🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
168. بَابٌ فِي فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15616
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْنِي الْمَسْجِدَ، فَإِذَا نَقَلَ النَّاسُ حَجَرًا نَقَلَ عَمَّارٌ حَجَرَيْنِ، فَإِذَا نَقَلُوا لَبِنَةً نَقَلَ لِبِنْتَيْنِ. قَالَ: فَذَكَرَهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تعمیر کروا رہے تھے، دوسرے لوگ ایک ایک پتھر اٹھا کے لاتے تھے، جبکہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ دو دو پتھر اٹھا کر لا رہے تھے، لوگ ایک ایک اینٹ منتقل کرتے تھے، اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ دو دو اینٹیں منتقل کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15616]
تخریج الحدیث: «اخرجه ا بو يعلى فى المسند (6524)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15617
وَعَنْ حَبَّةَ قَالَ: اجْتَمَعَ حُذَيْفَةُ وَأَبُو مَسْعُودٍ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". وَصَدَّقَهُ الْآخَرُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُسْلِمٌ الْمُلَائِيُّ،وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حبہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ اکٹھے ہوئے، تو ان دونوں صاحبان میں سے، ایک نے دوسرے سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ایک باغی گروہ، عمار کو قتل کرے گا، تو دوسرے صاحب نے اُن کی تصدیق کی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15617]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2689)، أخرجه مسند البزار برقم: 2948»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15618
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ: أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَعَمْرَو بْنَ الْعَاصِ، وَمُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، يَقُولُونَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَمَّارٍ:" تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: لَا تَزَالُ دَاحِضًا فِي بَوْلِكَ، نَحْنُ قَتَلْنَاهُ؟ إِنَّمَا قَتَلَهُ مَنْ جَاءَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَكَذَلِكَ أَحَدُ أَسَانِيدِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو.
عبداللہ بن حارث بن نوفل بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا تھا: ”ایک باغی گروہ، تمہیں قتل کرے گا۔“

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم ہمیشہ اپنے پیشاب میں گیلے ہوتے رہو گے (یعنی تمہارا بچپنا کب ختم ہو گا) کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ اُن کو اُس نے قتل کروایا ہے، جو انہیں (میدان جنگ میں) لے کر آیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی اسانید میں سے ایک کے رجال بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15618]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331/19)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6463، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20427»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15619
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَجُلَيْنِ أَتَيَا عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ يَخْتَصِمَانِ فِي دَمِ عَمَّارٍ وَسَلَبِهِ، فَقَالَ عَمْرٌو: خَلِّيَا عَنْهُ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" قَاتِلُ عَمَّارٍ وَسَالِبُهُ فِي النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ صَرَّحَ لَيْثٌ بِالتَّحْدِيثِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو افراد، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، وہ دونوں سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے قتل اور اُن کے سامان کے بارے میں جھگڑا کر رہے تھے، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اسے چھوڑ دو! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عمار کو قتل کرنے والا، اور اُس کا سامان لینے والا جہنم میں جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس میں لیث نامی راوی نے تحدیث کی صراحت کی ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15619]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17322»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15620
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" قَاتِلُ عَمَّارٍ وَسَالِبُهُ فِي النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُسْلِمٌ الْمِلَائِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عمار کو قتل کرنے والا اور اُس کا سامان لینے والا جہنم میں جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15620]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17322»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15621
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ: أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ قَالَ لِمُعَاوِيَةَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ حِينَ كَانَ يَبْنِي الْمَسْجِدَ لِعَمَّارٍ:" إِنَّكَ حَرِيصٌ عَلَى الْجِهَادِ، وَإِنَّكَ لَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَلَتَقْتُلَنَّكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". قَالَ: بَلَى قَالَ: فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُ؟ قَالَ: وَاللَّهِ مَا تَزَالُ تَدْحَضُ فِي بَوْلِكَ، نَحْنُ قَتَلْنَاهُ؟ إِنَّمَا قَتْلَهُ الَّذِي جَاءَ بِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا: امیر المؤمنین! کیا آپ نے
یہ روایت نہیں سنی ہے؟ کہ مسجد کی تعمیر کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا تھا: ”تم جہاد کرنے کے حریص ہو اور تم اہل جنت میں سے ایک ہو اور ایک باغی گروہ تمہیں قتل کرے گا۔“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے دریافت کیا: پھر آپ لوگوں نے انہیں کیوں قتل کیا؟ تو انہوں نے جواب دیا: اللہ کی قسم! تم مسلسل اپنے پیشاب میں گیلے ہوتے رہو گے (یعنی تمہارا بچپنا کب ختم ہو گا) ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں اس نے قتل کروایا ہے، جو انہیں (میدان جنگ میں) لے کر آیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15621]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7351) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (330/19)، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8804»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15622
وَعَنْ هَنِيٍّ - مَوْلَى عَمْرٍو - قَالَ: كُنْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ بِصِفِّينَ، فَنَظَرْتُ يَوْمَئِذٍ فِي الْقَتْلَى فَإِذَا أَنَا بِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ مَقْتُولًا، فَذَهَبْنَا إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، فَقُلْتُ: مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عَمَّارٍ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَمَّارٍ:" تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". فَقُلْتُ: هَذَا عَمَّارٌ قَدْ قَتَلْتُمُوهُ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيَّ، وَقَالَ: انْطَلِقْ فَأَرِنِيهِ، فَذَهَبْتُ فَوَقَفْتُ عَلَيْهِ، وَقُلْتُ لَهُ: مَاذَا تَقُولُ فِيهِ؟ قَالَ: إِنَّمَا قَتَلَهُ أَصْحَابُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُطَوَّلًا، وَرَوَاهُ مُخْتَصَرًا، وَرِجَالُ الْمُخْتَصَرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زِيَادٍ مَوْلَى عَمْرٍو وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کے غلام ہنی بیان کرتے ہیں: ”میں ”صفین“ میں، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، اس دن میں نے مقتولین کا جائزہ لیا، تو میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو مقتول پایا، ہم لوگ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، میں نے کہا: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں، آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عمار سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک باغی گروہ تمہیں قتل کر دے گا۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو تو آپ لوگوں نے قتل کر دیا ہے، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا، انہوں نے کہا: تم چلو اور مجھے دکھاؤ! میں گیا اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر ٹھہر گیا، میں نے دریافت کیا: ان کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا: ان کے ساتھیوں نے انہیں قتل کروایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، انہوں نے اس کو مختصر روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے، مختصر روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کے غلام زیاد کا معاملہ مختلف ہے، اور ابن حبان نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15622]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15623
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، وَمَيْسَرَةَ: أَنَّ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَوْمَ صِفِّينَ كَانَ يُقَاتِلُ فَلَا يَقْتُلُ، فَيَجِيءُ إِلَى عَلِيٍّ فَيَقُولُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، يَوْمُ كَذَا وَكَذَا هَذَا، فَيَقُولُ: أَذْهِبْ عَنْكَ. قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أُتِيَ بِلَبَنٍ فَشَرِبَهُ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ هَذِهِ آخِرَ شَرْبَةٍ أَشْرَبُهَا مِنَ الدُّنْيَا، ثُمَّ قَامَ فَقَاتَلَ فَقُتِلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى بِأَسَانِيدَ، وَفِي بَعْضِهَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدْ تَغَيَّرَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَبَقِيَّةُ الْأَسَانِيدِ ضَعِيفَةٌ.
ابوبختری اور میسرہ بیان کرتے ہیں: جنگ ”صفین“ کے دن سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ لڑائی میں حصہ لیتے رہے، لیکن وہ شہید نہیں ہوئے، وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: اے امیرالمؤمنین! کیا یہ فلاں فلاں دن نہیں ہے؟ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اپنے سے لے جاؤ! راوی کہتے ہیں: ایسا تین مرتبہ ہوا، پھر دودھ لایا گیا، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے اسے پیا، پھر انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا: یہ پینے کی وہ آخری چیز ہو گی، جو میں دنیا میں پیوں گا، پھر وہ اُٹھے انہوں نے لڑائی میں حصہ لیا اور شہید ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی بعض اسناد میں ایک راوی عطا بن سائب ہے، جو تغیر کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور اس کی بقیہ اسانید ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15623]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1626 و 1613) اخرجه احمد فى المسند (319/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15624
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ يَقُولُ ] وَضَرَبَ جَنْبَ عَمَّارٍ قَالَ:" إِنَّكَ لَنْ تَمُوتَ حَتَّى تَقْتُلَكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ النَّاكِبَةُ عَنِ الْحَقِّ، يَكُونُ آخِرُ زَادِكَ مِنَ الدُّنْيَا شَرْبَةَ لَبَنٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے پہلو پر ہاتھ مار کر ارشاد فرمایا: ”تم اُس وقت تک نہیں مرو گے، جب تک تمہیں ایک باغی گروہ قتل نہیں کرے گا، جو حق سے عدول کرنے والا ہو گا، اور دنیا میں تمہاری آخری استعمال کی چیز دودھ کا گھونٹ ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان اعور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15624]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15625
وَعَنْ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ دَعَا غُلَامًا لَهُ بِشَرَابٍ، فَأَتَاهُ بِقَدَحٍ مِنْ لَبَنٍ، فَشَرِبَهُ ثُمَّ قَالَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، الْيَوْمَ أَلْقَى الْأَحِبَّةَ مُحَمَّدًا وَحِزْبَهُ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ آخِرَ شَيْءٍ أَزُودُهُ مِنَ الدُّنْيَا ضَيْحَةُ لَبَنٍ. ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَوْ هَزَمُونَا حَتَّى يَبْلُغُوا سَعَفَاتِ هَجَرَ لَعَلِمْنَا أَنَّا عَلَى حَقٍّ وَأَنَّهُمْ عَلَى بَاطِلٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابوسنان دؤلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے اپنے غلام سے مشروب منگوایا، تو وہ غلام اُن کے پاس دودھ کا پیالہ لے کر آیا، انہوں نے اس دودھ کو پیا اور پھر یہ بات ارشاد فرمائی: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ کہا: ہے، آج میں اپنی محبوب ہستیوں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں سے مل جاؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا: میں دنیا میں جو آخری چیز استعمال کروں گا، وہ دودھ ہو گا، پھر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر وہ لوگ ہمیں پسپا کر دیں، یہاں تک کہ وہ ہمیں ”سعفات ہجر“ تک پہنچا دیں، تو بھی ہم یہ بات جانتے ہیں کہ ہم حق پر ہیں اور وہ باطل پر ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15625]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں