🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14578
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَدِيٍّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ثمامہ بن عدی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ الفاظ منقول ہیں، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14578]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1405)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14579
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: أَنْشَدَنِي أَبُو خَلِيفَةَ، فَقَالَ: أَنْشَدَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّوزِيُّ قَالَ أَبُو خَلِيفَةَ: وَسَأَلْتُ الرِّيَاشِيَّ عَنْهُ، فَقَالَ: هُوَ لِحَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ:
وَتَرَكْتُمُ غَزْوَ الدُّرُوبِ وَجِئْتُمُ لِقِتَالِ قَوْمٍ عِنْدَ قَبْرِ مُحَمَّدِ فَلَبِئْسَ هَدْيُ الصَّالِحِينَ هَدَيْتُمُ وَلَبِئْسَ فِعْلُ الْعَابِدِ الْمُجْتَهِدِ
.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: ابوخلیفہ نے مجھے یہ اشعار بیان کیے، انہوں نے بتایا: ابومحمد توزی نے ہمیں یہ اشعار سنائے تھے، ابوخلیفہ کہتے ہیں: میں نے ریاشی سے دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: یہ اشعار سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے ہیں (وہ کہتے ہیں:) ”تم نے سرحدوں پر جنگ کرنے کو ترک کر دیا، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پبر کے پاس کچھ افراد کے ساتھ لڑنے کے لیے آ گئے، تو تمہیں جس راستے پر ڈالا گیا وہ برا ہے، اور عبادت گزار کوشش کرنے والے کا یہ فعل برا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14579]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (128)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14580
وَأَنْشَدَنَا أَبُو خَلِيفَةَ قَالَ: أَنْشَدَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الرِّيَاشِيُّ لِلَيْلَى الْأَخْيَلِيَّةِ:
أَبَعْدَ عُثْمَانَ تَرْجُو الْخَيْرَ أُمَّتُهُ قَدْ كَانَ أَفْضَلَ مَنْ يَمْشِي عَلَى سَاقِ خَلِيفَةُ اللَّهِ أَعْطَاهُمْ وَخَوَّلَهُمْ مَا كَانَ مِنْ ذَهَبٍ حُلْوٍ وَأَوْرَاقِ فَلَا تُكَذِّبْ بِوَعْدِ اللَّهِ وَاتَّقِهِ
وَلَا تَكُونَنْ عَلَى شَيْءٍ بِإِشْفَـاقِ وَلَا تَقُولَنْ لِشَيْءٍ سَوْفَ أَفْعَلُهُ قَدْ قَدَّرَ اللَّهُ مَـا كَـانَ امْرُؤٌ لَاقِ
.
ابوخلیفہ نے ہمیں یہ اشعار سنائے انہوں نے بتایا: عباس بن فضل ریاشی نے ہمیں لیلی اخیلیہ کے یہ اشعار سنائے: ”کیا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بعد امت بھلائی کی امید رکھتی ہے، حالانکہ وہ پنڈلی پر چلنے والوں (یعنی انسانوں) میں سب سے زیادہ فضیلت رکھتے تھے، اللہ تعالیٰ کے خلیفہ نے انہیں عطیات اور مال و اسباب دیے، جن کا تعلق سونے اور چاندی سے تھا، تو تم اللہ تعالیٰ کے وعدے کی تکذیب نہ کرو اور اس سے ڈرتے رہو، اور تم کسی چیز کے بارے میں خوفزدہ نہ ہونا، اور کسی بھی چیز کے بارے میں یہ نہ کہنا: میں عنقریب ایسا کر لوں گا، کیونکہ آدمی جس صورتحال کا سامنا کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ نے تقدیر میں طے کر دی ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14580]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (127)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الهيثمي: فيه جماعة لم أعرفهم ۔ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 91)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
47. بَابٌ (فِيمَنْ) قَتَلَ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
اس شخص کا بیان، جس نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14581
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: قَتَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ صَبْرًا، ثُمَّ قَالَ:" لَا يُقْتَلُ قُرَشِيٌّ بَعْدَ هَذَا الْيَوْمِ صَبْرًا إِلَّا رَجُلًا قَتَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، فَاقْتُلُوهُ فَإِنْ لَا تَفْعَلُوا تُقْتَلُوا قَتْلَ الشَّاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَا: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ أَبُو خَيْثَمَةَ مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو باندھ کر قتل کر دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج کے دن کے بعد کسی قریشی کو باندھ کر قتل نہیں کیا جائے گا البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو عثمان کو قتل کرے گا، تم لوگ اس کو قتل کر دینا، اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو تمہیں بھیڑ بکریوں کی طرح قتل کر دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں نے یہ بات بیان کی ہے،
یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی ابوخیثمہ مصعب بن سعید ہے، اور امام بزار کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14581]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2518) أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1674)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1674»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. بَابُ مَنَاقِبِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان ان کے نسب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14582
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" النَّاسُ مِنْ شَجَرٍ شَتَّى، وَأَنَا وَعَلِيٌّ مِنْ شَجَرَةٍ وَاحِدَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ وَمَنِ اخْتُلِفَ فِيهِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگ مختلف درختوں سے تعلق رکھتے ہیں، اور میں اور علی ایک ہی درخت سے تعلق رکھتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں، اور ایسا راوی ہے، جس کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14582]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14583
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيِّ بْنِ كِلَابِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ، يُكَنَّى: أَبَا الْحَسَنِ، شَهِدَ بَدْرًا.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا نسب یہ ہے:) ”سیدنا علی بن ابوطالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوالحسن ہے، اور انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14583]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (92/1)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14584
قَالَ: وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: بَلَّغَنِي بَنُو هَاشِمٍ: أَنَّ أَبَا طَالِبٍ اسْمُهُ: عَبْدُ مَنَافِ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَعَبْدُ الْمُطَّلِبِ اسْمُهُ: شَيْبَةُ بْنُ هَاشِمٍ، وَهَاشِمٌ اسْمُهُ: عَمْرُو بْنُ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيٍّ، وَقُصَيٌّ اسْمُهُ: زَيْدٌ.
امام أحمد بن حنبل کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے یہ بات بیان کی ہے کہ مجھ تک
یہ بات بنو ہاشم کی طرف سے پہنچی ہے کہ جناب ابوطالب کا نام عبدمناف بن عبدالمطلب تھا اور جناب عبدالمطلب کا نام شیبہ بن ہاشم تھا اور ہاشم کا نام عمرو بن عبدمناف بن قصی تھا اور قصی کا نام زید تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14584]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (150)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14585
وَقَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ: أُمُّ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: فَاطِمَةُ بِنْتُ أَسَدِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيٍّ، وَيُقَالُ: إِنَّهَا أَوَّلُ هَاشِمِيَّةٍ وَلَدَتْ لِهَاشِمِيٍّ، وَقَدْ أَسْلَمَتْ وَهَاجَرَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ، وَمَاتَتْ وَدَفَنَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمُّهَا: فَاطِمَةُ بِنْتُ هَرِمِ بْنِ رَوَاحَةَ بْنِ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ مَعِيصِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ صَحِيحٌ.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام سیدہ فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی تھا، یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ پہلی ہاشمی خاتون ہیں جنہوں نے کسی ہاشمی بچے کو جنم دیا، اس خاتون نے اسلام قبول کیا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مدینہ منورہ ہجرت کی تھی، ان کا جب انتقال ہوا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دفن کروایا تھا، ان کی والدہ کا نام فاطمہ بنت ہرم بن رواحہ بن حجر بن عبدمعیص بن عامر بن لؤی تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور
یہ روایت صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14585]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (151)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
49. بَابُ صِفَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حلیہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14586
عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِي إِلَى الْجُمُعَةِ وَأَنَا غُلَامٌ، فَلَمَّا خَرَجَ عَلِيٌّ فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ قَالَ لِي أَبِي: قُمْ أَيْ عَمْرُو فَانْظُرْ إِلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ قَالَ: فَقُمْتُ فَإِذَا هُوَ قَائِمٌ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَإِذَا هُوَ أَبْيَضُ اللِّحْيَةِ وَالرَّأْسِ، عَلَيْهِ إِزَارٌ وَرِدَاءٌ، لَيْسَ عَلَيْهِ قَمِيصٌ. قَالَ: فَمَا رَأَيْتُهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ حَتَّى نَزَلَ عَنْهُ. قُلْتُ لِأَبِي إِسْحَاقَ: هَلْ قَنَتَ؟ قَالَ: لَا.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ جمعہ کی نماز کے لئے گیا، میں لڑکا تھا، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نکلے اور منبر پر چڑھے تو میرے والد نے مجھ سے کہا: اے عمرو! تم اٹھو اور امیرالمؤمنین کی زیارت کر لو۔ راوی کہتے ہیں: میں اٹھا تو میں نے دیکھا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے تھے۔ ان کی داڑھی اور سر کے بال سفید تھے۔ انہوں نے ایک تہبند اور ایک چادر پہنے ہوئے تھے، ان کے جسم پر قمیص نہیں تھی۔ راوی کہتے ہیں: پھر میں نے انہیں منبر پر بیٹھے ہوئے نہیں دیکھا، یہاں تک کہ وہ نیچے اتر آئے، میں نے ابواسحاق سے دریافت کیا: کیا انہوں نے قنوت کیا تھا، انہوں نے جواب دیا: جی نہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14586]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (155)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14587
وَفِي رِوَايَةٍ: لَمْ أَرَهُ خَضَّبَ لِحْيَتَهُ، ضَخْمُ الرَّأْسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے انہیں نہیں دیکھا کہ انہوں نے داڑھی پر خضاب لگایا ہو، ان کا سر بڑا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14587]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (152)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں