعمت والے سے حسد کیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام عطار ہے، عجلی کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے جھوٹا قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، تاہم خالد بن معدان نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13737]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1186) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (94/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2476، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1134»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13738
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لَأَهِلِ النِّعَمِ حُسَّادًا فَاحْذَرُوهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس بھی روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نعمتوں والے لوگوں کے حاسد ہوتے ہیں، تو تم اُن (حاسدین) سے بچ کے رہو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی ہے، اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13738]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7273»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. بَابُ إِكْرَامِ النِّعَمِ وَتَقْيِيدِهَا بِالطَّاعَةِ .
نعمت کا اظہار کرنا اور اسے فرمانبرداری کے ذریعے پابند رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13739
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَحْسِنُوا جِوَارَ نِعَمِ اللَّهِ لَا تُنَفِّرُوهَا، فَقَلَّمَا زَالَتْ عَنْ قَوْمٍ فَعَادَتْ إِلَيْهِمْ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے ساتھ اچھے طریقے سے رہو! تم انہیں متنفر نہ کرو، کیونکہ جب یہ کسی قوم سے ہٹ جائیں، تو ان کی طرف کم ہی واپس آتی ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13739]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3405)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5543، 7177»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
67. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الدَّوَابِّ .
جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13740
عَنْ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ قَالَ: هْدَيْنَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِقْحَةً فَحَلَبْتُهَا، فَلَمَّا أَخَذْتُ لِأُجْهِدَهَا قَالَ:" لَا تَفْعَلْ، دَعْ دَاعِيَ اللَّبَنِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ:" دَعْ دَوَاعِيَ اللَّبَنِ وَدَعْ لِي". بِأَسَانِيدَ وَرِجَالٍ أَحُدُهَا رِجَالٌ ثِقَاتٌ.
سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ والی ایک اونٹنی تحفہ دی، راوی کہتے ہیں: میں اس کا دودھ دوہنے لگا، جب میں اسے مشقت کا شکار کرنے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا نہ کرو! دودھ کے داعی کو رہنے دو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ یہ کہتے ہیں: ”دودھ کے دواعی کو چھوڑ دو، اور میرے لئے چھوڑ دو۔“
یہ روایت انہوں نے مختلف روایات کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک سند کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13740]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8127) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (276/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18502، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1997»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13741
وَعَنْ نُقَادَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا نُقَادَةُ، ابْغِنِي نَاقَةً حَلْبَانَةً رَكْبَانَةً غَيْرَ أَنْ لَا تُوَلِّدَ وَالِدَةً". قَالَ: فَجِئْتُ فَبَغَيْتُهَا فِي نَعَمٍ فَلَمْ أَجِدْ نَاقَةً مَرِيًّا ذَلُولًا وَوَجَدْتُهَا فِي نَعَمِ ابْنِ عَمٍّ لِي، فَقَدِمْتُ بِهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا نُقَادَةُ، أَبْقِ دَوَاعِيَ الدَّرِّ" أَوْ قَالَ:" دَوَاعِيَ اللَّبَنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا نقادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے نقادہ! میرے لئے ایسی اونٹنی تلاش کرو، جو دودھ دینے والی ہو، اور اس پر سواری بھی کی جا سکے اور اس کے ہاں بچہ نہ ہوا ہو، راوی کہتے ہیں: میں آیا، میں نے اسے جانوروں میں تلاش کیا، تو مجھے ایسی کوئی اونٹنی نہیں ملی جو دودھ والی بھی ہو اور فرمانبردار بھی ہو (یا جس پر سواری بھی کی جا سکے) پھر مجھے اپنے چچا زاد کے اونٹوں میں ایسی اونٹنی مل گئی، میں اُسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے نقادہ! تھن کے دواعی کو باقی رہنے دو! (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) دودھ کے دواعی کو باقی رہنے دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13741]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3755»

الحكم على الحديث:
وقال الطبراني : « لا يروى عن نُقادة إلا بهذا الإسناد ، تفرد به إبراهيم بن محمد الفروي »
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13742
وَفِي رِوَايَةٍ: بَعَثَ عَمِّي بِلَقُوحٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِيَ:" احْلِبْهَا". فَحَلَبْتُهَا فَقَالَ:" يَا نُقَادَةَ، دَعْ دَوَاعِيَ اللَّبَنِ". قَالَ: فَتَرَكْتُ أَخْلَاقَهَا قَائِمَةً لَمْ تَنْفُضِ اللَّبَنَ كُلَّهُ. وَهَذِهِ الرِّوَايَةُ رَوَاهَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ الرِّوَايَةِ الْأُولَى: إِسْحَاقُ الْفَرْوِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي إِسْنَادِ الثَّانِيَةِ: يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَجَمَاعَةٌ لَا يُعْرَفُونَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میرے چچا نے کچھ اونٹنیاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم ان کا دودھ دوہ لو! میں نے ان کا دودھ دوہ لیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے نقادہ! دودھ کے دواعی کو چھوڑ دینا، راوی کہتے ہیں: تو میں نے اس کے تھن یوں چھوڑے کہ ان میں سے سارا ہی دودھ نکال نہیں لیا گیا تھا۔“ یہ تمام روایات امام طبرانی نے مجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، پہلی روایت کی سند میں ایک راوی اسحاق فروی ہے، اور وہ متروک ہے، دوسری کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ متروک ہے، اور راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13742]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں