الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابُ فَضْلِ قَضَاءِ الْحَوَائِجِ
حاجت ہوری کرنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 13724
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً فِي الدُّنْيَا فَرَّجَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ عَوْرَةَ مُسْلِمٍ سَتَرَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَاللَّهُ فِي حَاجَةِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي الْكَبِيرِ طَرَفٌ مِنْ آخِرِهِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دنیا میں کسی مسلمان سے پریشانی کو دور کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کے دن کی پریشانیوں میں سے کوئی پریشانی دور کر دے گا، اور جو شخص کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس شخص کی پردہ پوشی کرے گا، اور اللہ تعالیٰ بندے کی حاجت روائی کرتا رہتا ہے، جب تک بندہ اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں مشغول رہتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر میں اس کا آخری حصہ مذکور ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13724]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 180، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7540»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13725
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ مَشَى فِي حَاجَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ أَظَلَّهُ اللَّهُ تَعَالَى بِخَمْسَةٍ وَسَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ يَدْعُونَ لَهُ، وَلَمْ يَزَلْ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ حَتَّى يَفْرُغَ، فَإِذَا فَرَغَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ حَجَّةً وَعُمْرَةً". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْجَنَائِزِ فِي عِيَادَةِ الْمَرِيضِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی حاجت روائی میں چل کے جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے پچھتر ہزار فرشتوں کا سایہ کر دیتا ہے، جو اس شخص کے لئے دعا کرتے ہیں اور ایسا شخص مسلسل رحمت میں غوطہ زن رہتا ہے، جب تک وہ فارغ نہیں ہو جاتا، جب وہ فارغ ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے حج اور عمرے کا ثواب نوٹ کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس سے پہلے یہ روایت بیمار کی عیادت کرنے سے متعلق باب کتاب الجنائز میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13725]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13726
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ صَدَقَةَ السِّرِّ تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ، وَإِنَّ صَنَائِعَ الْمَعْرُوفِ تَقِي مَصَارِعَ السُّوءِ، وَإِنَّ صِلَةَ الرَّحِمِ تَزِيدُ فِي الْعُمْرِ وَتَنْفِي الْفَقْرَ، وَأَكْثِرْ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، فَإِنَّهُ كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ وَإِنَّ فِيهَا شِفَاءً مِنْ [ تِسْعَةٍ وَتِسْعِينَ ] دَاءً أَدْنَاهَا الْهَمُّ،". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَصْبَغُ غَيْرُ مَعْرُوفٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا وَفِيهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پوشیدہ طور پر صدقہ کرنا، پروردگار کے غضب کو بجھا دیتا ہے، اور بھلائی کے کام کرنا، بری موت سے بچاتے ہیں، اور صلہ رحمی کرنا، عمر میں اضافے کا باعث بنتا ہے، اور غربت کو ختم کر دیتا ہے، اور تم لا حول ولا قوة الا باللہ زیادہ پڑھا کرو! کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے، اور اس میں ننانوے بیماریوں کی شفاء ہے، جن میں سب سے ہلکی (چیز) پریشانی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اصبغ ہے جو غیر معروف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گی ہے، اور ان راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13726]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3474»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13727
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ اللِّسَانُ". فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا صَدَقَةُ اللِّسَانِ؟ قَالَ:" الشَّفَاعَةُ يُفَكُّ بِهَا الْأَسِيرُ، وَيُحْقَنُ بِهَا الدَّمُ، وَتَجُرُّ بِهَا الْمَعْرُوفَ وَالْإِحْسَانَ إِلَى أَخِيكَ، وَتَدْفَعُ عَنْهُ الْكَرِيهَةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے زیادہ فضیلت والا صدقہ، زبان والا ہوتا ہے، عرض کی گی: یا رسول اللہ! زبان کا صدقہ کیا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی سفارش، جو کسی قیدی کو چھڑا دے، یا خون کے بدلے کے معاملے کو ختم کر دے، یا جس کے ذریعے تم کوئی بھلائی، یا احسان اپنے بھائی کی طرف لے جاؤ، یا اُس سے ناپسندیدہ صورت حال کو دور کر دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13727]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13727]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6962)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6962»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
62. بَابٌ فِيمَنْ رَحِمَ طَالِبَ حَاجَةٍ .
اس شخص کا بیان، جو کسی ضرورت مند پر رحم کرے
حدیث نمبر: 13728
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ أَصْحَابُهُ، فَأَطَافَتْ بِهِمْ فَلَمْ تَجِدْ مَكَانًا، فَفَطِنَ لَهَا رَجُلٌ فَقَامَ، وَجَلَسَتْ فَقَضَتْ حَاجَتَهَا ثُمَّ قَامَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ:" أَتَعْرِفُهَا؟". قَالَ: لَا. قَالَ:" فَرَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ" ثَلَاثًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صحابہ کرام موجود تھے، اس خاتون نے ان کا چکر لگایا، لیکن اسے کوئی جگہ نہیں ملی، ایک شخص کو اس کی ضرورت کا اندازہ ہو گیا، وہ اُٹھا تو وہ خاتون وہاں بیٹھ گئنی، اس کی حاجت پوری ہوئی تو وہ اٹھ گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: کیا تم اس عورت کو جانتے ہو؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم نے اس پر رحم کیا، اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے۔“ یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سلیمان ہے، جسے امام ابوداؤ داور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13728]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5854)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5854»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
63. بَابُ مَا يَفْعَلُ طَالِبُ الْحَاجَةِ وَمِمَّنْ يَطْلُبُهَا .
ضرورت مند کو کیا کرنا چاہیے؟ اور کس سے ضرورت پوری کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے؟
حدیث نمبر: 13729
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَا تَطْلُبْنَ حَاجَةً إِلَى أَعْمَى، وَلَا تَطْلُبْهَا لَيْلًا، وَإِذَا طَلَبْتَ الْحَاجَةَ فَاسْتَقْبِلِ الرَّجُلَ بِوَجْهِكَ فَإِنَّ الْحَيَاءَ فِي الْعَيْنَيْنِ، وَبَاكِرْ حَاجَتَكَ فَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مَسَاوِرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: تم کسی نابینا شخص سے حاجت طلب نہ کرو! (یعنی اس کے سامنے اپنی ضرورت پیش نہ کرو) اور تم رات کے وقت ضرورت پیش نہ کرو! جب تم نے ضرورت پیش کرنی ہو، تو سامنے والے شخص کی طرف منہ کرو، کیونکہ حیاء آنکھوں میں ہوتی ہے، اور دن کے ابتدائی حصے میں حاجت پیش کرو، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اے اللہ! میری امت کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مساور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13729]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مساور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13729]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12966 و 10679)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13730
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اطْلُبُوا الْخَيْرَ عِنْدَ حِسَانِ الْوُجُوهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صُهْبَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خوبصورت چہرے والوں کے پاس بھلائی تلاش کرو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صہبان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13730]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صہبان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13730]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1948)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13731
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ آتَاهُ اللَّهُ وَجْهًا حَسَنًا وَاسْمًا حَسَنًا وَجَعَلَهُ فِي مَوْضِعٍ غَيْرَ شَائِنٍ، فَهُوَ صَفْوَةُ اللَّهِ مِنْ خَلْقِهِ". وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قَالَ الشَّاعِرُ:
أَنْتَ شَرْطَ النَّبِيِّ إِذْ قَالَ يَوْمًا فَابْتَغُوا الْخَيْرَ فِي صِبَاحِ الْوُجُوهِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَلَفُ بْنُ خَالِدٍ الْبَصْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
أَنْتَ شَرْطَ النَّبِيِّ إِذْ قَالَ يَوْمًا فَابْتَغُوا الْخَيْرَ فِي صِبَاحِ الْوُجُوهِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَلَفُ بْنُ خَالِدٍ الْبَصْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے خوبصورت چہرہ عطا کیا ہو، خوبصورت نام دیا ہو، اور اُسے ایسی جگہ پر رکھا ہو، جہاں رُسوائی نہ ہو، تو وہ شخص اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں اُس کا منتخب بندہ ہو گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: شاعر نے کہا: ہے: ”آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ شرط کے مطابق ہیں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”بھلائی خوبصورت چہرے والوں کے پاس تلاش کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خلف بن خالد بصری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13731]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خلف بن خالد بصری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13731]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (635)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 608»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13732
وَعَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - أَرَاهُ رَفَعَهُ - قَالَ:" اطْلُبُوا الْخَيْرَ إِلَى حِسَانِ الْوُجُوهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشِ بْنِ حَوْشَبٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مجاہد نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے، میرا خیال ہے انہوں نے اسے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے: ”خوبصورت چہرے والوں کے پاس بھلائی تلاش کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش بن حوشب ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے، دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13732]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11110)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13733
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اطْلُبُوا الْحَوَائِجَ إِلَى حِسَانِ الْوُجُوهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خوبصورت چہروں کے پاس ضروریات تلاش کرو (یعنی اُن ضروریات کی تکمیل کا ذریعہ تلاش کرو)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن عمرو ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13733]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن عمرو ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13733]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً