الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعُمُومِهَا وَنُزُولِ الْوَحْيِ .
آپ ﷺ کی بعثت، آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا اور وحی کے نزول کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13939
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: وُلِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْفِيلِ، وَبَيْنَ الْفِجَارِ وَبَيْنَ الْفِيلِ عِشْرُونَ سَنَةً، قَالَ: سَمُّوهُ الْفِجَارَ لِأَنَّهُمْ [ فَجَرُوا ] ، وَأَحَلُّوا أَشْيَاءَ كَانُوا يُحَرِّمُونَهَا، وَكَانَ بَيْنَ الْفِجَارِ وَبَيْنَ بِنَاءِ الْكَعْبَةِ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً، وَبَيْنَ بِنَاءِ الْكَعْبَةِ وَمَبْعَثِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَمْسُ سِنِينَ، فَبُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعِينَ، قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ الْمَوْلُودَ فَقَطْ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ السَّبَّاكُ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا قیس بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عام الفیل میں پیدا ہوئے تھے اور جنگ فجار اور عام الفیل کے درمیان بیس سال کا فرق ہے، راوی کہتے ہیں: لوگوں نے اسے جنگ فجار کا نام اس لیے دیا ہے، کیونکہ ان لوگوں نے زیادتی کی تھی اور ان چیزوں کو حلال قرار دے دیا تھا، جسے وہ حرام قرار دیتے تھے، جنگ فجار اور خانہ کعبہ کی تعمیر کے درمیان پندرہ سال کا وقفہ ہے، اور خانہ کعبہ کی تعمیر اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے درمیان پانچ سال کا فرق ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت چالیس سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس میں سے صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن مہران سماک ہے اس کی توثیق کی بھی کی گئی ہے، اور اس کے بارے میں کلام بھی کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13939]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (342/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13940
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا بُعِثْتُ رَحْمَةً مُهْدَاةً".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے تحفے کے طور پر دی جانے والی رحمت کے طور پر مبعوث کیا گیا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13940]
یہ روایت امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13940]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (264) اخرجه البزار فى المسند (2369)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3005، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 243»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13941
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" يَأْتِينِي جِبْرِيلُ عَلَى صُورَةِ دِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ"، قَالَ أَنَسٌ: وَكَانَ دِحْيَةُ رَجُلًا جَمِيلًا أَبْيَضَ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: جبرائیل میرے پاس دحیہ کلبی کی شکل میں آتا ہے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ ایک گورے چٹے خوبصورت شخص تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13941]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13941]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (758)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 758، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13942
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَأَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَنْ يَرَاهُ فِي صُورَتِهِ، قَالَ: ادْعُ رَبَّكَ عَزَّ وَجَلَّ، فَدَعَا رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، فَطَلَعَ عَلَيْهِ سَوَادٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ. قَالَ: فَجَعَلَ يَرْتَفِعُ وَيَنْتَشِرُ، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صُعِقَ، فَأَتَاهُ فَتَغَشَّاهُ وَجَعَلَ يَمْسَحُ الْبُزَاقَ، عَنْ شِدْقَيْهِ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے یہ فرمائش کی کہ آپ ان کی اصل شکل دیکھنا چاہتے ہیں، تو انہوں نے کہا: آپ اپنے پروردگار سے دعا کیجئے، تو آپ نے اپنے پروردگار سے دعا کی، پھر مشرق کی طرف سے سیاہی نمودار ہونا شروع ہوئی، وہ بلند ہونے لگی اور پھیلنے لگی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا، تو آپ بے ہوش ہو گئے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈھانپ لیا اور آپ کی باچھوں سے لعاب صاف کرنے لگے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13942]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13942]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11033) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2967)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2959»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13943
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رَأَيْتُ جِبْرِيلَ مُنْهَبِطًا قَدْ مَلَأَ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، عَلَيْهِ ثِيَابُ سُنْدُسٍ مُعَلَّقًا بِهِ اللُّؤْلُؤُ وَالْيَاقُوتُ"، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”میں نے جبرائیل کو نیچے کی طرف آتے ہوئے دیکھا، انہوں نے آسمان اور زمین کے درمیانی حصے کو بھرا ہوا تھا، اور اُن پر سندس کا لباس تھا، جس کے ساتھ موتی اور یاقوت لٹکے ہوئے تھے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13943]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13943]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (120/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24364»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
18. بَابُ عُمُومِ بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا
حدیث نمبر: 13944
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا: بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا [ وَمَسْجِدًا ] ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِمَنْ كَانَ قَبْلِي، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ شَهْرًا، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ وَلَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ سَأَلَ شَفَاعَةً، وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ شَفَاعَتِي ثُمَّ جَعَلْتُهَا لِمَنْ مَاتَ [ مِنْ أُمَّتِي ] لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں، مجھے ہر سرخ اور سیاہ (یعنی سفید فام اور سیاہ فام) کی طرف مبعوث کیا گیا ہے، میرے لئے تمام زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور نماز کی جگہ قرار دیا گیا ہے، میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا ہے، جو مجھ سے پہلے لوگوں کے لئے حلال نہیں تھا، اور ایک ماہ کے فاصلے سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی ہے، ہر نبی نے اپنی شفاعت کے بارے میں دعا مانگ لی تھی اور میں نے اپنی شفاعت (کی دعا) کو سنبھال کے رکھ لیا ہے، اور یہ میں اُس (یعنی ہر اس فرد) کے لئے رکھوں گا، میری امت کا جو بھی فرد ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے ”متصل“ اور ”مرسل“ (دونوں طرح سے) نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13944]
یہ روایت امام أحمد نے ”متصل“ اور ”مرسل“ (دونوں طرح سے) نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13944]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (416/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19236»
الحكم على الحديث:
إسنادہ سند
حدیث نمبر: 13945
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي، وَلَا أَقُولَنَّ فَخْرًا: بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَأُحِلَّتْ لِي الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي، وَجُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ فَأَخَّرْتُهَا لِأُمَّتِي، فَهِيَ لِمَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئی ہیں اور میں یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، مجھے ہر سفید فام اور ہر سیاہ فام کی طرف مبعوث کیا گیا، اور ایک ماہ کے فاصلے سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، اور میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا، جو مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال قرار نہیں دیا گیا، اور میرے لئے زمین کو جائے نماز اور طہارت کا ذریعہ بنا دیا گیا، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی ہے، جسے میں نے اپنی امت کے لئے مؤخر کر دیا، اور یہ ہر اس فرد کے لئے ہو گی، جو ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13945]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3460) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11047) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير 2742، أخرجه مسند أحمد برقم: 2737، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11085، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4487»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13946
وَفِي رِوَايَةٍ:" فَلَيْسَ مِنْ أَحْمَرَ وَلَا أَسْوَدَ يَدْخُلُ فِي أُمَّتِي إِلَّا كَانَ مِنْهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" حَتَّى إِنَّ الْعَدُوَّ لَيَخَافُنِي مِنْ مَسِيرَةِ شَهْرٍ أَوْ شَهْرَيْنِ، وَقِيلَ لِي: سَلْ تُعْطَهُ فَادَّخَرْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو بھی سفید فام یا سیام نام شخص، میری امت میں داخل ہو گا، وہ اُن میں شمار ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے، امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہاں تک کہ دشمن ایک ماہ یا دو ماہ (یہ شک راوی کو ہے) کے فاصلے سے میرا خوف محسوس کرتا ہے، اور مجھ سے یہ کہا: گیا: تم مانگو تمہیں دیا جائے گا، تو میں نے اپنی دعا کو اپنی اُمت کی شفاعت کے لئے سنبھال کے رکھ لیا۔“ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف یزید بن ابوزیاد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13946]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2256)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13947
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهَا أَحَدٌ قَبْلِي مِنَ الْأَنْبِيَاءِ: جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا، وَلَمْ يَكُنْ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ... يُصَلِّي حَتَّى يَبْلُغَ مِحْرَابَهُ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، يَكُونُ بَيْنَ يَدَيَّ أَيِ الْمُشْرِكِينَ، فَيَقْذِفُ اللَّهُ الرُّعْبَ فِي قُلُوبِهِمْ، وَكَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى خَاصَّةِ قَوْمِهِ، وَبُعِثْتُ أَنَا إِلَى الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، وَكَانَتِ الْأَنْبِيَاءُ يَعْزِلُونَ الْخُمْسَ فَتَجِيءُ النَّارُ فَتَأْكُلُهُ، وَأُمِرْتُ أَنَا أَنْ أُقَسِّمَهَا فِي فُقَرَاءِ أُمَّتِي، وَلَمْ يَبْقَ نَبِيٌّ إِلَّا أُعْطِيَ شَفَاعَةً، وَأَخَّرْتُ أَنَا شَفَاعَتِي لِأُمَّتِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے دیگر انبیاء کو عطا نہیں کی گئی ہیں، میرے لئے تمام زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور جائے نماز بنا دیا گیا، یہ چیز پہلے انبیاء کرام کے لئے نہیں تھی، وہ اس وقت نماز ادا کر سکتے تھے، جب وہ محراب میں (یعنی نماز کے مخصوص مقام پر) پہنچ جاتے تھے، اور رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، مشرکین ایک ماہ کے فاصلے پر ہوتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کے دلوں میں میرا رعب ڈال دیتا ہے، اور ہر نبی کو اُس کی مخصوص قوم کی طرف مبعوث کیا گیا، اور مجھے تمام جنات اور انسانوں کی طرف مبعوث کیا گیا، پہلے انبیاء خمس کو الگ کر لیتے تھے، آگ آتی تھی اور اسے کھا لیتی تھی، اور مجھے یہ حکم دیا گیا کہ میں اُس کو اپنی امت کے غریب لوگوں میں تقسیم کر دوں، اور ہر نبی کو شفاعت عطا کی گئی، اور میں نے اپنی شفاعت اپنی امت کے لئے مؤخر کر لی (یا سنبھال کے رکھ لی)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13947]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13947]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (24451)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13948
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي: نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَأُعْطِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ". وَذَكَرَ خَصْلَتَيْنِ ذَهَبَتَا عَنِّي، قَالَ: وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي التَّيَمُّمِ وَبَقِيَّتُهَا فِي الْخَصَائِصِ.

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئیں، رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، مجھے جامع کلمات عطا کیے گئے، میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا۔“ راوی کہتے ہیں: میرے استاد نے دو اور خصوصیات کا بھی ذکر کیا تھا، جو مجھے بھول گئی ہیں، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن محمد بن عقیل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے تیمم کے بارے میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں، اور بقیہ روایات ”خصائص“ سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13948]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (22443)، أخرجه مسند البزار برقم: 656»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن