🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13899
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: كُنْتُ مِنْ أَبْنَاءِ أَسَاوِرَةِ فَارِسَ، قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
فَانْطَلَقْتُ تَرْفَعُنِي أَرْضٌ وَتَخْفِضُنِي أُخْرَى، حَتَّى مَرَرْتُ عَلَى قَوْمٍ [ مِنْ الْأَعْرَابِ ] فَاسْتَعْبَدُونِي فَبَاعُونِي، حَتَّى اشْتَرَتْنِي امْرَأَةٌ، فَسَمِعْتُهُمْ يَذْكُرُونَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ الْعَيْشُ عَزِيزًا فَقُلْتُ لَهَا: هَبِي لِي يَوْمًا، قَالَتْ: نَعَمْ، فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ فَصَنَعْتُ طَعَامًا، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا؟"، فَقُلْتُ: صَدَقَةٌ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" كُلُوا"، وَلَمْ يَأْكُلْ، فَقُلْتُ: هَذِهِ مِنْ عَلَامَاتِهِ، ثُمَّ مَكَثْتُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَمْكُثَ، فَقُلْتُ لِمَوْلَاتِي: هِبِي لِي يَوْمًا، قَالَتْ: نَعَمْ، فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ بِأَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، فَصَنَعْتُ طَعَامًا فَأَتَيْتُهُ بِهِ وَهُوَ جَالِسٌ بَيْنَ أَصْحَابِهِ، فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟"، فَقُلْتُ: هَدِيَّةٌ، فَوَضَعَ يَدَهُ، وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" خُذُوا بِاسْمِ اللَّهِ"، وَقُمْتُ خَلْفَهُ فَوَضَعَ رِدَاءَهُ، فَإِذَا خَاتَمُ النُّبُوَّةِ، فَقُلْتُ: أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟"، فَحَدَّثْتُهُ عَنِ الرَّجُلِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّهُ حَدَّثَنِي أَنَّكَ نَبِيٌّ؟ فَقَالَ:" لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ، فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ أَخْبَرَنِي أَنَّكَ نَبِيٌّ أَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ؟ قَالَ: لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرا تعلق فارس کے خوشحال لوگوں سے تھا، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کے یہ الفاظ ہیں: ”میں مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا کچھ لوگوں کے پاس آیا، جو دیہاتی تھے انہوں نے مجھے غلام بنا لیا اور مجھے فروخت کر دیا، یہاں تک کہ ایک عورت نے مجھے خرید لیا، میں نے ان لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے سنا اور ان دنوں گزر بسر بہت مشکل تھی، ایک دن میں نے اپنی مالکن سے کہا: آپ مجھے ایک دن کی چھٹی دے دیں، اس نے کہا: ٹھیک ہے، میں گیا، میں نے لکڑیاں اکٹھی کیں، انہیں فروخت کیا، ان کے ذریعے کھانا تیار کیا اور وہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے، میں نے عرض کی: یہ صدقہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ کھا لو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اسے نہیں کھایا، تو میں نے سوچا: یہ ان کی مخصوص علامات میں سے ایک ہے۔ پھر جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا اتنا عرصہ گزر گیا، پھر میں نے اپنی مالکن سے کہا: آپ مجھے ایک دن کی چھٹی دے دیں، اس نے کہا: ٹھیک ہے، میں گیا، میں نے لکڑیاں اکٹھی کیں، انہیں زیادہ قیمت میں فروخت کیا، ان کے ذریعے کھانا تیار کیا، اسے لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے، وہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھا، آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے، میں نے عرض کی یہ تحفہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس میں رکھا اور اپنے ساتھیوں سے فرمایا: تم لوگ اللہ کا نام لے کر کھاؤ، میں آپ کے پیچھے کھڑا ہوا، آپ نے چادر ہٹائی تو مہر نبوت نظر آ گئی، میں نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کس وجہ سے؟ تو میں نے آپ کو اس شخص کے بارے میں بتایا، میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ شخص جنت میں جائے گا؟ جس نے مجھے یہ بتایا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں صرف مسلمان جان داخل ہو گی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس نے مجھے یہ بتایا تھا کہ آپ نبی ہیں، تو کیا وہ جنت میں ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں صرف مسلمان داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13899]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6155) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (438/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13900
وَعَنْ سَلْمَانَ أَيْضًا قَالَ: خَرَجْتُ أَبْتَغِي الدِّينَ، فَوَقَعْتُ فِي الرُّهْبَانِ بَقَايَا أَهْلِ الْكِتَابِ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمُ) فَكَانُوا يَقُولُونَ: هَذَا زَمَانُ نَبِيٍّ قَدْ أَطَلَّ، يَخْرُجُ مِنْ أَرْضِ الْعَرَبِ، لَهُ عَلَامَاتٌ، مِنْ ذَلِكَ: شَامَةٌ مُدَوَّرَةٌ بَيْنَ كَتِفَيْهِ خَاتَمُ النُّبُوَّةِ. فَلَحِقْتُ بِأَرْضِ الْعَرَبِ وَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْتُ مَا قَالُوا كُلَّهُ، وَرَأَيْتُ الْخَاتَمَ، فَشَهِدْتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، قُلْتُ: وَتَأْتِي بَقِيَّةُ أَحَادِيثِ سَلْمَانَ فِي مَنَاقِبِهِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں دین کی تلاش میں نکلا، میں اہل کتاب کے باقی رہ جانے والے کچھ راہبوں کے پاس پہنچا، اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”وہ لوگ اس نبی کو یوں پہچانتے ہیں جس طرح وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔“ تو راہبوں کا یہ کہنا تھا کہ یہ اس نبی کی بعثت کا زمانہ آ گیا ہے، جن کا ظہور عرب کی سرزمین پر ہو گا، ان کی مخصوص نشانیاں ہیں، جن میں سے ایک نشانی مہر نبوت ہے، جو ان کے دونوں کندھوں کے درمیان ایک بڑے سے تل کی طرح ہو گی، تو میں عرب کی سرزمین پر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور ہوا، میں نے تمام چیزیں دیکھ لیں، جو انہوں نے بیان کی تھیں اور میں نے مہر نبوت بھی دیکھ لی، تو میں نے اس بات کی گواہی دی کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی بقیہ احادیث ان کے مناقب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13900]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13901
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: مَرَّ يَهُودِيٌّ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُحَدِّثُ أَصْحَابَهُ، قَالَ: فَقَالَتْ قُرَيْشٌ: يَا يَهُودِيُّ، إِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ؟ قَالَ: لَأَسْأَلَنَّهُ عَنْ شَيْءٍ لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا نَبِيٌّ، قَالَ: فَجَاءَ حَتَّى جَلَسَ ثُمَّ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مِمَّ يُخْلَقُ الْإِنْسَانُ؟ قَالَ:" يَا يَهُودِيُّ، مِنْ كُلٍّ يُخْلَقُ، مِنْ نُطْفَةِ الرَّجُلِ وَمِنْ نُطْفَةِ الْمَرْأَةِ، فَأَمَّا نُطْفَةُ الرَّجُلِ فَنُطْفَةٌ غَلِيظَةٌ مِنْهَا الْعَظْمُ وَالْعَصَبُ، وَأَمَّا نُطْفَةُ الْمَرْأَةِ فَنُطْفَةٌ رَقِيقَةٌ مِنْهَا اللَّحْمُ وَالدَّمُ". فَقَامَ الْيَهُودِيُّ فَقَالَ: هَكَذَا كَانَ يَقُولُ مَنْ قَبْلَكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ وَفِي أَحَدِ إِسْنَادَيْهِ عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمَاعَةِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، آپ اس وقت اپنے اصحاب کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، قریش نے کہا: اے یہودی! ان صاحب کا یہ کہنا ہے کہ یہ نبی ہیں، تو اس یہودی نے کہا: میں ان سے ایک ایسی چیز کے بارے میں سوال کروں گا، جس کا علم صرف کسی نبی کو ہو سکتا ہے، پھر وہ شخص آیا اور بیٹھ گیا، اس نے کہا: اے سیدنا محمد! انسان کی تخلیق کس چیز سے ہوئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے یہودی! ہر شخص کو مرد کے نطفے اور عورت کے نطفے سے پیدا کیا جاتا ہے، جہاں تک مرد کے نطفے کا تعلق ہے، تو وہ گاڑھا نطفہ ہوتا ہے، اس کے ذریعے ہڈیاں اور پٹھے بنتے ہیں، جہاں تک عورت کے نطفے کا تعلق ہے، تو وہ پتلا ہوتا ہے، اس سے گوشت اور خون بنتا ہے۔“ تو یہودی کھڑا ہو گیا اور بولا: آپ سے پہلے کے (انبیاء) بھی اسی طرح بیان کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اور امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان کی دو اسناد میں سے ایک سند میں ایک راوی عامر بن مدرک ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور راویوں کی جماعت میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13901]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2376) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (4438)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4424»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13902
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَقْبَلَتِ الْيَهُودُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، إِنَّا نَسْأَلُكَ عَنْ خَمْسَةِ أَشْيَاءَ، فَإِنْ أَنْبَأْتَنَا بِهِنَّ عَرَفْنَا أَنَّكَ نَبِيٌّ وَاتَّبَعْنَاكَ، فَأَخَذَ عَلَيْهِمْ مَا أَخَذَ إِسْرَائِيلُ عَلَى بَنِيهِ إِذْ قَالُوا: (اللَّهُ عَلَى مَا نَقُولُ وَكِيلٌ) قَالَ:" هَاتُوا"، [ قَالُوا: أَخْبِرْنَا عَنْ عَلَامَةِ النَّبِيِّ؟ قَالَ:" تَنَامُ عَيْنَاهُ وَلَا يَنَامُ قَلْبُهُ" ] قَالُوا: خَبِّرْنَا كَيْفَ تُؤَنِّثُ الْمَرْأَةُ وَكَيْفَ تُذَكِّرُ؟ قَالَ:" يَلْتَقِي الْمَاآنِ، فَإِذَا عَلَا مَاءُ الرَّجُلِ مَاءَ الْمَرْأَةِ أَذْكَرَتْ، وَإِذَا عَلَا مَاءُ الْمَرْأَةِ مَاءَ الرَّجُلِ أَنَّثَتْ"، قَالُوا: أَخْبِرْنَا مَا حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَى نَفْسِهِ؟ قَالَ:" كَانَ يَشْتَكِي عِرْقَ النَّسَا، فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا يُلَائِمُهُ إِلَّا أَلْبَانَ كَذَا وَكَذَا - قَالَ بَعْضُهُمْ: يَعْنِي الْإِبِلَ - فَحَرَّمَ لُحُومَهَا"، قَالُوا: صَدَقْتَ، قَالُوا: أَخْبِرْنَا مَا هَذَا الرَّعْدُ؟ قَالَ:" مَلَكٌ مِنْ مَلَائِكَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مُوَكَّلٌ بِالسَّحَابِ، بِيَدِهِ، أَوْ فِي يَدِهِ مِخْرَاقٌ مِنْ نَارٍ يَزْجُرُ بِهِ السَّحَابَ، يَسُوقُهُ حَيْثُ أَمَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ"، قَالُوا: فَمَا هَذَا الصَّوْتُ الَّذِي نَسْمَعُ؟ قَالَ:" صَوْتُهُ"، قَالُوا: صَدَقْتَ إِنَّمَا بَقِيَتْ وَاحِدَةٌ، إِنَّمَا نُبَايِعُكَ إِنْ أَخْبَرْتَنَا [ بِهَا فَ ] أَنَّهُ لَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا لَهُ مَنْ يَأْتِيهِ بِالْخَبَرِ، فَأَخْبِرْنَا عَنْ صَاحِبِكَ؟ قَالَ:" جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ"، قَالُوا: جِبْرِيلُ! ذَلِكَ الَّذِي يَنْزِلُ بِالْعَذَابِ وَالْحَرْبِ وَالْقِتَالِ وَهُوَ عَدُوُّنَا، لَوْ قُلْتَ: مِيكَائِيلُ الَّذِي يَنْزِلُ بِالرَّحْمَةِ وَالنَّبَاتِ وَالْقَطْرِ لَكَانَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ) الْآيَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کچھ یہودی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: اے ابوالقاسم! ہم آپ سے پانچ چیزوں کے بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ نے ہمیں ان چیزوں کے بارے میں بتا دیا، تو ہمیں پتہ چل جائے گا کہ آپ نبی ہیں، اور ہم آپ کی پیروی کر لیں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے وہ عہد لیا، جو سیدنا اسرائیل (یعنی سیدنا یعقوب علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں سے لیا تھا، جب انہوں نے یہ کہا: تھا: کہ جو ہم کہہ رہے ہیں، اس بارے میں اللہ تعالیٰ گواہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ سوال پیش کرو! انہوں نے کہا: آپ ہمیں نبی کی علامت کے بارے میں بتائیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی آنکھیں سو جاتی ہیں لیکن اس کا دل نہیں سوتا ہے، انہوں نے کہا: آپ ہمیں یہ بتائیے کہ مؤنث کیسے پیدا ہوتی ہے؟ اور مذکر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں کا نطفہ ملتا ہے، جب مرد کا نطفہ عورت کے نطفے پر غالب آ جائے، تو بیٹا ہوتا ہے اور جب عورت کا نطفہ مرد کے نطفے پر غالب آ جائے تو بیٹی ہوتی ہے۔“ ان لوگوں نے کہا: آپ ہمیں یہ بتائیے کہ سیدنا اسرائیل علیہ السلام (یعنی سیدنا یعقوب علیہ السلام نے) اپنے لئے کیا چیز حرام قرار دی تھی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں عرق النساء کی شکایت ہو گئی تھی، تو اس کے لئے انہیں صرف فلاں فلاں چیز کا دودھ موافق ہوا، راوی کہتے ہیں: یعنی اونٹنیوں کا دودھ، تو انہوں نے ان کا گوشت حرام قرار دے دیا، ان لوگوں نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، پھر انہوں نے کہا: آپ ہمیں گرج چمک کے بارے میں بتائیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فرشتوں میں سے ایک فرشتہ ہے، جو بادل پر مقرر ہے، اس کے ہاتھ میں آگ کا بنا ہوا کوڑا ہوتا ہے، جس کے ذریعے وہ بادل کو ڈانٹتا ہے، اور اس کے ذریعے اسے وہاں لے کر جاتا ہے جہاں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہوا ہو، انہوں نے کہا: پھر وہ آواز کیا ہوتی ہے؟ جو ہم سنتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس فرشتے کی آواز ہوتی ہے، تو انہوں نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، اب ایک چیز باقی رہ گئی ہے، ہم آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیں گے، اگر آپ نے ہمیں اس کے بارے میں بھی بتا دیا، ہر نبی کے لئے کوئی نہ کوئی ایسا فرشتہ ہوتا ہے، جو اس کے پاس اطلاعات لے کر آتا ہے، تو آپ ہمیں اپنے متعلقہ فرشتے کے بارے میں بتائیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل ہے، ان لوگوں نے کہا: جبرائیل، وہ تو عذاب، جنگ اور لڑائی لے کر نازل ہوتا ہے، وہ تو ہمارا دشمن ہے، اگر آپ میکائیل کہہ دیتے، جو رحمت، نباتات اور بارش لے کر نازل ہوتا ہے، تو ٹھیک ہونا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم یہ فرما دو! کہ جو شخص جبرائیل کا دشمن ہو۔۔۔۔۔۔۔“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13902]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12429) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2483)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2479، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 4707، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12429، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 60»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13903
وَفِي رِوَايَةٍ: كُلَّمَا أَخْبَرَهُمْ بِشَيْءٍ فَصَدَّقُوهُ قَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ"، وَقَالَ فِيهَا:" أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى، هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ هَذَا النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ تَنَامُ عَيْنَاهُ وَلَا يَنَامُ قَلْبُهُ؟"، قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ، وَقَالَ أَيْضًا:" فَإِنَّ وَلِيِّي جِبْرِيلُ وَلَمْ يَبْعَثِ اللَّهُ نَبِيًّا قَطُّ إِلَّا وَهُوَ وَلِيُّهُ"، قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں جس کسی چیز کے بارے میں بتاتے، تو وہ لوگ آپ کی تصدیق کر دیتے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: اے اللہ! تو گواہ ہو جا۔“ اور اس روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم لوگوں کو اُس اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں، جس نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل کی تھی، کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ کہ امی نبی، اُن کی آنکھیں سو جاتی ہیں، لیکن دل نہیں سوتا ہے، انہوں نے کہا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! اور اس روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا ساتھی جبرائیل ہے، اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا، اس کا متعلقہ فرشتہ جبرائیل ہی ہوتا تھا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13903]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2515 و 2514)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13904
وَعَنِ الْفَلَتَانِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: كُنَّا قُعُودًا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَخَصَ بَصَرُهُ إِلَى رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ:" يَا فُلَانُ"، فَقَالَ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: وَلَا يُنَازِعُهُ الْكَلَامَ إِلَّا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: لَا، قَالَ:" أَتَقْرَأُ التَّوْرَاةَ؟"، قَالَ: نَعَمْ وَالْإِنْجِيلَ، قَالَ:" وَالْقُرْآنَ؟"، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَشَاءُ لَقَرَأْتُهُ، قَالَ: ثُمَّ نَاشَدَهُ:" هَلْ تَجِدُنِي فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ؟"، قَالَ: أَجِدُ مِثْلَكَ وَمِثْلَ هَيْأَتِكَ وَمِثْلَ مُخْرَجِكَ، وَكُنَّا نَرْجُو أَنْ يَكُونَ مِنَّا، فَلَمَّا خَرَجْتَ تَحَيَّرْنَا أَنْ يَكُونَ أَنْتَ هُوَ، فَنَظَرْنَا فَإِذَا لَيْسَ أَنْتَ هُوَ، قَالَ:" وَلِمَ ذَاكَ؟"، قَالَ: إِنَّ مَعَهُ مِنْ أُمَّتِهِ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ، وَمَعَكَ نَفَرٌ يَسِيرٌ، قَالَ:" فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَنَا هُوَ وَإِنَّهُمْ لَأُمَّتِي إِنَّهُمْ لَأَكْثَرُ مِنْ سَبْعِينَ أَلْفًا وَسَبْعِينَ أَلْفًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ مِنْ أَحَدِ الطَّرِيقَيْنِ.
سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران آپ نے نگاہ اُٹھا کر مسجد میں موجود ایک شخص کی طرف دیکھا اور فرمایا: اے فلاں! اس شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، اس نے اور کوئی بات نہیں کی، صرف یہ کہا: یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے تورات پڑھی ہوئی ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! اور انجیل بھی پڑھی ہوئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اور قرآن؟ اس نے کہا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر میں چاہوں، تو اُسے بھی پڑھ سکتا ہوں، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے واسطہ دے کر دریافت کیا: تم نے تورات اور انجیل میں میرا ذکر پایا ہے؟ اس نے کہا: میں نے آپ کی مثل اور آپ کی ہیئت کی مثل چیز پائی ہے، لیکن ہم لوگوں کو یہ امید تھی کہ وہ نبی ہمارے خاندان میں سے ہوں گے، جب آپ کا ظہور ہوا، تو ہم حیران ہو گئے کہ آپ وہ نبی کیسے ہو سکتے ہیں؟ جب ہم نے اس بارے میں تحقیق کی تو آپ وہ فرد نہیں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کیسے؟ اس نے کہا: کیونکہ اس نبی کے ساتھ، تو اُس کی امت کے ستر ہزار ایسے لوگ ہونے تھے، جو جنت میں کسی حساب اور عذاب کے بغیر داخل ہوتے، اور آپ کے ساتھ تو تھوڑے سے لوگ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، وہ ”نبی“ میں ہی ہوں، اور وہ میری ہی امت کے لوگ ہوں گے، اور وہ ستر ہزار اور مزید ستر ہزار سے بھی زیادہ تعداد میں ہوں گے (جو کسی حساب و کتاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں جو دو طریقوں میں سے ایک طریق کے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13904]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3544) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (332/18)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6580»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13905
وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، أَنَّ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ قَالَ لِأَحْبَارِ الْيَهُودِ: إِنِّي أُحْدِثُ بِمَسْجِدِ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ عَهْدًا، فَانْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِمَكَّةَ فَوَافَاهُ وَقَدِ انْصَرَفُوا مِنَ الْحَجِّ، فَوَجَدَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِنًى وَالنَّاسُ حَوْلَهُ، فَقُمْتُ مَعَ النَّاسِ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنْتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ؟". قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" ادْنُ"، فَدَنَوْتُ مِنْهُ قَالَ:" أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ أَمَا تَجِدُنِي فِي التَّوْرَاةِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟"، فَقُلْتُ: انْعَتْ رَبَّنَا، فَجَاءَ جِبْرِيلُ حَتَّى وَقَفَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ) "، فَقَرَأَهَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ ابْنُ سَلَامٍ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ انْصَرَفَ ابْنُ سَلَامٍ إِلَى الْمَدِينَةِ فَكَتَمَ إِسْلَامَهُ، فَلَمَّا هَاجَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِمَ الْمَدِينَةَ وَأَنَا فَوْقَ نَخْلَةٍ لِي أَجُدُّهَا فَسَمِعْتُ رَجَّةً فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ [ فَ ] قَالُوا: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ قَدِمَ، فَأَلْقَيْتُ نَفْسِي مِنْ أَعْلَى النَّخْلَةِ، ثُمَّ خَرَجْتُ أَحْضُرُ حَتَّى أَتَيْتُهُ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، ثُمَّ رَجَعْتُ، فَقَالَتْ أُمِّي: لِلَّهِ أَنْتَ، لَوْ كَانَ مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - مَا كَانَ بِذَلِكَ تُلْقِي نَفْسَكَ مِنْ أَعْلَى النَّخْلَةِ؟ فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَنَا أَشَدُّ فَرَحًا بِقُدُومِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مُوسَى إِذْ بُعِثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ يُوسُفَ لَمْ يُدْرِكْ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ.
حمزه بن یوسف بن عبداللہ بن سلام بیان کرتے ہیں: ان کے دادا سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے یہودیوں کے علماء سے کہا: میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی بنائی ہوئی مسجد سے ہو کے آیا ہوں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے گئے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تھے، ان کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس وقت ملاقات ہوئی تھی، جب لوگ حج کر کے واپس جا رہے تھے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں پایا، آپ کے اردگرد لوگ موجود تھے، وہ کہتے ہیں: میں لوگوں کے ساتھ کھڑا ہو گیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا تو دریافت کیا: تم عبداللہ بن سلام ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قریب ہو جاؤ، میں قریب ہو گیا تو آپ نے فرمایا: اے عبداللہ بن سلام! میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ کیا تم نے تورات میں یہ نہیں پایا کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ تو میں نے کہا: آپ ہمارے پروردگار کے بارے میں ہمارے سامنے بیان کیجئے! تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کھڑے ہو گئے اور انہوں نے یہ کہا: آپ یہ پڑھیں: ”تم یہ فرما دو! کہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، اس نے کسی کو جنم نہیں دیا اور اسے جنم نہیں دیا گیا اور کوئی اس کا کفو نہیں ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیات سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے سامنے پڑھیں، تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور آپ اللہ کے رسول ہیں، پھر سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ واپس مدینہ منورہ چلے گئے، انہوں نے یہودیوں سے اپنا اسلام چھپائے رکھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کی اور آپ مدینہ منورہ آ گئے، تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں کھجور کے ایک درخت پر چڑھا ہوا تھا اور اس سے کھجوریں اتار رہا تھا، اسی دوران میں نے شور و غل کی آواز سنی، تو دریافت کیا: یہ کس وجہ سے ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں، تو میں نے کھجور کے درخت سے چھلانگ لگا دی، پھر میں نکلا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کو سلام کیا، پھر میں واپس آیا، تو میری والدہ نے کہا: اگر اُن کی جگہ سیدنا موسیٰ بن عمران علیہ السلام ہوتے، تو تم نے اس وجہ سے کھجور کے درخت سے چھلانگ نہیں لگانی تھی، تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر، اس سے زیادہ خوش ہوا ہوں، جتنا سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی بعثت پر ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ حمزہ بن یوسف نامی راوی نے اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13905]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابٌ فِيمَنْ أَخْبَرَ بِنُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ان افراد کا بیان، جنہوں نے آپ ﷺ کی نبوت کے بارے میں اطلاع دی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13906
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: إِنَّ أَوَّلَ خَبَرٍ قَدِمَ عَلَيْنَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ امْرَأَةً كَانَ لَهَا تَابِعٌ، قَالَ: فَأَتَاهَا فِي صُورَةِ طَيْرٍ فَوَقَعَ عَلَى جِذْعٍ لَهُمْ، قَالَ: فَقَالَتْ: أَلَا تَنْزِلُ لِتُخْبِرَنَا وَنُخْبِرَكَ؟ قَالَ: إِنَّهُ قَدْ خَرَجَ بِمَكَّةَ رَجُلٌ حَرَّمَ عَلَيْنَا الزِّنَا وَمَنَعَ مِنَّا الْقَرَارَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ہمارے پاس جو سب سے پہلی اطلاع آئی تھی، اس کا پس منظر یہ ہے کہ ایک عورت جس کا ایک تابع (یعنی جنّ یا مؤکل) تھا، وہ پرندے کی شکل میں اس کے پاس آیا، اور ان کے کھجور کے درخت پر بیٹھ گیا، اس عورت نے کہا: کیا تم نیچے نہیں آؤ گے؟ تاکہ ہم تمہیں خبر دیں اور تم ہمیں خبر دو، تو اس نے کہا: ”مکہ میں ایک صاحب کا ظہور ہوا ہے، جنہوں نے ہم پر زنا کو حرام قرار دے دیا ہے، اور انہوں نے ہمیں کسی ایک جگہ ٹھہرنے سے روک دیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13906]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (356/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14421»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13907
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ أَدْرَكَ الْجَاهِلِيَّةَ وَنَحْنُ فِي غَزْوَةِ رُودِسَ يُقَالُ لَهُ: ابْنُ عِيسَى قَالَ: كُنْتُ أَسُوقُ لِآلٍ لَنَا بَقَرَةً، فَسَمِعْتُ مِنْ جَوْفِهَا: يَا آلَ ذَرِيحْ قَوْلٌ فَصِيحْ رَجُلٌ يَصِيحْ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ: فَقَدِمْنَا مَكَّةَ فَوَجَدْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ خَرَجَ بِمَكَّةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: ایک بزرگ، جنہوں نے زمانہ جاہلیت پایا تھا، انہوں نے ہمیں بتایا، ہم اس وقت جنگ روڈس میں موجود تھے، اُن صاحب کا نام سیدنا ابن عبس رضی اللہ عنہ تھا، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں اپنے گھر والوں کی گائے لے کر جا رہا تھا، اسی دوران میں نے اس کے پیٹ سے آواز سنی: اے ذریع کی آل! یہ فصیح قول ہے، وہ شخص جو بلند آواز میں پکار کر یہ کہہ رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، راوی کہتے ہیں: ہم لوگ مکہ آئے، تو ہم نے وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ کا ظہور ہو چکا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13907]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (769) أخرجه الطبراني المعجم الصغير (420/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15036»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13908
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: كُنَّا حَوْلَ صَنَمٍ لَنَا قَبْلَ أَنْ يُبْعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَهْرٍ وَقَدْ نَحَرْنَا جَزُورًا، إِذْ صَاحَ صَائِحٌ مِنْ جَوْفِهِ: اسْمَعُوا الْعَجَبَ، ذَهَبَ الشِّرْكُ وَالرِّجْزُ، وَرُمِيَ بِالشُّهُبِ، لِنَبِيٍّ بِمَكَّةَ اسْمُهُ أَحْمَدُ، وَمُهَاجَرُهُ إِلَى يَثْرِبَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے ایک ماہ پہلے ہم اپنے بت کے اردگرد موجود تھے، ہم نے ایک اونٹ قربان کیا تھا، اسی دوران بت کے پیٹ میں سے کسی پکارنے والے نے یہ کہا: حیران کن بات سن لو، شرک اور بت ختم ہو گئے، انہیں شہاب مارے جا رہے ہیں، مکہ میں آنے والے ایک نبی کی وجہ سے، جن کا نام أحمد ہے، اور ان کی ہجرت کی جگہ یثرب ہو گی۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13908]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2430)، أخرجه مسند البزار برقم: 3422»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں