🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
395. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَبْدَالِ، وَأَنَّهُمْ بِالشَّامِ .
”ابدال“ کے بارے میں جو منقول ہے، اور یہ کہ وہ شام میں ہوتے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16674
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ تَخْلُوَ الْأَرْضُ مِنْ أَرْبَعِينَ رَجُلًا مِثْلَ خَلِيلِ الرَّحْمَنِ، فَبِهِمْ تُسْقَوْنَ، وَبِهِمْ تُنْصَرُونَ، مَا مَاتَ مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلَّا أَبْدَلَ اللَّهُ مَكَانَهُ آخَرَ".
قَالَ سَعِيدٌ: وَسَمِعْتُ قَتَادَةَ يَقُولُ: لَسْنَا نَشُكُّ أَنَّ الْحَسَنَ مِنْهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمین ایسے 40 افراد سے خالی نہیں ہو گی، جو سیدنا خلیل الرحمن علیہ السلام کی مانند ہوں گے، ان کی وجہ سے تم لوگوں کو سیراب کیا جائے گا ان کی وجہ سے تمہاری مدد کی جائے گی، جب ان میں سے کوئی ایک فرد فوت ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرا لے آئے گا۔“ سعید نامی راوی کہتے ہیں: میں نے قتادہ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: ہمیں اس بارے میں کوئی شک نہیں ہے کہ حسن ان لوگوں میں سے ایک ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16674]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16675
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَزَالُ أَرْبَعُونَ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي قُلُوبُهُمْ عَلَى قَلْبِ إِبْرَاهِيمَ، يَدْفَعُ اللَّهُ بِهِمْ عَنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، يُقَالُ لَهُمْ: الْأَبْدَالُ".
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُمْ لَمْ يُدْرِكُوهَا بِصَلَاةٍ، وَلَا بِصَوْمٍ، وَلَا صَدَقَةٍ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَبِمَ أَدْرَكُوهَا؟ قَالَ:" بِالسَّخَاءِ، وَالنُّصْحِيَّةِ لِلْمُسْلِمِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ ثَابِتِ بْنِ عَيَّاشٍ الْأَحْدَبِ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْكَلْبِيِّ، وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں ہر وقت چالیس ایسے افراد ہمیشہ رہیں گے جن کے دل سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے دل کی مانند ہوں گے، اللہ تعالیٰ اُن کی وجہ سے اہل زمین سے (عذاب وغیرہ کو) پرے کرے گا، انہیں ابدال کہا: جائے گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ نماز یا روزہ یا صدقہ کی وجہ سے اس مقام تک نہیں پہنچیں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر وہ کسی وجہ سے اس مقام تک پہنچیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سخاوت کی وجہ سے اور مسلمانوں کی خیرخواہی کی وجہ سے (وہ اس مقام تک پہنچیں گے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اسے ثابت بن عیاش احدب کے حوالے سے ابورجاء کلبی سے نقل کیا ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16675]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10390)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10390»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16676
وَعَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ: لَمَّا فُتِحَتْ مِصْرُ سَبُّوا أَهْلَ الشَّامِ، فَأَخْرَجَ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ رَأْسَهُ مِنْ بُرْنُسٍ ثُمَّ قَالَ: يَا أَهْلَ مِصْرَ، لَا تَسُبُّوا أَهْلَ الشَّامِ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" فِيهِمُ الْأَبْدَالُ، فَبِهِمْ تُنْصَرُونَ، وَبِهِمْ تُرْزَقُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَوَثَّقَهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ، وَشَهْرٌ اخْتَلَفُوا فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
شہر بن حوشب بیان کرتے ہیں: جب مصر فتح ہوا تو لوگوں نے اہل شام کو برا بھلا کہا، تو سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے اپنی ٹوپی میں سے اپنا سر باہر نکالا اور پھر یہ فرمایا: اے اہل مصر! تم اہل شام کو برا نہ کہو! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ان میں ”ابدال“ ہوتے ہیں، ان کی وجہ سے تمہاری مدد کی جاتی ہے، اور ان کی وجہ سے تمہیں رزق دیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے جسے جمہور ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے، محمد بن مبارک صوری نے اسے ثقہ کہا: ہے، اس میں ایک راوی شہر ہے جس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16676]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (65/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
396. بَابٌ فِيمَنْ جَعَلَهُمُ اللَّهُ مَعُونَةً لِلشَّامِ .
ان لوگوں کا بیان، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اہل شام کا مددگار بنایا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16677
عَنْ سُوَيْدٍ الْأَلْهَانِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَهُ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ هَذَا الْحَيَّ مِنْ لَخْمٍ وَجُذَامَ مَعُونَةً بِالشَّامِ، بِالظَّهْرِ وَالضَّرْعِ، كَمَا جَعَلَ يُوسُفَ بِمِصْرَ مَعُونَةً لِأَهْلِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سوید الہانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:۔ راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: مجھے اس شخص نے یہ حدیث بیان کی ہے، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے لخم اور جذام (نامی قبیلوں) کو اہل شام کے لیے، سواریوں اور تھنوں کے حوالے سے مددگار بنایا ہے، جس طرح سیدنا یوسف علیہ السلام کو مصر میں، وہاں کے رہنے والوں کے لیے مددگار بنایا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16677]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6472)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6472»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
397. بَابُ مَا جَاءَ فِي مِصْرَ وَأَهْلِهَا .
مصر اور اہل مصر کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16678
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْصَى عِنْدَ وَفَاتِهِ فَقَالَ:" اللَّهَ اللَّهَ فِي قِبْطِ مِصْرَ، فَإِنَّكُمْ سَتَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ، وَيَكُونُونَ لَكُمْ عُدَّةً وَأَعْوَانًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وصال کے قریب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مصر کے قبطیوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا، اللہ سے ڈرتے رہنا، عنقریب تم ان لوگوں پر غالب آ جاؤ گے اور وہ لوگ تمہاری تعداد میں اضافے کا باعث بنیں گے اور اللہ کی راہ میں تمہارے مددگار بن جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16678]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (265/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16679
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا فُتِحَتْ مِصْرُ فَاسْتَوْصُوا بِالْقِبْطِ خَيْرًا ;، فَإِنَّ لَهُمْ دَمًا وَرَحِمًا".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب مصر فتح ہو جائے تو تم قبطیوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کو قبول کرو! کیونکہ ان کے ساتھ خون اور رحم کا رشتہ ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16679]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (61/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16680
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنَّ لَهُمْ ذِمَّةً". يَعْنِي أَنَّ أُمَّ إِسْمَاعِيلَ كَانَتْ مِنْهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ان کے لیے ذمہ ہو گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی والدہ کا تعلق اُن سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16680]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (62/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16681
وَعَنْ أَبِي هَانِئٍ: حُمَيْدِ بْنِ هَانِئٍ: أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ - وَهُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ - وَعَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ وَغَيْرَهُمَا يَقُولَانِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّكُمْ سَتَقْدَمُونَ عَلَى قَوْمٍ جَعْدٍ رُءُوسُهُمْ فَاسْتَوْصُوا بِهِمْ خَيْرًا ; فَإِنَّهُمْ قُوَّةٌ لَكُمْ، وَإِبْلَاغٌ إِلَى عَدُوِّكُمْ بِإِذْنِ اللَّهِ". يَعْنِي قِبْطَ مِصْرَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوہانی حمید بن ہانی بیان کرتے ہیں: انہوں نے ابوعبدالرحمن حبلی، جن کا نام عبداللہ بن یزید ہے، اور سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ اور ان دونوں کے علاوہ دیگر افراد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عنقریب تم ایسے لوگوں کے پاس جاؤ گے جن کے سر گھنگریالے بالوں والے ہوں گے، تم ان کے بارے میں بھلائی کی تلقین قبول کرو! کیونکہ وہ تمہارے لیے اللہ کے اذن کے تحت قوت بن جائیں گے اور تمہیں دشمن تک پہنچانے کا ذریعہ بن جائیں گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مصر کے قبطی تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16681]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (141/3)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6677، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7062»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16682
وَعَنْ رَبَاحٍ اللَّخْمِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِصْرَ سَتُفْتَحُ فَانْتَجِعُوا خَيْرَهَا، وَلَا تَتَّخِذُوهَا دَارًا ; فَإِنَّهُ يُسَاقُ إِلَيْهَا أَقَلُّ النَّاسِ أَعْمَارًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي مُعْجَمِهِ الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُطَهِّرُ بْنُ الْهَيْثَمِ، قَالَ أَبُو سَعِيدِ بْنُ يُونُسَ: مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا رباح لخمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک مصر عنقریب فتح ہو جائے گا، تم وہاں سے بھلائی حاصل کرنا، لیکن تم اسے رہائش گاہ نہ بنا لینا کیونکہ اس کی طرف اُن لوگوں کو لے کر جایا جائے گا، جن کی عمریں کم ہوں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطہر بن ہیثم ہے ابوسعید بن یونس کہتے ہیں: وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16682]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4625)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4625»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
398. بَابُ مَا جَاءَ فِي خُرَاسَانَ وَمَرْوَ .
خراسان اور مرو کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16683
عَنْ بِرَيْدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيَكُونُ بَعْدِي بُعُوثٌ كَثِيرَةٌ، فَكُونُوا فِي بَعْثِ خُرَاسَانَ، ثُمَّ انْزِلُوا مَدِينَةَ مَرْوَ ; فَإِنَّهُ بَنَاهَا ذُو الْقَرْنَيْنِ، وَدَعَا لِأَهْلِهَا بِالْبَرَكَةِ، وَلَا يَضُرُّ أَهْلَهَا سُوءٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ وَالْأَوْسَطِ أَوْسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ، وَهُمَا مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِمَا.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے بعد عنقریب بہت سی جنگی مہمات بھیجی جائیں گی، تو تم اس لشکر میں ہونا، جو خراسان جائے گا اور پھر تم ”مرو“ نامی شہر میں پڑاؤ کرنا، کیونکہ ”ذوالقرنین“ نے اُسے بنایا تھا اور اس کے رہنے والوں کے لئے برکت کی دعا کی تھی، وہاں کے رہنے والوں کو کوئی برائی نقصان نہیں پہنچائے گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام أحمد اور معجم اوسط کی سند میں ایک راوی اوس بن عبداللہ ہے، اور معجم کبیر کی سند میں ایک راوی حسام بن مصک ہے، اور ان دونوں کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16683]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (357/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22509»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں