🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ، وَغَيْرِهِمْ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر خلفاء اور دیگر لوگوں کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14348
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَيَّدَنِي بِكُمَا، وَلَوْلَا أَنَّكُمَا تَخْتَلِفَانِ عَلَيَّ مَا خَالَفْتُكُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ كَاتِبُ مَالِكٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے تم دونوں کے ذریعے میری تائید کی اور اگر تم دونوں نے میرے سامنے ایک دوسرے سے مختلف رائے نہ دی ہوتی تو میں نے تم دونوں کی (متفقہ رائے) کے برخلاف نہیں کرنا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن ابوحبیب ہے جو مالک کا کاتب ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14348]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7295»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14349
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: (وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ) قَالَ: نَزَلَتْ فِي أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فُرَاتُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور نیک مومنین۔“ یہ حضرات فرماتے ہیں: یہ آیت سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فرات بن سائب ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14349]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (824)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14350
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ خَاصَّةً مِنْ أُمَّتِهِ، وَإِنَّ خَاصَّتِي مِنْ أَصْحَابِي: أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ حَمَّادٍ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ہر نبی کا اس کی امت میں خاص ساتھی ہوتا ہے، اور میرے اصحاب میں سے میرے خاص لوگ ابوبکر اور عمر ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحیم بن حماد ثقفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14350]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10008)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10008»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14351
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَبْعَثَ رَجُلًا فِي حَاجَةٍ قَدْ أَهَمَّتْهُ، وَأَبُو بَكْرٍ عَنْ يَمِينِهِ وَعُمَرُ عَنْ يَسَارِهِ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: مَا يَمْنَعُكَ مِنْ هَذَيْنِ؟ فَقَالَ:" كَيْفَ أَبْعَثُ هَذَيْنِ وَهُمَا مِنَ الدِّينِ بِمَنْزِلَةِ السَّمْعِ وَالْبَصَرِ مِنَ الرَّأْسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فُرَاتُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. قُلْتُ: وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طَرِيقٌ فِي بَابِ مَنَاقِبِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کام کے سلسلے میں کسی صاحب کو بھیجنے کا ارادہ کیا، وہ ایک اہم کام تھا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف موجود تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آپ کے بائیں طرف موجود تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں گزارش کی آپ ان دونوں حضرات کو کیوں نہیں بھیجتے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ان دونوں کو کیسے بھیج سکتا ہوں؟ جب کہ ان دونوں کی حیثیت دین میں وہی ہے، جو سر میں سماعت اور بصارت کی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فرات بن سائب ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس حدیث کا ایک طریق صحابہ کرام کی ایک جماعت کے مناقب سے متعلق باب میں موجود ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14351]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14352
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خُذُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ: مِنَ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ، وَمُعَاذٍ، وَأُبَيٍّ، وَسَالِمٍ، وَلَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَبْعَثَهُمْ فِي الْأُمَمِ كَمَا بَعَثَ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ الْحَوَارِيِّينَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ". فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيْنَ أَنْتَ مِنْ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا غِنًى عَنْهُمَا ; إِنَّمَا مَثَلُهُمَا مِنَ الدِّينِ كَمَثَلِ السَّمْعِ وَالْبَصَرِ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدٌ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ضَعِيفَةٌ، تَأْتِي فِي فَضْلِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ فِي أَوَّلِ الْمُجَلَّدِ الَّذِي يَلِي هَذَا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن چار لوگوں سے سیکھو! ابن ام عبد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) معاذ (بن جبل) ابی (بن کعب) اور سالم (مولیٰ ابوحذیفہ) میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں انہیں مختلف لوگوں کی طرف بھیجوں جس طرح سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے حواریوں کو لوگوں کی طرف بھیجا تھا، ایک صاحب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! آپ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو کیوں نہیں بھیجتے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کے بغیر گزارہ نہیں ہے، ان دونوں کی مثال دین میں وہی ہے، جو سماعت اور بصارت کی ہوتی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا ابتدائی حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد ہے، جو بنو ہاشم سے نسبت ولاء رکھتا ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں انہوں نے ایک طریق سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے بھی نقل کیا ہے، جو ضعیف ہے، اور وہ صحابہ کرام کی ایک جماعت کے فضائل سے متعلق باب میں اگلی جلد کے آغاز میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14352]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 3549، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2464، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3810، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6799، وأخرجه مسند البزار برقم: 1526، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5049»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14353
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَمَمْتُ أَنْ أَبْعَثَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ، وَسَالِمًا مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ، وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ، وَابْنَ مَسْعُودٍ، إِلَى الْأُمَمِ كَمَا بَعَثَ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ الْحَوَارِيِّينَ". فَقَالَ رَجُلٌ: أَلَا تَبْعَثُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فَإِنَّهُمَا أَبْلَغُ؟ قَالَ:" لَا غِنًى بِي عَنْهُمَا، إِنَّمَا مَنْزِلَتُهُمَا مِنَ الدِّينِ مَنْزِلَةُ السَّمْعِ وَالْبَصَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں معاذ بن جبل کو سالم مولیٰ ابوحذیفہ کو، ابی بن کعب کو اور عبداللہ بن مسعود کو مختلف لوگوں کی طرف بھیجوں، جس طرح سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے حواریوں کو بھیجا تھا، ایک صاحب نے عرض کی: آپ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو کیوں نہیں بھیجتے؟ کیونکہ وہ دونوں زیادہ اچھے طریقے سے تبلیغ کر سکیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان دونوں کے بغیر گزارہ نہیں ہو گا کیونکہ دین میں ان دونوں کی حیثیت وہی ہے، جو سماعت اور بصارت کی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14353]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14354
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَبْعَثَ فِي النَّاسِ مُعَلِّمِينَ كَمَا بَعَثَ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ الْحَوَارِيِّينَ إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ" فَقِيلَ: أَيْنَ أَنْتَ مِنْ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ أَلَا تَبْعَثُ بِهِمَا؟ قَالَ:" إِنَّهُمَا مِنَ الدِّينِ كَالرَّأْسِ مِنَ الْجَسَدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْأَيْلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں لوگوں میں معلمین کو بھیجوں جس طرح سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے حواریوں کو بھیجا تھا۔ عرض کی گی: آپ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو کیوں نہیں بھیجتے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ دونوں دین میں وہی حیثیت رکھتے ہیں جو جسم میں سر کی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر ایلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14354]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5350»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14355
وَعَنِ ابْنِ غَنْمٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ:" لَوِ اجْتَمَعْتُمَا فِي مَشُورَةٍ مَا خَالَفْتُكُمَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ غَنْمٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا ابن غنم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”اگر تم دونوں کسی مشورے میں اکٹھے ہو جاؤ، تو میں تم دونوں کے برخلاف نہیں کروں گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابن غنم نامی راوی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14355]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (227/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17533، وأخرجه فتح الباري برقم: 6935»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14356
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْتَدُوا بِالَّذِينَ مِنْ بَعْدِي: أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ; فَإِنَّهُمَا حَبْلُ اللَّهِ الْمَمْدُودُ، وَمَنْ تَمَسَّكَ بِهِمَا فَقَدْ تَمَسَّكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى الَّتِي لَا انْفِصَامَ لَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد ابوبکر اور عمر کی پیروی کرنا کیونکہ یہ دونوں اللہ کی پھیلی ہوئی رسی ہیں، جو شخص ان دونوں کو مضبوطی سے تھام لے گا، وہ اس مضبوط رسی کو مضبوطی سے تھام لے گا جو ٹوٹے گی نہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14356]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14357
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَلِيٍّ فِي بَيْتِهِ، فَقُلْتُ: يَا خَيْرَ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَهْلًا! وَيْحَكَ يَا أَبَا جُحَيْفَةَ! أَلَا أُخْبِرُكَ بِخَيْرِ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ. وَيْحَكَ يَا أَبَا جُحَيْفَةَ! لَا يَجْتَمِعُ حُبِّي وَبُغْضُ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي قَلْبِ مُؤْمِنٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آپ کے گھر میں حاضر ہوا، میں نے کہا: اے اللہ! کے رسول کے بعد سب سے بہتر فرد! تو انہوں نے فرمایا: اے ابوجحیفہ! رک جاؤ، تمہارا ستیاناس ہو، کیا میں تمہیں اللہ کے رسول کے بعد سب سے بہتر افراد کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما ہیں (پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اے ابوجحیفہ! تمہارا ستیاناس ہو، میری محبت اور سیدنا ابوبکر و سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بغض کسی مومن کے دل میں اکٹھے نہیں ہو سکتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14357]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (996)، أخرجه مسند أحمد برقم: 837»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں