🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے فضائل کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14328
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: اسْتَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فَأَشَارُوا عَلَيْهِ ; فَأَصَابَ أَبُو بَكْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مشورہ لیا، ان حضرات نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مشورہ دیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی رائے اس بارے میں درست ثابت ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14328]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3961»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14329
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمَّا أُسْرِيَ بِي إِلَى السَّمَاءِ دَخَلْتُ جَنَّةَ عَدْنٍ، فَوَقَعَتْ فِي يَدِي [ تُفَّاحَةٌ ] ، فَلَمَّا وَضَعْتُهَا فِي يَدَيَّ انْفَلَقَتْ عَنْ حَوْرَاءَ، عَيْنَاءَ، مُرْضِيَةٍ، أَشْفَارُ عَيْنَيْهَا كَمَقَادِيمِ أَجْنِحَةِ النُّسُورِ، قُلْتُ لَهَا: لِمَنْ أَنْتِ؟ قَالَتْ: أَنَا لِلْخَلِيفَةِ مِنْ بَعْدِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْعَبْدِيِّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب مجھے آسمان کی طرف معراج کروائی گئی، تو میں جنت عدن میں داخل ہوا، میرے سامنے ایک سیب آیا، جب میں نے اسے اپنے ہاتھ میں رکھا تو وہ پھٹ گیا اور اس میں سے ایک حور نکلی، جو خوبصورت آنکھوں والی پسندیدہ شخصیت کی مالک تھی، اس کی آنکھوں کی پلکیں یوں تھیں جس طرح عقاب کے آگے والے پر ہوتے ہیں، میں نے اس سے دریافت کیا: تم کس کو ملو گی؟ اس نے جواب دیا: میں آپ کے بعد والے خلیفہ کے لئے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد بکر بن سہل کے حوالے سے نقل کی ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مقارب الحدیث ہے اس نے عبداللہ بن سلیمان عبدی کے حوالے سے اس روایت کو نقل کیا ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14329]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (285/25)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3113»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14330
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى خَلَفَ أَبِي بَكْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ هِشَامٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ خِلَافٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن ہشام ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14330]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (497)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14331
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَدْخُلُ الْجَنَّةَ رَجُلٌ لَا يَبْقَى فِي الْجَنَّةِ أَهْلُ دَارٍ وَلَا غُرْفَةٍ إِلَّا قَالُوا: مَرْحَبًا مَرْحَبًا، إِلَيْنَا إِلَيْنَا". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا ثَوَابُ هَذَا الرَّجُلِ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَجَلْ أَنْتَ هُوَ يَا أَبَا بَكْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي بَكْرٍ السَّالِمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص جنت میں داخل ہو گا، تو جنت میں موجود ہر گھر اور ہر بالاخانے کے سب لوگ یہ کہیں گے خوش آمدید، خوش آمدید، ہماری طرف آئیں، ہماری طرف آئیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس دن اس شخص کا ثواب کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں اے ابوبکر! وہ تم ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف أحمد بن ابوبکر سالمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14331]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (485) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11166)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11166، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6164»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14332
وَعَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ إِذَا ذُكِرَ عِنْدَهُ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: السَّبَّاقُ، يَذْكُرُونَ السَّبَّاقَ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا اسْتَبَقْنَا إِلَى خَيْرٍ قَطُّ إِلَّا سَبَقَنَا إِلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُفَضَّلِ الْحَرَّانِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا جاتا تو وہ فرماتے تھے: سبقت لے جانے والے لوگ، سبقت لے جانے والوں کا ذکر کرتے ہیں، پھر انہوں نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، ہم نے جب بھی کسی بھلائی کی طرف سبقت لے جانے کی کوشش کی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس کی طرف ہم سے سبقت لے جا چکے ہوتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالرحمن بن مفضل حرانی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14332]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14333
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ: خَطَبَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، أَخْبَرُونِي مَنْ أَشْجَعُ النَّاسِ؟ قَالُوا: - أَوْ قَالَ: - قُلْنَا: أَنْتَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ: أَمَا إِنِّي مَا بَارَزْتُ أَحَدًا إِلَّا انْتَصَفْتُ مِنْهُ، وَلَكِنْ أَخْبَرُونِي بِأَشْجَعِ النَّاسِ. قَالُوا: لَا نَعْلَمُ، فَمَنْ؟ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ، إِنَّهُ لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ، جَعَلْنَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَرِيشًا، فَقُلْنَا: مَنْ يَكُونُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِئَلَّا يَهْوِيَ إِلَيْهِ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ؟ فَوَاللَّهِ مَا دَنَا مِنْهُ أَحَدٌ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ شَاهِرًا بِالسَّيْفِ عَلَى رَأْسِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَهْوِي إِلَيْهِ أَحَدٌ إِلَّا أَهْوَى إِلَيْهِ ; فَهَذَا أَشْجَعُ النَّاسِ. فَقَالَ عَلِيٌّ: وَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَخَذَتْهُ قُرَيْشٌ، فَهَذَا نَحَّاهُ وَهَذَا يُتَلْتِلُهُ، وَهُمْ يَقُولُونَ: أَنْتَ الَّذِي جَعَلْتَ الْآلِهَةَ إِلَهًا وَاحِدًا؟ قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا دَنَا مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ، يَضْرِبُ هَذَا، وَيُحَارُّ وَيُتَلْتِلُ هَذَا، وَهُوَ يَقُولُ: وَيْلَكُمُ! أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ؟ ثُمَّ رَفَعَ عَلِيٌّ بُرْدَةً كَانَتْ عَلَيْهِ، ثُمَّ بَكَى حَتَّى اخْضَلَّتْ لِحَيَّتُهُ، ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ: أَنْشُدُكُمُ اللَّهَ أَمُؤْمِنُ آلِ فِرْعَوْنَ خَيْرٌ أَمْ أَبُو بَكْرٍ؟ فَسَكَتَ الْقَوْمُ فَقَالَ: أَلَا تُجِيبُونِي؟ فَوَاللَّهِ لَسَاعَةٌ مِنْ أَبِي بَكْرٍ خَيْرٌ مِنْ مِثْلِ مُؤْمِنِ آلِ فِرْعَوْنَ، ذَاكَ رَجُلٌ كَتَمَ إِيمَانَهُ، وَهَذَا رَجُلٌ أَعْلَنَ إِيمَانَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
محمد بن عقیل بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو تم لوگ مجھے بتاؤ کہ لوگوں میں سب سے زیادہ بہادر کون ہے، راوی کہتے ہیں: یا شاید یہ الفاظ ہیں۔ ہم نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جہاں تک میرا تعلق ہے، تو میں نے جس کسی کو بھی مقابلے کے لئے للکارا اسے پسپا کر دیا، لیکن تم لوگ مجھے یہ بتاؤ کہ سب سے زیادہ بہادر کون ہے؟ لوگوں نے کہا: ہمیں نہیں معلوم کون ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ابوبکر، غزوہ بدر کے دن ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک چھپر تیار کیا، ہم نے سوچا کہ کون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے گا، تاکہ مشرکین میں سے کوئی شخص آپ کی طرف نہ آ سکے، تو اللہ کی قسم! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب نہیں ہوا، وہ تلوار سونت کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سرہانے کھڑے رہے، جو بھی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آنا چاہتا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس کی طرف چلے جاتے، تو وہ سب سے زیادہ بہادر شخص تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ قریش نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑ لیا، کوئی شخص آپ کو دھکے دے رہا تھا اور کوئی شخص آپ کو کھینچ رہا تھا، اور وہ لوگ یہ کہہ رہے تھے، کیا آپ وہ فرد ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ معبود صرف ایک ہی ہوتا ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اس وقت ہم میں سے کوئی بھی آپ کے قریب نہیں ہوا، صرف سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور وہ کسی کو مار رہے تھے، کسی کو پرے کر رہے تھے، کسی کو کھینچ رہے تھے اور یہ کہہ رہے تھے، تم لوگوں کا ستیاناس ہو، کیا تم ایک ایسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے جسم پر موجود چادر کو اٹھایا اور رونے لگے، یہاں تک کہ ان کی داڑھی تر ہو گئی، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں تم لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ کیا آل فرعون سے تعلق رکھنے والا کوئی مومن زیادہ بہتر ہے یا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ زیادہ بہتر ہیں؟ تو لوگ خاموش رہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ مجھے جواب کیوں نہیں دیتے؟ اللہ کی قسم! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی ایک گھڑی آل فرعون سے تعلق رکھنے والے کسی مومن جیسے فرد سے زیادہ بہتر ہے، کیونکہ ان لوگوں نے اپنے ایمان کو چھپایا تھا اور ان صاحب نے اپنے ایمان کا اعلان کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14333]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2481)، أخرجه مسند البزار برقم: 761»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14334
وَعَنْ شَقِيقٍ قَالَ: قِيلَ لَعَلِيٍّ: أَلَا تَسْتَخْلِفُ؟ قَالَ: مَا اسْتَخْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْتَخْلِفُ عَلَيْكُمْ، وَإِنْ يُرِدِ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِالنَّاسِ خَيْرًا، فَسَيَجْمَعُهُمْ عَلَى خَيْرِهِمْ كَمَا جَمَعَهُمْ بَعْدَ نَبِيِّهِمْ عَلَى خَيْرِهِمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي الْحَارِثِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
شقیق بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: آپ کسی کو اپنا جان نشین مقرر کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا کہ میں تم پر اپنا جانشین مقرر کروں، اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کرے گا، تو ان لوگوں کو ان میں سے سب سے بہتر فرد پر جمع کر دے گا، جس طرح اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو ان کے نبی کے بعد ان میں سے سب سے بہتر فرد پر جمع کر دیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف اسماعیل بن ابوحارث کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14334]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2486)، أخرجه مسند البزار برقم: 565»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14335
وَعَنْ أُسَيْدِ بْنِ صَفْوَانَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ سُجِّيَ بِثَوْبٍ فَارْتَجَّتِ الْمَدِينَةُ بِالْبُكَاءِ، وَدُهِشَ كَيَوْمِ قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَاءَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مُسْرِعًا مُسْتَرْجِعًا، وَهُوَ يَقُولُ: الْيَوْمَ انْقَطَعَتْ خِلَافَةُ النُّبُوَّةِ، حَتَّى وَقَفَ عَلَى بَابِ الْبَيْتِ الَّذِي هُوَ فِيهِ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: رَحِمَكَ اللَّهُ يَا أَبَا بَكْرٍ ; كُنْتَ أَوَّلَ الْقَوْمِ إِسْلَامًا، وَأَخْلَصَهُمْ إِيمَانًا، وَأَشَدَّهُمْ يَقِينًا، وَأَخْوَفَهُمْ لِلَّهِ، وَأَعْظْمُهُمْ غَنَاءً، وَأَحْوَطَهُمْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَحْدَبَهُمْ عَلَى الْإِسْلَامِ، وَآمَنَهُمْ عَلَى أَصْحَابِهِ، وَأَحْسَنَهُمْ صُحْبَةً، وَأَفْضَلَهُمْ مَنَاقِبَ، وَأَكْثَرَهُمْ سَوَابِقَ، وَأَرْفَعَهُمْ دَرَجَةً، وَأَقْرَبَهُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَشْبَهَهُمْ بِهِ هَدْيًا وَخُلُقًا وَسَمْتًا، وَأَوْثَقَهُمْ عِنْدَهُ، وَأَشْرَفَهُمْ مَنْزِلَةً، وَأَكْرَمَهُمْ عَلَيْهِ مَنْزِلَةً ; فَجَزَاكَ اللَّهُ عَنِ الْإِسْلَامِ، وَعَنْ رَسُولِهِ، وَعَنِ الْمُسْلِمِينَ، خَيْرًا صَدَّقْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ كَذَّبَهُ النَّاسُ ; فَسَمَّاكَ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ: صِدِّيقًا، فَقَالَ: وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَدَّقَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ، آسَيْتَهُ حِينَ بَخِلُوا، وَقُمْتَ مَعَهُ حِينَ عَنْهُ قَعَدُوا، وَصَحِبْتَهُ فِي الشِّدَّةِ أَكْرَمَ الصُّحْبَةِ، وَالْمُنَزِّلَ عَلَيْهِ السِّكِّينَةَ، رَفِيقَهُ فِي الْهِجْرَةِ وَمَوَاطِنِ الْكُرْبَةِ، خَلَفْتَهُ فِي أُمَّتِهِ بِأَحْسَنِ الْخِلَافَةِ حِينَ ارْتَدَتِ النَّاسُ فَقُمْتَ بِدِينِ اللَّهِ قِيَامًا لَمْ يَقُمْهُ خَلِيفَةُ نَبِيٍّ قَطُّ، فَوَثَبْتَ حِينَ ضَعُفَ أَصْحَابُكَ، وَنَهَضْتَ حِينَ وَهَنُوا، وَلَزِمْتَ مِنْهَاجَ رَسُولِهِ بِرَغْمِ الْمُنَافِقِينَ وَغَيْظِ الْكَافِرِينَ، فَقُمْتَ بِالْأَمْرِ حِينَ فَشِلُوا، وَمَضَيْتَ بِنُورِ اللَّهِ إِذْ وَقَفُوا. كُنْتَ أَعْلَاهُمْ فَوْقًا، وَأَقَلَّهُمْ كَلَامًا، وَأَصْوَبَهُمْ مَنْطِقًا، وَأَطْوَلَهُمْ صَمْتًا، وَأَبْلَغَهُمْ قَوْلًا، وَكُنْتَ أَكْثَرَهُمْ رَأْيًا وَأَشْجَعَهُمْ قَلْبًا، وَأَشَدَّهُمْ يَقِينًا، وَأَحْسَنَهُمْ عَمَلًا، وَأَعْرَفَهُمْ بِالْأُمُورِ. كُنْتَ لِلدِّينِ يَعْسُوبًا، وَكُنْتَ لِلْمُؤْمِنِينَ أَبًا رَحِيمًا ; إِذْ صَارُوا عَلَيْكَ عِيَالًا فَحَمَلْتَ أَثْقَالَ مَا عَنْهُ ضَعُفُوا، وَحَفِظْتَ مَا أَضَاعُوا، وَرَعَيْتَ مَا أَهْمَلُوا، وَصَبَرْتَ إِذْ جَزِعُوا، فَأَدْرَكْتَ آثَارَ مَا طَلَبُوا، وَنَالُوا بِكَ مَا لَمْ يَحْتَسِبُوا. كُنْتَ عَلَى الْكَافِرِينَ عَذَابًا صَبًّا، وَلِلْمُسْلِمِينَ غَيْثًا وَخِصْبًا، فَطِرْتَ بِغِنَاهَا وَفُزْتَ بِحَيَاهَا، وَذَهَبْتَ بِفَضَائِلِهَا، وَأَحْرَزْتَ سَوَابِقَهَا، لَمْ تُفْلَلْ حُجَّتُكَ، وَلَمْ يُزَغْ قَلْبُكَ، وَلَمْ تَضْعُفْ بَصِيرَتُكَ، وَلَمْ تَجْبُنْ نَفْسُكَ. كُنْتَ كَالْجَبَلِ لَا تُحَرِّكُهُ الْعَوَاصِفُ وَلَا تُزِيلُهُ الْقَوَاصِفُ. كُنْتَ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَّنَ النَّاسُ عَلَيْهِ بِصُحْبَتِكَ وَذَاتِ يَدِكَ. وَكَمَا قَالَ:" ضَعِيفًا فِي بَدَنِكَ، قَوِيًّا فِي أَمْرِ اللَّهِ". مُتَوَاضِعًا عَظِيمًا عِنْدَ الْمُسْلِمِينَ، جَلِيلًا فِي الْأَرْضِ، لَمْ يَكُنْ لِأَحَدٍ فِيكَ مَهْمَزٌ، وَلَا لِقَائِلٍ فِيكَ مَغْمَزٌ، وَلَا فِيكَ مَطْمَعٌ، وَلَا عِنْدَكَ هَوَادَةٌ لِأَحَدٍ، الضَّعِيفُ الذَّلِيلُ عِنْدَكَ قَوِيٌّ حَتَّى تَأْخُذَ لَهُ بِحَقِّهِ، وَالْقَوِيُّ الْعَزِيزُ عِنْدَكَ ذَلِيلٌ حَتَّى يُؤْخَذَ مِنْهُ الْحَقُّ، وَالْقَرِيبُ وَالْبَعِيدُ عِنْدَكَ فِي ذَلِكَ سَوَاءٌ. شَأْنُكَ الْحَقُّ وَالصِّدْقُ، وَالرِّفْقُ قَوْلُكَ. فَأَقْلَعْتَ وَقَدْ نُهِجَ السَّبِيلُ، وَاعْتَدَلَ بِكَ الدِّينُ، وَقَوِيَ الْإِيمَانُ، وَظَهَرَ أَمْرُ اللَّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ، فَسَبَقْتَ وَاللَّهِ سَبْقًا بَعِيدًا، وَأَتْعَبْتَ مَنْ بَعْدَكَ إِتْعَابًا شَدِيدًا. وَفُزْتَ بِالْجَنَّةِ، وَعَظُمَتْ رَزِيَّتُكَ فِي السَّمَاءِ، وَهَدَّتْ مُصِيبَتُكَ الْأَنَامَ - فَإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ. رَضِينَا عَنِ اللَّهِ قَضَاءَهُ، وَسَلَّمْنَا لِلَّهِ أَمْرَهُ، فَلَنْ يُصَابَ الْمُسْلِمُونَ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِثْلِكَ أَبَدًا. كُنْتَ لِلدِّينِ عُدَّةً وَكَهْفًا، وَلِلْمُسْلِمِينَ حِصْنًا وَفَيْئَةً وَأُنْسًا، وَعَلَى الْمُنَافِقِينَ غِلْظَةً وَغَيْظًا، فَأَلْحَقَكَ اللَّهُ بِنَبِيِّهِ، وَلَا حَرَمَنَا اللَّهُ أَجْرَكَ، وَلَا أَضَلَّنَا بَعْدَكَ.
قَالَ: وَسَكَتَ النَّاسُ حَتَّى قَضَى كَلَامَهُ. ثُمَّ بَكَى أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالُوا: صَدَقْتَ يَا ابْنَ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهَاشِمِيُّ الْكُرْدِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا اسید بن صفوان رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں۔ وہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو انہیں ایک چادر میں ڈھانپ دیا گیا، مدینہ منورہ میں آہ و زاری شروع ہو گئی، لوگ اسی طرح پریشان ہو گئے جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے وقت ہوئے تھے۔ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ تیزی سے چلتے ہوئے اور انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھتے ہوئے آئے اور وہ یہ کہہ رہے تھے کہ آج نبوت کی خلافت منقطع ہو گئی ہے، یہاں تک کہ وہ اس گھر کے دروازے پر آ کر ٹھہر گئے جس گھر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی میت رکھی ہوئی تھی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوبکر! اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، آپ سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے شخص تھے اور سب سے زیادہ خالص ایمان والے فرد تھے سب سے زیادہ پختہ یقین رکھنے والے تھے، اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ ڈرنے والے تھے (دنیا اور لوگوں سے) سب سے زیادہ بے نیاز تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے زیادہ خیال رکھنے والے تھے، اسلام کے سب سے زیادہ خیرخواہ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب پر سب سے زیادہ احسان کرنے والے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کے اعتبار سے سب سے زیادہ عمدہ تھے، مناقب کے اعتبار سے سب سے زیادہ فضیلت والے تھے، سبقت لے جانے والے امور کے حوالے سے سب سے زیادہ کثرت والے تھے، درجہ کے اعتبار سے سب سے زیادہ بلند مرتبہ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریبی تھے اور عادات و اطوار اور طور طریقوں کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ قابل اعتماد تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ قدر و منزلت کے مالک تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ معزز تھے، تو اللہ تعالیٰ اسلام کی طرف سے اپنے رسول کی طرف سے اور تمام مسلمانوں کی طرف سے آپ کو جزائے خیر عطا کرے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں نے جھٹلایا تھا، تو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کی تھی اور آپ وہ فرد ہیں کہ جس کا نام اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں صدیق رکھا ہے، اور ارشاد فرمایا ہے: ”اور وہ جو سچائی لے کے آیا“ اس سے مراد سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اور جس نے اس کی تصدیق کی اس سے مراد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔ ”جب لوگوں نے کنجوسی کا مظاہرہ کیا، تو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیا، جب لوگ بیٹھے رہے، تو آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے، آپ سخت صورت حال میں بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے، اور اچھے طریقے سے ساتھ رہے، آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سکون پہنچانے کی کوشش کی، ہجرت میں آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی تھے، پریشانی کے مقامات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی تھے اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے بارے میں آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جانشین بنے، تو اچھے طریقے سے خلیفہ ثابت ہوئے، اس وقت جب کچھ لوگ مرتد ہو گئے تو آپ نے اللہ تعالیٰ کے دین کو اس طرح قائم رکھا کہ اس طرح کسی نبی کے کسی خلیفہ نے قائم نہیں کیا ہو گا، جب آپ کے ساتھی کمزور تھے، تو آپ چاک و چوبند تھے، جب وہ ہلکے ہو رہے تھے، تو آپ اٹھ کھڑے ہوئے اور آپ نے اللہ کے رسول کے طریقے کو لازم پکڑ لیا، خواہ یہ بات منافقین کو کتنی ہی بری لگے، اور کافروں کو کتنا ہی غصہ آئے، تو جب لوگ پھسل رہے تھے اس وقت آپ نے معاملے کو قائم رکھا اور جب لوگ ٹھہر گئے تھے، تو آپ نے اللہ کے نور کو جاری رکھا، مرتبے کے اعتبار سے آپ ان میں سب سے بلند تر تھے اور سب سے زیادہ کم کلام کرنے والے تھے اور سب سے زیادہ عمدہ کلام کرنے والے تھے، سب سے زیادہ طویل خاموش رہنے والے تھے، سب سے زیادہ بلیغ بات کرنے والے تھے، سب سے زیادہ اچھی بات کرنے والے تھے، سب سے زیادہ بہادر تھے، سب سے مضبوط یقین رکھنے والے تھے، سب سے بہتر عمل کرنے والے تھے، معاملات کو سب سے زیادہ بہتر طور پر سمجھنے والے تھے، آپ دین کے لئے پیشوا تھے اور مومنین کے لئے مہربان باپ تھے، جب وہ لوگ آپ کے عیال بن گئے تھے، تو آپ نے اس بوجھ کو اٹھایا، جس کے حوالے سے وہ لوگ کمزور ہو گئے تھے اور اس چیز کی حفاظت کی جس کو وہ ضائع کرنے لگے تھے اور اس چیز کا خیال رکھا جس میں وہ تاخیر کر رہے تھے اور اس وقت آپ نے صبر سے کام لیا، جب وہ لوگ گریہ و زاری کر رہے تھے اور وہ جو چاہتے تھے اس کے نشانات تک آپ پہنچ گئے اور وہ لوگ آپ کی وجہ سے وہاں تک پہنچے جس کے بارے میں ان کا گمان نہیں تھا، آپ کافرین کے لئے انڈیلا جانے والا عذاب تھے اور مسلمانوں کے لیے بادل اور ہریالی تھے، آپ کی فطرت میں بے نیازی تھی، آپ اس کے کناروں (یا اس کے زیادہ تر حصے) کے ذریعے کامیاب ہوئے، اور اس کے فضائل لے گئے، آپ نے اس کے سبقت لے جانے والوں کو محفوظ کر لیا، آپ کی حجت کم نہیں ہوئی، آپ کا دل ٹیڑھا نہیں ہوا، آپ کی بصیرت کم نہیں ہوئی، آپ کا من بزدل نہیں ہوا، آپ اس پہاڑ کی مانند تھے، جس کو تیز ہوائیں ہلا نہیں سکتی ہیں اور بجلیاں گرا نہیں سکتی ہیں، آپ ویسے ہی تھے جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سب سے زیادہ اچھا سلوک، اپنے ساتھ کے اعتبار سے، آپ نے کیا، یا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ جسمانی طور پر کمزور ہے، لیکن اللہ کے معاملے میں طاقتور ہے، مسلمانوں کے نزدیک آپ تواضع کرنے والے عظیم فرد تھے، زمین میں نمایاں حیثیت کے مالک تھے کسی کو آپ کے بارے میں کوئی الجھن نہیں تھی، کوئی شخص آپ کی برائی نہیں کر سکتا تھا اور نہ ہی آپ کے بارے میں کوئی لالچ رکھ سکتا تھا، آپ کے نزدیک کسی شخص کے لیے زیادتی نہیں تھی، کمزور اور کمتر حیثیت کا شخص آپ کے نزدیک طاقتور تھا کہ آپ اس کا حق اسے دلوا سکتے تھے، اور طاقتور نمایاں حیثیت کا شخص، آپ کے نزدیک کمزور تھا، جب تک اس سے حق وصول نہیں کیا جاتا، اس بارے میں قریب کے لوگ اور دور کے لوگ آپ کے نزدیک برابر کی حیثیت رکھتے تھے، آپ کا معاملہ حق کا سچائی کا تھا، آپ کے قول میں نرمی پائی جاتی تھی، جب آپ دنیا سے رخصت ہوئے، تو راستہ طے ہو چکا تھا، دین معتدل ہو چکا تھا، ایمان قوی ہو چکا تھا، اللہ کا معاملہ قوی ہو چکا تھا، خواہ یہ بات کافروں کو بری ہی لگے، تو اللہ کی قسم! آپ زبردست سبقت لے گئے اور آپ نے اپنے بعد والوں کو شدید مشکل کا شکار کر دیا، آپ جنت کے حوالے سے کامیاب ہوئے اور آسمان میں آپ کی (وفات) کی تکلیف بڑی سمجھی گئی، اور آپ کی مصیبت مخلوق تک پہنچ گئی، تو بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں، اور بے شک ہم نے اسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے، اور بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے اس کے فیصلے کے حوالے سے اس سے راضی ہیں، اور اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتے ہیں، مسلمانوں کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اور کسی کے حوالے سے ایسی مصیبت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، جس طرح کی مصیبت کا سامنا آپ کے (انتقال کی) وجہ سے کرنا پڑا ہے، آپ دین کے لئے تیاری اور پناہ گاہ تھے، مسلمانوں کے لئے قلعہ اور اجتماعیت اور انسیت کا باعث تھے، منافقین کے لئے سختی اور شدت کا باعث تھے، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ملائے اور آپ کے اجر سے ہمیں اللہ تعالیٰ محروم نہ رکھے، اور آپ کے بعد ہمیں گمراہ نہ کرے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: لوگ خاموش رہے، یہاں تک کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی بات پوری کر لی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رونے لگے، انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول کے چچا زاد! آپ نے سچ کہا: ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابراہیم ہاشمی کردی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14335]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2489)، أخرجه مسند البزار برقم: 928»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14336
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ السَّدُوسِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: بَلَغَ عَائِشَةَ أَنَّ نَاسًا يَنَالُونَ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، فَبَعَثَتْ إِلَى أَزْفَلَةٍ مِنْهُمْ، فَسَدَلَتْ أَسْتَارَهَا، وَعَذَلَتْ وَقَرَّعَتْ، وَقَالَتْ: أَبِي وَمَا أَبِيهِ، أَبِي لَا تُعْطُوهُ الْأَيْدِي. هَيْهَاتَ وَاللَّهِ، ذَاكَ طَوْدٌ مَنِيفٌ، وَظِلٌّ مَدِيدٌ، أَنْجَحَ وَاللَّهِ إِذْ كَذَّبْتُمْ، وَسَبَقَ إِذْ وَنَيْتُمْ سَبْقَ الْجَوَادِ إِذَا اسْتَوْلَى عَلَى الْأَمَدِ، فَتَى قُرَيْشٍ نَاشِئًا، وَكَهْفًا كَهْلًا. يَفُكُّ عَانِيَهَا، وَيَرِيشُ مُمْلِقَهَا، وَيَرْأَبُ رَوْعَهَا، وَيَلُمُّ شَعَثَهَا حَتَّى حَلِيَتْهُ قُلُوبُهَا، ثُمَّ اسْتَشْرَى فِي دِينِهِ فَمَا بَرِحَتْ شَكِيمَتُهُ فِي ذَاتِ اللَّهِ حَتَّى اتَّخَذَ بِفَنَائِهِ مَسْجِدًا يُحْيِي فِيهِ مَا أَمَاتَ الْمُبْطِلُونَ، وَكَانَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - غَزِيرَ الدَّمْعَةِ، وَقِيدَ الْجَوَانِحِ، شَجِيَّ النَّشِيجِ، فَاصْفَقَّتْ إِلَيْهِ نِسْوَانُ مَكَّةَ وَوِلْدَانُهَا يَسْخَرُونَ مِنْهُ وَيَسْتَهْزِئُونَ بِهِ اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ فَأَكْبَرَتْ ذَلِكَ رِجَالَاتُ قُرَيْشٍ ; فَحَنَتْ قِسِيَّهَا، وَفَوَّقَتْ سِهَامَهَا، وَامْتَثَلُوهُ غَرَضًا فَمَا فَلُّوا لَهُ شَبَاةً، وَلَا قَصَفُوا لَهُ قَنَاةً، وَمَرَّ عَلَى سِيسَائِهِ حَتَّى إِذَا ضَرَبَ الدِّينُ بِجِرَانِهِ، وَأَلْقَى بَرْكَهُ، وَرَسَتْ أَوْتَادُهُ، وَدَخَلَ النَّاسُ فِيهِ أَفْوَاجًا، وَمِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ أَرْسَالًا وَأَشْتَاتًا ; اخْتَارَ اللَّهُ لِنَبِيِّهِ مَا عِنْدَهُ، فَلَمَّا قَبَضَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ضَرَبَ الشَّيْطَانُ رِوَاقَهُ، وَنَصَبَ حَبَائِلَهُ، وَمَدَّ طُنُبَهُ، وَأَجْلَبَ بِخَيْلِهِ وَرَجِلِهِ ; فَاضْطَرَبَ حَبْلُ الْإِسْلَامِ، وَمَرَجَ عَهْدُهُ، وَمَاجَ أَهْلُهُ، وَعَادَ مَبْرَمُهُ أَنْكَاثًا، وَبَغَى الْغَوَائِلُ، وَظَنَّتِ الرِّجَالُ أَنْ قَدْ أَكْثَبَتْ أَطْمَاعُهُمْ، وَلَاتَ حِينَ [ الَّتِي ] يَرْجِعُونَ، وَإِنِّي وَالصِّدِّيقُ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ فَقَامَ حَاسِرًا مُشَمِّرًا، فَرَفَعَ حَاشِيَتَهُ، وَجَمَعَ قَطْرَتَهُ، فَرَدَّ يُسْرَ الْإِسْلَامِ عَلَى غِرَّةٍ، وَلَمَّ شَعَثَهُ بِطَيِّهِ، وَأَقَامَ أَوَدَهُ بِثِقَافِهِ ; فَابْدَعَرَّ النِّفَاقُ بِوَطْأَتِهِ، وَانْتَاشَ الدِّينُ بِنَعْشِهِ. فَلَمَّا رَاحَ الْحَقُّ عَلَى أَهْلِهِ، وَأَقَرَّ الرءُوسَ عَلَى كَوَاهِلِهَا، وَحَقَنَ الدِّمَاءَ فِي أَهَبِهَا، حَضَرَتْ مَنِيَّتُهُ، فَسَدَ ثُلْمَتَهُ بِشَقِيقِهِ فِي الْمَرْحَمَةِ وَنَظِيرِهِ فِي السِّيرَةِ وَالْمَعْدَلَةِ - ذَاكَ ابْنُ الْخَطَّابِ، لِلَّهِ أُمٌُّ حَمَلَتْ بِهِ وَدَرَّتْ عَلَيْهِ لَقَدْ أَوْحَدَتْ بِهِ ; فَفَتَحَ الْكَفَرَةَ وَذَيْخَهَا، وَشَرَّدَ الشِّرْكَ شَذَرَ مَذَرَ، وَبَعَجَ الْأَرْضَ ; فَقَاءَتْ أُكُلَهَا، وَلَفِظَتْ خَبِيئَهَا تَرْأَمُهُ، وَيُصْدِفُ عَنْهَا وَتَصَدَّى لَهُ وَيَأْبَاهَا، ثُمَّ وَرِعَ فِيهَا، ثُمَّ تَرَكَهَا كَمَا صَحِبَهَا، فَأَرُونِي مَاذَا تَقُولُونَ؟ وَأَيَّ يَوْمَيْ أَبِي تَنْقِمُونَ؟! أَيَوْمَ إِقَامَتِهِ إِذْ عَدَلَ فِيكُمْ، أَوْ يَوْمَ ظَعْنِهِ إِذْ نَظَرَ لَكَمْ؟ أَقُولُ قَوْلِي هَذَا وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ لِي وَلَكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ السَّدُوسِيُّ لَمْ يُدْرِكْ عَائِشَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَلَا ابْنَهُ.
علی بن أحمد سدوی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ اطلاع ملی کہ کچھ لوگ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر تنقید کرتے ہیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان میں سے کچھ لوگوں کو پیغام بھیج کر بلوایا، انہوں نے درمیان میں پردہ کروایا اور پھر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اور ملامت کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: میرے والد، میرے والد کے کیا کہنے؟ تم لوگ میرے والد پر تنقید نہیں کر سکتے، اللہ کی قسم! وہ بلند پہاڑ تھے اور پھیلا ہوا سایہ تھے، جب تم لوگوں نے جھٹلایا، تو اللہ کی قسم! اس وقت انہوں نے کامیابی حاصل کی، جب تم لوگوں نے کمزوری دکھائی، تو انہوں نے سبقت حاصل کی، ایک ایسی سبقت جو کسی شہسوار کی ہوتی ہے، جب اُس نے دور تک جانا ہو، وہ اپنی جوانی میں قریش کے نمایاں فرد تھے، اور بڑھاپے میں اُن کے لئے غار کی حیثیت رکھتے تھے، انہوں نے (لوگوں) کے قیدیوں کو آزاد کروایا، اور ان (لوگوں) کے غریبوں کو مال دیا، وہ ان کے بکھرے ہوئے معاملات کو اکٹھا کرتے تھے، اور پریشانیوں کو ختم کرتے تھے، یہاں تک کہ ان لوگوں کے دل اُن کی طرف مائل ہو گئے، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنے دین کے بارے میں مضبوطی کا اظہار کیا، اور اللہ کی ذات کے بارے میں اُن کی یہ مضبوطی ہمیشہ برقرار رہی، یہاں تک کہ انہوں نے اپنے صحن میں مسجد بنا لی، جس میں وہ، اُس چیز (یعنی عبادت) کو زندہ کرتے تھے، جسے باطل لوگ نہیں کرتے تھے، وہ ایسے (فرد) تھے کہ اُن کے آنسو بہتے رہتے تھے، اور ان کا دل نرم تھا، غم کی وجہ سے ان کی گھٹی ہوئی سی آواز نکلتی تھی، مکہ کی خواتین اور ان خواتین کے بچے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس اکٹھے ہو جاتے تھے اور اُن کا مذاق اڑایا کرتے تھے، حالانکہ اللہ تعالیٰ ان (کفار) کے ساتھ استہزاء کرے گا اور انہیں اُن کی سرکشی میں رہنے دے گا کہ وہ بھٹکتے رہیں، یہ بات قریش سے تعلق رکھنے والے افراد پر بہت گراں گزری، انہوں نے اپنی کمانیں سیدھی کر لیں اور تیروں پر پھل لگا لیا، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نشانہ بنا لیا، تو قریش کے لوگوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لئے نہ تو کوئی پتھر توڑا، اور نہ ہی اُن کے لئے کوئی نیزہ توڑا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے اپنے طریقے پر گامزن رہے، یہاں تک کہ دین نے غلبہ حاصل کر لیا، دین اپنی جگہ پر جم گیا، اور اس نے اپنے کیل ٹھوک دیئے، اور لوگ گروپوں کی شکل میں دین میں داخل ہونے لگے، ہر گروہ کچھ افراد کو بھیج دیتا تھا، لوگ متفرق شکلوں میں آتے تھے، پھر یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لئے اس چیز کو منتخب کیا، جو اس کے پاس ہے، جب اللہ تعالیٰ نے انہیں وفات دے دی، تو شیطان نے اپنا خیمہ لگا لیا، اس نے اپنا جال بچھا لیا، اس نے اپنی طنابیں کھینچ لیں اور اپنے گھر سواروں اور پیادہ افراد کو لے آیا، وہ اسلام کی رسّی میں اضطراب آ گیا، اور اس کے عہد میں تنازع آ گیا، اور اہل اسلام اختلاف کا شکار ہو گئے، اور ان کا اجتماع انتشار میں بدل گیا، تو کچھ لوگوں نے یہ گمان کیا کہ شاید وہ اپنے لالچ، یا مقاصد کو حاصل کر لیں گے اور اس صورتحال میں مسلمان کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے، لیکن یہ بھلا کیسے ہو سکتا تھا، جبکہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ان کے درمیان موجود تھے، وہ آستینیں چڑھا کر اور تہبند سنبھال کر اٹھ کھڑے ہوئے، انہوں نے اپنے لباس کے کنارے کو سی لیا، اور دونوں طرف سے اسے اکٹھا کر لیا (یعنی وہ مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہو گئے) تو انہوں نے اسلام کے غلبے کو لوٹا دیا، اور اس کے بکھرے ہوئے امور کو سمیٹ دیا، اور اس میں رونما ہونے والے ٹیڑھے پن کو سیدھا کر دیا، تو ان کے دبانے کی وجہ سے منافقت پیچھے ہٹ گئی، اور ان کے بلند کرنے کی وجہ سے دین اس چیز سے محفوظ ہو گیا، جس کے حوالے سے اندیشہ تھا، جب انہوں نے حق کو اس کے متعلقہ افراد تک پہنچا دیا، اور سروں کو کندھوں پر جما دیا، اور خون کو اس کی رگوں میں محفوظ کر دیا، تو ان کا آخری وقت آ گیا، تو انہوں نے اپنی ذات کے حوالے سے پیدا ہونے والے خلاء کو اس شخصیت کے ذریعے پر کیا، جو رحمت ہونے میں ان کی طرح کے تھے، اور طریقہ کار اور عدل کرنے میں ان کی نظیر تھے، اور وہ خطاب کے صاحبزادے (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) ہیں۔ اس ماں کے کیا کہنے؟ جو ان کے حوالے سے حاملہ ہوئیں، جس نے انہیں دودھ پلایا، اور ان جیسے بے مثل شخص کو جنم دیا، انہوں نے کافروں کو فتح کیا اور انہیں ذلت کا شکار کیا، اور اور شرک کو یوں پرے کر دیا کہ اُس کا ٹھکانہ نہ رہا، اور انہوں نے زمین کو چیر دیا (یعنی اسے فتح کر لیا) تو اُس (زمین) نے اپنی کھائی ہوئی چیز کو قے کر دیا اور چھپا کر رکھی گئی چیز کو اس نے پھینک دیا (یعنی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وجہ سے زمین میں سے، نعمتیں اور دولتیں مسلمانوں کو حاصل ہوئیں) اُس (یعنی دنیا) نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے محبت کا اظہار کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اُس (دنیا) سے اعراض کیا، وہ (دنیا) اُن کے سامنے آئی، تو انہوں نے اس کو انکار کیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دنیا کے بارے میں پرہیزگاری کو اختیار کیا، اور پھر اُسے اُسی حالت میں چھوڑا، جس حالت میں وہ اُس (دنیا) کے ساتھ رہے تھے۔ تو اب تم لوگ مجھے بتاؤ! کہ تم کیا کہتے ہو؟ تمہیں میرے والد کے دودنوں میں سے کون سے دن پر اعتراض ہے؟ ان کے مقیم رہنے والے دن پر اعتراض ہے؟ کہ جب انہوں نے تمہارے درمیان عدل سے کام لیا، یا ان کی روانگی کے دن پر اعتراض ہے کہ جب انہوں نے تمہارے لئے سوچ بچار کی؟ (پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:) میں نے اپنی بات کہہ دی ہے، اور میں اپنے لیے اور تمہارے لئے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتی ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، أحمد سدوی نامی راوی نے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے، میں اُس سے اور اس کے بیٹے سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14336]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14337
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَارْتَدَّتِ الْعَرَبُ، وَاشْرَأَبَّ النِّفَاقُ ; فَنَزَلَ بِأَبِي مَا لَوْ نَزَلَ بِالْجِبَالِ الرَّاسِيَاتِ لَهَاضَهَا. قَالَتْ: فَمَا اخْتَلَفُوا فِي نُقْطَةٍ إِلَّا طَارَ أَبِي بِحَظِّهَا وَسِنَانِهَا. ثُمَّ ذَكَرَتْ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَتْ: كَانَ وَاللَّهِ أَحْوَذِيًّا نَسِيجَ وَحْدِهِ، قَدْ أَعَدَّ لِلْأُمُورِ أَقْرَانَهَا.
قَالَ الرِّيَاشِيُّ: يُقَالُ لِلرَّجُلِ الْبَارِعِ الَّذِي لَا يُشَبَّهُ بِهِ أَحَدٌ: نَسِيجُ وَحْدِهِ، وَعُيَيْرُ وَحْدِهِ، وَيُقَالُ: جَلِيسُ وَحْدِهِ، وَقَالَ الشَّاعِرُ:
جَاءَتْ بِهِ مُعْتَجِرًا بِبُرْدِهِ سَفْوَاءَ تُرْدِي بِنَسِيجِ وَحْدِهِ يَقْدَحُ قَيْسًا كُلَّهَا بِزَنْدِهِ
مَنْ يَلْقَهُ مِنْ بَطَلٍ يَسْرَنْدِهِ.
أَيْ يَعْلُوهُ قَالَ الرِّيَاشَيُّ: وَأَنْشَدَنِي الْأَصْمَعِيُّ:
مَا بَالُ هَذَا الْيَوْمِ يَغْرَنْدِينِي أَدْفَعُهُ عَنِّي وَيَسْرَنْدِينِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو عرب مرتد ہو گئے اور نفاق بلند ہو گیا، میرے والد کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا کہ اگر وہ صورتحال مضبوط پہاڑوں پر نازل ہوتی، تو انہیں بھی توڑ کے رکھ دیتی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: لوگوں نے جس بھی نقطہ کے بارے میں خلل کا اظہار کیا، تو میرے والد اس کے تمام تر لوازمات کو لے کر وہاں تک پہنچے، جن کے ذریعے اسے ٹھیک کیا جا سکے۔ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات کہی: اللہ کی قسم! وہ بڑی ہمت والے تھے، اور بے مثل شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے تمام امور کے لیے مناسب تیاری کی۔ یہاں ریاشی نامی راوی نے یہ بات کہی ہے: جب کوئی شخص ایسا ماہر ہو کہ کسی کو اُس کے مشابہ قرار نہ دیا جا سکے، تو اس کے یہ لفظ استعمال کیے جاتے ہیں: ”نسیج وحده - عییر وحده - جحیش وحده۔“ کسی شاعر نے کہا: ہے: ”وہ سواری اس شخص کو لے کر آئی، جس شخص نے اپنی چادر لپیٹی ہوئی تھی اور وہ سواری چھوٹی پیشانی والی تھی، وہ سواری تیزی سے ایک بے مثال شخص کو لے کر آئی، وہ پتھر کو رگڑ کر، قیس کو آگ لگانے کی کوشش کرتا ہے، اور جو بھی سورما اُس کے سامنے آتا ہے، وہ اسے سرنگوں کر لیتا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: یعنی وہ اس پر غالب آ جاتا ہے۔ ریاشی بیان کرتے ہیں: اصمعی نے مجھے یہ اشعار سنائے: ”اس نیند کا کیا معاملہ ہے؟ جو مجھ پر طاری ہو رہی ہے، میں اُسے اپنے سے پرے کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور وہ مجھ پر غالب آ رہی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14337]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں