🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
166. بَابٌ فِي أَخِيهِ عُتْبَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
اُن (یعنی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کے بھائی حضرت عتبہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15577
وَعَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: تُوُفِّيَ عُتْبَةُ بْنُ مَسْعُودٍ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَأَرْبَعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
لیث بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال 44 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15577]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (136/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
167. بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15578
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: كَانَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ وَأَبُوهُ وَأُمُّهُ أَهْلَ بَيْتِ إِسْلَامٍ كُلُّهُمْ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ، ان کے والد اور اُن کی والدہ، یہ سب اسلام کے اہل بیت ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15578]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15579
قَالَ ابْنُ هِشَامٍ: عَمَّارُ بْنُ يَاسِرِ بْنِ عَبْسِ بْنِ زَيْدِ بْنِ مَذْحِجٍ، شَهِدَ بَدْرًا وَالْمَشَاهِدَ كُلَّهَا. وَيُقَالُ: إِنَّ اسْمَ أُمِّهِ سُمَيَّةُ بِنْتُ سَلَمِ بْنِ لَخْمٍ. يُكَنَّى: أَبَا الْيَقْظَانِ، قُتِلَ مَعَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - يَوْمَ صِفِّينَ سَنَةَ سَبْعٍ وَثَلَاثِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِيهِ ثِقَاتٌ.
ابن ہشام بیان کرتے ہیں: سیدنا عمار بن یاسر بن عبس بن زید بن مذحج، انہیں غزوہ بدر اور دیگر تمام غزوات میں شرکت کا شرف حاصل ہے، ایک قول کے مطابق ان کی والدہ کا نام سیدہ سمیہ رضی اللہ عنہا بنت سلم بن لخم تھا۔ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی کنیت ”ابویقظان“ ہے، وہ سن 37 ہجری میں، جنگ صفین میں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے قائل تک، اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15579]
تخریج الحدیث: «اخرجه احد فى المسند (8439)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15580
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ: هَاجَرَ أَبُو سَلَمَةَ وَأُمُّ سَلَمَةَ، وَخَرَجَ مَعَهُمْ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ وَكَانَ حَلِيفًا لَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا ہجرت کے لیے نکلے، تو سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بھی اُن کے ساتھ چلے گئے، وہ اُن لوگوں کے حلیف تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن قیس مکی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15580]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15581
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَّافِ بْنِ خَالِدٍ: أَرَأَيْتَ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ كَانَ حَلِيفًا لَكُمْ؟ قَالَ: بَلْ مَوْلَانَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَعَطَّافٌ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.
سعید بن ابومریم بیان کرتے ہیں: میں نے عطاف بن خالد سے کہا: تمہارا کیا خیال ہے؟ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ تم لوگوں کے حلیف تھے؟ انہوں نے جواب دیا: بلکہ وہ ہمارے مولیٰ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند ”منقطع“ ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاف ہے، جس کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15581]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15582
وَعَنْ أَبِي كَعْبٍ الْحَارِثِيِّ: أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَجَاءَ رَجُلٌ آدَمُ، أَصْلَعُ، فِي مَقْدِمِ رَأْسِهِ شَعَرَاتٌ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ جَبَلٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ.
ابوکعب حارثی بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اسی دوران گندمی رنگت کے ایک گنجے صاحب آئے، جن کے سر کے اگلے حصے پر چند ایک بال تھے، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن جبل ہے اور امام ذہبی کہتے ہیں: وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15582]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15583
وَعَنْ كُلَيْبِ بْنِ مَنْفَعَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارًا بِالْكُنَاسَةِ أَسْوَدَ جَعْدًا وَهُوَ يَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ: وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
کلیب بن منفعت، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”میں نے ”کناسہ“ میں، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ سیاہ فام تھے اور گھنگریالے بالوں کے مالک تھے، وہ یہ آیت تلاوت کر رہے تھے: ”اور اس کی نشانیوں میں ایک یہ چیز بھی ہے کہ اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور پھر تم بشر (یعنی بنی نوع انسان بن کر) پھیل گئے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15583]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15584
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَوْمَ صِفِّينَ آدَمَ طِوَالًا بِيَدِهِ الْحَرْبَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عبداللہ بن سلمہ بیان کرتے ہیں: جنگ صفین کے موقع پر، میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ گندمی رنگت کے مالک، طویل القامت شخص تھے، اور اُن کے ہاتھ میں نیزہ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15584]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15585
وَعَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَعِنْدَهُ خَيَّاطٌ يَقْطَعُ بُرْدًا عَلَى قَطِيفَةِ ثَعَالِبَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مطرف بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، ان کے پاس ایک درزی موجود تھا، وہ ثعالب کی چادر پر (شاید یہ مراد ہے لومڑی کے چمڑے کے بچھونے پر) رکھ کر کپڑے کو کاٹ رہا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15585]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15586
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ: يَا أَجْدَعُ. وَكَانَتْ أُذُنُهُ جُدِعَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ: خَيْرَ أُذُنَيْ سَبَبْتَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ: الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ دَقِيقِ الْعِيدِ: وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے کہا: اے کٹے ہوئے عضو والے! سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے کان، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے ہوئے کاٹ دیے گئے تھے، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: میرے کان بہتر ہیں، جنہیں تم نے برا کہا: ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن دقیق العید کہتے ہیں: ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15586]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں