🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
66. بَابُ اكْتِحَالِهِ بِرِيقِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكِفَايَتِهِ الرَّمَدَ، وَالْحَرَّ، وَالْبَرْدَ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی آنکھوں میں نبی اکرم ﷺ کا لعاب سرمے کے طور پر لگنا اور پھر اس کا آشوب چشم یا گرمی یا سردی کے حوالے سے کفایت کر جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14707
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فِي الْحَرِّ الشَّدِيدِ وَعَلَيْهِ ثِيَابُ الشِّتَاءِ، وَخَرَجَ عَلَيْنَا فِي الشِّتَاءِ وَعَلَيْهِ ثِيَابُ الصَّيْفِ، ثُمَّ دَعَا بِمَاءِ مَشْرَبِهِ، ثُمَّ مَسَحَ الْعَرَقَ عَنْ جَبْهَتِهِ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى،بَيْتِهِ، فَقُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَتَاهُ، أَمَا رَأَيْتَ مَا صَنَعَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ؟ خَرَجَ عَلَيْنَا فِي الشِّتَاءِ عَلَيْهِ ثِيَابُ الصَّيْفِ، وَخَرَجَ عَلَيْنَا فِي الصَّيْفِ وَعَلَيْهِ ثِيَابُ الشِّتَاءِ؟ فَقَالَ أَبُو لَيْلَى: مَا فَطِنْتُ، فَأَخَذَ بِيَدِ ابْنِهِ فَأَتَى عَلِيًّا، فَقَالَ لَهُ الَّذِي صَنَعَ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ بَعَثَنِي وَأَنَا أَرْمَدُ فَبَزَقَ فِي عَيْنِي، ثُمَّ قَالَ:" افْتَحْ عَيْنَيْكَ". فَفَتَحْتُهُمَا فَمَا اشْتَكَيْتُهُمَا حَتَّى السَّاعَةَ، وَدَعَا لِي فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنْهُ الْحَرَّ وَالْبَرْدَ". فَمَا وَجَدْتُ حَرًّا وَلَا بَرْدًا حَتَّى يَوْمِي هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: ایک شدید گرمی کے دن سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت انہوں نے سردی کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور ایک مرتبہ سردی کے موسم میں وہ ہمارے پاس تشریف لائے، تو انہوں نے گرمی کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، پھر ایک مرتبہ وہ اپنے بالاخانے سے پانی لے کے آئے، پھر انہوں نے اپنی پیشانی سے پسینہ پونچھا، پھر وہ اپنے گھر واپس چلے گئے، میں نے اپنے والد سے کہا: اے ابا جان کیا آپ نے دیکھا جو امیر المؤمنین نے کیا ہے؟ وہ ہمارے پاس سردی میں تشریف لائے تھے، تو انہوں نے گرمی کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، اور وہ ہمارے پاس گرمی میں تشریف لائے تھے، تو انہوں نے سردی کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، تو سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اس پر غور نہیں کیا تھا، پھر انہوں نے اپنے صاحبزادے کا ہاتھ پکڑا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس چلے گئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ان کے طرز عمل کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا۔ اس وقت مجھے آشوب چشم کی شکایت تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری آنکھوں میں اپنا لعاب دہن ڈالا، پھر آپ نے فرمایا: اپنی دونوں آنکھوں کو کھولو، تو میں نے اپنی آنکھوں کو کھولا تو اس وقت سے لے کر آج تک مجھے آنکھوں میں کبھی شکایت نہیں ہوئی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دعا دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے اللہ! اس سے گرمی اور سردی کو دور کر دے! اس کے بعد آج کے دن تک مجھے کبھی گرمی یا سردی محسوس نہیں ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14707]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (778)، أخرجه مسند أحمد برقم: 780، وأخرجه فتح الباري برقم: 3973، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2307، 5785»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14708
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى عِنْدَهُ: عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ قَالَ: لَقِينَا عَلِيًّا وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ فِي الشِّتَاءِ، فَقُلْنَا: لَا تَغْتَرُّ بِأَرْضِنَا هَذِهِ فَإِنَّ أَرْضَنَا هَذِهِ مُقِرَّةٌ لَيْسَتْ مِثْلَ أَرْضِكَ. قَالَ: فَإِنِّي كُنْتُ مَقْرُورًا، فَلَمَّا بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى خَيْبَرَ قُلْتُ: إِنِّي أَرْمَدُ، فَتَفَلَ فِي عَيْنِي، فَمَا وَجَدْتُ حَرًّا وَلَا بَرْدًا وَلَا رَمَدَتْ عَيْنَايَ.
ان کی نقل کردہ ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں: ہماری ملاقات سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ہوئی، ان کے جسم پر دو کپڑے تھے، یہ سردی کے موسم کی بات ہے، ہم نے کہا: جناب آپ ہمارے اس علاقے کے حوالے سے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، کیونکہ ہمارا یہ علاقہ آپ کے علاقے کی طرح نہیں ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ایسا شخص تھا جسے سردی لگی ہوئی تھی (یا سردی زیادہ لگتی تھی) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خیبر بھیجا تھا، تو میں نے عرض کی: مجھے آشوب چشم کی شکایت ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری آنکھوں میں لعاب دہن ڈالا، اس کے بعد مجھے نہ کبھی گرمی محسوس ہوئی، نہ سردی محسوس ہوئی اور نہ ہی کبھی آشوب چشم کی شکایت ہوئی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14708]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14709
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَحَّلَ عَيْنَ عَلِيٍّ بِرِيقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُعَلَّى بْنُ عِرْفَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی آنکھ میں اپنا لعاب دہن سرمے کے طور پر لگایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عرفان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14709]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10474)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10474»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
67. بَابٌ فِيمَا بُشِّرَ بِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
اس چیز کا بیان، جس کے حوالے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خوشخبری دی گئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14710
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ رَجَعْتُ مِنْ جِنَازَةٍ قَوْلًا مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي بِهِ الدُّنْيَا جَمِيعًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو حَرِيزٍ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِي وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میں جنازے سے واپس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایک ایسی بات ارشاد فرمائی کہ مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اس بات کے عوض میں مجھے ساری دنیا مل جائے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوحریز ہے، جسے ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ابن مدینی اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14710]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (359)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
68. بَابٌ فِيمَا بَلَغَتْ صَدَقَةُ مَالِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
اس چیز کا بیان، جہاں تک ان کے مال کا صدقہ پہنچتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14711
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ: أَنَّ عَلِيًّا قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنِّي لَأَرْبِطُ الْحَجَرُ عَلَى بَطْنِي مِنَ الْجُوعِ، وَإِنَّ صَدَقَةَ مَالِي لَتَبْلُغُ أَرْبَعِينَ أَلْفَ دِينَارٍ.
محمد بن کعب قرظی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اور میں نے بھوک کی شدت کی وجہ سے اپنے پیٹ پر پتھر باندھا ہوا تھا اور اب میرے مال کا صدقہ چالیس ہزار دینار تک پہنچتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14711]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1368)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14712
وَفِي رِوَايَةٍ: وَإِنَّ صَدَقَتِي الْيَوْمَ لَأَرْبَعُونَ أَلْفًا.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ الرِّوَايَتَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيِّ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَلَكِنِ اخْتُلِفَ فِي سَمَاعِ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ مِنْ عَلِيٍّ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: آج میرا صدقہ چالیس ہزار تک پہنچتی ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شریک بن عبداللہ نخعی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے، تاہم محمد بن کعب کے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14712]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1367)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکنہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
69. بَابٌ فِي قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”میں جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت رکھتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14713
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْيَهُودَ قَتَلُوا أَخِي قَالَ:" لَأَدْفَعَنَّ الرَّايَةَ إِلَى رَجُلٍ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولِهِ وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولِهِ، يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَى يَدَيْهِ، فَيُمَكِّنُكَ مِنْ قَاتِلِ أَخِيكَ". فَاسْتَشْرَفَ لِذَلِكَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَعَثَ إِلَى عَلِيٍّ فَعَقَدَ لَهُ اللِّوَاءَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَرْمَدُ كَمَا تَرَى - وَهُوَ يَوْمَئِذٍ رَمَدٌ - فَتَفَلَ فِي عَيْنَيْهِ فَمَا رَمَدَتْ بَعْدَ يَوْمِهِ فَمَضَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَلِيٍّ الْبَاهِلِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہودیوں نے میرے بھائی کو شہید کر دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جھنڈا ایک ایسے شخص کو دوں گا، جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے، اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت رکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ اس کے ہاتھ پر فتح نصیب کر دے گا، اور تمہیں تمہارے بھائی کے قاتل پر ق ابودیدے گا۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب اس بات کے لئے خواہش مند رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور آپ نے ان کے لئے جھنڈا باندھا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں مجھے آشوب چشم کی شکایت ہے، راوی کہتے ہیں: اس وقت انہیں آشوب چشم کی شکایت تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں میں لعاب دہن ڈالا تو اس کے بعد انہیں کوئی شکایت نہیں رہی، اور پھر وہ چلے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن سہل بن علی باہلی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14713]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14714
وَعَنْ جُمَيْعِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: حَدِّثْنِي عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ خَيْبَرَ:" لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ".
فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَحْتَضِنُهَا، وَكَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ أَرْمَدَ مِنْ دُخَانِ الْحِصْنِ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ، فَلَا وَاللَّهِ مَا تَنَامَتِ الْخَيْلُ حَتَّى فَتَحَهَا اللَّهُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
جمیع بن عمیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ مجھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتائیے تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ خیبر کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میں جھنڈا ایک ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت رکھتے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: یہ منظر گویا آج بھی میری نگاہ میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہ جھنڈا تھا، آپ نے اسے اپنے ساتھ لگایا ہوا تھا، اس وقت سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو قلعے کے دھوئیں کی وجہ سے آشوب چشم کی شکایت تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ جھنڈا ان کے حوالے کیا، تو اللہ کی قسم! ابھی گھڑ سوار زیادہ بھی نہیں ہوئے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر قلعے کو فتح کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جمیع بن عمیر ہے، اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14714]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6421، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5785»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14715
وَعَنْ أَبِي لَيْلَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ". فَدَعَا عَلِيًّا فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جھنڈا اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت رکھتے ہیں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلایا اور وہ جھنڈا انہیں دے دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14715]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6421، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5785»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14716
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولَهُ". فَأَعْطَاهَا عَلِيًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَفِي أَحْسَنِهَا مُعْتَمِرُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جھنڈا اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت رکھتے ہیں۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ (جھنڈا) سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے سب سے عمدہ سند میں ایک راوی معتمر بن ابوسری عسقلانی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14716]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (237/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں