🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ عِظَمِ قَدْرِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی قدر و منزلت کا عظیم ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13919
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِفَاطِمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا:" أَمَا عَلِمْتِ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ الْأَرْضِ فَاخْتَارَ مِنْهُمْ أَبَاكِ، فَبَعَثَهُ نَبِيًّا، ثُمَّ اطَّلَعَ الثَّانِيَةَ فَاخْتَارَ بَعْلَكِ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيَّ فَأَنْكَحْتُهُ وَاتَّخَذْتُهُ وَصِيًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”کیا تم یہ نہیں جانتی ہو کہ اللہ تعالیٰ نے اہل زمین کی طرف متوجہ ہو کر ان میں سے تمہارے باپ کو منتخب کر لیا، اور اسے نبی بنا کے مبعوث کیا، پھر اس نے دوسری مرتبہ متوجہ ہو کر تمہارے شوہر کو منتخب کر لیا، اور اللہ تعالیٰ نے میری طرف یہ وحی کی، تو میں نے تمہاری شادی اُس سے کروا دی اور میں نے اسے وصی بنایا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13919]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4046»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن ¤ قال الهيثمي: رواه بأسانيد وأحدها حسن ۔ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 253)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13920
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَبِيُّنَا خَيْرُ الْأَنْبِيَاءِ". رَوَاهُ بِأَسَانِيدَ وَأَحَدُهَا حَسَنٌ.
اُن صحابی کے حوالے سے معجم صغیر میں یہ روایت منقول ہے: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمارا نبی، تمام انبیاء سے بہتر ہے۔“
یہ روایت انہوں نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13920]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (94)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13921
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَأَلْتُ رَبِّي مَسْأَلَةً فَوَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَسْأَلْهُ، قُلْتُ: يَا رَبِّ، قَدْ كَانَتْ قَبْلِي رُسُلٌ، مِنْهُمْ مَنْ سَخَّرْتَ لَهُ الرِّيَاحَ وَمِنْهُمْ مَنْ كَانَ يُحْيِي الْمَوْتَى، فَقَالَ: أَلَمْ أَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَيْتُكَ؟ أَلَمْ أَجِدْكَ ضَالًّا فَهَدَيْتُكَ؟ أَلَمْ أَجِدْكَ عَائِلًا فَأَغْنَيْتُكَ؟ أَلَمْ أَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ وَوَضَعْتُ عَنْكَ وِزْرَكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى يَا رَبِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے پروردگار سے دعا مانگی، میری یہ خواہش تھی کہ میں نے وہ دعا نہ مانگی ہوتی، میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! مجھ سے پہلے کے رسولوں میں سے کسی کے لئے ہواؤں کو مسخر کیا گیا، ان میں سے کوئی مردوں کو زندہ کر دیتا تھا، تو پروردگار نے فرمایا: کیا ایسا نہیں ہے کہ میں نے تمہیں یتیم پایا، تو تمہیں پناہ دی، اور میں نے تمہیں ”ضال“ پایا، تو تمہاری رہنمائی کی، کیا ایسا نہیں ہے کہ میں نے تمہیں تنگ دست پایا، تو تمہیں خوشحال کر دیا، کیا میں نے تمہیں شرح صدر نصیب نہیں کیا؟ اور تمہارا بوجھ تم سے اُٹھا نہیں لیا؟ تو میں نے عرض کی: جی ہاں! اے میرے پروردگار!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13921]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12289)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12289، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3664، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 302، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3966»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13922
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: إِنَّ رَبِّي وَرَبَّكَ يَقُولُ: كَيْفَ رَفَعْتُ ذِكْرَكَ؟ قَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ، قَالَ: إِذَا ذُكِرْتُ ذُكِرْتَ مَعِي". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَإِسْنَادُهُ....
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: میرے اور آپ کے پروردگار نے یہ فرمایا ہے: کہ میں نے آپ کے ذکر کو کیسے بلند کیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: اللہ بہتر جانتا ہے، تو (سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:) ”جب میرا ذکر کیا جائے گا، تو میرے ساتھ آپ کا بھی ذکر کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند۔۔۔۔۔۔۔۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13922]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1380)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6504»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13923
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا فَخْرَ، وَأَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ، وَأَوَّلُ شَافِعٍ وَمُشَفَّعٍ، بِيَدَيْ لِوَاءُ الْحَمْدِ، تَحْتِي آدَمُ فَمَنْ دُونَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ”میں“ تمام اولاد آدم کا سردار ہوؤں گا اور یہ فخر کے طور پر نہیں کہتا، اور وہ سب سے پہلا فرد ہوؤں گا جس کے لئے زمین کو شق کیا جائے گا، اور سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوؤں گا، جس کی شفاعت قبول ہو گی، ہاتھ میں ”لواء حمد“ ہو گا، اور سیدنا آدم علیہ السلام اور ان کے علاوہ سب اُس کے نیچے ہوں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عثمان کلابی ہے، ابن حبان نے اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13923]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7493)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12777، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5078، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 427، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6362/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13924
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنَا قَائِدُ الْمُرْسَلِينَ وَلَا فَخْرَ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَلَا فَخْرَ، وَأَنَا أَوَّلُ شَافِعٍ وَمُشَفَّعٍ وَلَا فَخْرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ خَبَّابٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں رسولوں کا قائد ہوں، اور میں یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، اور میں انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں، اور یہ فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، اور میں پہلا شفاعت کرنے والا ہوں، اور پہلا ایسا فرد ہوں، جس کی شفاعت قبول ہو گی، اور یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن عطاء بن خباب ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13924]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 49، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 172»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13925
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: إِنَّ أَكْرَمَ خَلِيقَةِ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى اللَّهِ أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: رَحِمَكَ اللَّهُ، الْمَلَائِكَةُ؟ فَقَالَ: إِنَّ أَكْرَمَ خَلِيقَةِ اللَّهِ عَلَى اللَّهِ أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ طَلْحَةَ الْيَرْبُوعِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کی مخلوق میں سب سے زیادہ معزز سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے، لوگوں نے کہا: اللہ آپ پر رحم کرے، فرشتوں کا کیا معاملہ ہے؟ تو انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک ساری مخلوق میں سب سے زیادہ معزز سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن طلحہ پربوعی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13925]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13926
وَعَنْهُ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ أَقْرَبَ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ عَنْ يَمِينِهِ عَلَى الْكُرْسِيِّ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، قیامت کے دن سب سے زیادہ مقرب سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے، جو کرسی پر اس کے دائیں جانب بیٹھے ہوں گے۔ اس روایت کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13926]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13927
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنِ اللَّهَ فَضَّلَ مُحَمَّدًا عَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ وَعَلَى أَهْلِ الْأَرْضِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ وَبِمَا فَضَّلَهُ عَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ؟ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ لِأَهْلِ السَّمَاءِ: (وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَهٌ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ كَذَلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ) ، وَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ) فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، فَمَا فَضْلُهُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ؟ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ: (وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ) وَقَالَ لِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا) فَأَرْسَلَهُ اللَّهُ إِلَى الْإِنْسِ وَالْجِنِّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ. [ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ ] .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام آسمان والوں اور تمام زمین والوں پر فضیلت عطا کی ہے۔“ ایک شخص بولا: اے ابوعباس! اللہ تعالیٰ نے آسمان والوں اور زمین والوں پر سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کس حوالے سے فضیلت عطا کی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اہل آسمان کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”ان میں سے جو یہ کہے کہ میں اس کے علاوہ معبود ہوں، تو اس کی جزا میں ہم اسے جہنم دیں گے اور ہم ظالموں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔“ اور اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”بے شک ہم نے تمہیں فتح مبین عطا کی، تاکہ اللہ تعالیٰ تمہارے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دے۔“ اُن سے کہا: گیا: اے ابوعباس! اُنہیں دیگر انبیاء پر کس طرح فضیلت حاصل ہے؟ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ”ہم نے جس بھی رسول کو مبعوث کیا، اُسے اس کی قوم کی زبان کے ہمراہ مبعوث کیا“۔ اور اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”اور ہم نے تمہیں تمام انسانوں کے لئے خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔“ تو اللہ تعالیٰ نے انہیں انسانوں اور جنات کی طرف بھیجا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حکم بن ابان کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے یہ روایت امام ابویعلیٰ نے انتہائی اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13927]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11610)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13928
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ اتَّخَذَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا وَإِنَّ صَاحِبَكُمْ خَلِيلُ اللَّهِ، وَمُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ قَرَأَ (عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا) "، قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" وَإِنَّ صَاحِبَكُمْ خَلِيلُ اللَّهِ". فَقَطْ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا ہے، اور بے شک تمہارے آقا (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے خلیل ہیں، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن اولاد آدم کے سردار ہوں گے۔“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کر دے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: صحیح میں اس میں سے صرف یہ حصہ مذکور ہے: ”اور تمہارے آقا (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے خلیل ہیں۔“ اور یہ حدیث کے درمیان میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10256)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10257، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1017»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں