الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
394. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ مَدَائِنِ الشَّامِ .
شام کے شہروں کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16664
وَعَنْ حَمْرَةَ بْنِ عَبْدِ كَلَالٍ قَالَ: سَارَ عُمَرُ إِلَى الشَّامِ بَعْدَ مَسِيرِهِ الْأَوَّلِ كَانَ إِلَيْهَا، حَتَّى إِذَا شَارَفَهَا بَلَغَهُ وَمَنْ مَعَهُ: أَنَّ الطَّاعُونَ فَاشٍ فِيهَا، فَقَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: ارْجِعْ، وَلَا تَقْتَحِمْ عَلَيْهِ، فَلَوْ نَزَلْتَهَا وَهُوَ بِهَا لَمْ نَرَ لَكَ الشُّخُوصَ عَنْهَا، فَانْصَرَفَ رَاجِعًا إِلَى الْمَدِينَةِ ; فَعَرَّسَ مِنْ لَيْلَتِهِ تِلْكَ، وَأَنَا أَقْرَبُ الْقَوْمِ مِنْهُ، فَلَمَّا انْبَعَثَ انْبَعَثَ مَعَهُ فِي أَثَرِهِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: رَدُّونِي عَنِ الشَّامِ بَعْدَ أَنْ شَارَفْتُ عَلَيْهِ ; لِأَنَّ الطَّاعُونَ فِيهِ، أَلَا وَمَا مُنْصَرَفِي عَنْهُ بِمُؤَخِّرٍ فِي أَجَلِي، وَمَا كَانَ قَدُومِيهِ بِمُعَجِّلِي عَنْ أَجَلِي، أَلَا وَلَوْ قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَفَرَغْتُ مِنْ حَاجَاتٍ لَا بُدَّ لِي عَنْهَا، لَقَدْ سِرْتُ حَتَّى أَنْزِلَ الشَّامَ، ثُمَّ أَدْخُلَ حِمْصَ ; لِأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَبْعَثَنَّ اللَّهُ مِنْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَبْعِينَ أَلْفًا لَا حِسَابَ، وَلَا عَذَابَ عَلَيْهِمْ، مَبْعَثُهُمْ فِيمَا بَيْنَ الزَّيْتُونِ، وَحَائِطُهَا فِي الْبَرْثِ الْأَحْمَرِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حمرہ بن عبدکلال بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شام کی طرف اپنے پہلے سفر کے بعد، دوبارہ شام جانے کے لیے روانہ ہوئے، جب وہ شام کے قریب پہنچے تو انہیں اور ان کے ساتھیوں کو یہ اطلاع ملی کہ شام میں طاعون پھیل چکا ہے، ان کے ساتھیوں نے ان سے کہا: آپ واپس چلیں اور شام میں داخل نہ ہوں، اگر آپ شام گئے اور وہاں طاعون ہوا، تو پھر ہم نہیں سمجھتے کہ آپ وہاں سے واپس آ پائیں گے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ کی طرف واپس مڑ گئے، اس رات انہوں نے رات کے آخری حصہ میں پڑاؤ کیا، میں اس وقت ان کے سب سے زیادہ قریب تھا، جب وہ اُٹھے تو میں بھی ان کے پیچھے اُٹھا، میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا: کہ جب میں شام کے قریب پہنچ چکا تھا تو ان لوگوں نے مجھے وہاں سے واپس کروا دیا، کیونکہ وہاں طاعون موجود ہے، خبردار! وہاں سے میرا واپس لوٹ جانا، میری موت کے وقت میں تاخیر نہیں کرے گا، اور نہ ہی میرا وہاں چلے جانا، موت کے مخصوص وقت کو جلدی کر دے تا، خبردار! میں مدینہ منورہ واپس جانے کے بعد، ضروری کاموں سے فارغ ہونے کے بعد پھر سفر کروں گا، اور شام جا کے ٹھہروں گا، اور پھر میں ”حمص“ میں داخل ہوؤں گا، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) وہاں سے ستر ہزار ایسے افراد کو اُٹھائے گا، جن سے نہ حساب لیا جائے گا اور نہ انہیں کوئی عذاب ہو گا، وہ لوگ وہاں کی نرم مٹی میں موجود زیتون (کے درختوں) اور اس کی دیواروں کے درمیان سے اُٹھائے جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16664]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16664]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (120)، أخرجه مسند أحمد برقم: 121»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16665
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَسْقَلَانُ أَحَدُ الْعَرُوسَيْنِ، يُبْعَثُ مِنْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَبْعُونَ أَلْفًا لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ، وَيُبْعَثُ مِنْهَا خَمْسُونَ أَلْفًا شُهَدَاءَ وُفُودًا إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَبِهَا صُفُوفُ الشُّهَدَاءِ، رُءُوسُهُمْ مُقَطَّعَةٌ فِي أَيْدِيهِمْ، تَثُجُّ أَوْدَاجُهُمْ دَمًا، يَقُولُونَ: رَبَّنَا آتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ إِنَّكَ لَا تُخَلِفُ الْمِيعَادِ، فَيَقُولُ: صَدَقَ عِبَادِي، اغْسِلُوهُمْ بِنَهْرِ الْبَيْضَةِ، فَيَخْرُجُونَ مِنْهُ نَقَاءً بِيضًا، فَيَسْرَحُونَ فِي الْجَنَّةِ حَيْثُ شَاءُوا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو عِقَالٍ: هِلَالُ بْنُ زَيْدِ بْنِ يَسَارٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَفِي إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ خِلَافٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عسقلان، دو دلہنوں میں سے ایک ہے، وہاں سے قیامت کے دن ستر ہزار ایسے لوگوں کو اٹھایا جائے گا، جن سے حساب نہیں لیا جائے گا، اور وہاں سے 50 ہزار شہداء کو اٹھایا جائے گا، جو وفد کی شکل میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جائیں گے، اور ان شہداء کی صفیں ہوں گی جن کے سر کٹے ہوئے ہوں گے اور ان کے ہاتھوں میں موجود ہوں گے، اُن کی رگوں سے خون بہہ رہا ہو گا اور وہ یہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں وہ چیز عطا کر دے جس کا تو نے اپنے رسولوں کے ذریعے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا، بے شک تو وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔ تو پروردگار یہ فرمائے گا: میرے بندوں نے سچ کہا: ہے، انہیں ”نہر بیضہ“ میں غسل دو! وہ لوگ جب اُس سے نکلیں گے، تو صاف ستھرے چمکدار ہوں گے اور پھر وہ جنت میں جہاں چاہیں گے وہاں ٹھہر جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعقال ہلال بن زید بن یسار ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ اسماعیل بن عیاش نامی راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16665]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (225/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12943»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16666
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَذْكُرُ أَهْلَ مَقْبَرَةٍ يَوْمًا، قَالَ: فَصَلَّى عَلَيْهَا، فَأَكْثَرَ الصَّلَاةَ عَلَيْهَا، قَالَ: فَسُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهَا، فَقَالَ:" أَهْلُ مَقْبَرَةِ شُهَدَاءِ عَسْقَلَانَ يُزَفُّونَ إِلَى الْجَنَّةِ، كَمَا تُزَفُّ الْعَرُوسُ إِلَى زَوْجِهَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”اہل مقبرہ“ کا ذکر کیا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لیے دعائے رحمت کی اور ان کے لیے بکثرت دعائے رحمت کی، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل مقبرہ، عسقلان کے شہداء ہیں، انہیں یوں اہتمام کے ساتھ جنت کی طرف لے جایا جائے گا، جس طرح دلہن کو اس کے شوہر کی طرف لے جایا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن میمون ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16666]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن میمون ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16666]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (175)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4192، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7052»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16667
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ بَيْنَ ظَهْرَانَيْ أَصْحَابِهِ إِذْ قَالَ:" صَلَّى اللَّهُ عَلَى تِلْكَ الْمَقْبَرَةِ" ثَلَاثًا، قَالَ: فَلَمْ نَدْرِ أَيَّ مَقْبَرَةٍ، وَلَمْ يُسَمِّ لَهُمْ شَيْئًا.
قَالَ: فَدَخَلَ بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَعْضِ أَزْوَاجِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ عَطَّافٌ: فَحُدِّثْتُ أَنَّهَا عَائِشَةُ - فَقَالَ لَهَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ أَهْلَ مَقْبَرَةٍ فَصَلَّى عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يُخْبِرْنَا أَيَّ مَقْبَرَةٍ هِيَ؟ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْهَا فَسَأَلْتُهُ عَنْهَا فَقَالَ لَهَا:" أَهْلُ مَقْبَرَةٍ بِعَسْقَلَانَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَلَفْظُهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَغْفَرَ وَصَلَّى عَلَى أَهْلِ مَقْبَرَةٍ بِعَسْقَلَانَ. وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ بُحَيْنَةَ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ مَالِكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُحَيْنَةَ، وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ يَسِيرٌ.

سیدنا عبداللہ بن مالک بن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اُن مقبرہ والوں پر رحمت نازل کرے، یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے، راوی کہتے ہیں: ہمیں اندازہ نہیں ہو پایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کون سے قبرستان کو مراد لیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے حوالے سے کوئی نام ذکر نہیں کیا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، عطاف نامی راوی کہتے ہیں: مجھے یہ بات بتائی گئی ہے کہ وہ زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا تھیں، اُن صحابی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی قبرستان والوں کا ذکر کر کے اُن کے لیے دعائے رحمت کی ہے، لیکن ہمیں یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سا قبرستان ہے؟ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اُس قبرستان کے بارے میں دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عسقلان کے قبرستان کے لوگوں (یعنی وہاں کے بارے میں، میں نے وہ دعا کی تھی)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عسقلان کے قبرستان والوں کے لئے دعائے مغفرت کی اور اُن کے لیے دعائے رحمت کی۔“ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی علی بن عبداللہ بن مالک بن بحینہ ہے اور امام بزار کی سند میں راوی کا نام مالک بن عبداللہ بن بحینہ ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ اس کے بعض راویوں کے بارے میں معمولی سا اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16667]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2853) اخرجه ابو يعلى فى المسند (913)، أخرجه مسند البزار برقم: 2312، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4191، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2026، 7053»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16668
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُرِيدَ الْغَزْوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَالَ:" عَلَيْكَ بِالشَّامِ ; فَإِنَّ اللَّهَ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ، وَالْزَمْ فِي الشَّامِ عَسْقَلَانَ ; فَإِنَّهَا إِذَا دَارَتِ الرَّحَا فِي أُمَّتِي كَانَ أَهْلُهَا فِي خَيْرٍ وَعَافِيَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ:" إِذَا دَارَتْ رَحَا أُمَّتِي كَانَ أَهْلُهَا فِي رَخَاءٍ وَعَافِيَةٍ". وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینا چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر شام جانا لازم ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے شام اور اہل شام کے بارے میں مجھے ضمانت دی ہے، اور تم شام میں ”عسقلان“ میں رہنا، کیونکہ جب میری امت میں (فتنوں کی) چکی گھومے گی، تو وہاں کے رہنے والے لوگ خیر اور عافیت میں ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جب میری امت کی چکی گھومے گی تو وہاں کے رہنے والے لوگ خوشحالی اور عافیت میں ہوں گے۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی یحیی بن سلیمان مدنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16668]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (251/18)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10149، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6675»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16669
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرُوا الشَّامَ وَمَنْ فِيهَا مِنَ الرُّومِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكُمْ سَتَغْلِبُونَ عَلَى الشَّامِ، وَتُصِيبُونَ عَلَى بَحْرِهَا حِصْنًا يُقَالُ لَهُ: أَنَفَةٌ، يُبْعَثُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَبْعُونَ أَلْفَ شَهِيدٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، لوگوں نے شام کا اور وہاں موجود رومیوں کا ذکر کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم لوگ شام پر غالب آ جاؤ گے اور تم وہاں کے سمندر میں موجود ایک قلعے میں پہنچو گے، جس کا نام ”انفۃ“ ہو گا قیامت کے دن، وہاں سے ستر ہزار شہیدوں کو اُٹھایا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16669]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16669]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7797)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7797»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16670
وَعَنْ شُرَحْبِيلَ الْجُعْفِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَعَذَّرَتْ عَلَيْهِ الصَّنْعَةُ فَعَلَيْهِ بِعُمَانَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا شرحبیل جعفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو رہا ہو، اسے عمان چلے جانا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16670]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16670]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7214)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7214»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
395. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَبْدَالِ، وَأَنَّهُمْ بِالشَّامِ .
”ابدال“ کے بارے میں جو منقول ہے، اور یہ کہ وہ شام میں ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 16671
عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: ذُكِرَ أَهْلُ الشَّامِ عِنْدَ عَلِيٍّ وَهُوَ بِالْعِرَاقِ، فَقَالُوا: الْعَنْهُمْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: لَا ; إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْبُدَلَاءُ بِالشَّامِ، وَهُمْ أَرْبَعُونَ رَجُلًا، كُلَّمَا مَاتَ رَجُلٌ أَبْدَلَ اللَّهُ مَكَانَهُ رَجُلًا، يُسْتَقَى بِهِمُ الْغَيْثُ، وَيُنْتَصَرُ بِهِمْ عَلَى الْأَعْدَاءِ، وَيُصْرَفُ عَنْ أَهْلِ الشَّامِ بِهِمُ الْعَذَابُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَقَدْ سَمِعَ مِنَ الْمِقْدَادِ، وَهُوَ أَقْدَمُ مِنْ عَلِيٍّ.
شریح بن عبید بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے اہل شام کا ذکر کیا گیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس وقت عراق میں تھے، لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ ان پر لعنت کیجئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ابدال شام میں ہوں گے، وہ چالیس افراد ہوں گے، جب ان میں سے کوئی ایک فرد انتقال کر جائے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرے فرد کو لے آئے گا، اُن کی وجہ سے بارش نازل ہو گی، اُن کے وسیلے سے دشمن کے خلاف مدد مانگی جائے گی اور اُن کی وجہ سے اہل شام سے عذاب کو پھیر دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شریح بن عبید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہیں انہوں نے سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے اور سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ کا انتقال سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پہلے ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16671]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (896)، أخرجه مسند أحمد برقم: 898»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16672
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" الْأَبْدَالُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ ثَلَاثُونَ مِثْلُ خَلِيلِ الرَّحْمَنِ - عَزَّ وَجَلَّ - كُلَّمَا مَاتَ رَجُلٌ أَبْدَلَ اللَّهُ تَعَالَى مَكَانَهُ رَجُلًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَأَبُو زَرْعَةَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمَا.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ابدال اس امت میں ہوں گے، وہ تیس افراد ہوں گے، وہ سیدنا خلیل الرحمن علیہ السلام کی مانند ہوں گے، جب ان میں سے کوئی فرد فوت ہو جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرا فرد لے آئے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف عبدالواحد بن قیس کا معاملہ مختلف ہے اسے عجلی اور ابوزرعہ نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ان دونوں کے علاوہ لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16672]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (322/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22245»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16673
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَزَالُ فِي أُمَّتِي ثَلَاثُونَ بِهِمْ تَقُومُ الْأَرْضُ، وَبِهِمْ تُمْطَرُونَ، وَبِهِمْ تُنْصُرُونَ". قَالَ قَتَادَةُ: إِنِّي أَرْجُو أَنْ يَكُونَ الْحَسَنُ مِنْهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عُمَرَ، وَالْبَزَّارُ عَنْ عَنْبَسَةَ الْخَوَاصِّ، وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں مسلسل 30 افراد ایسے رہیں گے جن کی وجہ سے زمین قائم رہے گی اور اُن کے وسیلے سے بارش نازل کی جائے گی اور ان کے وسیلے سے مدد کی جائے گی۔“ قتادہ کہتے ہیں: مجھے یہ امید ہے کہ حسن اُن لوگوں میں سے ایک ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے عمر کے طریق سے اور امام بزار نے عنبسہ خواص سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16673]