🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14548
وَعَنْ كُلْثُومٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: مَا يَسُرُّنِي أَنِّي رَمَيْتُ عُثْمَانَ بِسَهْمٍ أَخْطَأَهُ، أَحْسَبُهُ قَالَ: - أُرِيدُ قَتْلَهُ وَأَنَّ لِي مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ عُمَيْرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
کلثوم خزاعی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف کوئی تیر پھینکا ہو، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا: تھا، میرا مقصد انہیں شہید کرنا ہو (اور اس تیر پھینکنے کے عوض میں) مجھے احد پہاڑ جتنا سونا مل جائے، اگرچہ وہ تیر اپنے نشانے پر نہ لگا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن عمیر ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14548]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8839 و 8838)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14549
وَعَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرَةَ يَقُولُ: لَأَنْ أَخِرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَأَنْقَطِعَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَكُونَ شَرَكْتُ فِي دَمِ عُثْمَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابواسود دیلی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میں آسمان سے گر کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جاؤں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قتل میں شرکت کی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14549]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (132)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14550
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: أَدْرَكْتُ عُثْمَانَ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ قَدْ أَرْهَقْتُ الْحُلُمَ، فَسَمِعْتُهُ وَهُوَ يَخْطُبُ وَشَهِدَتْهُ، وَهُوَ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَا تَنْقِمُونَ عَلَيَّ؟ قَالَ: وَمَا مِنْ يَوْمٍ إِلَّا وَهُمْ يُقَسِّمُونَ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا، يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اغْدُوا عَلَى أَعْطِيَاتِكُمْ، فَيَغْدُونَ فَيَأْخُذُونَهَا وَافِرَةً، ثُمَّ يُقَالُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اغْدُوا عَلَى كِسْوَتِكُمْ، فَيُجَاءُ بِالْحُلَلِ، فَتُقَسَّمُ بَيْنَهُمْ.
قَالَ الْحَسَنُ: وَالْعَدُوُّ مَنْفِيٌّ، وَالْعَطِيَّاتُ دَارَّةٌ، وَذَاتُ الْبَيْنِ حَسَنٌ، وَالْخَيْرُ كَثِيرٌ، مَا عَلَى الْأَرْضِ مُؤْمِنٌ يَخَافُ مُؤْمِنًا، مَنْ لَقِيَ مِنَ [ أَيِّ ] الْأَحْيَاءِ فَهُوَ أَخُوهُ وَمَوَدَّتُهُ وَنُصْرَتُهُ، وَالْفِتْنَةُ إِنْ سَلَّ عَلَيْهِ سَيْفًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حسن بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا زمانہ پایا ہے، میں ان دنوں قریب البلوغ تھا، میں نے انہیں خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: میں وہاں موجود تھا، وہ یہ فرما رہے تھے: اے لوگو! تمہیں مجھ پر کیا اعتراض ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ لوگ روزانہ بہت سی بھلائی تقسیم کرتے تھے (یعنی مال و دولت تقسیم کرتے تھے) سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو تم میرے پاس آنا، میں تمہیں عطیات دوں گا، وہ لوگ آئے، انہوں نے ان عطیات کو وصول کیا جو بہت زیادہ تھے، پھر یہ کہا: گیا: اے لوگو تم لوگ میرے پاس آنا، میں تمہیں لباس فراہم کروں گا، پھر حلے لائے گئے، وہ ان کے درمیان تقسیم کیے گئے۔ حسن کہتے ہیں: دشمنی ختم ہو گئی، عطیات گھومنے لگے، آپس میں تعلقات بہتر ہو گئے، بھلائی زیادہ ہو گئی، روئے زمین پر کوئی مومن کسی مومن سے خوف زدہ نہیں تھا، جو شخص بھی زندوں میں سے جس سے بھی ملتا تھا، تو وہ اس کا بھائی ہوتا تھا، اس سے محبت رکھتا تھا، اس کی مدد کرتا تھا اور فتنہ ایسا تھا کہ اگر اس پر تلوار سونت لی جاتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14550]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (131)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14551
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: حَدَّثَنِي سَيَّافُ عُثْمَانَ: أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ دَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ، فَقَالَ: ارْجِعِ ابْنَ أَخِي فَلَسْتَ بِقَاتِلِي قَالَ: كَيْفَ عَلِمْتَ ذَلِكَ؟ قَالَ: لِأَنَّهُ أُتِيَ بِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ سَابِعَكَ فَحَنَّكَكَ وَدَعَا لَكَ بِالْبَرَكَةِ. قَالَ: ثُمَّ دَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ آخَرُ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: ارْجِعِ ابْنَ أَخِي فَلَسْتَ بِقَاتِلِي. قَالَ: وَمِمَّا تَدْرِي ذَلِكَ؟ قَالَ: لِأَنَّهُ أُتِيَ بِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ سَابِعِكَ فَحَنَّكَكَ وَدَعَا لَكَ بِالْبَرَكَةِ. قَالَ: ثُمَّ دَخَلَ عَلَيْهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ: أَنْتَ قَاتِلِي، فَقَالَ: وَمَا يُدْرِيكَ يَا نَعْثَلُ؟ قَالَ: لِأَنَّهُ أُتِيَ بِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ سَابِعِكَ لِيُحَنِّكَكَ وَيَدْعُوَ لَكَ بِالْبَرَكَةِ فَخَرِيتَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَوَثَبَ عَلَى صَدْرِهِ، وَقَبَضَ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَقَالَ: إِنْ تَفْعَلْ كَانَ يَعِزُّ عَلَى أَبِيكَ قَالَ أَنْ تَسُوءَهُ، فَوَجَأَهُ فِي نَحْرِهِ بِمَشَاقِصَ كَانَتْ فِي يَدِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَيَّافُ عُثْمَانَ وَلَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ایک محافظ نے مجھے یہ بات بتائی کہ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے کہا: اے میرے بھتیجے! تم واپس چلے جاؤ، تم میرے قاتل نہیں ہو، اس شخص نے کہا: آپ کو اس بات کا کیسے پتہ چلا؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہاری پیدائش کے ساتویں دن تمہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تھا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں گھٹی دی تھی اور تمہارے لئے برکت کی دعا کی تھی، راوی کہتے ہیں: پھر انصار سے تعلق رکھنے والا ایک اور شخص سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم واپس چلے جاؤ، تم مجھے قتل نہیں کرو گے، اس نے دریافت کیا: آپ کو اس بات کا کیسے پتہ چلا؟ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیونکہ تمہیں پیدائش کے ساتویں دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں گھٹی دی تھی اور تمہارے لئے برکت کی دعا کی تھی، پھر محمد بن ابوبکر اندر آئے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: تم مجھے قتل کر دو گے، انہوں نے کہا: آپ کو کیسے پتہ چلا اے نالائق؟ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیونکہ تمہاری پیدائش کے ساتویں دن تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں گھٹی دیں اور تمہارے لئے برکت کی دعا کر دیں، تو تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر پاخانہ کر دیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: تو وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے سینے پر چڑھ گئے، انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی داڑھی مٹھی میں لے لی، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم ایسا کرنے تو لگے ہو، لیکن تم یہ یاد رکھنا کہ تمہارے والد کو یہ بات بری لگنی تھی، تو اس نے اپنے ہاتھ میں موجود چھوٹا تیر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے گلے میں گھونپ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ایک محافظ کا ذکر ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14551]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (118)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14552
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: لَمَّا ضَرَبَ الرَّجُلُ يَدَ عُثْمَانَ قَالَ: إِنَّهَا لَأَوَّلُ يَدٍ خَطَّتِ الْمُفَصَّلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: جب ایک شخص نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر وار کیا، تو انہوں نے فرمایا: یہ وہ پہلا ہاتھ ہے، جس نے مفصل سورتیں لکھی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14552]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (119)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14553
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ: أَنَّ عَامَّةَ الرَّكْبِ الَّذِينَ سَارُوا إِلَى عُثْمَانَ جُنُّوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
یزید بن ابوحبیب بیان کرتے ہیں: جو لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف (انہیں شہید کرنے کے لئے گئے تھے) ان میں سے زیادہ تر لوگ بعد میں پاگل پن کا شکار ہو گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14553]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (134)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14554
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: قَالَتِ امْرَأَةُ عُثْمَانَ حِينَ أَطَافُوا بِهِ: تُرِيدُونَ قَتْلَهُ؟ إِنْ تَقْتُلُوهُ أَوْ تَتْرُكُوهُ فَإِنَّهُ كَانَ يُحْيِي اللَّيْلَ كُلَّهُ فِي رَكْعَةٍ يَجْمَعُ فِيهَا الْقُرْآنَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: جب لوگوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر کے گرد چکر لگانے شروع کیے تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے کہا: کیا تم لوگ انہیں شہید کرنا چاہتے ہو؟ تم لوگ انہیں شہید کر دو یا انہیں چھوڑ دو، بہرحال وہ ساری رات عبادت کرتے ہیں اور ایک رکعت میں پورا قرآن پڑھ لیتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14554]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (130)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14555
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: لَقِيَ مَسْرُوقٌ الْأَشْتَرَ، فَقَالَ مَسْرُوقٌ لِلْأَشْتَرِ: قَتَلْتُمْ عُثْمَانَ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ قَتَلْتُمُوهُ صَوَّامًا قَوَّامًا قَالَ: فَانْطَلَقَ الْأَشْتَرُ فَأَخْبَرَ عَمَّارًا، فَأَتَى عَمَّارٌ مَسْرُوقًا فَقَالَ: وَاللَّهِ لَيَجْلِدَنَّ عَمَّارًا، وَلَيُسَيِّرَنَّ أَبَا ذَرٍّ، وَلَيَحْمِيَنَّ الْحِمَى، وَتَقُولَ: قَتَلْتُمُوهُ صَوَّامًا قَوَّامًا؟ فَقَالَ لَهُ مَسْرُوقٌ: فَوَاللَّهِ مَا فَعَلْتُمْ وَاحِدَةً مِنْ شَيْئَيْنِ: مَا عَاقَبْتُمْ بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِهِ، وَمَا صَبَرْتُمْ فَهُوَ خَيْرٌ لِلصَّابِرِينَ. قَالَ: فَلَكَأَنَّمَا أَلْقَمَهُ حَجَرًا.
قَالَ: وَقَالَ الشَّعْبِيُّ: مَا وَلَدَتْ هَمْدَانِيَّةٌ مِثْلَ مَسْرُوقٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الْجَفْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِنَفْلَتِهِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: مسروق کی ملاقات اشتر سے ہوئی، تو مسروق نے اشتر سے کہا: تم لوگوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا تھا، انہوں نے کہا: جی ہاں، تو مسروق نے کہا: اللہ کی قسم! تم نے انہیں ایسی حالت میں شہید کیا کہ وہ روزہ رکھنے والے تھے، نماز پڑھنے والے تھے۔ راوی کہتے ہیں: تو اشتر چلے گئے اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ مسروق کے پاس آئے، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! انہوں نے عمار کو کوڑے لگوائے، انہوں نے ابوذر کو باہر نکلوا دیا، انہوں نے چراگاہ کو اپنے لئے مخصوص کیا اور تم یہ کہتے ہو کہ آپ لوگوں نے انہیں ایسی حالت میں شہید کیا ہے کہ وہ روزہ دار تھے، اور نفل پڑھنے والے تھے، تو مسروق نے ان سے کہا: اللہ کی قسم! آپ نے دو صورتوں میں سے کوئی بھی کام نہیں کیا، یا تو یہ تھا کہ آپ انہیں اسی طرح سزا دیتے، جس طرح آپ کو ان کی طرف سے سزا ملی تھی، یا یہ ہے کہ آپ صبر سے کام لیتے اور صبر کرنا، صبر کرنے والوں کے لئے زیادہ بہتر ہے، راوی کہتے ہیں: تو گویا انہوں نے انہیں لاجواب کر دیا۔ راوی کہتے ہیں: امام شعبی یہ فرماتے تھے: کسی ہمدانی عورت نے مسروق جیسے بچے کو جنم نہیں دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر جفری ہے، اور وہ اپنی غفلت کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14555]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (114)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14556
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: لَا مَدِينَةَ بَعْدَ عُثْمَانَ، وَلَا رَخَاءَ بَعْدَ مُعَاوِيَةَ.
وَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ وَعَدَنِي بِإِسْلَامِ أَبِي الدَّرْدَاءِ فَأَسْلَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بعد مدینہ نہیں رہا اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بعد خوشحالی نہیں رہی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ ابودرداء اسلام قبول کر لے گا۔“ (راوی کہتے ہیں:) تو انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14556]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14557
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لَمَّا قُتِلَ عُثْمَانُ: لَا يَنْتَطِحُ فِيهَا عَنْزَانِ، قُلْتُ: بَلَى وَتُفْقَأُ فِيهَا عُيُونٌ كَثِيرَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا، تو ایک شخص نے کہا: ان کے بارے میں دو مینڈھے سینگ نہیں لڑائیں گے، میں نے کہا: جی ہاں، اس بارے میں بہت سی آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14557]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (69/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں