الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14538
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ أَصَبْتُمُ اسْمَهُ. عُمَرُ قَرْنٌ مِنْ حَدِيدٍ. عُثْمَانُ ذُو النُّورَيْنِ أَصَبْتُمُ اسْمَهُ، قُتِلَ مَظْلُومًا، أُوتِيَ كِفْلَيْنِ مِنَ الْأَجْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ”صدیق“ تھے، تم نے ان کا ٹھیک نام رکھا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوہے کا بنا ہوا سینگ تھے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ”دو نوروں والے“ تھے، تم نے ان کا ٹھیک نام رکھا ہے۔ وہ مظلوم ہونے کے طور پر قتل ہوئے اور انہیں اجر کے دو حصے دیے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عقبہ بن اوس کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14538]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عقبہ بن اوس کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14538]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 14539
وَعَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّهَا كَانَتْ قَاعِدَةً وَعَائِشَةُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَدِدْتُ أَنَّ مَعِي بَعْضَ أَصْحَابِي نَتَحَدَّثُ". فَقَالَتْ عَائِشَةُ: أُرْسِلُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ يَتَحَدَّثُ مَعَكَ؟ قَالَ:" لَا". قَالَتْ حَفْصَةُ: أُرْسِلُ إِلَى عُمَرَ يَتَحَدَّثُ مَعَكَ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنْ أُرْسِلُ إِلَى عُثْمَانَ".
فَجَاءَ عُثْمَانُ فَدَخَلَ، فَقَامَتَا فَأَرْخَتَا السِّتْرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُثْمَانَ:" إِنَّكَ مَقْتُولٌ مُسْتَشْهَدٌ، فَاصْبِرْ صَبَّرَكَ اللَّهُ، وَلَا تَخْلَعَنَّ قَمِيصًا قَمَّصَكَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً وَسِتَّةَ أَشْهُرٍ حَتَّى تَلْقَى اللَّهَ، وَهُوَ عَنْكَ رَاضٍ". قَالَ عُثْمَانُ: إِنْ دَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِي بِالصَّبْرِ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ صَبِّرْهُ". فَخَرَجَ عُثْمَانُ، فَلَمَّا أَدْبَرَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَبَّرَكَ اللَّهُ ; فَإِنَّكَ سَوْفَ تُسْتَشْهَدُ وَتَمُوتُ وَأَنْتَ صَائِمٌ، وَتُفْطِرُ مَعِي".

سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، ان کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری یہ خواہش ہے کہ میرے ساتھ میرا کوئی صحابی ہوتا، جس کے ساتھ ہم بات چیت کرتے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر بلواتی ہوں، وہ آپ کے ساتھ بات کر لیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں۔ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج دیتی ہوں، وہ آپ کے ساتھ بات چیت کر لیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں، میں عثمان کو پیغام بھیجتا ہوں، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے وہ اندر آنے لگے، تو یہ دونوں خواتین اٹھیں اور انہوں نے پردہ گرا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم قتل کیے جاؤ گے، اور شہید کیے جاؤ گے، تم صبر سے کام لینا، اللہ تعالیٰ تمہیں صبر عطا کرے اور تم اس قمیص کو نہ اتارنا جو قمیص اللہ تعالیٰ نے تمہیں پہنائی ہے، وہ قمیص تمہیں بارہ سال چھ ماہ تک پہنائی رکھی جائے گی، یہاں تک کہ تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو جاؤ گے، تو اللہ تعالیٰ تم سے راضی ہو گا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اگر اللہ کے نبی میرے لئے صبر کی دعا کریں تو مناسب ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اسے صبر عطا فرمانا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ وہاں سے نکلے اور چلے گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہی کہتے رہے، اللہ تعالیٰ تمہیں صبر عطا کرے اور تم جام شہادت نوش کر لو گے، اور تم ایسی حالت میں مرو گے کہ تم نے روزہ رکھا ہوا ہو گا، اور تم افطار میرے ساتھ کرو گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14539]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7045)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14540
قَالَ إِبْرَاهِيمُ: وَحَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَائِشَةَ، حَدَّثَتْهُ مِثْلَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابراہیم بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے عبدالرحمن بن ابوبکر کے حوالے سے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت بیان کی ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی اس کی مانند حدیث نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عمر بن عثمان عثمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14540]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7046)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14541
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجِسْرِيِّ قَالَ: دَخَلَتْ عَلَى عَائِشَةَ وَعِنْدَهَا حَفْصَةُ بِنْتُ عُمَرَ، فَقَالَتْ لِي: هَذِهِ حَفْصَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَقْبَلَتْ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: أَنْشُدُكِ اللَّهَ أَنْ تُصَدِّقِينِي بِكَذِبٍ، أَوْ تُكَذِّبِينِي بِصِدْقٍ [ قُلْتِهِ ] : تَعْلَمِينَ أَنِّي كُنْتُ أَنَا وَأَنْتِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ لَكِ: أَتَرَيْنَهُ قَدْ قُبِضَ؟ قُلْتِ: لَا أَدْرِي، ثُمَّ أَفَاقَ قَالَ:" افْتَحُوا لَهُ الْبَابَ". ثُمَّ أُغْمِيَ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ لَكِ: أَتَرَيْنَهُ قَدْ قُبِضَ؟ قُلْتِ: لَا أَدْرِي، ثُمَّ أَفَاقَ قَالَ:" افْتَحُوا لَهُ الْبَابَ" فَقُلْتُ لَكِ: أَبِي أَوْ أَبُوكِ؟ قُلْتِ: لَا أَدْرِي، فَفَتَحْنَا لَهُ الْبَابَ فَإِذَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ادْنُهْ". فَأَكَبَّ عَلَيْهِ فَسَارَّهُ بِشَيْءٍ لَا أَدْرِي أَنَا وَأَنْتِ مَا هُوَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" أَفَهِمْتَ مَا قُلْتُ لَكَ؟". قَالَ: نَعَمْ.
قَالَ:" ادْنُهْ". فَأَكَبَّ عَلَيْهِ أُخْرَى مِثْلَهَا، فَسَارَّهُ بِشَيْءٍ لَا نَدْرِي مَا هُوَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" أَفَهِمَتْ مَا قُلْتُ لَكَ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" ادْنُهْ". فَأَكَبَّ عَلَيْهِ إِكْبَابًا شَدِيدًا فَسَارَّهُ بِشَيْءٍ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" أَفَهِمْتَ مَا قُلْتُ لَكَ؟". قَالَ: [ نَعَمْ ] سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ، وَوَعَاهُ قَلْبِي. فَقَالَ لَهُ:" اخْرُجْ". قَالَ: فَقَالَتْ حَفْصَةُ: اللَّهُمَّ نَعَمْ - أَوْ قَالَتْ: اللَّهُمَّ صِدْقٌ -.
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ وَحْدَهَا حَدِيثٌ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ كُلُّهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ: فَقَالَ:" يَا عُثْمَانُ، عَسَى أَنْ يُقَمِّصَكَ اللَّهُ قَمِيصًا، فَانْ أَرَادَكَ الْمُنَافِقُونَ عَلَى خَلْعِهِ فَلَا تَخْلَعْهُ". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. فَقَالَ لَهَا النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، أَيْنَ كُنْتِ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ؟ فَقَالَتْ: نَسِيتُهُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ حَتَّى قُتِلَ الرَّجُلُ.

ابوعبداللہ جسری بیان کرتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا ان کے پاس سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما بھی موجود تھیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا ہیں، پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی طرف متوجہ ہوئیں اور بولیں: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتی ہوں کہ اگر میں غلط بیان کروں، تو آپ یہ بھی بتا دیں اور اگر میں سچ بولوں تو آپ یہ بھی بتا دیں، پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا: کیا آپ یہ بات جانتی ہیں کہ میں اور آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بے ہوشی طاری ہوئی، میں نے آپ سے دریافت کیا: کیا آپ کے خیال میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا ہے، تو آپ نے کہا: مجھے نہیں معلوم، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوش آ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اس کے لئے دروازہ کھول دو، پھر آپ پر بے ہوشی طاری ہوئی، پھر میں نے تم سے یہ دریافت کیا کہ تم یہ سمجھتی ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا ہے، تو تم نے کہا: مجھے نہیں معلوم، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوش آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لئے دروازہ کھول دو، تو میں نے تم سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد میرے والد ہیں یا تمہارے والد ہیں؟ تو تم نے کہا: مجھے نہیں معلوم، ہم نے دروازہ کھول دیا، تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ موجود تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ فرمایا تو آپ نے فرمایا: قریب آ جاؤ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سرگوشی میں کوئی بات چیت کی، مجھے نہیں معلوم اور تمہیں بھی نہیں معلوم کہ وہ بات کیا تھی؟ پھر انہوں نے سر اٹھایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: میں نے جو تمہیں کہا: ہے کیا تمہیں سمجھ آ گئی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قریب ہو جاؤ، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ دوسری مرتبہ اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر سرگوشی میں کوئی بات چیت کی، جس کا ہمیں پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کیا ہے؟ پھر انہوں نے سر اٹھایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جو تمہیں کہا: ہے، کیا وہ تم سمجھ گے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قریب ہو جاؤ، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر زیادہ جھک گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر سرگوشی میں کوئی بات چیت کی، پھر انہوں نے سر اٹھایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جو تم سے کہا: ہے، کیا تم سمجھ گے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، میں نے اپنے کانوں سے اسے سن لیا ہے، اور میرے دل نے اسے محفوظ کر لیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم چلے جاؤ! سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: اللہ جانتا ہے، ایسا ہی ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) انہوں نے فرمایا: اے اللہ! اس نے سچ کہا: ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول حدیث امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، جو اس سیاق کے بغیر ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عثمان اللہ تعالیٰ تمہیں عنقریب ایک قمیص پہنائے گا، جب منافقین اسے اتروانے کا ارادہ کریں، تو تم اسے نہ اتارنا۔“ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اے ام المؤمنین! تو آپ اس حدیث سے کہاں غافل رہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: رب کعبہ کی قسم! میں اسے بھول گئی تھی، یہاں تک کہ وہ صاحب قتل ہو گئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14541]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (263/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14542
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ أَيْضًا: فَمَا فَجَأَنِي إِلَّا وَعُثْمَانُ جَاثٍ عَلَى رُكْبَتَيْهِ قَائِلًا: أَظُلْمًا وَعُدْوَانًا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَحَسِبْتُ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ بِقَتْلِهِ. وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ حَسَنٌ.
امام طبرانی کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: تو اسی وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ گھٹنوں کے بل کھڑے ہو گئے اور وہ یہ کہہ رہے تھے: یا رسول اللہ! کیا وہ ظلم کے طور پر اور سرکشی کے طور پر ہو گا؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میرا یہ اندازہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ بات بتائی تھی کہ وہ قتل کر دیے جائیں گے۔ امام طبرانی کی اسناد میں سے ایک سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14542]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14543
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ: أَنَّ رَجُلًا بِالْكُوفَةِ شَهِدَ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قُتِلَ شَهِيدًا، فَأَخَذَتْهُ الزَّبَانِيَةُ، فَرَفَعُوهُ إِلَى أَعْلَى، وَقَالُوا: لَوْلَا أَنْ تَنْهَانَا أَوْ نُهِينَا أَلَّا نَقْتُلَ أَحَدًا لَقَتَلْنَاهُ، زَعَمَ إِنَّهُ يَشْهَدُ أَنَّ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قُتِلَ شَهِيدًا. فَقَالَ الرَّجُلُ لِعَلِيٍّ: وَأَنْتَ تَشْهَدُ أَنَّهُ شَهِيدٌ!! أَتَذْكُرُ أَنِّي أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلْتُهُ، فَأَعْطَانِي، وَأَتَيْتُ أَبَا بَكْرٍ فَسَأَلْتُهُ، فَأَعْطَانِي، وَأَتَيْتُ عُمَرَ فَسَأَلْتُهُ، فَأَعْطَانِي، وَأَتَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فَسَأَلْتُهُ، فَأَعْطَانِي؟ قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهُ أَنْ يُبَارِكَ لِي، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ لَا يُبَارِكُ لَكَ وَأَعْطَاكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ، وَأَعْطَاكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ، وَأَعْطَاكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ؟!".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: کوفہ میں ایک شخص اس بات کی گواہی دیتا تھا کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو شہید ہونے کے طور پر قتل کیا گیا ہے، سپاہیوں نے اسے پکڑ لیا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے آئے، لوگوں نے کہا: اگر آپ نے ہمیں منع نہ کیا ہوتا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ہمیں اس بات سے منع نہ کیا گیا ہوتا کہ ہم نے کسی کو قتل نہیں کرنا، تو ہم نے اس شخص کو قتل کر دینا تھا، اس کا یہ کہنا ہے کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ شہید ہونے کے طور پر قتل ہوئے تھے، تو ایک شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ بھی اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ شہید تھے، کیا آپ کو یہ بات یاد ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دے دیا، پھر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے ان سے مانگا، تو انہوں نے بھی مجھے دے دیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، ان سے مانگا، تو انہوں نے بھی مجھے دے دیا، پھر میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، ان سے مانگا، انہوں نے بھی مجھے دے دیا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ میرے لئے برکت نصیب کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہیں برکت کیسے نصیب نہیں ہو گی جبکہ تمہیں ایک نبی نے ایک صدیق نے اور دو شہیدوں نے دیا ہے۔ تمہیں ایک نبی ایک صدیق اور دو شہیدوں نے دیا ہے، تمہیں ایک نبی ایک صدیق اور دو شہیدوں نے دیا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14543]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14543]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1601)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6600»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14544
وَعَنْ أَسْلَمَ - مَوْلَى عُمَرَ - قَالَ: شَهِدْتُ عُثْمَانَ يَوْمَ حُوصِرَ فِي مَوْضِعِ الْجَنَائِزِ، وَلَوْ أُلْقِيَ حَجَرٌ لَمْ يَقَعْ إِلَّا عَلَى رَأْسِ رَجُلٍ، فَرَأَيْتُ عُثْمَانَ أَشْرَفَ مِنَ الْخَوْخَةِ الَّتِي [ تَلِي ] مَقَامَ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَنَبِيُّكُمْ طَلْحَةُ؟ فَسَكَتُوا، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَفِيكُمْ طَلْحَةُ؟ فَسَكَتُوا، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَفِيكُمْ طَلْحَةُ؟ فَقَامَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: أَلَا أَرَاكَ هَاهُنَا، مَا كُنْتُ أَرَى أَنَّكَ [ تَكُونُ ] فِي جَمَاعَةِ قَوْمٍ يَسْمَعُونَ نِدَائِي آخِرَ ثَلَاثِ مَرَّاتٍ ثُمَّ لَا تُجِيبُنِي!! أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا طَلْحَةُ، أَتَذْكُرُ يَوْمَ كُنْتُ أَنَا وَأَنْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَوْضِعِ كَذَا وَكَذَا، لَيْسَ مَعَهُ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِهِ غَيْرِي وَغَيْرَكَ قَالَ [: نَعَمْ، فَقَالَ ] لَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا طَلْحَةُ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا مَعَهُ مِنْ أَصْحَابِهِ رَفِيقٌ مِنْ أُمَّتِهِ [ مَعَهُ ] فِي الْجَنَّةِ، وَإِنَّ عُثْمَانَ هَذَا" - يَعْنِينِي -" رَفِيقِي فِي الْجَنَّةِ". قَالَ طَلْحَةُ: اللَّهُمَّ نَعَمْ، ثُمَّ انْصَرَفَ.
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ بَعْضَهُ بِإِسْنَادٍ مُنْقَطِعٍ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ عَبْدِ اللَّهِ وَالْبَزَّارِ: أَبُو عُبَادَةَ الزُّرَقِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَأَسْقَطَهُ أَبُو يَعْلَى مِنَ السَّنَدِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے غلام اسلم بیان کرتے ہیں: میں اس وقت موجود تھا جب جنائز کے مقام پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا گیا تھا (اور وہاں اتنے لوگ تھے کہ) اگر کوئی پتھر پھینکا جاتا تو کسی نہ کسی شخص کے سر پر لگتا، میں نے دیکھا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کھڑکی میں سے جھانک کر دیکھا، یہ وہ کھڑکی ہے جو سیدنا جبرائیل کے کھڑے ہونے کی جگہ کے ساتھ والی طرف ہے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! کیا تمہارے درمیان طلحہ موجود ہے، لوگ خاموش رہے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! کیا تمہارے درمیان طلحہ موجود ہے، تو لوگ خاموش رہے، پھر انہوں نے فرمایا: اے لوگو! کیا تمہارے درمیان طلحہ موجود ہے، تو سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں یہاں نہیں دیکھ رہا ہوں؟ میرا یہ اندازہ نہیں تھا کہ تم اس جماعت میں ہو گے جو میری بات سن رہے ہو گے، اور تین مرتبہ کہنے کے باوجود تم نے مجھے جواب نہیں دیا، اے طلحہ میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ کیا تمہیں یہ بات یاد ہے کہ جب میں اور تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فلاں فلاں جگہ پر موجود تھے، میرے اور تمہارے علاوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کوئی اور آپ کے ساتھ نہیں تھا، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا:) اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم سے یہ کہا: تھا کہ اے طلحہ! ہر نبی کے ساتھ اس کے اصحاب میں سے اس کی امت سے تعلق رکھنے والا ایک رفیق ہوتا ہے، جو جنت میں اس کے ساتھ ہو گا، اور یہ عثمان جنت میں میرا رفیق ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مراد لیا تھا، تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ جانتا ہے۔ ایسا ہی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا کچھ حصہ منقطع سند کے ساتھ نقل کیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ نے، ابویعلیٰ نے کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، عبداللہ اور بزار کی سند میں ایک راوی ابوعبادہ زرقی ہے، اور وہ متروک ہے، ابویعلیٰ نے اسے سند سے ساقط کیا ہے۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14544]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2513)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14545
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أُمِّهِ قَالَ: خَرَجَتِ الصَّعْبَةُ بِنْتُ الْحَضْرَمِيِّ، فَسَمِعْنَاهَا تَقُولُ لِابْنِهَا طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ: إِنَّ عُثْمَانَ قَدِ اشْتَدَّ حَصْرُهُ فَلَوْ كَلَّمْتَ فِيهِ حَتَّى يُرَفَّهَ عَنْهُ. قَالَ: وَطَلْحَةُ يَغْسِلُ أَحَدَ شِقَّيْ رَأْسِهِ فَلَمْ يُجِبْهَا، فَأَدْخَلَتْ يَدَيْهَا فِي كُمِّ دِرْعِهَا، فَأَخْرَجَتْ ثَدْيَيْهَا فَقَالَتْ: أَسْأَلُكَ بِمَا حَمَلْتُكَ وَأَرْضَعْتُكَ إِلَّا فَعَلْتَ، فَقَامَ وَلَوَى شِقَّيَ شَعْرِ رَأْسِهِ حَتَّى عَقَدَهُ وَهُوَ مَغْسُولٌ، ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى أَتَى عَلِيًّا وَهُوَ جَالِسٌ فِي جَنْبِ دَارِهِ، فَقَالَ طَلْحَةُ وَمَعَهُ أُمُّهُ وَأُمُّ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ: لَوْ رَفَّهْتَ النَّاسَ عَنْ هَذَا فَقَدِ اشْتَدَّ حَصْرُهُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا أُحِبُّ مِنْ هَذَا شَيْئًا يَكْرَهُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عبداللہ بن ابورافع اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ صعبہ بنت حضرمی نکلیں تو ہم نے اس خاتون کو اپنے بیٹے طلحہ بن عبیداللہ سے یہ کہتے ہوئے سنا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ شدید ہو چکا ہے، تم اس بارے میں بات چیت کرو تاکہ انہیں سہولت مل جائے، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اس وقت اپنے سر کا ایک حصہ دھو چکے تھے۔ انہوں نے اس خاتون کو کوئی جواب نہیں دیا، تو اس خاتون نے اپنا ہاتھ اپنی آستین میں داخل کیا اور اپنی چھاتی نکال کر یہ کہا: میں نے تمہارے حمل اور تمہیں دودھ پلانے کا جو کام کیا ہے اس کے حوالے سے میں واسطہ دے کر تمہیں یہ کہتی ہوں کہ تم ایسا ضرور کرو، تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اسی وقت کھڑے ہوئے، انہوں نے اپنے سر کے اس طرف والے بالوں کو موڑا اور انہیں گرہ لگا دی، جو دھلے ہوئے تھے، پھر وہ وہاں سے نکلے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، جو اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ تھے۔ ان کے ساتھ ان کی والدہ تھیں اور ساتھ عبداللہ بن رافع کی والدہ تھیں، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر آپ ان صاحب سے لوگوں کو پرے کرنے کی کوشش کریں تو یہ مناسب ہو گا، کیونکہ ان کا محاصرہ شدید ہو چکا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں اس حوالے سے کسی ایسی چیز کو پسند نہیں کرتا جسے وہ ناپسند کرتے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14545]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14545]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (127)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14546
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ: أَنَّهُ قَالَ حِينَ هَاجَ النَّاسُ فِي أَمْرِ عُثْمَانَ: أَيُّهَا النَّاسُ، لَا تَقْتُلُوا هَذَا الشَّيْخَ وَاسْتَعْتِبُوهُ ; فَإِنَّهُ لَنْ تَقْتُلَ أُمَّةٌ نَبِيَّهَا فَيَصْلُحَ أَمْرُهُمْ حَتَّى يُهْرَاقَ دِمَاءُ سَبْعِينَ أَلْفًا مِنْهُمْ، وَلَنْ تَقْتُلَ أُمَّةٌ خَلِيفَتَهَا فَيَصْلُحَ أَمْرُهُمْ حَتَّى يُهْرَاقَ دِمَاءُ أَرْبَعِينَ أَلْفًا مِنْهُمْ. فَلَمْ يَنْظُرُوا فِيمَا قَالَ وَقَتَلُوهُ، فَجَلَسَ لِعَلِيٍّ فِي الطَّرِيقِ فَقَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ فَقَالَ: أُرِيدُ أَرْضَ الْعِرَاقِ قَالَ: لَا تَأْتِ الْعِرَاقَ وَعَلَيْكَ بِمِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَوَثَبَ بِهِ أُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ عَلِيٍّ وَهَمُّوا بِهِ، فَقَالَ عَلِيٌّ: دَعُوهُ فَإِنَّهُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ. فَلَمَّا قُتِلَ عَلِيٌّ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لِابْنِ مَعْقِلٍ: هَذِهِ رَأَسُ الْأَرْبَعِينَ، وَسَيَكُونُ عَلَى رَأْسِهَا صُلْحٌ، وَلَنْ تَقْتُلَ أُمَّةٌ نَبِيَّهَا إِلَّا قُتِلَ بِهِ سَبْعُونَ أَلْفًا، وَلَنْ تَقْتُلَ أُمَّةٌ خَلِيفَتَهَا إِلَّا قُتِلَ بِهِ أَرْبَعُونَ أَلْفًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ جب لوگوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے میں شدت کا مظاہرہ کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”اے لوگو! تم اس بزرگ کو قتل نہ کرنا بلکہ ان سے (معاملات کی) درستگی کا مطالبہ کرو کیونکہ جس بھی امت نے اپنے نبی کو شہید کیا، تو ان کا معاملہ اس وقت تک درست نہیں ہوا، جب تک ان میں سے ستر ہزار افراد کا خون نہیں بہا دیا گیا، اور جس بھی امت نے اپنے خلیفہ کو شہید کیا، تو ان کا معاملہ اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوا، جب تک ان میں سے چالیس ہزار لوگوں کا خون نہیں بہا دیا گیا“ لیکن ان لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کی بات پر توجہ نہیں کی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا، ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے راستے میں ملے، انہوں نے دریافت کیا: آپ کہاں جانا چاہتے ہیں؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں عراق کی سرزمین کی طرف جانا چاہتا ہوں، سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ وہاں نہ جائیں بلکہ آپ اللہ کے رسول کے منبر کے پاس رہیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں سے کچھ افراد نے ان پر حملہ کرنا چاہا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے چھوڑ دو کیونکہ یہ اہل بیت میں سے ایک ہے۔ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے ابن معقل سے کہا: یہ چالیس ہجری ہو گئی ہے، اس کے سرے پر صلح ہو گی، جو بھی امت اپنے نبی کو شہید کرتی ہے، تو اس کے بدلے میں ستر ہزار افراد مارے جاتے ہیں، اور جو بھی امت اپنے خلیفہ کو شہید کرتی ہے، تو اس کے بدلے میں چالیس ہزار افراد مارے جاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14546]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14546]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14547
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ: أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ اسْتَأْذَنَ عَلَى الْحَجَّاجِ بْنِ يُوسُفَ فَأَذِنَ لَهُ، فَدَخَلَ وَسَلَّمَ، وَأَمَرَ بِرَجُلَيْنِ مِمَّا يَلِي السَّرِيرَ أَنْ يُوَسِّعَا لَهُ، فَأَوْسَعَا لَهُ فَجَلَسَ، فَقَالَ لَهُ الْحَجَّاجُ: لِلَّهِ أَبُوكَ! أَتَعْلَمُ حَدِيثًا حَدَّثَهُ أَبُوكَ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ مَرْوَانَ عَنْ جَدِّكَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ؟ قَالَ: فَأَيُّ حَدِيثٍ - رَحِمَكَ اللَّهُ - قُرْبَ حَدِيثٍ قَالَ: حَدِيثُ الْمِصْرِيِّينَ حِينَ حَصَرُوا عُثْمَانَ. قَالَ: قَدْ عَلِمْتُ ذَلِكَ الْحَدِيثَ.
أَقْبَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ، فَانْطَلَقَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ، فَوَسَّعُوا لَهُ حَتَّى دَخَلَ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: وَعَلَيْكَ السَّلَامُ، مَا جَاءَ بِكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ؟ قَالَ: قَدْ جِئْتُ لِأَثْبُتَ حَتَّى أَسْتَشْهِدَ أَوْ يَفْتَحَ اللَّهُ لَكَ، وَلَا أَرَى هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ إِلَّا قَاتِلُوكَ ; فَإِنْ يَقْتُلُوكَ فَذَاكَ خَيْرٌ لَكَ وَشَرٌّ لَهُمْ. فَقَالَ عُثْمَانُ: أَسْأَلُكَ بِالَّذِي لِي عَلَيْكَ مِنَ الْحَقِّ لَمَا خَرَجْتَ إِلَيْهِمْ، خَيْرٌ يَسُوقُهُ اللَّهُ بِكَ، وَشَرٌّ يَدْفَعُهُ بِكَ اللَّهُ. فَسَمِعَ وَأَطَاعَ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ فَلَمَّا رَأَوْهُ اجْتَمَعُوا، وَظَنُّوا أَنَّهُ قَدْ جَاءَهُمْ بِبَعْضِ مَا يُسَرُّونَ بِهِ، فَقَامَ خَطِيبًا فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - بَعَثَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَشِيرًا وَنَذِيرًا ; يُبَشِّرُ بِالْجَنَّةِ مَنْ أَطَاعَهُ وَيُنْذِرُ بِالنَّارِ مَنْ عَصَاهُ، وَأَظْهَرَ مَنِ اتَّبَعَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ، ثُمَّ اخْتَارَ لَهُ الْمُشْرِكُونَ. ثُمَّ اخْتَارَ لَهُ الْمَسَاكِنَ ; فَاخْتَارَ لَهُ الْمَدِينَةَ فَجَعَلَهَا دَارَ الْهِجْرَةِ وَجَعَلَهَا دَارَ الْإِيمَانِ، فَوَاللَّهِ مَا زَالَتِ الْمَلَائِكَةُ حَافِّينَ بِالْمَدِينَةِ مُذْ قَدِمَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَوْمِ، وَمَا زَالَ سَيْفُ اللَّهِ مَغْمُودًا عَنْكُمْ مُذْ قَدِمَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَوْمِ.
ثُمَّ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ بَعَثَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْحَقِّ ; فَمَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي بِهُدَى اللَّهِ، وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ بَعْدَ الْبَيَانِ وَالْحُجَّةِ، وَإِنَّهُ لَمْ يُقْتَلْ نَبِيٌّ فِيمَا مَضَى إِلَّا قُتِلَ بِهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مُقَاتِلٍ كُلُّهُمْ يُقْتَلُ بِهِ، وَلَا قُتِلَ خَلِيفَةٌ قَطُّ إِلَّا قُتِلَ بِهِ خَمْسَةٌ وَثَلَاثُونَ أَلْفَ مُقَاتِلٍ كُلُّهُمْ يُقْتَلُ بِهِ، فَلَا تَعْجَلُوا عَلَى هَذَا الشَّيْخِ بِقَتْلٍ ; فَوَاللَّهِ لَا يَقْتُلُهُ رَجُلٌ مِنْكُمْ إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَدُهُ مَقْطُوعَةٌ مَشْلُولَةٌ، وَاعْلَمُوا أَنَّهُ لَيْسَ لِوَلَدٍ عَلَى وَالِدٍ حَقٌّ إِلَّا وَلِهَذَا الشَّيْخِ عَلَيْكُمْ مِثْلُهُ.
قَالَ: فَقَالُوا: كَذَبَتِ الْيَهُودُ، كَذَبَتِ الْيَهُودُ. فَقَالَ: كَذَبْتُمْ وَاللَّهِ وَأَنْتُمْ آثِمُونَ مَا أَنَا بِيَهُودِيٍّ، وَإِنِّي لَأَحَدُ الْمُسْلِمِينَ يَعْلَمُ اللَّهُ بِذَلِكَ وَرَسُولُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ، وَقَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ فِي الْقُرْآنِ: (قُلْ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الْكِتَابِ) ، وَقَدْ أَنْزَلَ الْآيَةَ الْأُخْرَى: (قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَكَفَرْتُمْ بِهِ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى مِثْلِهِ فَآمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ) . قَالَ: فَقَامُوا، فَدَخَلُوا عَلَى عُثْمَانَ فَذَبَحُوهُ كَمَا يُذْبَحُ الْحِلَّانُ.
قَالَ شُعَيْبٌ: فَقُلْتُ لِعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ: مَا الْحِلَّانُ؟ قَالَ: الْحَمَلُ.
قَالَ: وَقَدْ قَالَ عُثْمَانُ لِكَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ: يَا كَثِيرُ، أَنَا وَاللَّهِ مَقْتُولٌ غَدًا قَالَ: بَلْ يُعْلِي اللَّهُ كَعْبَكَ، وَيَكْبِتُ عَدُوَّكَ. قَالَ: ثُمَّ أَعَادَهَا الثَّالِثَةَ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، فَقَالَ لِي:" يَا عُثْمَانُ، أَنْتَ عِنْدَنَا غَدًا، وَأَنْتَ مَقْتُولٌ غَدًا". فَأَنَا وَاللَّهُ مَقْتُولٌ قَالَ: فَقُتِلَ، فَخَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ إِلَى الْقَوْمِ قَبْلَ أَنْ يَتَفَرَّقُوا، فَقَالَ: يَا أَهْلَ مِصْرَ، يَا قَتَلَةَ عُثْمَانَ، قَتَلْتُمْ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ; أَمَا وَاللَّهِ لَا يَزَالُ عَهْدٌ مَنْكُوثٌ، وَدَمٌ مَسْفُوحٌ، وَمَالٌ مَقْسُومٌ لَا سُقِيتُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں: محمد بن یوسف بن عبداللہ بن سلام نے حجاج بن یوسف کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، انہیں اجازت دے دی گئی، وہ اندر آئے، انہوں نے سلام کیا، حجاج نے پلنگ کے پاس موجود دو افراد کو یہ حکم دیا کہ وہ ان صاحب کے لئے گنجائش پیدا کریں، ان دونوں نے اُن صاحب کے لئے گنجائش پیدا کی، تو وہ صاحب تشریف فرما ہوئے، حجاج نے ان سے کہا: اللہ تمہارے والد کا بھلا کرے، کیا تم یہ بات جانتے ہو کہ تمہارے والد نے عبدالملک بن مروان کو تمہارے دادا سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث بیان کی تھی، ان صاحب نے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، وہ کون سی حدیث تھی؟ آپ وہ حدیث پیش کیجئے، تو حجاج نے کہا: وہ اہل مصر کی حدیث تھی کہ جب لوگوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا ہوا تھا، ان صاحب نے کہا: میں وہ حدیث جانتا ہوں۔ ”سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ تشریف لائے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اس وقت محصور کیا جا چکا تھا، وہ چلتے ہوئے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، لوگوں نے ان کے لئے گنجائش پیدا کی وہ اندر گئے۔ انہوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ پر سلام ہو، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: تم پر بھی سلام ہو، اے عبداللہ بن سلام! تم کس وجہ سے آئے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: میں اس لئے آیا ہوں تاکہ میں آپ کا ساتھ دوں، یہاں تک کہ میں جام شہادت نوش کر لوں یا اللہ تعالیٰ آپ کو فتح نصیب کر دے، ان لوگوں کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ یہ آپ کو شہید کر دیں گے، اگر یہ آپ کو شہید کر دیتے ہیں تو یہ چیز آپ کے حق میں بہتر ہو گی اور ان کے حق میں بری ہو گی، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم پر میرا جو حق ہے، میں اس کا واسطہ دے کر تم سے یہ کہتا ہوں کہ تم نکل کر ان کی طرف جاؤ، (ہو سکتا ہے) کوئی بھلائی ہو جو اللہ تعالیٰ تمہاری وجہ سے لے کے آئے گا یا کوئی شر ہو، جو اللہ تعالیٰ تمہاری وجہ سے دور کر دے گا، تو انہوں نے بات سنی اور اطاعت کی۔ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نکل کر ان کے پاس گئے، جب ان لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو وہ لوگ اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے یہ گمان کیا کہ شاید وہ کوئی ایسی اطلاع لے کے آئیں ہیں، جو انہیں خوش کر دے گی، تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے، انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے بعد ارشاد فرمایا: ”امابعد! بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر مبعوث کیا، وہ اس شخص کو جنت کی خوشخبری دیتے تھے جو ان کی پیروی کرتا تھا اور اس شخص کو عذاب سے ڈراتے تھے، جو ان کی نافرمانی کرتا تھا، اور اللہ تعالیٰ نے ان کی پیروی کرنے والوں کو تمام ادیان پر غالب کر دیا، خواہ یہ بات مشرکین کو بری لگے، پھر اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے رہائشی جگہ کا انتخاب کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مدینہ منورہ کو منتخب کیا اور اسے ہجرت کا مقام بنایا، اسے ایمان کا مقام بنایا، اللہ کی قسم! فرشتے مسلسل مدینہ منورہ کی حفاظت کرتے رہتے ہیں، جب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہاں تشریف لائے ہیں، اور جب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہاں تشریف لائے ہیں اس وقت سے لے کر اب تک اللہ کی تلوار تم لوگوں کے حوالے سے میان میں رہی ہے، پھر اس کے بعد سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا، تو جو شخص ہدایت حاصل کرنا چاہتا ہو وہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہدایت کو حاصل کرے اور جو شخص گمراہ ہوا تو وہ بیان اور حجت کے بعد گمراہ رہ گیا، پہلے زمانے میں جس بھی نبی کو شہید کیا گیا، تو اس کے بدلے میں ستر ہزار افراد کو قتل کیا گیا، ان سب کو اس نبی کے بدلے میں قتل کیا گیا، اور جس بھی خلیفہ کو شہید کیا گیا، تو اس کے بدلے میں پینتیس ہزار لوگوں کو قتل کیا گیا، ان سب کو اس کے بدلے میں قتل کیا گیا، تو تم اس بزرگ کو قتل کرنے میں جلدی نہ کرو، اللہ کی قسم! تم میں سے جو شخص انہیں شہید کرے گا، قیامت کے دن جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اس کا ہاتھ کٹا ہوا ہو گا، اور شل ہو گا، اور تم یہ بات جان لو کہ اولاد کا والد پر جو حق ہوتا ہے اسی طرح کا حق اس بزرگ کا تم پر ہے، راوی کہتے ہیں: تو لوگوں نے یہ کہنا شروع کیا، اس یہودی نے جھوٹ بولا: ہے، اس یہودی نے جھوٹ بولا: ہے، تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا: تم لوگ جھوٹ بول رہے ہو، اللہ کی قسم! تم لوگ گناہ گار ہو، میں یہودی نہیں ہوں، میں مسلمانوں میں سے ایک ہوں، اللہ تعالیٰ، اس کا رسول اور اہل ایمان یہ بات جانتے ہیں، اور میرے بارے میں قرآن کی یہ آیت نازل ہوئی ہے: ”تم یہ فرما دو کہ میرے اور تم لوگوں کے درمیان گواہ ہونے کے لئے اللہ تعالیٰ کافی ہے، اور وہ شخص کافی ہے، جس کے پاس کتاب کا علم ہے۔“ اور اللہ تعالیٰ نے ایک دوسری آیت بھی (میرے بارے میں) نازل کی تھی: ”تم یہ فرما دو اس بارے میں تم لوگوں کی کیا رائے ہے کہ اگر یہ چیز اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو اور تم نے اس کا انکار کیا ہو اور بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس بارے میں گواہی دے دی ہو، وہ ایمان لے آیا اور تم نے تکبر کیا۔“ راوی کہتے ہیں: تو وہ لوگ اٹھ گئے اور اٹھ کر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انہیں یوں ذبح کر دیا جس طرح حلان کو ذبح کیا جاتا ہے۔ شعیب نامی راوی کہتے ہیں: میں نے عبدالملک بن عمیر سے دریافت کیا: حلان کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے جواب دیا حمل (یعنی بھیڑ کا بچہ)۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے کثیر بن صلت سے یہ فرمایا تھا، اسے کثیر! اللہ کی قسم! کل مجھے قتل کر دیا جائے گا، تو کثیر نے جواب دیا: جی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ آپ کو سربلندی عطا کرے گا اور آپ کے دشمن کو رسوا کرے گا، تین مرتبہ یہ مکالمہ ہوا اور ہر مرتبہ کثیر یہی کہتے رہے، پھر انہوں نے کہا: اے امیر المؤمنین، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول کو خواب میں دیکھا ہے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے عثمان! کل تم ہمارے ساتھ ہو گے، اور کل تم شہید ہو جاؤ گے، تو اللہ کی قسم! میں شہید ہو جاؤں گا، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا، سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نکل کر لوگوں کے پاس آئے، ان کے منتشر ہونے سے پہلے وہ آئے اور بولے:: اے اہل مصر! اے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلو! تم نے امیر المؤمنین کو قتل کر دیا ہے، اللہ کی قسم! عہد شکنی کر دی گئی، خون بہا دیا گیا، مال تقسیم کر دیا گیا، تم لوگ سیراب نہیں ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14547]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14547]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح