الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
167. بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 15587
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: لَقِيَ عَلِيٌّ رَجُلَيْنِ قَدْ خَرَجَا مِنَ الْحَمَّامِ مُتَدَهِّنَيْنِ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمَا؟ قَالَا: مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، فَقَالَ: كَذَبْتُمَا، أَنْتُمَا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ؟ إِنَّمَا الْمُهَاجِرُ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن سلمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی ملاقات دو افراد سے ہوئی، وہ دونوں حمام سے نکلے تھے اور ان دونوں نے تیل لگایا ہوا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم دونوں کون ہو؟ انہوں نے جواب دیا: مہاجرین سے تعلق رکھتے ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم دونوں غلط کہہ رہے ہو، کیا تم دونوں مہاجرین سے تعلق رکھتے ہو گے؟ مہاجر تو عمار بن یاسر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15587]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15587]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15588
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: مَا رَأَيْتُ مِثْلَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، كَانَا لَا يُحِبَّانِ أَنْ يُعْصَ اللَّهُ طَرْفَةَ عَيْنٍ، وَلَا يُخَالِفَا الْحَقَّ قَيْدَ شَعَرَةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ الصَّلْتِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور سیدنا محمد بن ابوبکر رضی اللہ عنہ جیسے افراد نہیں دیکھے، یہ دونوں اس بات کو پسند نہیں کرتے تھے کہ وہ پلک جھپکنے کے عرصے کے لیے بھی، اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کریں، اور یہ دونوں بال برابر بھی حق کی مخالفت نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن حجاج بن صلت ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15588]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن حجاج بن صلت ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15588]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15589
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ قَالَ: دَعَا عُثْمَانُ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِمْ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، فَقَالَ: إِنِّي سَائِلُكُمْ، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَصْدُقُونِي، نَشَدْتُكُمْ بِاللَّهِ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُؤْثِرُ قُرَيْشًا عَلَى سَائِرِ النَّاسِ، وَيُؤْثِرُ بَنِي هَاشِمٍ عَلَى سَائِرِ قُرَيْشٍ؟ فَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَقَالَ: لَوْ أَنَّ بِيَدِي مَفَاتِيحَ الْجَنَّةِ أُعْطِيَتْهَا بَنِي أُمَيَّةَ حَتَّى يَدْخُلُوا مِنْ عِنْدِ آخِرِهِمْ.
فَبَعَثَ إِلَى طَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ، فَقَالَ عُثْمَانُ: أَلَا أُحَدِّثُكُمَا عَنْهُ - يَعْنِي عَمَّارًا -؟ أَقْبَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذًا بِيَدِي نَتَمَشَّى بِالْبَطْحَاءِ، حَتَّى أَتَى عَلَى أَبِيهِ وَأُمِّهِ وَعَلَيْهِ يُعَذَّبُونَ، فَقَالَ أَبُو عَمَّارٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الدَّهْرُ هَكَذَا؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اصْبِرْ". ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِآلِ يَاسِرٍ، وَقَدْ فَعَلْتَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سالم بن ابوالجعد بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ حضرات کو بلایا، جن میں سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بھی تھے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ لوگوں سے کچھ پوچھنے لگا ہوں اور میری یہ خواہش ہے کہ آپ لوگ میری تصدیق کریں، میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ لوگ یہ بات جانتے ہیں؟ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قریش کو دیگر تمام لوگوں پر ترجیح دیتے تھے؟ اور بنو ہاشم کو دیگر تمام قریش پر ترجیح دیتے تھے؟ تو تمام حاضرین خاموش ہو گئے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میرے ہاتھ میں جنت کی کنجیاں ہوتیں، تو میں نے وہ بنوامیہ کو دیدینی تھیں، یہاں تک کہ اُن کا ہر ایک فرد جنت میں داخل ہو جاتا، پھر انہوں نے سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیج کر بلوایا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تم دونوں کو اس کے بارے میں بتاؤں؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی مراد سیدنا عمار رضی اللہ عنہ تھے (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور ہم بطحاء میں چلتے ہوئے جا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر عمار کے والد، والدہ اور خود عمار کے پاس سے ہوا، جنہیں عذاب دیا جا رہا تھا، عمار کے والد نے کہا: یا رسول اللہ! کیا ہمیشہ ایسا ہی ہوتا رہے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: تم صبر سے کام لو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! تو آل یاسر کی مغفرت کر دے، ویسے تو ایسا کر چکا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15589]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15589]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 441»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15590
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِأَبِي عَمَّارٍ وَأُمِّ عَمَّارٍ وَعَمَّارٍ:" اصْبِرُوا آلَ يَاسِرٍ مَوْعِدُكُمُ الْجَنَّةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عمار کے والد، عمار کی والدہ اور عمار سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے آل یاسر! تم صبر سے کام لو، تمہارے لئے جنت کا وعدہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15590]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15590]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (303/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15591
وَعَنْ عَمَّارٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" اصْبِرُوا آلَ يَاسِرٍ مَوْعِدُكُمُ الْجَنَّةُ".رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے آل یاسر! تم صبر سے کام لو، تمہارے ساتھ جنت کا وعدہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15591]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15591]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15592
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَبِأَهْلِهِ يُعَذَّبُونَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَالَ:" أَبْشِرُوا آلَ يَاسِرٍ مَوْعِدُكُمُ الْجَنَّةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقَوِّمِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور اُن کے گھر والوں کے پاس سے ہوا، جنہیں اللہ کی راہ میں عذاب دیا جا رہا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے آل یاسر! تم یہ خوشخبری حاصل کرو کہ تمہارے ساتھ جنت کا وعدہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن عبدالعزیز مقوم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15592]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن عبدالعزیز مقوم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15592]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1531)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1531»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15593
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ مُضْطَجِعًا فِي حِجْرِ عَمَّارٍ، فَدَخَلَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَاذَا يَقُولُ الْمُشْرِكُونَ آنِفًا لِهَذَا - يَعْنِي عَمَّارًا -؟ قَالَ: فَأَدْخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِهِ، وَرَأْسُهُ فِي حِجْرِهِ حَتَّى أَحَاطَ بِظَهْرِهِ، وَقَالَ:" إِنَّهُمْ لَيَحْرُزُونَ أَدِيمًا طَيِّبًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی گود میں سر رکھ کر لیٹے ہوئے تھے، اسی دوران ایک شخص اندر آیا اور اس نے دریافت کیا: اب مشرکین اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ اس کی مراد سیدنا عمار رضی اللہ عنہ تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک پیچھے کی طرف لے جا کر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی پشت پر رکھ کر، انہیں اپنے بازو کے گھیرے میں لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر اس وقت ان کی گود میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے پاکیزہ چمڑے کو سرخ رنگ (یعنی خون) میں رنگ دینا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن کاسب ہے، ویسے اُس کی توثیق بھی کی گئی ہے اور اسے ضعیف بھی قرار دیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15593]

إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15594
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: كَانَ عَمَّارُ يَقُولُ: قَاتَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجِنَّ وَالْإِنْسَ، أَرْسَلَنِي إِلَى بِئْرِ بَدْرٍ، فَلَقِيتُ الشَّيْطَانَ فِي صُورَةِ الْإِنْسِ، فَصَارَعَنِي فَصَرَعْتُهُ، فَجَعَلْتُ أَدُقُّهُ بِفِهْرٍ مَعِي أَوْ حَجَرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَمَّارٌ لَقِيَ الشَّيْطَانَ عِنْدَ الْبِئْرِ فَقَاتَلَهُ". فَمَا عَدَا أَنْ رَجَعْتُ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ:" ذَاكَ الشَّيْطَانُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ: يَعْقُوبِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَخْرَمِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَالْحَكَمُ بْنُ عَطِيَّةَ مُخْتَلَفٌ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ: يَعْقُوبِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَخْرَمِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَالْحَكَمُ بْنُ عَطِيَّةَ مُخْتَلَفٌ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ یہ فرماتے تھے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر جنات اور انسانوں سے جنگ کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بدر کے کنویں کی طرف بھیجا، میری ملاقات انسانی شکل میں موجود، ایک شیطان سے ہوئی، اس نے میرے ساتھ مقابلہ کیا، تو میں نے اُسے پچھاڑ دیا، میں نے اپنے پاس موجود پتھر کے ذریعے اُسے کچلنا شروع کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کنویں کے پاس عمار کا سامنا، شیطان سے ہوا، تو عمار نے اُس کے ساتھ مقابلہ کیا، راوی بیان کرتے ہیں: پھر میں واپس آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شیطان تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد یعقوب بن اسحاق مخرمی سے نقل کی ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عطیہ ہے، جس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15594]

حدیث نمبر: 15595
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ: كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَمَّارٍ كَلَامٌ، فَأَغْلَظْتُ لَهُ فِي الْقَوْلِ، فَانْطَلَقَ عَمَّارٌ يَشْكُونِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ خَالِدٌ وَهُوَ يَشْكُوهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
قَالَ: فَجَعَلَ يَغْلُظُ لَهُ، وَلَا يَزِيدُهُ إِلَّا غِلْظَةً، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاكِتٌ، فَبَكَى عَمَّارٌ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَرَاهُ؟ فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ فَقَالَ:" مَنْ عَادَى عَمَّارًا عَادَاهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَ عَمَّارًا أَبْغَضَهُ اللَّهُ".
قَالَ خَالِدٌ: فَخَرَجْتُ فَمَا كَانَ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ رِضَا عَمَّارٍ، فَلَقِيتُهُ فَرْضِيَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میرے اور عمار کے درمیان کسی بات پر تکرار ہو گئی، میں نے اُن کے خلاف سختی سے بات کی، تو عمار میری شکایت کرنے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلا گیا، اسی دوران سیدنا خالد رضی اللہ عنہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے گئے، وہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی شکایت کرنا چاہتے تھے، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: انہوں نے عمار کے ساتھ زیادہ سختی سے بات کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس دوران خاموش رہے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ رونے لگے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ملاحظہ نہیں فرما رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور ارشاد فرمایا: ”جو شخص عمار سے عداوت رکھے، اللہ تعالیٰ اُس سے عداوت رکھے اور جو شخص عمار سے بغض رکھے، اللہ تعالیٰ اُس سے بغض رکھے۔“ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میں وہاں سے نکلا، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی رضامندی سے زیادہ میرے نزدیک اور کوئی چیز محبوب نہیں تھی، میں اُن سے ملا اور وہ راضی ہو گئے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15595]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15595]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (89/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15596
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ: مَا عَمِلْتُ عَمَلًا أَخْوَفَ عِنْدِي عَلَى أَنْ يُدْخِلَنِي النَّارَ مِنْ شَأْنِ عَمَّارٍ، فَقُلْنَا: يَا أَبَا سُلَيْمَانَ وَمَا هُوَ؟ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ إِلَى حَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ، فَأَصَبْتُهُمْ وَفِيهِمْ أَهْلُ بَيْتِ مُسْلِمِينَ، فَكَلَّمَنِي عَمَّارٌ فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: أَرْسِلْهُمْ، فَقُلْتُ: لَا حَتَّى آتِيَ بِهِمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; فَإِنْ شَاءَ أَرْسَلَهُمْ، وَإِنْ شَاءَ صَنَعَ بِهِمْ مَا أَرَادَ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاسْتَأْذَنَ عَمَّارٌ فَدَخَلَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَمْ تَرَ إِلَى خَالِدٍ فَعَلَ وَفَعَلَ، فَقَالَ خَالِدٌ: أَمَا وَاللَّهِ لَوْلَا مَجْلِسُكَ مَا سَبَّنِي ابْنُ سُمَيَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْرُجْ يَا عَمَّارُ". فَخَرَجَ وَهُوَ يَبْكِي، فَقَالَ: مَا نَصَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى خَالِدٍ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَجَبْتَ الرَّجُلَ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا مَنَعَنِي مِنْهُ إِلَّا مَحْقَرَتُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ يَحْقِرْ عَمَّارًا يَحْقِرْهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسُبَّ عَمَّارًا يَسُبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَنْتَقِصْ عَمَّارًا يَنْتَقِصْهُ اللَّهُ". فَخَرَجْتُ فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى اسْتَغْفَرَ لِي. وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ يُعَادِ عَمَّارًا يُعَادِهِ اللَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُطَوَّلًا وَمُخْتَصَرًا بِأَسَانِيدَ، مِنْهَا مَا وَافَقَ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَمِنْهَا مَا هُوَ مُرْسَلٌ.
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا، جس کے بارے میں مجھے یہ اندیشہ ہو کہ وہ عمل مجھے جہنم میں داخل کروا دے گا، البتہ اس معاملے کا حکم مختلف ہے، جو عمار کے حوالے سے پیش آیا، ہم نے دریافت کیا ہے: اے ابوسلیمان! وہ کیا معاملہ ہے؟ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے ہمراہ مجھے عربوں کے ایک قبیلے کی طرف بھیجا، میں نے ان لوگوں پر حملہ کیا، اس قبیلے میں مسلمانوں کے کچھ گھرانے بھی تھے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے میرے ساتھ ان افراد کے بارے میں بات چیت کی اور یہ کہا: آپ انہیں چھوڑ دیں، میں نے کہا: ایسا اُس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک میں انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں لے جاتا، اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں گے تو انھیں چھوڑ دیں گے، اور اگر چاہیں گے تو جو سلوک چاہیں گے، ان کے ساتھ کریں گے۔ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، پھر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے بھی اندر آنے کی اجازت مانگی، پھر وہ اندر آ گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ نے ملاحظہ نہیں فرمایا؟ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے یہ کام کیا ہے، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! اگر آپ کی محفل نہ ہوتی، تو سمیہ کا بیٹا (یعنی سیدنا عمار رضی اللہ عنہ) مجھے برا نہیں کہہ سکتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمار! تم باہر چلے جاؤ، تو وہ روتے ہوئے باہر گئے، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کے خلاف میری مدد نہیں کی (سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: تم نے اُسے جواب کیوں نہیں دیا؟ میں نے جواب دیا: یا رسول اللہ! میں نے ایسا صرف اس لئے نہیں کیا کیونکہ میں اسے حقیر سمجھتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص عمار کو حقیر سمجھے، اللہ تعالیٰ اسے حقیر سمجھے، جو شخص عمار کو برا کہے، اللہ تعالیٰ اُسے برا کہے، جو شخص عمار کی تنقیص کرے، اللہ تعالیٰ اُس کی تنقیص کرے۔“ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں باہر آ کر سیدنا عمار کے پیچھے گیا، یہاں تک کہ انہوں نے میرے لیے دعائے مغفرت کی۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص عمار سے دشمنی رکھے، اللہ تعالیٰ اُس سے دشمنی رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ طویل اور مختصر روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان کی اسانید میں کچھ امام أحمد کی سند کے موافق ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور ان میں سے کچھ روایات ”مرسل“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15596]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3832)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح