الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
399. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكُوفَةِ .
کوفہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16684
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: مَا أَخْبِيَةٌ بَعْدَ أَخْبِيَةٍ كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَدْرٍ يَدْفَعُ عَنْهَا مَا يَدْفَعُ عَنْ أَهْلِ هَذِهِ الْأَخْبِيَةِ، وَلَا يُرِيدُهُمْ أَحَدٌ بِسُوءٍ إِلَّا أَتَاهُمُ اللَّهُ مَا يَشْغَلُهُمْ عَنْهُمْ.
سیدنا حذیفہ فرماتے ہیں: بدر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو خیمے لگائے گئے تھے جن کے ذریعے بچاؤ کیا گیا، ان کے بعد کوئی خیمہ ایسا نہیں ہے جو ان خیمے والوں سے زیادہ محفوظ ہو، جو بھی شخص ان کے بارے میں برائی کا ارادہ کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے ایسی صورتحال کا شکار کرے گا کہ وہ ان کے حوالے سے توجہ ہٹا لے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16684]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3854) اخرجه احمد فى المسند (384/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22755»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16685
وَفِي رِوَايَةٍ: وَقَالَ: إِنَّكُمُ الْيَوْمَ مَعْشَرَ الْعَرَبِ لَتَأْتُونَ أُمُورًا إِنَّهَا لَفِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّفَاقُ عَلَى وَجْهِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَ: إِلَّا أَتَاهُمُ اللَّهُ بِمَا يَشْغَلُهُمْ. وَقَالَ الْبَزَّارُ: يَعْنِي الْكُوفَةَ.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: عَنْ أَهْلِ هَذِهِ الْأَخْبِيَةِ - يَعْنِي الْكُوفَةَ -. وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: عَنْ أَهْلِ هَذِهِ الْأَخْبِيَةِ - يَعْنِي الْكُوفَةَ -. وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”انہوں نے فرمایا: اے عربوں کے گروہ! آج تم کچھ ایسے امور کے مرتکب ہو رہے ہو کہ اگر وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہوتے تو وہ منافقت شمار ہوتے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ انہیں ایسی صورتحال کا شکار کر دے گا جو انہیں مشغول کر دے گی“ اور امام بزار کی روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: اس سے مراد کوفہ ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ان خیمے والوں سے مراد کوفہ ہے۔“ امام أحمد اور امام بزار کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16685]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2854) اخرجه احمد فى المسند (384/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
400. بَابُ مَا جَاءَ فِي نَاسٍ مِنْ أَبْنَاءِ فَارِسَ .
فارس کے رہنے والے کچھ افراد کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16686
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ الْعِلْمُ بِالثُّرَيَّا لَتَنَاوَلَهُ نَاسٌ مِنْ أَبْنَاءِ فَارِسَ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قَوْلِهِ:" الْعِلْمُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرٌ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر علم ثریا (نامی ستارے) پر ہو، تو فارس کے رہنے والوں میں سے کچھ افراد اسے حاصل کر لیں گے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں لفظ ”علم“ نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16686]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7890، 8020، 9177، 9715، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19923»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16687
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ الْإِيمَانُ مُعَلَّقًا بِالثُّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ مِنْ أَبْنَاءِ فَارِسَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر ایمان ثریا (نامی ستارے) کے ساتھ لڑکا ہوا ہو، تو فارس کے فرزندوں میں سے کچھ لوگ اُس تک پہنچ جائیں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16687]
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16687]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2835) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1433) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (353/18)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6985، 6986»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16688
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ الدِّينُ مُعَلَّقًا بِالثُّرَيَّا لَتَنَاوَلَهُ رِجَالٌ مِنْ أَبْنَاءِ فَارِسَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ اللَّخْمِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر دین ثریا ستارے پر لٹکا ہوا ہو تو فارس کے فرزندوں میں سے کچھ لوگ اسے حاصل کر لیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجاج لخمی ہیں اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16688]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجاج لخمی ہیں اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16688]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10470)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10470»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
401. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَبَشِ وَالسُّودَانِ . تَقَدَّمَ فِي الْعِتْقِ .
حدیث نمبر: N18
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: N18]
402. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرَهُ .
ان لوگوں کے بارے میں جو منقول ہے، جو نبی اکرم ﷺ پر ایمان لائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو دیکھا نہیں ہو گا
حدیث نمبر: 16689
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا فَقَالَ:" أَنْبَئُونِي بِأَفْضَلِ أَهْلِ الْإِيمَانِ إِيمَانًا؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَلَائِكَةُ، قَالَ:" هُمْ كَذَلِكَ، يَحِقُّ لَهُمْ ذَلِكَ، وَمَا يَمْنَعُهُمْ مِنْ ذَلِكَ وَقَدْ أَنْزَلَهُمُ اللَّهُ الْمَنْزِلَةَ الَّتِي أَنْزَلَهُمْ بِهَا، بَلْ غَيْرُهُمْ؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْأَنْبِيَاءُ الَّذِينَ أَكْرَمَهُمُ اللَّهُ بِرِسَالَتِهِ وَالنُّبُوَّةِ. قَالَ:" هُمْ كَذَلِكَ، وَيَحِقُّ لَهُمْ، وَمَا يَمْنَعُهُمْ مِنْ ذَلِكَ وَقَدْ أَنْزَلَهُمْ اللَّهُ بِالْمَنْزِلَةِ الَّتِي أَنْزَلَهُمْ بِهَا".
قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الشُّهَدَاءُ الَّذِينَ اسْتُشْهِدُوا مَعَ الْأَنْبِيَاءِ، قَالَ:" هُمْ كَذَلِكَ، وَيَحِقُّ لَهُمْ، وَمَا يَمْنَعُهُمْ وَقَدْ أَكْرَمَهُمُ اللَّهُ بِالشَّهَادَةِ، بَلْ غَيْرُهُمْ".
قَالُوا: فَمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ:" أَقْوَامٌ فِي أَصْلَابِ الرِّجَالِ، يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِي، يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي، وَيُصَدِّقُونِي وَلَمْ يَرَوْنِي، يَجِدُونَ الْوَرَقَ الْمُعَلَّقَ فَيَعْمَلُونَ بِمَا فِيهِ، فَهَؤُلَاءِ أَفْضَلُ أَهْلِ الْإِيمَانِ إِيمَانًا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ مجھے ان کے بارے میں بتاؤ جو ایمان کے اعتبار سے اہل ایمان میں سب سے زیادہ فضیلت رکھتے ہوں، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! فرشتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایسے ہی ہیں اور انہیں یہ حق ہے کہ وہ ایسے ہوں، ان کے لئے اس بارے میں کیا چیز رکاوٹ ہو سکتی ہے جب کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مخصوص مقام عطا کیا ہے بلکہ ان کے علاوہ کوئی اور ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر انبیاء ہوں گے جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی رسالت اور نبوت کے ذریعے عزت عطا کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایسے ہی ہیں اور وہ اس کے حقدار ہیں، ان کے لیے اس بارے میں کیا رکاوٹ ہو سکتی ہے؟ جبکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مخصوص مرتبہ و مقام عطا کیا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر وہ شہداء ہوں گے جنہوں نے انبیاء کے ساتھ شہادت کا مرتبہ حاصل کیا ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایسے ہی ہیں اور وہ اس کے حقدار ہیں ان کے لیے کیا چیز رکاوٹ ہو سکتی ہے جب کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں شہادت کے حوالے سے عزت عطا کی ہو، بلکہ ان کے علاوہ اور لوگ ہیں، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون لوگ ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ جو ابھی مردوں کی پشتوں میں ہیں اور میرے بعد آئیں گے اور مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہو گا، وہ میری تصدیق کریں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہو گا، وہ ایک لٹکا ہوا ورق پائیں گے اور اس میں موجود احکام پر عمل کریں گے، یہ لوگ ایمان کے حوالے سے اہل ایمان میں سب سے زیادہ فضیلت والے ہوں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16689]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16689]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (160)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 73/1، 7017»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 16690
- وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ فَقَالَ: عَنْ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" أَخْبَرُونِي بِأَعْظَمِ الْخَلْقِ عِنْدَ اللَّهِ مَنْزِلَةً يَوْمِ الْقِيَامَةِ". قَالُوا: الْمَلَائِكَةُ، قَالَ:" وَمَا يَمْنَعُهُمْ مَعَ قُرْبِهِمْ مِنْ رَبِّهِمْ، بَلْ غَيْرُهُمْ؟". قَالُوا: الْأَنْبِيَاءُ، قَالَ:" وَمَا يَمْنَعُهُمْ وَالْوَحْيُ يَنْزِلُ عَلَيْهِمْ، بَلْ غَيْرُهُمْ". قَالُوا: فَأَخْبِرْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ:" قَوْمٌ يَأْتُونَ بَعْدَكُمْ، يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي، يَجِدُونَ الْوَرَقَ الْمُعَلَّقَ فَيُؤْمِنُونَ بِهِ، أُولَئِكَ أَعْظَمُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللَّهِ مَنْزِلَةً - أَوْ أَعْظَمُ الْخَلْقِ إِيمَانًا - عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
وَقَالَ: الصَّوَابُ أَنَّهُ مُرْسَلٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ. وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ الْمَرْفُوعِ حَسَنٌ، الْمِنْهَالُ بْنُ بَحْرٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مجھے یہ بتاؤ کہ قیامت کے دن قدر و منزلت کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب سے زیادہ عظمت والی مخلوق کون سی ہو گی؟ لوگوں نے عرض کی: فرشتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے لئے کیا رکاوٹ ہے؟ جبکہ وہ اپنے پروردگار کے قریب ہیں، بلکہ ان کے علاوہ کوئی اور ہے، لوگوں نے عرض کی، نبی (ہوں گے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن کے لئے کیا رکاوٹ ہے؟ جبکہ ان پر وحی نازل ہوتی ہے بلکہ ان کے علاوہ اور ہیں، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر آپ ہمیں بتائیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ لوگ جو تمہارے بعد آئیں گے، وہ مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہو گا وہ ایک لٹکا ہوا ورق پائیں گے اور اس پر ایمان لے آئیں گے، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قدر و منزلت کے اعتبار سے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) - ایمان کے اعتبار سے، وہ سب سے زیادہ عظمت والے ہوں گے۔“ وہ فرماتے ہیں: درست یہ ہے کہ
یہ روایت ”مرسل“ ہے اور زید بن اسلم سے منقول ہے، امام بزار کی نقل کردہ مرفوع روایت کی دو اسناد میں سے ایک سند حسن ہے اس کی سند میں ایک راوی منہال بن بحر ہے، جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16690]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2839)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16691
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّ الْخَلْقِ أَعْجَبُ إِيمَانًا؟". قَالُوا: الْمَلَائِكَةُ، قَالَ:" الْمَلَائِكَةُ كَيْفَ لَا يُؤْمِنُونَ؟!". قَالُوا: النَّبِيُّونَ، قَالَ:" النَّبِيُّونَ يُوحَى إِلَيْهِمْ، فَكَيْفَ لَا يُؤْمِنُونَ؟!". قَالُوا: الصَّحَابَةُ، قَالَ:" الصَّحَابَةُ مَعَ الْأَنْبِيَاءِ، فَكَيْفَ لَا يُؤْمِنُونَ؟! وَلَكِنَّ أَعْجَبَ النَّاسِ إِيمَانًا قَوَّمَ يَجِيئُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ فَيَجِدُونَ كِتَابًا مِنَ الْوَحْيِ، فَيُؤْمِنُونَ بِهِ وَيَتَّبِعُونَهُ، فَهُمْ أَعْجَبُ النَّاسِ إِيمَانًا - أَوِ الْخَلْقِ إِيمَانًا -". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ، قُلْتُ: فِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ، فَوَثَّقَهُ قَوْمٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون سی مخلوق ایمان کے حوالے سے زیادہ حیران کن ہے؟ لوگوں نے عرض کی: فرشتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرشتے کیسے ایمان نہ لائیں؟ لوگوں نے عرض کی! نبی (ہوں گے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انبیاء کی طرف وحی ہوتی ہے، وہ کیسے ایمان نہ لائیں؟ لوگوں نے عرض کی: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم (ہوں گے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صحابہ، انبیاء کے ساتھ ہوتے ہیں، وہ کیسے ایمان نہ لائیں؟ ایمان کے حوالے سے لوگوں میں سب سے زیادہ حیران کن وہ لوگ ہوں گے جو تمہارے بعد آئیں گے اور وہ وحی سے متعلق کتاب پائیں گے اور اس پر ایمان لائیں گے اور اس کی پیروی کریں گے وہ ایمان کے حوالے سے لوگوں میں۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ مخلوق میں سب سے زیادہ حیران کن ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے کی ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ہونے کے حوالے سے
یہ روایت غریب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے جس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، ایک قوم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16691]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2840)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16692
وَعَنْ صَالِحِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا أَبُو جُمُعَةَ الْأَنْصَارِيُّ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْتَ الْمَقْدِسِ لِيُصَلِّيَ فِيهِ، وَمَعَنَا رَجَاءُ بْنُ حَيْوَةَ يَوْمَئِذٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ خَرَجْنَا مَعَهُ لِنُشِيِّعَهُ، فَلَمَّا أَرَدْنَا الِانْصِرَافَ قَالَ: إِنَّ لَكُمْ عَلَيَّ جَائِزَةً، وَحَقًّا أَنْ أُحَدِّثَكُمْ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْنَا: هَاتِ - رَحِمَكَ اللَّهُ - فَقَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَنَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ عَاشِرُ عَشْرَةٍ، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ مَنْ قَوْمٍ أَعْظَمُ مِنَّا أَجْرًا؟ آمَنَّا بِكَ وَاتَّبَعْنَاكَ. قَالَ:" مَا يَمْنَعُكُمْ مِنْ ذَلِكَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ؟! يَأْتِيكُمُ الْوَحْيُ مِنَ السَّمَاءِ. بَلَى قَوْمٌ يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ، يَأْتِيهِمْ كِتَابٌ بَيْنَ لَوْحَيْنِ، فَيُؤْمِنُونَ بِهِ، وَيَعْمَلُونَ بِمَا فِيهِ، أُولَئِكَ أَعْظَمُ مِنْكُمْ أَجْرًا، أُولَئِكَ أَعْظَمُ مِنْكُمْ أَجْرًا، أُولَئِكَ أَعْظَمُ مِنْكُمْ أَجْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَاخْتُلِفَ فِي رِجَالِهِ.
صالح بن جبیر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابوجمعہ انصاری ہمارے پاس بیت المقدس تشریف لائے تاکہ وہ وہاں نماز ادا کریں اس وقت ہمارے ساتھ رجاء بن حیوہ بھی موجود تھے جب وہ واپس جانے لگے تو ہم ان کی مشایعت کے لئے ان کے ساتھ چلنے لگے، جب ہم نے واپس آنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے فرمایا تمہارا میرے ذمہ حصہ اور حق ہے کہ میں تمہیں ایک ایسی حدیث بیان کروں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، ہم نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے! آپ بیان کیجیے، تو انہوں نے بتایا: ”ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، ہمارے ساتھ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سمیت دس افراد تھے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا کوئی ایسی قوم ہے جسے ہم سے زیادہ اجر ملے گا جب کہ ہم آپ پر ایمان لائے ہیں ہم نے آپ کی پیروی کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس حوالے سے تمہارے لئے کیا رکاوٹ تھی؟ جبکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے درمیان موجود ہیں، آسمان سے وحی تمہارے پاس آتی ہے، بلکہ ایک قوم ہو گی جو تمہارے بعد آئے گی، ان کے پاس دو لوچوں کے درمیان موجود کتاب آئے گی، وہ اس پر ایمان لائیں گے اور اس میں موجود احکام پر عمل کریں گے انہیں تم سے زیادہ اجر ملے گا انہیں تم سے زیادہ اجر ملے گا انہیں تم سے زیادہ اجر ملے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16692]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16692]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3540)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3540»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مختلف فیہ