🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
155. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَبَّاسِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ جُمِعَ مَعَهُ مِنْ وَلَدِهِ
نبی اکرم ﷺ کے چچا، حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور ان کے ہمراہ ان کی اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15477
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَمِّهِ الْعَبَّاسِ:" أَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ". ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ وَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْعَبَّاسِ، وَأَبْنَاءِ الْعَبَّاسِ، وَأَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْعَبَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاتِمٍ الْمُرَادِيِّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”میں انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کیے اور یہ فرمایا: ”اے اللہ! تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بیٹوں کی اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بیٹوں کے بیٹوں کی مغفرت فرما دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبدالرحمن بن حاتم مرادی سے روایت کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15477]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6020»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15478
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْغَسِيلِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرَّ بِالْعَبَّاسِ وَقَالَ:" يَا عَمِّ، اتْبَعْنِي بِبَنِيكَ". فَانْطَلَقَ بِسِتَّةٍ مِنْ بَنِيهِ: الْفَضْلُ، وَعَبْدُ اللَّهِ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَقُثَمُ، وَمَعْبَدٌ، فَأَدْخَلَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْتًا وَغَطَّاهُمْ بِشَمْلَةٍ لَهُ سَوْدَاءَ مُخَطَّطَةٍ بِحُمْرَةٍ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَهْلُ بَيْتِي وَعِتْرَتِي، فَاسْتُرْهُمْ مِنَ النَّارِ كَمَا سَتَرْتُهُمْ بِهَذِهِ الشَّمْلَةِ".
قَالَ: فَمَا بَقِيَ فِي الْبَيْتِ مُدَرٌ وَلَا بَابٌ إِلَّا أَمَّنَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن غسیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو آپ نے ارشاد فرمایا: چچا جان! آپ اپنے بیٹوں کو لے کر میرے پاس آئیں، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ گئے اور اپنے چھ بیٹوں کو ساتھ لائے، سیدنا فضل رضی اللہ عنہ، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ، سیدنا عبیداللہ رضی اللہ عنہ، سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ، سیدنا قثم رضی اللہ عنہ اور سیدنا معبد رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کو گھر لے گئے، آپ نے اپنی سرخ کڑھائی والی سیاہ چادر کے ذریعے انہیں ڈھانپ لیا اور یہ دعا کی: ”اے اللہ! یہ میرے اہل بیت اور میری عترت ہیں، تو انہیں جہنم سے اُس طرح ڈھانپ لے (یعنی بچا لے) جس طرح میں نے انہیں اس چادر کے ذریعے ڈھانپا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: گھر میں جو بھی اینٹ اور دروازہ موجود تھا انہوں نے اس پر آمین کہا:۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15478]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15479
وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ:" لَا تَرْمِ مَنْزِلَكَ وَبُنُوكَ غَدًا حَتَّى آتِيَكُمْ ; فَإِنَّ لِي فِيكُمْ حَاجَةً". فَانْتَظَرُوهُ حَتَّى بَعْدَمَا أَضْحَى، فَدَخَلَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ". قَالُوا: عَلَيْكُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ. قَالَ:" كَيْفَ أَصْبَحْتُمْ؟". قَالُوا: بِخَيْرٍ، نَحْمَدُ اللَّهَ. قَالَ:" تُقَارَبُوا بِزَحْفِ بَعْضِكُمْ إِلَى بَعْضٍ". حَتَّى إِذَا أَمْكَنُوهُ اشْتَمَلَ عَلَيْهِمْ بِمُلَاءَتِهِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا رَبِّ، هَذَا عَمِّي وَصِنْوُ أَبِي وَهَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي، فَاسْتُرْهُمْ مِنَ النَّارِ كَسِتْرِي إِيَّاهُمْ بِمُلَاءَتِي هَذِهِ". فَأَمَّنَتْ أُسْكُفَّةُ الْبَابِ وَحَوَائِطُ الْبَيْتِ، فَقَالَتْ: آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ فِي الْأَدَبِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”کل آپ نے اور آپ کے صاحبزادوں نے گھر سے باہر نہیں جانا، جب تک میں آپ لوگوں کے پاس نہیں آ جاتا، کیونکہ مجھے آپ لوگوں سے ایک کام ہے، اگلے دن وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرتے رہے، یہاں تک کہ دن چڑھ جانے کے بعد، نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: السلام علیکم! انہوں نے جواب دیا: وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: آپ لوگوں کا کیا حال ہے؟ انہوں نے جواب دیا: کہ ٹھیک ہے، ہم اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آپ لوگ ایک دوسرے کے قریب آ کر مل جائیں، جب ان لوگوں نے ایسا کر لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر ان پر ڈالی اور پھر یہ فرمایا: ”اے میرے پروردگار! یہ میرے چچا ہیں اور یہ میرے والد کی جگہ ہیں اور یہ میرے اہل بیت ہیں، تو انہیں جہنم سے اُس طرح ڈھانپ کے رکھنا (یعنی بچا کے رکھنا) جس طرح میں نے ان لوگوں کو اپنی اس چادر کے ذریعے ڈھانپ کے رکھا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو دروازے کی چوکھٹ نے اور گھر کی دیواروں نے اس پر آمین کہتے ہوئے آمین آمین امین کہا:
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے کتاب الادب میں اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15479]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15480
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ لِأَبِي بَكْرٍ مَجْلِسٌ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَقُومُ عَنْهُ إِلَّا لِلْعَبَّاسِ، فَكَانَ يُسِرُّ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلَ الْعَبَّاسُ يَوْمًا فَزَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ عَنْ مَجْلِسِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لَكَ؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَمُّكَ قَدْ أَقْبَلَ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَقْبَلُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ مُبْتَسِمًا، فَقَالَ:" هَذَا الْعَبَّاسُ قَدْ أَقْبَلَ وَعَلَيْهِ ثِيَابٌ بِيضٌ، وَسَيَلْبَسُ وَلَدُهُ مِنْ بَعْدِهِ السَّوَادَ، وَيَمْلِكُ مِنْهُمُ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا".
فَلَمَّا جَاءَ الْعَبَّاسُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْتَ لِأَبِي بَكْرٍ؟ فَقَالَ:" مَا قُلْتُ إِلَّا خَيْرًا". قَالَ: صَدَقْتَ بِأَبِي وَأُمِّي، وَلَا تَقُولُ إِلَّا خَيْرًا قَالَ:" قُلْتُ: قَدْ أَقْبَلَ الْعَبَّاسُ عَمِّي وَعَلَيْهِ ثِيَابٌ بَيَاضٌ، وَسَيَلْبَسُ وَلَدُهُ مِنْ بَعْدِهِ السَّوَادَ، وَيَمْلِكُ مِنْهُمُ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جب بیٹھے ہوئے ہوتے تھے تو آپ کے پاس سے اُٹھتے نہیں تھے، البتہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا معاملہ مختلف تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پسند تھی، ایک دن سیدنا عباس رضی اللہ عنہ آ رہے تھے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے لیے اپنی جگہ سے ہٹ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے چچا تشریف لا رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف رخ کر کے مسکراتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”یہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تشریف لا رہے ہیں، انہوں نے سفید لباس پہنا ہوا ہے، حالانکہ ان کے بعد ان کی اولاد سیاہ لباس پہنے گی اور ان لوگوں میں سے بارہ افراد بادشاہ بنیں گے۔“ جب سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ابوبکر سے کچھ کہا: ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے صرف بھلائی کی بات کہی ہے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، آپ صرف بھلائی کی بات کہتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے یہ کہا: تھا کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تشریف لا رہے ہیں، جو میرے چچا ہیں انہوں نے سفید لباس پہنا ہوا ہے، اور ان کے بعد عنقریب ان کی اولاد سیاہ لباس پہنے گی اور ان میں سے بارہ افراد بادشاہ بنیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15480]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10675»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15481
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ الْجُمَحِيُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَى مَنْ نَزَلْتَ يَا أَبَا وَهْبٍ؟". قَالَ: نَزَلْتُ عَلَى الْعَبَّاسِ. قَالَ:" عَلَى أَشَدِّ قُرَيْشٍ لِقُرَيْشٍ حُبًّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب صفوان بن امیہ جمحی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: اے ابووہب! آپ کہاں ٹھہرے ہیں؟ انہوں نے بتایا: میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ ایک ایسے فرد کے ہاں ٹھہرے ہیں، جو قریش میں، قریش سے سب سے زیادہ محبت رکھتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15481]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7324»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15482
وَعَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ: قِيلَ لِلْعَبَّاسِ: أَيُّمَا أَكْبَرُ، أَنْتَ أَمِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: هَذَا أَكْبَرُ مِنِّي، وَأَنَا وُلِدْتُ قَبْلَهُ. وَكَانَ الْعَبَّاسُ أَسَنُّ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; وُلِدَ قَبْلَ الْفِيلِ بِثَلَاثِ سِنِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابورزین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: کون بڑا ہے؟ آپ، یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ؟ انہوں نے جواب دیا: وہ مجھ سے بڑے ہیں، لیکن میں اُن سے پہلے پیدا ہوا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی عمر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ تھی، وہ عام الفیل سے تین سال پہلے پیدا ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15482]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15483
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: هَلَكَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَابْنُ مَسْعُودٍ، وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ، لِتِسْعِ سِنِينَ مَضَتْ مِنْ إِمَارَةِ عُثْمَانَ، وَبَعْضُ النَّاسِ يَقُولُ: هَلَكَ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَثَلَاثِينَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ عُثْمَانُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -.
ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس بن عبدالمطلب، سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدنا ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہم کا انتقال سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے 9 سال گزرنے کے بعد ہوا۔ بعض لوگ یہ کہتے ہیں: اُن کا انتقال 34 میں ہوا تھا اور سیدنا عثمان غنی نے اُن کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15483]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15484
- وَبَلَغَنِي أَنَّ عَبْدَ الْمُطَّلِبِ كَفَّ بَصَرُهُ، وَكَفَّ بَصَرُ الْعَبَّاسِ، وَكَفَّ بَصَرُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَبَّاسِ.
وہ بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے کہ جناب عبدالمطلب کی بینائی رخصت ہو گئی تھی اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی بینائی بھی رخصت ہو گئی تھی، اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی بینائی بھی رخصت ہو گئی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15484]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15485
- وَبَلَغَنِي أَنَّ الْعَبَّاسَ كَانَ لَهُ عَشَرَةُ أَوْلَادٍ ذُكُورٌ سِوَى الْإِنَاثِ، فَمِنْ وَلَدِهِ: الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ، وَعَبْدُ اللَّهِ، وَقُثَمُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَمَعْبَدٌ، وَأُمُّ حَبِيبٍ. وَأُمُّ وَلَدِ الْعَبَّاسِ هَؤُلَاءِ: أُمُّ الْفَضْلِ الصُّغْرَى، وَاسْمُهَا: لُبَابَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ بْنِ حَزْنِ بْنِ قَيْسِ غِيلَانَ، وَكَانَتْ قَدِيمَةَ الْإِسْلَامِ، أَسَلَمَتْ بِمَكَّةَ، وَفِي أُمِّ الْفَضْلِ يَقُولُ الشَّاعِرُ:
مَا وَلَدَتْ نَجِيبَةٌ مِنْ فَحْلِ بِجَبَلٍ نَعْلَمُهُ أَوْ سَهْلِ كَسِتَّةٍ مِنْ بَطْنِ أُمِّ الْفَضْلِ
أَكْرِمْ بِهَا مِنْ كَهْلَةٍ وَكَهْلِ عَمُّ النَّبِيِّ الْمُصْطَفَى ذِي الْفَضْلِ
وَخَاتَمِ الرُّسُلِ وَخَيْرِ الرُّسْلِ.
وَالْحَارِثُ بْنُ الْعَبَّاسِ أُمُّهُ: حُجَيْلَةُ بِنْتُ جُنْدُبِ بْنِ رَبِيعَةَ، مِنْ وَلَدِ تَمِيمِ بْنِ سَعْدِ بْنِ هُذَيْلِ بْنِ مُدْرِكَةَ.
وَأُمُّهُ بِنْتُ الْعَبَّاسِ، تَزَوَّجَهَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ.
وَصَفِيَّةُ هِيَ أُخْتُ الْحَارِثِ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ، وَيَقُولُ بَعْضُ النَّاسِ: لَا، بَلْ أُمُّهَا غَيْرُ أُمِّ الْحَارِثِ.
وَكَثِيرُ بْنُ الْعَبَّاسِ، وَعَوْنُ بْنُ الْعَبَّاسِ، وَرُوحٌ، وَتَمَّامُ بْنُ الْعَبَّاسِ - وَكَانَ أَصْغَرَ وَلَدِ أَبِيهِ - يُقَالُ: إِنَّ تَمَّامًا أَخُو كَثِيرٍ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ، وَفِي تَمَّامٍ يَقُولُ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ:
تَمُّوا بِتَمَامٍ فَصَارُوا عَشَرَةْ يَا رَبُّ فَاجْعَلْهُمْ كِرَامًا بَرَرَةْ
اجْعَلْهُمْ ذِكْرَى وَأَنْمِ الثَّمَرَةْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ مَتْرُوكٌ.
مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی صاحبزادیوں کے علاوہ، آپ کے دس بیٹے تھے، آپ کی اولاد میں سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ، سیدنا قثم رضی اللہ عنہ، سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ، سیدنا معبد رضی اللہ عنہ اور سیدہ ام حبیب رضی اللہ عنہا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ان بچوں کی والدہ سیدہ ام فضل صغریٰ رضی اللہ عنہا ہیں، اُس خاتون کا نام لبابہ بنت حارث بن حزن بن قیس غیلان ہے، انہوں نے قدیم زمانے میں، مکہ میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ سیده ام فضل رضی اللہ عنہ کے بارے میں شاعر نے یہ کہا: ہے: ”ہمارے علم کے مطابق، پہاڑ پر یا ہموار جگہ پر، کسی معزز خاتون نے ایسے بیٹوں کو جنم نہیں دیا جیسے سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا کے چھ بیٹے ہیں، ان کے حوالے سے بڑھاپے اور بوڑھے فرد کی عزت افزائی ہوئی (اس خاتون کے شوہر) نبی مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ہیں (وہ نبی مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ) جو فضیلت والے ہیں، رسولوں (کی بعثت کے سلسلے کو) ختم کرنے والے ہیں اور سب رسولوں سے بہتر ہیں۔“ (سیدنا عباس کے صاحبزادوں میں) ایک سیدنا حارث بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں، اُن کی والدہ حجیلہ بنت جندب بن ربیعہ ہیں، جو تمیم بن سعد بن ہذیل بن مدرکہ کی اولاد میں سے ہے اور امیمہ بنت عباس ہیں، جن کے ہاتھ عباس بن عتبہ بن ابولہب نے شادی کی تھی، ایک صفیہ ہیں، یہ حارث کی سگی بہن تھیں، بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے: اس خاتون کی والدہ حارث کی والدہ سے الگ ہیں۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی دیگر اولاد، سیدنا کثیر بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عون بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا روح رضی اللہ عنہ، سیدنا تمام بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔ جو اپنے والد کی اولاد میں، سب سے چھوٹے ہیں، یہ بات بیان کی جاتی ہے: سیدنا تمام بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا کثیر بن عباس رضی اللہ عنہما کے سگے بھائی تھے، سیدنا تمام بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں سیدنا عباس بن عبدالمطلب نے یہ شعر کہے ہیں: ”تمام کے ذریعے وہ مکمل ہو گئے اور وہ دس ہو گئے، تو اے پروردگار! تو انہیں معزز اور نیک بنا دے، تو انہیں نصیحت اور سب سے زیادہ پھل پھول والا بنا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ہیثم بن عدی نامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15485]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15486
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: هَلَكَ الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ قَبْلَ أَبِيهِ بِأَرْبَعِ سِنِينَ، سَنَةَ ثَمَانٍ وَعِشْرِينَ.
وَقَدِ اخْتَلَفُوا فِي مَوْتِ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ، فَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ: اسْتُشْهِدَ بِالشَّامِ يَوْمَ أَجْنَادِينَ، وَقِيلَ: يَوْمَ مَرْجِ الصُّفَّرِ، وَكَانَ الْيَوْمَانِ جَمِيعًا سَنَةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَيُقَالُ: اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَرْمُوكِ سَنَةَ خَمْسَ عَشْرَةَ، وَيُقَالُ: مَاتَ فِي طَاعُونِ عَمَوَاسٍ سَنَةَ ثَمَانِ عَشْرَةَ، وَتُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ إِحْدَى وَعِشْرِينَ سَنَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْهَيْثَمُ مَتْرُوكٌ.
ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں: سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کا انتقال اپنے والد کے انتقال سے چار سال پہلے 28 ہجری میں ہو گیا تھا، سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کے انتقال کے بارے میں لوگوں نے اختلاف کیا ہے، بعض کا یہ کہنا ہے کہ انہوں نے جنگ ”اجنادین“ میں شام میں جام شہادت نوش کیا تھا، ایک قول یہ ہے: جنگ“”“”مرج صفر“ میں جام شہادت نوش کیا تھا، یہ دونوں واقعات 13 ہجری میں پیش آئے تھے، ایک قول کے مطابق انہوں نے جنگ ”یرموک“ میں 15 ہجری میں جام شہادت نوش کیا، یہ بات بھی بیان کی گئی ہے: کہ ان کا انتقال ”عمواس“ کے طاعون میں 18 ہجری میں ہوا، انتقال کے وقت ان کی عمر 21 سال تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ہیثم نامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15486]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں