🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابٌ فِي مَثَلِهِ وَمَثَلِ مَنْ أَطَاعَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ اور آپ ﷺ کی پیروی کرنے والوں کی مثال
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13959
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: اسْتَبَقَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَانْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَا مَكَانَ كَذَا وَكَذَا فَخَطَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خُطَّةً فَقَالَ:" كُنْ بَيْنَ ظَهْرَيْ هَذِهِ لَا تَخْرُجْ مِنْهَا، فَإِنَّكَ إِنْ خَرَجْتَ مِنْهَا هَلَكْتَ"، قَالَ: فَكُنْتُ فِيهَا، قَالَ: فَمَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَقَّ أَوْ أَبْعَدَ شَيْئًا - أَوْ كَمَا قَالَ - ثُمَّ إِنَّهُ ذَكَرَ هَنِينًا كَأَنَّهُمُ الزُّطُّ - قَالَ [ عَفَّانٌ ] أَوْ كَمَا قَالَ عَفَّانُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ - لَيْسَ عَلَيْهِمْ ثِيَابٌ وَلَا أَرَى سَوْآتِهِمْ طِوَالًا قَلِيلٌ لَحْمُهُمْ، قَالَ: فَأَتَوْا فَجَعَلُوا يَرْكَبُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: وَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْهِمْ، قَالَ: وَجَعَلُوا يَأْتُونَ فَيَخِيلُونَ [ أَوْ يَمِيلُونَ ] حَوْلِي وَيَعْتَرِضُونَ [ لِي ] ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَأُرْعِبْتُ مِنْهُمْ رُعْبًا شَدِيدًا، قَالَ: فَجَلَسْتُ أَوْ كَمَا قَالَ - فَلَمَّا انْشَقَّ عَمُودُ الصُّبْحِ جَعَلُوا يَذْهَبُونَ - أَوْ كَمَا قَالَ - ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَ ثَقِيلًا وَجِعًا أَوْ يَكَادُ أَنْ يَكُونَ وَجِعًا مِمَّا رَكِبُوهُ، قَالَ:" إِنِّي أَجِدُنِي ثَقِيلًا" - أَوْ كَمَا قَالَ - [ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ فِي حِجْرِي، أَوْ كَمَا قَالَ ] قَالَ: ثُمَّ إِنَّ هَنِينًا أَتَوْا عَلَيْهِمْ ثِيَابٌ بِيضٌ طِوَالٌ - أَوْ كَمَا قَالَ - وَقَدْ أَغْفَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَأُرْعِبْتُ أَشَدَّ مِمَّا أُرْعِبْتُ فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى - قَالَ عَارِمٌ فِي حَدِيثِهِ: فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: هَلُمَّ فَلْنَضْرِبْ لَهُ مَثَلًا - أَوْ كَمَا قَالُوا - قَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: اضْرِبُوا لَهُمْ مَثَلًا وَنُئَوِّلُ نَحْنُ أَوْ نَضْرِبُ نَحْنُ وَتُأَوِّلُونَ أَنْتُمْ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: مَثَلُهُ كَمَثَلِ سَيِّدٍ بَنَى بُنْيَانًا حَصِينًا ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى النَّاسِ بِطَعَامٍ - أَوْ كَمَا قَالَ - فَمَنْ لَمْ يَأْتِ طَعَامَهُ - أَوْ قَالَ - لَمْ يَتْبَعْهُ، عُذِّبَ عَذَابًا شَدِيدًا - أَوْ كَمَا قَالَ الْآخَرُونَ - أَمَّا السَّيِّدُ فَهُوَ رَبُّ الْعَالَمِينَ، وَأَمَّا الْبُنْيَانُ فَهُوَ الْإِسْلَامُ، وَالطَّعَامُ الْجَنَّةُ، وَهُوَ الدَّاعِي، فَمَنِ اتَّبَعَهُ كَانَ فِي الْجَنَّةِ. قَالَ عَارِمٌ فِي حَدِيثِهِ: - أَوْ كَمَا قَالُوا - وَمَنْ لَمْ يَتْبَعْهُ عُذِّبَ - أَوْ كَمَا قَالَ - ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا رَأَيْتَ يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ؟"، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: رَأَيْتُ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا خَفِيَ عَلَيَّ شَيْءٌ مِمَّا قَالُوا"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُمْ نَفَرٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ - أَوْ قَالَ - هُمْ مِنَ الْمَلَائِكَةِ أَوْ كَمَا شَاءَ اللَّهُ"، قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ وَرِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَمْرٍو الْبِكَالِيِّ، وَذَكَرَهُ الْعِجْلِيُّ فِي ثِقَاتِ التَّابِعِينَ وَابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ فِي الصَّحَابَةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ساتھ چلنے کے لئے کہا: راوی کہتے ہیں: ہم روانہ ہوئے یہاں تک کہ ہم فلاں مقام پر پہنچ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے زمین پر ایک لکیر لگا دی، اور فرمایا: تم نے اس سے پیچھے رہنا ہے، تم نے اس سے آگے نہیں نکلنا، اگر تم اس سے آگے نکلے، تو تم ہلاکت کا شکار ہو جاؤ گے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اس کے اندر رہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دور تشریف لے گئے، جتنی دور کوئی کنکری پھینکنے پر جاتی ہے، یا شاید اس سے کچھ زیادہ دور چلے گئے، راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے کچھ افراد کو دیکھا، گویا وہ زط (قوم کے لوگ) تھے۔ یہاں عفان نامی راوی کو شک ہے۔ ان کے جسم پر کوئی کپڑے نہیں تھے اور ان کی شرمگاہ بھی مجھے دکھائی نہیں دے رہی تھی، وہ طویل القامت لوگ تھے اور ان کے جسم پر گوشت کم تھا، وہ لوگ آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سامنے تلاوت کرنے لگے، پھر وہ میرے پاس آتے تھے اور میرے اردگرد گھومتے تھے میرے سامنے آتے تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اُن سے بہت زیادہ خوف زدہ ہو گیا، لیکن میں بیٹھا رہا، جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا، جب صبح صادق کا وقت ہوا، تو وہ لوگ جانے لگے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ بوجھل اور تکلیف کا شکار تھے۔ راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: قریب تھا کہ آپ تکلیف کا شکار ہو جاتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ آپ کے پاس رہے تھے، آپ نے فرمایا: مجھے بوجھل پن محسوس ہو رہا ہے، یا جس طرح بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، پھر آپ نے اپنا سر مبارک میری گود میں رکھا، یا جس طرح بھی راوی نے بیان کیا، پھر انہوں نے کہا: کچھ لوگ آئے تھے، جن کے جسم پر لباس پر سفید کپڑے تھے اور وہ طویل القامت تھے یا جس طرح بھی انہوں نے بیان کیا، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو چکے تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں پہلی مرتبہ جتنا پریشان ہوا تھا، اس سے زیادہ پریشان ہو گیا، یہاں عارم نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: آؤ ہم ان کے لئے مثال بیان کرتے ہیں، یا جس طرح بھی اس نے کہا: پھر انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: ان کے لئے مثال بیان کرو، ہم اس کی وضاحت کریں گے، یا یہ ہے کہ ہم مثال بیان کرتے ہیں، اور تم اس کی وضاحت کر دینا، پھر انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: ”ان کی مثال اس طرح ہے، جیسے ایک سردار ایک قلعہ بناتا ہے، اور پھر وہ لوگوں کو کھانے کی دعوت دیتا ہے، تو جو شخص اس کھانے میں نہیں آتا، راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: وہ اس کی پیروی نہیں کرتا، اُسے زبردست عذاب دیا جائے گا، یا جس طرح بھی انہوں نے کہا: تو دوسروں نے کہا: جہاں تک سردار کا تعلق ہے، تو اس سے مراد تمام جہانوں کا پروردگار ہے، جہاں تک عمارت کا تعلق ہے، تو اس سے مراد اسلام ہے، اور کھانے سے مراد، جنت ہے، اور یہ صاحب، دعوت دینے والے ہیں، جو شخص ان کی پیروی کر لے گا، وہ جنت میں جائے گا، یہاں عارم نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں، یا جس طرح بھی انہوں نے کہا: اور جو ان کی پیروی نہیں کرے گا، اُسے عذاب دیا جائے گا، یا جس طرح بھی انہوں نے کہا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہو گئے، آپ نے فرمایا: اے ابن ام عبد! تم نے کیا دیکھا؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نے یہ یہ چیز دیکھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہوں نے جو جو باتیں کی تھیں، وہ مجھ سے پوشیدہ نہیں رہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ فرشتوں کا گروہ تھا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) یہ فرشتے تھے، یا جو بھی اللہ کو منظور تھا (وہ آپ نے فرمایا)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمرو بقالی کا معاملہ مختلف ہے، عجلی نے اس کا ذکر ثقہ تابعین میں کیا ہے، اور ابن حبان اور دیگر حضرات نے اس کا ذکر صحابہ کرام میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13959]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (3788)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3778»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابٌ فِيمَنْ سَمِعَ بِهِ وَلَمْ يُؤْمِنْ بِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اس شخص کا بیان، جو نبی اکرم ﷺ کے بارے میں سنتا ہے، اور آپ پر ایمان نہیں لاتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13960
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَلَا يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ لَا يُؤْمِنُ بِي، إِلَّا كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ"، فَقُلْتُ: مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا فِي كِتَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَرَأْتُ فَوَجَدْتُ (وَمَنْ يَكْفُرْ بِهِ مِنَ الْأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ)
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس اُمت کا (جو بھی فرد) یا جو یہودی، یا جو عیسائی شخص، میرے بارے میں سنتا ہے، اور مجھ پر ایمان نہیں لاتا، وہ اہل جہنم میں سے ہو گا۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے سوچا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو بات ارشاد فرماتے ہیں، وہ اللہ کی کتاب میں بھی ہوتی ہے، میں نے قرآن پڑھا، تو اس میں یہ آیت پائی: ”گروہوں میں سے جو شخص ان کا انکار کرے گا، تو اُس کے ساتھ جہنم کا وعدہ ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13960]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (16) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (396/4)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 81/1، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19042»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13961
وَفِي رِوَايَةٍ:" فَلَمْ يُؤْمِنْ بِي لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ فِي الرِّوَايَتَيْنِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالْبَزَّارُ أَيْضًا بِاخْتِصَارٍ.
ایک روایت کے یہ الفاظ ہیں: ”اور وہ مجھ پر ایمان نہ لائے، وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، دونوں روایات میں امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ”صحیح“ ہیں، امام بزار نے بھی اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13961]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (396/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13962
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَلَا يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ [ وَمَاتَ ] وَلَمْ يُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ، إِلَّا كَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ"، قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ وَلَفْظُهُ:" لَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ"، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، اس امت کا جو بھی فرد، میرے بارے میں سنے، یا جو یہودی یا عیسائی سنے، اور وہ ایسی حالت میں مر جائے کہ وہ اس چیز پر ایمان نہ لایا ہو، جس کے ہمراہ مجھے مبعوث کیا گیا ہے، تو وہ شخص اہل جہنم میں سے ہو گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں یہ روایت مذکور ہے، اور اس کے الفاظ یہ ہیں: ”اس اُمت سے تعلق رکھنے والا، جو بھی یہودی، یا عیسائی شخص میرے بارے میں سنے۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13962]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (317/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 218»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابُ وُجُوبِ اتِّبَاعِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مَنْ أَدْرَكَهُ .
جو شخص، آپ ﷺ کا زمانہ پا لے، اس پر آپ کی پیروی کا واجب ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13963
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكِتَابٍ أَصَابَهُ مِنْ بَعْضِ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَقَرَأَهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَغَضِبَ وَقَالَ:" أَمُتَهَوِّكُونَ فِيهَا يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ جِئْتُكُمْ بِهَا بَيْضَاءَ نَقِيَّةً لَا تَسْأَلُوهُمْ عَنْ شَيْءٍ فَيُخْبِرُوكُمْ بِحَقٍّ فَتُكَذِّبُوا بِهِ أَوْ بِبَاطِلٍ فَتُصَدِّقُوا بِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ مُوسَى كَانَ حَيًّا مَا وَسِعَهُ إِلَّا أَنْ يَتَّبِعَنِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا وَغَيْرُهُ فِي الْعِلْمِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک تحریر لے کر آئے جو انہیں اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے کسی فرد سے ملی تھی، انہوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن خطاب! کیا تم لوگ اس میں مشغولیت اختیار کر رہے ہو؟ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں واضح اور صاف چیز تمہارے پاس لے کے آیا ہوں، تم لوگ اُن (اہل کتاب) سے جس چیز کے بارے میں دریافت کرو گے، وہ تمہیں بتائیں گے، تو ہو سکتا ہے کہ وہ حق ہو، جس کا تم انکار کر دو، یا وہ باطل ہو، جس کی تم تصدیق کر دو، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر سیدنا موسیٰ علیہ السلام زندہ ہوتے، تو اُن کے لئے بھی میری پیروی کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے
یہ روایت اور اس کے علاوہ روایات (جو اس موضوع سے متعلق ہیں) وہ اس سے پہلے علم سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13963]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14736، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 435»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابُ تَبْلُغُ بَعْثَتُهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ أَحَدٍ .
نبی اکرم ﷺ کا پیغام ہر شخص تک پہنچ جائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13964
عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَبْلُغُ هَذَا الْأَمْرُ مَا بَلَغَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ، وَلَا يَتْرُكُ اللَّهُ بَيْتَ مَدَرٍ وَلَا وَبَرٍ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ هَذَا الدِّينَ بِعِزِّ عَزِيزٍ أَوْ بِذُلِّ ذَلِيلٍ عِزًّا يُعِزُّ اللَّهُ بِهِ الْإِسْلَامَ وَذُلًّا يُذِلُّ اللَّهُ بِهِ الْكُفْرَ"، وَكَانَ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ يَقُولُ: قَدْ عَرَفْتُ ذَلِكَ فِي أَهْلِ بَيْتِي، قَدْ أَصَابَ مَنْ أَسْلَمَ مِنْهُمُ الْخَيْرُ وَالشَّرَفُ وَالْعِزُّ، وَلَقَدْ أَصَابَ مَنْ كَانَ مِنْهُمْ كَافِرًا الذُّلُّ وَالصَّغَارُ وَالْجِزْيَةُ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْجِهَادِ وَالْمَغَازِي.
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ معاملہ ضرور وہاں تک پہنچے گا، جہاں تک رات اور دن پہنچتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کوئی بھی کچا یا پکا گھر نہیں چھوڑے گا، مگر یہ کہ اُس میں اس دین کو داخل کر دے گا، خواہ کسی کو عزت حاصل ہو، یا کسی کو ذلت حاصل ہو، عزت والا وہ ہو گا، جسے اللہ تعالیٰ اسلام کے ذریعے عزت عطا کرے، اور ذلت والا وہ ہو گا، جسے اللہ تعالیٰ کفر کے ذریعے ذلیل رکھے گا۔“ سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے خود اپنے خاندان میں یہ بات جان لی، اُن میں سے جو لوگ مسلمان ہوئے تھے انہیں بھلائی شرف اور عزت نصیب ہوا، اور جو کافر رہے تھے، انہیں ذلت، ہلکا پن اور جزیہ دینا نصیب ہوا۔
یہ روایت امام أحمد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے، اس سے پہلے یہ جہاد اور مغازی سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13964]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (103/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16509، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8375»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13965
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ، بَدَأَ بِالْمَسْجِدِ فَصَلَّى فِيهِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ ثَنَّى بِفَاطِمَةَ ثُمَّ تَلَقَّى أَزْوَاجَهُ، فَقَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَصَلَّى فِي الْمَسْجِدِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أَتَى فَاطِمَةَ، فَتَلَقَّتْهُ عَلَى بَابِ الْبَيْتِ فَجَعَلَتْ تَلْثُمُ فَاهُ وَعَيْنَيْهِ وَتَبْكِي، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟" فَقَالَتْ: أَرَاكَ شَعِثًا نَصِبًا [ قَدِ ] اخْلَوْلَقَتْ ثِيَابُكَ، فَقَالَ لَهَا:" لَا تَبْكِي فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - بَعَثَ أَبَاكِ بِأَمْرٍ لَا يُبْقِي عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ بَيْتَ مَدَرٍ [ وَلَا حَجَرٍ ] وَلَا وَبَرٍ وَلَا شَعْرٍ، إِلَّا أَدْخَلَ اللَّهُ بِهِ عِزًّا أَوْ ذُلًّا، حَتَّى يَبْلُغَ حَيْثُ بَلَغَ اللَّيْلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ أَبُو فَرْوَةَ وَهُوَ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ مَعَ ضَعْفٍ كَثِيرٍ.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے تشریف لاتے تھے، تو سب سے پہلے مسجد میں آ کر وہاں دو رکعت ادا کرتے تھے، پھر آپ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاتے تھے، پھر اپنی ازواج سے ملاقات کرتے تھے، ایک مرتبہ آپ سفر سے تشریف لائے، آپ نے دو رکعت ادا کیں، پھر آپ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، گھر کے دروازے پر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے ملاقات کی، تو انہوں نے روتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گال اور آنکھوں پر بوسہ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کیوں رو رہی ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ کے بال بکھرے ہوئے ہیں اور آپ تھکاوٹ کا شکار ہیں، آپ کا لباس پرانا ہو رہا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نہ روؤ! کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کو ایک ایسی چیز کے ہمراہ مبعوث کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ روئے زمین پر کوئی کچا یا پکا گھر یا خیمہ ایسا نہیں رہنے دے گا، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس (گھر) میں اس (دین) کے ذریعے عزت یا ذلت کو داخل کر دے گا، یہاں تک کہ یہ دین وہاں تک پہنچ جائے گا، جہاں تک رات پہنچتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان ابوفروہ ہے، اور وہ مقارب الحدیث ہے اگرچہ اس میں بہت زیادہ ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13965]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَا مُبَلِّغٌ وَاللَّهُ يَهْدِي " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”میں تبلیغ کرنے والا، میں ہوں، اور اللہ تعالیٰ ہدایت دینے والا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13966
عَنْ مُعَاوِيَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّمَا أَنَا مُبَلِّغٌ وَاللَّهُ يَهْدِي" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ أَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک میں تبلیغ کرنے والا ہوں، اور اللہ تعالیٰ ہدایت دینے والا ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13966]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (389/19)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16489»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. بَابُ لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کے بعد، کوئی نبی نہیں ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13967
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ تَمَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي وَلَا أُمَّةَ بَعْدَكُمْ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحَدِ الطَّرِيقَيْنِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا، اور تمہارے بعد کوئی امت نہیں ہو گی۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے دو طریقوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13967]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7617)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابٌ فِيمَا أُوتِيَ مِنَ الْعِلْمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کو جو علم عطا کیا گیا، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13968
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُوتِيتُ مَفَاتِيحَ كُلِّ شَيْءٍ إِلَّا الْخَمْسُ: (إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ) ، قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ:" مَفَاتِيحُ الْغَيْبِ خَمْسٌ"، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے ہر چیز کی کنجیاں عطا کر دی گئی ہیں، البتہ پانچ چیزوں کا معاملہ مختلف ہے (جن کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ کے پاس ہی قیامت کا علم ہے، اور وہ بارش نازل کرتا ہے، اور وہ جانتا ہے جو رحموں میں ہوتا ہے، اور کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کمائے گا؟ اور کوئی یہ نہیں جانتا کہ وہ کس سرزمین پر مرے گا، بے شک اللہ تعالیٰ علم والا خبر والا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث صحیح میں مذکور ہے، جس میں یہ ذکر ہے کہ غیب کی کنجیاں پانچ ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13968]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13346) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (4766)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5554، 4752، 6007، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13344، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 6944، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1938»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں