الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے فضائل کا مجموعہ
حدیث نمبر: 14338
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَعْمَلَ أَبَا بَكْرٍ عَلَى الْحَجِّ، ثُمَّ وَجَّهَ بِبَرَاءَةٍ مَعَ عَلِيٍّ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَجَدْتَ عَلَيَّ فِي شَيْءٍ؟ قَالَ:" لَا، أَنْتَ صَاحِبِي فِي الْغَارِ وَعَلَى الْحَوْضِ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا أَطْوَلَ مِنْهُ. وَفِي هَذَا زِيَادَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا أَطْوَلَ مِنْهُ. وَفِي هَذَا زِيَادَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو امیر الحج مقرر کیا، پھر آپ نے برأت (لاتعلقی) کا اعلان دے کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ نے میرے خلاف کوئی چیز محسوس کی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں، تم غار میں میرے ساتھی رہے ہو اور حوض پر بھی ہو گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے ان صحابی کے حوالے سے ایک اور حدیث نقل کی ہے، جو اس کے علاوہ ہے، اور اس سے زیادہ طویل ہے، اور اس روایت میں اضافہ پایا جاتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14338]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14338]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2485)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12127»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14339
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ - يَعْنِي الصِّدِّيقَ - قَالَ: جِئْتُ بِأَبِي قُحَافَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَلَّا تَرَكْتَ الشَّيْخَ حَتَّى آتِيَهُ؟" قَالَ: بَلْ هُوَ أَحَقُّ أَنْ يَأْتِيَكَ. قَالَ:" إِنَّا نَحْفَظُهُ لِأَيَادِي ابْنِهِ عِنْدَنَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْفِهْرِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْفِهْرِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (میں فتح مکہ کے دن) سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے ان بزرگوار کو (گھر میں) کیوں نہیں رہنے دیا، میں ان کے پاس چلا جاتا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: بلکہ یہ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ وہ آپ کی خدمت میں آئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم نے ان کا خیال رکھنا تھا، کیونکہ ہمارے نزدیک ان کے صاحبزادے کی بڑی حیثیت ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالملک فہری ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14339]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالملک فہری ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14339]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2487)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14340
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: أَعْتَقَ أَبُو بَكْرٍ سَبْعَةً مِمَّنْ كَانَ يُعَذَّبُ فِي اللَّهِ. مِنْهُمْ: بِلَالٌ، وَعَامِرُ بْنُ فُهَيْرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى عُرْوَةَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى عُرْوَةَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سات ایسے افراد کو آزاد کروایا تھا جنہیں اللہ کی خاطر عذاب دیا جاتا تھا ان میں ایک سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور سیدنا عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور عروہ تک اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14340]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور عروہ تک اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14340]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1008)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14341
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: نَزَلَتْ فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ: وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَى إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَى وَلَسَوْفَ يَرْضَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی: ”اور کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں ہے، جس کا بدلہ دیا گیا ہو بلکہ اس نے یہ اپنے برتر پروردگار کی رضا کے حصول کے لئے کیا ہے، اور وہ پروردگار عنقریب راضی ہو جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14341]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14341]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14342
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا نَفَعَنَا مَالُ أَحَدٍ مَا نَفَعَنَا مَالُ أَبِي بَكْرٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ إِسْحَاقَ بْنِ إِسْرَائِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ إِسْحَاقَ بْنِ إِسْرَائِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی کے مال نے ہمیں اتنا فائدہ نہیں دیا جتنا ابوبکر کے مال نے ہمیں فائدہ دیا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف اسحاق بن اسرائیل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14342]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف اسحاق بن اسرائیل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14342]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4905 و 4418)، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8356، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9133، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6545»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14343
وَعَنْ عَائِشَةَ فِي قِصَّةِ الْإِفْكِ، وَفِيهَا: فَقَالَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ يُكَذِّبُ نَفْسَهُ:
حَصَانٌ رَزَانٌ مَا تُزَنُّ بِرَيْبَةٍ وَتُصْبِحُ غَرْثَى مِنْ لُحُومِ الْغَوَافِلِ فَإِنْ كُنْتُ قَدْ قُلْتُ الَّذِي قَدْ
زَعَمْتُمُ فَلَا حَمَلَتْ سَوْطِي إِلَيَّ أَنَامِلِي وَكَيْفَ؟ وَوِدِّي مَا حَيِيتُ وَنُصْرَتِي
لِآلِ رَسُولِ اللَّهِ زَيْنِ الْمَحَافِلِ أَأَشْتُمُ خَيْرَ الناسِ بَعْلًا وَوَالِدًا وَنَفْسًا
؟ لَقَدْ أُنْزِلْتُ شَرَّ الْمَنَازِلِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ حَوْثَرَةَ بْنِ أَشْرَسَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا واقعہ افک نقل کرتے ہوئے بیان کرتی ہیں: سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اپنے آپ کو جھٹلاتے ہوئے یہ کہا: ”وہ پاکدامن ہیں، کامل عقل رکھنے والی ہیں، ان پر کسی مشکوک صورتحال کا الزام عائد نہیں کیا جا سکتا، وہ ایسی حالت میں صبح کرتی ہیں کہ غافل لوگوں کے گوشت کے حوالے سے وہ بھوکی ہوتی ہیں (یعنی وہ کسی کی غیبت نہیں کرتی ہیں) اگر میں نے وہ بات کہی ہو جو تم لوگ گمان کرتے ہو، تو میری انگلیوں کے پورے کبھی میری چھڑی کو نہ اُٹھا سکیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ یہ صورتحال ہے کہ جب تک میں زندہ رہا، میری محبت اور میری مدد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کے لئے ہو گی، جو محفل کی زینت ہے، کیا میں اس شخصیت کو برا کہوں گا، جو اپنے شوہر (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی نسبت سے، اپنے والد (یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) کی نسبت سے، اور خود ذاتی اعتبار سے سب لوگوں سے بہتر ہیں، اگر میں ایسا کروں (یعنی انہیں برا کہوں) گا، تو میں بری جگہ پر پڑاؤ کروں گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حوثرہ بن اشرس کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14343]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4931)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14344
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ قَالَ: لَا يُعْلَمُ أَرْبَعَةٌ أَدْرَكُوا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبْنَاؤُهُمْ إِلَّا هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعَةُ: أَبُو قُحَافَةَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَأَبُو عَتِيقِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَاسْمُ أَبِي عَتِيقٍ مُحَمَّدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
موسیٰ بن عقبہ بیان کرتے ہیں: ایسے افراد کا پتہ نہیں چل سکا جن کی چار پشتوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہو (اور انہیں آپ کے صحابی ہونے کا شرف حاصل ہو) البتہ ان چار حضرات کا معاملہ مختلف ہے، سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوعتیق رضی اللہ عنہ بن سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ بن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوعتیق کا نام محمد تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن قاسم بن محمد ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14344]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن قاسم بن محمد ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14344]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
6. بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ، وَغَيْرِهِمْ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر خلفاء اور دیگر لوگوں کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14345
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي السَّمَاءِ مَلَكَيْنِ، أَحَدُهُمَا يَأْمُرُ بِالشِّدَّةِ، وَالْآخَرُ يَأْمُرُ بِاللِّينِ، وَكُلٌّ مُصِيبٌ: جِبْرِيلُ وَمِيكَائِيلُ، وَنَبِيَّانِ: أَحَدُهُمَا: يَأْمُرُ بِالشِّدَّةِ، وَالْآخَرُ يَأْمُرُ بِاللِّينِ، وَكُلٌّ مُصِيبٌ". وَذَكَرَ إِبْرَاهِيمَ وَنُوحًا." وَلِي صَاحِبَانِ: أَحَدُهُمَا يَأْمُرُ بِالشِّدَّةِ، وَالْآخَرُ يَأْمُرُ بِاللِّينِ، وَكُلٌّ مُصِيبٌ". وَذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”آسمان میں دو فرشتے ہیں ان میں سے ایک شدت کا حکم دیتا ہے، اور دوسرا نرمی کا حکم دیتا ہے، اور وہ دونوں ٹھیک ہوتے ہیں، ایک جبرائیل ہے، اور ایک میکائیل ہے، اور دو نبی ہیں، ان میں سے ایک شدت کا حکم دیتا ہے، اور دوسرا نرمی کا حکم دیتا ہے، اور دونوں ٹھیک ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا نوح علیہ السلام کا ذکر کیا (اور پھر یہ ارشاد فرمایا:) میرے دو ساتھی ہیں ان میں سے ایک سختی کا حکم دیتا ہے، اور دوسرا نرمی کا کہتا ہے اور وہ دونوں ٹھیک ہیں“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14345]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14345]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (315/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14346
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَيَّدَنِي بِأَرْبَعَةِ وُزَرَاءَ نُقَبَاءَ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعُ؟ قَالَ:" اثْنَيْنِ مِنْ أَهْلِ السَّمَاءِ، وَاثْنَيْنِ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ". فَقُلْتُ: مَنِ الِاثْنَيْنِ مِنْ أَهْلِ السَّمَاءِ؟ قَالَ:" جِبْرِيلُ وَمِيكَائِيلُ". قُلْنَا: مَنِ الِاثْنَيْنِ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ؟ قَالَ:" أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُجِيبٍ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِمَعْنَاهُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُجِيبٍ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِمَعْنَاهُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے چار افراد کے ذریعے میری تائید کی ہے، جو وزیر بھی ہیں اور نقیب بھی ہیں۔ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ چار افراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں سے دو اہل آسمان سے تعلق رکھتے ہیں، اور دو اہل زمین سے تعلق رکھتے ہیں، میں نے دریافت کیا: اہل آسمان سے تعلق رکھنے والے دو لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل اور میکائیل، ہم نے دریافت کیا: اہل زمین سے تعلق رکھنے والے دو افراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر اور عمر۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مجیب ثقفی ہے اور وہ کذاب ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مالک بن مغول ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14346]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2491) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11422)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11422»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 14347
وَعَنْ أَبِي أَرْوَى الدَّوْسِيِّ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَيَّدَنِي بِكُمَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

ابوارویٰ دوسی بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے تمہارے ذریعے میری تائید کی۔
یہ روایت امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر بن حفص ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے اور دوسروں کے برخلاف نقل کرتا ہے، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14347]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2490) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (396/22)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4504، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6258»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف