الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
156. بَابُ مَنَاقِبِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15497
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا جَاءَ نَعْيُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ، فَوَضَعَ عَبْدَ اللَّهِ، وَمُحَمَّدًا ابْنَيْ جَعْفَرٍ عَلَى فَخِذِهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ أَخْبَرَنِي أَنَّ اللَّهَ اسْتَشْهَدَ جَعْفَرًا، وَأَنَّ لَهُ جَنَاحَيْنِ يَطِيرُ بِهِمَا مَعَ الْمَلَائِكَةِ فِي الْجَنَّةِ". ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اخْلُفْ جَعْفَرًا فِي وَلَدِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے انتقال کی اطلاع آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے، آپ نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے دونوں صاحبزادوں عبداللہ اور محمد کو اپنے زانو پر بٹھایا اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”ابھی جبرائیل نے مجھے یہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جعفر کو شہادت سے سرفراز کیا ہے، اور اس کے دو پر ہیں، جن کے ہمراہ وہ فرشتوں کے ساتھ جنت میں اُڑ کر جاتا ہے“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! جعفر کی اولاد کی دیکھ بھال کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہارون ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15497]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہارون ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15497]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12020)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12020، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 144»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15498
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَنِيئًا لَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ، أَبُوكَ يَطِيرُ مَعَ الْمَلَائِكَةِ فِي السَّمَاءِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عبداللہ بن جعفر! تمہیں مبارک ہو، تمہارا باپ آسمان میں فرشتوں کے ساتھ اُڑتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15498]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15498]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1468)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15499
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ قَالَ: أُرِيَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي النَّوْمِ، فَرَأَى جَعْفَرًا مَلَكًا ذَا جَنَاحَيْنِ مُضَرَّجَيْنِ بِالدِّمَاءِ، وَزَيْدٌ مُقَابِلُهُ عَلَى السَّرِيرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي فَضْلِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، وَفِيهِ فَضْلُ جَعْفَرٍ وَعَلِيٍّ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي فَضْلِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، وَفِيهِ فَضْلُ جَعْفَرٍ وَعَلِيٍّ.
سالم بن ابی الجعد بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں وہ لوگ دکھائے گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ایک فرشتے کی طرح ہیں، اُن کے دو پر ہیں، جو خون میں ڈوبے ہوئے ہیں، اور سیدنا زید رضی اللہ عنہ ان کے مدمقابل پلنگ پر موجود تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا زید بن حارثہ کی سند کے فضائل سے متعلق باب میں ایسی حدیث آئیں گی، جس میں سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا تذکرہ ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15499]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا زید بن حارثہ کی سند کے فضائل سے متعلق باب میں ایسی حدیث آئیں گی، جس میں سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا تذکرہ ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15499]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1473»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15500
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّ جَعْفَرًا قُتِلَ يَوْمَ مُؤْتَةَ بِالْبَلْقَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ ”جنگ موتہ“ میں ”بلقاء“ کے مقام پر، شہید ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15500]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15500]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1457)»
الحكم على الحديث:
مرسل، ولکن رجالُہ رجالُ الصحیح۔
حدیث نمبر: 15501
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلِيٌّ أَصْلِي، وَجَعْفَرٌ فَرْعِي - أَوْ جَعْفَرٌ أَصْلِي وَعَلِيٌّ فَرْعِي -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”علی میری اصل ہے اور جعفر میری فرع ہے۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) - جعفر میری اصل ہے، اور علی میری فرع ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15501]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15501]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
157. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عقیل بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے بارے میں جوکچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15502
عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ:" يَا أَبَا يَزِيدَ، إِنِّي أُحِبُّكَ حُبَّيْنِ: حُبًّا لِقَرَابَتِكَ، وَحُبًّا لِمَا كُنْتُ أَعْلَمُ مِنْ حُبِّ عَمِّي إِيَّاكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عقیل بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”اے ابویزید! میں تمہارے ساتھ دو وجہ سے محبت کرتا ہوں، ایک محبت تم سے رشتہ داری کی وجہ سے ہے، اور ایک محبت اس وجہ سے ہے، کیونکہ میں یہ بات جانتا ہوں کہ میرے چچا تم سے محبت کرتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15502]
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15502]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (191/17)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4054، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6722، 6888»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
حدیث نمبر: 15503
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: وَقَدْ حَضَرَ فَتْحَ خَيْبَرَ، وَقَسَمَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ خَيْبَرَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ خیبر کی فتح میں شریک ہوئے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے مال غنیمت میں سے ان کے لیے حصہ مقرر کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15503]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1919/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
158. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي سُفْيَانَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15504
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: الْمُغِيرَةُ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ هَاشِمٍ، أَسْلَمَ يَوْمَ الْفَتْحِ، لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّرِيقِ، وَكَانَ مِمَّنْ ثَبَتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ، تُوُفِّيَ سَنَةَ عِشْرِينَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا مغیرہ ابوسفیان رضی اللہ عنہ بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم ہیں۔ انہوں نے فتح مکہ کے موقع پر اسلام قبول کیا تھا، ان کی ملاقات راستے میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی تھی، یہ غزوہ حنین کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ثابت قدم رہے تھے، ان کا انتقال 20 ہجری میں ہوا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15504]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (366/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15505
وَعَنْ أَبِي حَبَّةَ الْبَدْرِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ لَا يَنْظُرُ فِي نَاحِيَةٍ إِلَّا رَأَى أَبَا سُفْيَانَ بْنَ الْحَارِثِ يُقَاتِلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ خَيْرُ أَهْلِي - أَوْ مِنْ خَيْرِ أَهْلِي -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوحبہ بدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”غزوہ حنین کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس بھی سمت میں دیکھا، تو آپ نے یہی ملاحظہ فرمایا کہ سیدنا ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ جنگ کر رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ابوسفیان، میرے اہل خانہ میں سب سے بہتر ہے۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) بے شک ابوسفیان میرے اہل خانہ کے بہتر افراد میں سے ایک ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15505]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15505]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (327/22)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6542»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
159. بَابُ فَضْلِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهُ -
حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان، جو نبی اکرم ﷺ کے غلام ہیں
حدیث نمبر: 15506
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ بْنِ شُرَاحِيلَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ امْرِئِ الْقَيْسِ بْنِ عَامِرِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ عَبْدِ وُدِّ بْنِ عَوْفِ بْنِ كِنَانَةَ بْنِ بَكْرِ بْنِ عَوْفِ بْنِ عُذْرَةَ بْنِ زَيْدِ اللَّهِ بْنِ رُفَيْدَةَ بْنِ كُلَيْبِ بْنِ وَبَرَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ قُضَاعَةَ.
وَيُقَالُ: إِنَّ أُمَّ زَيْدٍ: سُعَادُ بِنْتُ زَيْدِ بْنِ طَيِّئٍ.
وَيُقَالُ: إِنَّ أُمَّ زَيْدٍ: سُعَادُ بِنْتُ زَيْدِ بْنِ طَيِّئٍ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ بن حارثہ بن شراحیل بن کعب بن عبدالعزیٰ بن امراء القیس بن عامر بن نعمان بن عبدود بن عوف بن کنانہ بن بکر بن عوف بن عذره بن زید بن رفیدہ بن کلیب بن وبرہ بن حارث بنقضاعہ ہیں۔ ایک روایت کے مطابق سیدنا زید رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام، سعاد بنت زید بن طی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15506]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4651)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح