🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
391. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْيَمَنِ .
اہل یمن کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16634
وَعَنْ أَبِي ثَوْرٍ الْفَهْمِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا، فَأُتِيَ بِثَوْبٍ مِنْ ثِيَابِ الْمَعَافِرِ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: لَعَنَ اللَّهُ هَذَا الثَّوْبَ، وَلَعَنَ مَنْ يَعْمَلُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَلْعَنْهُمْ ; فَإِنَّهُمْ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوثور فہمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، وہاں ایک ”معافری (یعنی یمنی) کپڑا لایا گیا، تو ابوسفیان نے کہا: اللہ تعالیٰ اس کپڑے پر لعنت کرے اور اس شخص پر بھی لعنت کرے، اسے بناتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان لوگوں پر لعنت نہ کرو! کیونکہ وہ مجھ سے ہیں اور میں اُن سے ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16634]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (310/22) اخرجه احمد فى المسند (305/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18244»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16635
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ جُلُوسٌ، فَأَوْسَعْنَا لَهُ فَجَلَسَ، وَقَالَ:" أَيْنَ أَصْحَابِي الَّذِينَ أَنَا مِنْهُمْ، وَهُمْ مِنِّي؟ وَأَدْخُلُ الْجَنَّةَ، وَيَدْخُلُونَهَا مَعِي؟". فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنَا قَالَ:" نَعَمْ. أَهْلُ الْيَمَنِ الْمُطَرَّحِينَ فِي أَطْرَافِ الْأَرْضِ، الْمَدْفُوعُونَ عَنْ أَبْوَابِ السُّلْطَانِ، يَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لَمْ يَقْضِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ فِيهِمْ خِلَافٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ قَبَائِلِ الْعَرَبِ يَتَضَمَّنُ بَعْضُهَا أَهْلَ الْيَمَنِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اُس وقت بیٹھے ہوئے تھے، ہم نے آپ کے لئے گنجائش بنائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے وہ اصحاب کہاں ہیں کہ میں اُن سے ہوں اور وہ مجھ سے ہیں، میں جنت میں داخل ہوؤں گا تو وہ میرے ساتھ اُس میں داخل ہوں گے۔“ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں بتائیں گے؟ (کہ اس سے مراد کون لوگ ہیں؟) ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! وہ اہل یمن ہیں، جنہیں زمین میں دور کر دیا جاتا ہے اور حکمرانوں کے دروازوں سے پرے کر دیا جاتا ہے اور ان میں سے کوئی ایک فرد مرتا ہے تو اس کی خواہش اس کے سینے میں ہی رہ جاتی ہے، جسے وہ پوری نہیں کر سکا ہوتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے عربوں کے مختلف قبائل کی فضیلت کے بارے میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں، جن کے ضمن میں اہل یمن کا ذکر بھی ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16635]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
392. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْيَمَنِ وَالشَّامِ .
اہل یمن اور اہل شام کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16636
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظَرَ قِبَلَ الْعِرَاقِ، وَالشَّامِ وَالْيَمَنِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ عَلَى طَاعَتِكَ، وَحُطَّ مَنْ وَرَاءَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ بَحْرِ بْنِ بَرِّيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عراق، شام اور یمن کی طرف دیکھا اور پھر یہ فرمایا: ”اے اللہ! اُن کے دلوں کو اپنی فرمانبرداری کی طرف لے آ! اور جو ان کے پیچھے ہیں انہیں گھیر لے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف علی بن بحرین بری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16636]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (273) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4791)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 251، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1798»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16637
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا، وَفِي يَمَنِنَا". فَقَالَ رَجُلٌ: وَفِي شَرْقِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَفِي يَمَنِنَا". فَقَالَ رَجُلٌ: وَفِي مَشْرِقِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَفِي يَمَنِنَا، إِنَّ مِنْ هُنَالِكَ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ، وَبِهِ تِسْعَةُ أَعْشَارِ الشَّرِّ، وَبِهِ الدَّاءُ الْعُضَالُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ وَلَفْظُهُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا". - مَرَّتَيْنِ - فَقَالَ رَجُلٌ: وَفِي مَشْرِقِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنْ هُنَالِكَ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ، وَبِهِ تِسْعَةُ أَعْشَارِ الْشَّرِّ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَطَاءٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے اللہ! تو ہمارے شام اور ہمارے یمن میں، ہمارے لئے برکت ڈال دے۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے مشرقی علاقے کے لئے بھی (یعنی دعا کیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ہمارے شام اور ہمارے یمن میں، ہمارے لئے برکت ڈال دے، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے مشرق (یعنی اس کے لئے بھی دعا کیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت ڈال دے (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے مخاطب ہو کر یہ ارشاد فرمایا:) ”وہاں (یعنی مشرق کی سمت میں) سے شیطان کا سینگ طلوع ہو گا اور وہاں شر کے دس میں سے نو حصے ہیں اور وہاں پیچیدہ بیماری ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، روایت کے الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے، اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ ارشاد فرمایا: اے اللہ! تو ہمارے لئے ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت ڈال دے، ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے مشرق کے لیے بھی (یعنی دعا کیجئے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہو گا، اور وہاں شر کے دس میں سے نو حصے ہیں۔“
امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبدالرحمن بن عطاء کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں ایسا اختلاف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16637]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1910)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 990، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3953، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5610، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1824، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13422، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1910»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
393. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الشَّامِ .
شام کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16638
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَيُفْتَحُ عَلَيْكُمُ الشَّامُ، فَإِذَا خُيِّرْتُمُ الْمُنَازِلَ فِيهَا فَعَلَيْكُمْ بِمَدِينَةٍ يُقَالُ لَهَا: دِمَشْقُ ; فَإِنَّهَا مَعْقِلُ الْمُسْلِمِينَ فِي الْمَلَاحِمِ، وَفِسْطَاطُهَا مِنْهَا بِأَرْضٍ يُقَالُ لَهَا: الْغُوطَةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے، ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عنقریب تمہارے لئے شام فتح ہو جائے گا، جب تمہیں اس میں رہائشی جگہ کے بارے میں اختیار دیا جائے تو تم پر اس شہر میں رہنا لازم ہے، جس کا نام ”دمشق“ ہو گا، کیونکہ وہ جنگوں میں، مسلمانوں کی چھاؤنی ہو گا، اور اس میں سے ان کا خیمہ اُس جگہ پر ہو گا، جس کا نام ”غوطہ“ ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن مریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16638]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (160/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17016»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16639
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أَتَتْنِي مَلَائِكَةٌ، فَحَمَلَتْ عَمُودَ الْكِتَابِ مِنْ تَحْتِ وِسَادَتِي، فَعَمَدَتْ بِهِ إِلَى الشَّامِ، أَلَا فَالْإِيمَانُ حِينَ تَقَعُ الْفِتَنُ بِالشَّامِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک مرتبہ میں سو رہا تھا، فرشتے میرے پاس آئے اور انہوں نے میرے تکیہ کے نیچے سے کتاب کا ستون اٹھا لیا اور اسے لے کر شام کی طرف چلے گئے، خبردار! جب فتنے واقع ہوں گے تو ایمان شام میں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16639]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (198/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17321»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16640
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ إِذْ رَأَيْتُ عَمُودَ الْكِتَابِ احْتُمِلَ مِنْ تَحْتِ رَأْسِي، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ مَذْهُوبٌ بِهِ، فَأَتْبَعْتُهُ بَصَرِي، فَعُمِدَ بِهِ إِلَى الشَّامِ، أَلَا وَإِنَّ الْإِيمَانَ حِينَ تَقَعُ الْفِتَنُ بِالشَّامِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں سو رہا تھا اس دوران میں نے کتاب کے ستون کو دیکھا کہ اُسے میرے سر کے نیچے سے اٹھا لیا گیا، میں نے یہ گمان کیا کہ شاید اسے لے جایا جائے گا، میں نے اس کے پیچھے نگاہ رکھی، تو اس کو شام کی طرف لے جایا گیا، خبردار! جب فتنے واقع ہوں گے تو ایمان شام میں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16640]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (198/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21226»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16641
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ عَمُودَ الْكِتَابِ احْتُمِلَ مِنْ تَحْتِ رَأْسِي، فَأَتْبَعْتُهُ بَصَرِي، فَإِذَا هُوَ قَدْ عُمِدَ بِهِ إِلَى الشَّامِ، أَلَا وَإِنَّ الْإِيمَانَ إِذَا كَانَتِ الْفِتَنُ بِالشَّامِ". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں سو رہا تھا، میں نے کتاب کے ستون کو دیکھا کہ اسے میرے سر کے نیچے سے اٹھا لیا گیا، میں نے اس کے پیچھے نگاہ دوڑائی، تو اسے شام کی طرف لے جایا جا رہا تھا، خبردار! جب فتنے ہوں گے تو ایمان شام میں ہو گا۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16641]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21226»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، اور کثرتِ شواہد کی بنا پر یہ "حدیث صحیح" ہے
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16642
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِذَا وَقَعَتِ الْفِتَنُ فَالْأَمْنُ بِالشَّامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَفِي أَحَدِهَا ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَقَدْ تُوبِعَ عَلَى هَذَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب فتنے واقع ہوں گے تو امن شام میں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت میں اس کی متابعت کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16642]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16643
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رَأَيْتُ عَمُودَ الْكِتَابِ انْتُزِعَ مِنْ تَحْتِ وِسَادَتِي، فَأَتْبَعْتُهُ بَصَرِي، فَإِذَا هُوَ نُورٌ سَاطِعٌ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ قَدْ هَوِيَ بِهِ، فَعُمِدَ بِهِ إِلَى الشَّامِ، وَإِنِّي أَوَّلْتُ أَنَّ الْفِتَنَ إِذَا وَقَعَتْ إِنَّ الْإِيمَانَ بِالشَّامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے کتاب کے ستون کو دیکھا کہ اُسے میرے تکیے کے نیچے سے نکالا گیا، میں نے اس کی طرف نگاہ رکھی، تو وہ ایک چمکتا ہوا نور تھا، یہاں تک کہ مجھے یہ گمان ہوا کہ شاید اُسے لے جایا جائے گا، تو اسے شام کی طرف لے جایا گیا، میں نے اس کی یہ تاویل کی ہے کہ جب فتنے واقع ہوں گے، تو ایمان شام میں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16643]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7714)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7714، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4199، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7060/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں