الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابُ فَضْلِ قَضَاءِ الْحَوَائِجِ
حاجت ہوری کرنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 13704
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَلْطَفَ مُؤْمِنًا أَوْ خَفَّ فِي شَيْءٍ مِنْ حَوَائِجِهِ، صَغُرَ ذَلِكَ أَوْ كَبُرَ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَخْدِمَهُ مِنْ خَدَمِ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ مَيْمُونٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی مومن کے ساتھ مہربانی کرے، یا اس کے لئے کسی کام کے سلسلے میں چل کے جائے، خواہ وہ ضرورت چھوٹی ہو یا بڑی ہو، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ جنت کے خادموں میں سے اُسے خادم عطا کرے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن میمون ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13704]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن میمون ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13704]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4093)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3376»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13705
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَغَاثَ مَلْهُوفًا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ ثَلَاثًا وَسَبْعِينَ حَسَنَةً، وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ يُصْلِحُ اللَّهُ بِهَا لَهُ أَمْرَ دُنْيَاهُ وَآخِرَتِهِ، وَاثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِي الدَّرَجَاتِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا زِيَادُ بْنُ أَبِي حَسَّانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص پریشان حال کی مدد کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے تہتر نیکیاں نوٹ کرتا ہے، جن میں سے ایک نیکی کے ذریعے، وہ اس شخص کی دنیا اور آخرت کے معاملے کو ٹھیک کر دیتا ہے، اور بہتر نیکیاں اُس شخص کے لئے درجات کے اضافے کا باعث ہوتی ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوحسان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13705]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوحسان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13705]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1950) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4266)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13706
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْخَلْقُ عِيَالُ اللَّهِ فَأَحَبُّهُمْ إِلَى اللَّهِ أَنْفَعُهُمْ لِعِيَالِهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ الصَّفَّارُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مخلوق اللہ تعالیٰ کی عیال ہے، تو ان میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ محبوب وہ ہے، جو اُس کے عیال کے لئے زیادہ نفع بخش ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ صفار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13706]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ صفار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13706]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1949) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3315)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6947»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13707
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْخَلْقُ كُلُّهُمْ عِيَالُ اللَّهِ، فَأَحَبُّ الْخَلْقِ إِلَى اللَّهِ أَنْفَعُهُمْ لِعِيَالِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَيْرٌ، وَهُوَ أَبُو هَارُونَ الْقُرَشِيُّ، مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ساری مخلوق اللہ تعالیٰ کی عیال ہے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب بندہ وہ ہے، جو اس کی عیال کے لیے زیادہ نفع بخش ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمیر ہے، اور وہ ابوہارون قرشی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13707]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمیر ہے، اور وہ ابوہارون قرشی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13707]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10033)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10033، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5169/1»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13708
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ، وَأَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَحَبُّ النَّاسِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْفَعُهُمْ لِلنَّاسِ، وَأَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ سُرُورٌ تُدْخِلُهُ عَلَى مُسْلِمٍ، أَوْ تَكْشِفُ عَنْهُ كُرْبَةً، أَوْ تَقْضِي عَنْهُ دَيْنًا، أَوْ تَطْرُدُ عَنْهُ جُوعًا، وَلَأَنْ أَمْشِيَ مَعَ أَخٍ لِي فِي حَاجَةٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتَكِفَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ شَهْرًا فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ، وَمَنْ كَفَّ غَضَبَهُ سَتَرَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ كَظَمَ غَضَبَهُ وَلَوْ شَاءَ أَنْ يُمْضِيَهُ أَمْضَاهُ، مَلَأَ اللَّهُ قَلْبَهُ رَخَاءً يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ مَشَى مَعَ أَخِيهِ فِي حَاجَةٍ حَتَّى تَتَهَيَّأَ لَهُ ثَبَّتَ اللَّهُ قَدَمَهُ يَوْمَ تَزُولُ الْأَقْدَامُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ سُكَيْنُ بْنُ سِرَاجٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں کون زیادہ محبوب ہے؟ اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک اعمال میں کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں، اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب وہ شخص ہے، جو لوگوں کے حق میں سب سے زیادہ نفع بخش ہو، اور اعمال میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب وہ خوشی ہے، جسے تم کسی مسلمان پر داخل کرتے ہو، یا کسی مسلمان سے تم کوئی تکلیف دہ چیز دور کر دیتے ہو، یا تم اس کا قرض ادا کر دیتے ہو، یا اس سے بھوک کو پرے کر دیتے ہو، میں اپنے کسی بھائی کے ساتھ اس کے کسی کام کے سلسلے میں چل کے جاؤں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں اس مسجد میں، یعنی مسجد نبوی میں ایک ماہ تک اعتکاف کروں، اور جو شخص اپنے غضب کو روک لیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملات کی پردہ پوشی کرتا ہے، جو شخص اپنے غصے کو پی لیتا ہے، ایسی صورت میں جبکہ اگر وہ چاہے، تو اسے دکھا سکتا ہو، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے دل کو خوشحالی سے بھر دے گا اور جو شخص اپنے بھائی کے ساتھ اس کے کسی کام کے سلسلے میں چل کے جاتا ہے، یہاں تک کہ اس کا وہ کام کروا دیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس دن اس شخص کے پاؤں کو ثابت قدم رکھے گا، جب لوگوں کے پاؤں پھسل رہے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سکین بن سراج ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13708]
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سکین بن سراج ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13708]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (861) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13646)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13646، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6023، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 828»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13709
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَانَ وَصْلَةٌ لِأَخِيهِ الْمُسْلِمِ إِلَى ذِي سُلْطَانٍ فِي مَبْلَغِ بِرٍّ أَوْ تَيْسِيرِ عَسِيرٍ، أَعَانَهُ اللَّهُ عَلَى إِجَازَةِ الصِّرَاطِ عِنْدَ دَحْضِ الْأَقْدَامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامٍ النَّسَائِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے معاملے کو متعلقہ حاکم تک پہنچاتا ہے، جس میں (اس بھائی) کو کوئی بہتری مل رہی ہو، یا کوئی مشکل آسان ہو رہی ہو، تو اللہ تعالیٰ پل صراط سے گزرتے وقت جب لوگوں کے قدم ڈگمگا رہے ہوں گے، اس شخص کی مدد کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ہشام نسائی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13709]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ہشام نسائی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13709]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (451)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3601، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 424»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13710
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ خَلْقًا خَلَقَهُمْ لِحَوَائِجِ النَّاسِ، تَفْزَعُ النَّاسُ إِلَيْهِمْ فِي حَوَائِجِهِمْ، أُولَئِكَ الْآمِنُونَ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَيُّوبَ وَضَعَّفَهُ وَحَسَّنَ حَدِيثَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ طَارِقٍ الرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی کچھ مخلوق ہے، جنہیں اس نے لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پیدا کیا ہے، لوگ اپنی ضروریات کے سلسلے میں اُن کی طرف رجوع کرتے ہیں، وہ لوگ اللہ کے عذاب سے محفوظ رہیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ایوب ہے، جسے امام ترمذی نے ضعیف قرار دیا ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے، اس سے روایات نقل کرنے والا شخص أحمد بن طارق ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13710]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ایوب ہے، جسے امام ترمذی نے ضعیف قرار دیا ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے، اس سے روایات نقل کرنے والا شخص أحمد بن طارق ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13710]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1334)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13334»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13711
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَانَ وَصْلَةً لِأَخِيهِ الْمُسْلِمِ إِلَى ذِي سُلْطَانٍ فِي مَبْلَغِ بِرٍّ أَوْ إِدْخَالِ سُرُورٍ، رَفَعَهُ اللَّهُ فِي الدَّرَجَاتِ الْعُلَا مِنَ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ ضَعِيفٍ، وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے کسی مسلمان بھائی کا معاملہ کسی حکمران تک پہنچاتا ہے، جس سے اس کو کوئی بھلائی حاصل ہو، یا اس کے پاس کوئی خوشی آ جائے، تو اللہ تعالیٰ جنت کے بلند درجات میں اُس شخص کے درجے بلند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں، انہوں نے اسے ایک اور ضعیف سند کے ساتھ بھی نقل کیا ہے، انہوں نے اسے معجم اوسط میں بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13711]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں، انہوں نے اسے ایک اور ضعیف سند کے ساتھ بھی نقل کیا ہے، انہوں نے اسے معجم اوسط میں بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13711]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3401»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13712
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: أَنَا خَلَقْتُ الْخَيْرَ وَالشَّرَّ، فَطُوبَى لِمَنْ قَدَّرْتُ عَلَى يَدِهِ الْخَيْرَ، وَوَيْلٌ لِمَنْ قَدَّرْتُ عَلَى يَدِهِ الشَّرَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَالِكُ بْنُ يَحْيَى النُّكْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے: میں نے خیر اور شر کو پیدا کیا ہے، تو اس شخص کے لیے مبارک باد ہے، جس کے ہاتھ پر میں نے ”بھلائی“ مقدر کی ہو، اور اُس شخص کے لئے بربادی ہے، جس کے ہاتھ پر میں نے ”شر“ مقدر کیا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مالک بن یحیی نکری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13712]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مالک بن یحیی نکری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13712]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12797»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13713
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ عِنْدَ أَقْوَامٍ نِعَمًا يُقِرُّهَا عِنْدَهُمْ مَا كَانُوا فِي حَوَائِجِ النَّاسِ، مَا لَمْ يَمَلُّوا، فَإِذَا مَلُّوا نَقَلَهَا إِلَى غَيْرِهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے کچھ لوگوں کو نعمتیں عطا کی ہیں، وہ ان لوگوں کے پاس ان نعمتوں کو اس وقت تک برقرار رکھتا ہے، جب تک وہ لوگ دوسرے لوگوں کی ضروریات پوری کرتے رہتے ہیں اور اکتاہٹ کا شکار نہیں ہوتے، جب وہ اکتاہٹ کا شکار ہو جائیں، تو اللہ تعالیٰ ان نعمتوں کو دوسرے لوگوں کی طرف منتقل کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13713]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13713]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8346»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً