🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14308
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سُدُّوا عَنِّي كُلَّ بَابٍ إِلَّا بَابَ أَبِي بَكْرٍ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابوبکر کے مخصوص دروازے کے علاوہ ہر دروازہ میرے حکم کے تحت بند کر دو، اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں نے ابوبکر کو خلیل بنا لینا تھا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14308]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2484)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14309
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْبَقِيعِ. قُلْتُ: فَذَكَرَ حَدِيثَ مَرَضِهِ إِلَى أَنْ قَالَ: قَالَتْ: فَصَبَنْنَا عَلَيْهِ حَتَّى طَفِقَ يَقُولُ:" حَسْبُكُمْ، حَسْبُكُمْ". - قَالَ مُحَمَّدٌ: يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ - ثُمَّ خَرَجَ - كَمَا حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ بَشِيرٍ - عَاصِبًا رَأْسَهُ فَجَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَكَانَ أَوَّلُ مَا تَكَلَّمَ بِهِ أَنْ صَلَّى عَلَى أَصْحَابِ أُحُدٍ فَأَكْثَرَ الصَّلَاةَ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ عَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللَّهِ خَيَّرَهُ اللَّهُ بَيْنَ الدُّنْيَا وَبَيْنَ مَا عِنْدَهُ، فَاخْتَارَ مَا عِنْدَ اللَّهِ". قَالَ: فَفَهِمَهَا أَبُو بَكْرٍ، فَبَكَى، وَعَرَفَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفْسَهُ يُرِيدُ. قَالَ:" عَلَى رَسْلِكَ يَا أَبَا بَكْرٍ، انْظُرُوا فِي الْمَسْجِدِ هَذِهِ الْأَبْوَابَ اللَّاصِقَةَ فَسُدُّوهَا، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ بَيْتِ أَبِي بَكْرٍ ; فَإِنِّي لَا أَعْلَمُ أَحَدًا كَانَ أَفْضَلَ عِنْدِي فِي الصُّحْبَةِ مِنْهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ تَتَضَمَّنُ سَدَّ الْأَبْوَابِ غَيْرِ بَابِهِ فِي أَحَادِيثَ تَأْتِي فِي مَوَاضِعِهَا. إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بقیع سے واپس تشریف لائے (راوی کہتے ہیں:) اس کے بعد انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے بارے میں حدیث ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم نے آپ پر پانی ڈالنا شروع کیا، یہاں تک آپ نے یہ فرمانا شروع کیا، بس کافی ہے، کافی ہے، یہاں محمد بن اسحاق نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: جس طرح ایوب بن بشیر نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے۔ اس کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر پٹی باندھ کر باہر تشریف لے گئے اور منبر پر تشریف فرما ہوئے، آپ نے گفتگو کا آغاز اس بات سے کیا کہ آپ نے شہداء احد کے لئے دعائے رحمت کی اور ان کے لئے بکثرت دعا کی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے کو اللہ تعالیٰ نے دنیا اور اپنے پاس موجود چیز کے درمیان اختیار دیا، تو اس بندے نے اس چیز کو اختیار کر لیا جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ بات سمجھ آ گئی اور وہ رونے لگے، اور انہیں یہ بات پتہ چل گئی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات مراد لی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر! آرام سے رہو (پھر آپ نے لوگوں سے فرمایا:) تم لوگ مسجد کا جائزہ لو، اس کے ساتھ لگنے والے تمام دروازوں کو بند کر دو، صرف اس دروازے کو رہنے دو جو ابوبکر کے گھر کی طرف ہے، کیونکہ مجھے کسی ایسے شخص کا علم نہیں ہے، جس نے ابوبکر سے زیادہ اچھے طریقے سے میرا ساتھ دیا ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں آگے چل کر کچھ احادیث آئیں گی جو دوسرے باب میں آئیں گی، جن میں دروازے بند کرنے کا ذکر ہو گا، اور وہ احادیث اپنے مخصوص مقامات پر آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14309]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابر بعلي فى المسند (4579)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 81، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6548»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابٌ فِي إِسْلَامِهِ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14310
عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ: مَنْ أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ؟ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَمَا سَمِعْتَ قَوْلَ حَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ:
إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجْوًا مِنْ أَخٍ ثِقَةٍ فَاذْكُرْ أَخَاكَ أَبَا بَكْرٍ بِمَا فَعَلَا خَيْرُ الْبَرِيَّةِ أَتْقَاهَا وَأَعْدَلُهَا
إِلَّا النَّبِيَّ وَأَوْفَاهَا لِمَا حَمَلَا وَالثَّانِيَ التَّالِيَ الْمَحْمُودُ مَشْهَدُهُ
وَأَوَّلُ النَّاسِ مِنْهُمْ صَدَّقَ الرُّسُلَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا، سب سے پہلے کس نے اسلام قبول کیا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا تم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا یہ شعر نہیں سنا ہے: ”جب تم کسی قابل اعتبار کے بھائی کے غم کو یاد کرو، تو اپنے بھائی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور ان کے طرز عمل کو بھی یاد کر لینا، جو مخلوق میں سب سے بہتر ہیں، سب سے زیادہ پرہیزگار، سب سے زیادہ عدل کرنے والے ہیں، نبی کے علاوہ (وہ سب سے زیادہ نیک ہیں) اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، وہ دوسرے فرد بھی ہیں، پیچھے والے بھی ہیں، قابل تعریف بھی ہیں، اور وہ سب سے پہلے فرد ہیں، جنہوں نے رسولوں کی تصدیق کی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن عدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14310]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12563)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14311
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ أَبُو بَكْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَيْرُ وَاحِدٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سب سے پہلے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں ایک سے زیادہ ضعیف راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14311]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14312
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبُو بَكْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَالِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَالِبٍ السَّعْدِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، سب سے پہلے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی غالب بن عبداللہ بن غالب سعدی ہیں، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14312]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے فضائل کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14313
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا الدَّرْدَاءِ يَمْشِي بَيَنَ يَدَيْ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ:" يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ، تَمْشِي قُدَّامَ رَجُلٍ لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ بَعْدَ النَّبِيِّينَ عَلَى رَجُلٍ أَفْضَلَ مِنْهُ؟". فَمَا رُئِيَ أَبُو الدَّرْدَاءِ بَعْدُ يَمْشِي إِلَّا خَلَفَ أَبِي بَكْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے آگے چلتے ہوئے دیکھا، تو ارشاد فرمایا: اے ابودرداء! تم ایک ایسے شخص کے آگے چل رہے ہو، سورج کسی ایسے شخص پر طلوع نہیں ہوا جو انبیاء کے بعد، اس سب سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو اس کے بعد سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو ہمیشہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے چلتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14313]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7302»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14314
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَمْشِي أَمَامَ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ:" لَا تَمْشِ أَمَامَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ ; إِنَّ أَبَا بَكْرٍ خَيْرٌ مِمَّنْ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ أَوْ غَرَبَتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةٌ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا، میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے آگے چل رہا تھا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم اس شخص کے آگے نہ چلو جو تم سے زیادہ بہتر ہے، ابوبکر ان سب لوگوں سے زیادہ بہتر ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے یا غروب ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14314]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11676)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14315
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ خَيْرُ النَّاسِ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ نَبِيًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ زِيَادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابوبکر صدیق سب لوگوں سے زیادہ بہتر ہے، البتہ انبیاء کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن زیاد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14315]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14316
وَعَنْ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ النَّاسَ، فَالْتَفَتَ الْتِفَاتَةً فَلَمْ يَرَ أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَبُو بَكْرٍ، أَبُو بَكْرٍ، إِنَّ رُوحَ الْقُدُسِ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَخْبَرَنِي آنِفًا: أَنَّ خَيْرَ أُمَّتِكَ بَعْدَكَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے لوگوں کو خطبہ دیا، آپ نے توجہ کی، تو آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ملاحظہ نہیں کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوبکر، ابوبکر روح القدس جبریل نے ابھی مجھے یہ بتایا ہے کہ آپ کے بعد آپ کی امت کا سب سے بہتر فرد ابوبکر صدیق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوغزیہ محمد بن موسیٰ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14316]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6444»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14317
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ يَسْبَحُونَ فِي غَدِيرٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيَسْبَحْ كُلُّ رَجُلٍ مِنْكُمُ إِلَى صَاحِبِهِ". فَسَبَحَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ إِلَى صَاحِبِهِ، وَبَقِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ، فَسَبَّحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي بَكْرٍ حَتَّى عَانَقَهُ وَقَالَ:" أَنَا إِلَى صَاحِبِي، أَنَا إِلَى صَاحِبِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب ایک تالاب میں تیر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے ہر فرد تیر کر اپنے ساتھی کی طرف جائے، تو ان میں سے ہر ایک تیر کر اپنے ساتھی کی طرف چلا گیا، صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ باقی رہ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیر کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف گئے اور انہیں گلے لگایا اور فرمایا: میں اپنے ساتھی کی طرف (جا رہا) ہوں، میں اپنے ساتھی کی طرف (جا رہا) ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14317]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11676»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں