الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا هَاجَتِ الرِّيحُ .
جب ہوا چلے، تو آدمی کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17123
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اشْتَدَّتِ الرِّيحُ الشِّمَالُ قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أُرْسِلَ فِيهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو شَيْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ”شمال“ نامی ہوا تیز چلتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أُرْسِلَ فِيهَا» ”اے اللہ! میں اُس چیز کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو اس میں بھیجی گئی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ابوشیبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17123]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3117)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8346»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17124
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اشْتَدَّتِ الرِّيحُ قَالَ:" اللَّهُمَّ لَقْحًا لَا عَقِيمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب تیز ہوا چلتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ لَقْحًا لَا عَقِيمًا» ”اے اللہ! یہ آباد کرنے والی ہو، برباد کرنے والی نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف مغیرہ بن عبدالرحمن کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17124]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (6296)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7840، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6296، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2878، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1008، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6248»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17125
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اشْتَدَّتِ الرِّيحُ الشِّمَالُ قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو شَيْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ”شمال“ نامی ہوا تیز چلتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ»
”اے اللہ! جس کے ہمراہ اسے بھیجا گیا ہے، میں اُس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ابوشیبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17125]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8346)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8346»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17126
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا هَاجَتْ رِيحٌ اسْتَقْبَلَهَا بِوَجْهِهِ، وَجَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَمَدَّ يَدَيْهِ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ الرِّيحِ، وَخَيْرِ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رَحْمَةً، وَلَا تَجْعَلْهَا عَذَابًا، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رِيَاحًا، وَلَا تَجْعَلْهَا رِيحًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ الرَّحَبِيُّ أَبُو عَلِيٍّ الْوَاسِطِيُّ الْمُلَقَّبُ بِحَنَشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب تیز ہوا چلتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا رخ اس کی طرف کر لیتے تھے، آپ گھٹنوں کے بل کھڑے ہو جاتے اور دونوں ہاتھ پھیلا کر یہ دعا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ الرِّيحِ، وَخَيْرِ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رَحْمَةً، وَلَا تَجْعَلْهَا عَذَابًا، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رِيَاحًا، وَلَا تَجْعَلْهَا رِيحًا»
”اے اللہ! میں اس ہوا کی بھلائی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں اور اُس چیز کی بھلائی کا جو اس کے ہمراہ بھیجی گئی ہے، اور میں اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور اُس چیز کے شر سے بھی جو اس کے ہمراہ بھیجی گئی ہے، اے اللہ! تو اسے رحمت بنا دے، تو اسے عذاب نہ بنانا، اے اللہ! تو اسے ”ریاح“ (یعنی آرام کا باعث) بنا دے تو اسے ”ریح“ (یعنی تباہی کا ذریعہ) نہ بنانا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس رحبی، ابوعلی واسطی ہے، جس کا لقب ”حنش“ ہے، اور وہ متروک ہے، حصین بن نمیر نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17126]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2456) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11533)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11533، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6244/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
55. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سَمِعَ صَوْتَ الرَّعْدِ .
جب آدمی بادل کی آواز سنے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17127
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا سَمِعْتُمْ صَوْتَ الرَّعْدِ فَاذْكُرُوا اللَّهَ ; فَإِنَّهُ لَا يُصِيبُ ذَاكِرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ أَبُو النَّضْرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم بادل گرجنے کی آواز سنو، تو اللہ کا ذکر کرو، کیونکہ وہ کسی ذکر کرنے والے کو نقصان نہیں پہنچاتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن کثیر ابونضر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17127]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11371)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11371»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
56. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا حَضَرَ الْعَدُوُّ .
جب دشمن سامنے موجود ہو، تو آدمی کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17128
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ يَعْنِي الْخُدْرِيَّ قَالَ: قُلْنَا يَوْمَ الْخَنْدَقِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ مِنْ شَيْءٍ نَقُولُ قَدْ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ؟ قَالَ:" نَعَمْ. اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا، وَآمِنَ رَوْعَاتِنَا".
قَالَ: فَضَرَبَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وُجُوهَ أَعْدَائِنَا بِالرِّيحِ، هَزَمَهُمُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِالرِّيحِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ مُتَّصِلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَكَذَلِكَ رِجَالُ أَحْمَدَ، إِلَّا أَنَّ فِي نُسْخَتِي مِنَ الْمُسْنَدِ عَنْ رُبَيْحِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَهُوَ فِي الْبَزَّارِ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے دن ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا کوئی ایسی چیز ہے، جسے ہم پڑھ لیں؟ کیونکہ دل حلق تک آ چکے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں!
«اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا، وَآمِنَ رَوْعَاتِنَا» ”اے اللہ! ہمارے پوشیدہ معاملات کی پردہ پوشی فرما، اور ہماری پریشانی کو امان نصیب فرما۔“
راوی کہتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ نے دشمن پر ہوا بھیج دی، اور اُس ہوا کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو پسپا کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، بزار کی سند متصل ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، امام أحمد کے رجال بھی اسی طرح ہیں، تاہم میرے پاس موجود ”مسند“ کے نسخے میں یہ بات تحریر ہے،
یہ روایت ربیح بن ابوسعید کے حوالے سے، ان کے والد سے منقول ہے، جبکہ مسند بزار میں، یہ بات منقول ہے: انہوں نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے
یہ روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17128]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3119) اخرجه احمد فى المسند (3/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10613»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
57. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصَابَهُ هَمٌّ .
جب آدمی کو پریشانی لاحق ہو، تو وہ کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17129
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي بْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَصَابَ أَحَدًا هَمٌّ وَلَا حَزَنٌ قَطُّ فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، ابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي، إِلَّا أَذْهَبَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - هَمَّهُ، وَأَبْدَلَهُ مَكَانَ حُزْنِهِ فَرَحًا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَتَعَلَّمَ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ؟ قَالَ:" أَجَلْ يَنْبَغِي لِمَنْ سَمِعَهُنَّ أَنْ يَتَعَلَّمَهُنَّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَذَهَابَ غَمِّي". مَكَانَ" هَمِّي". وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي سَلَمَةَ الْجُهَنِيِّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کسی شخص کو کوئی پریشانی یا غم لاحق ہو، اور وہ یہ پڑھ لے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، ابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي»
”اے اللہ! میں تیرا بندہ ہوں، اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں، اور تیری کنیز کا بیٹا ہوں، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے، میرے بارے میں تیرا حکم جاری ہو گا، میرے بارے میں تیری تقدیر کا فیصلہ عدل کے مطابق ہے، میں تجھ سے ہر اس اسم کے حوالے (یعنی وسیلے) سے سوال کرتا ہوں، جو تیرا ہے، اور جو تو نے خود اپنے لئے تجویز کیا ہے، یا جس کو تو نے اپنی کتاب میں نازل کیا ہے، یا جس کا علم تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو بھی دیا ہے، یا جس کے حوالے سے تو نے ترجیح کا معاملہ کرتے ہوئے اپنی ذات کے ساتھ اس کو مخصوص رکھا، اور وہ غیب کے علم سے تعلق رکھتا ہے (اس کے وسیلے سے میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں: کہ) تو قرآن کو میرے دل کی بہار اور میرے سینے کا نور اور میرے غم کی جلاء اور میری پریشانی کی رخصتی کا باعث بنا دے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کی پریشانی کو ختم کر دے گا، اور اس کے غم کی جگہ خوشی نصیب کر دے گا۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے لیے یہ مناسب ہے کہ ہم ان کلمات کو سیکھ لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! جو بھی ان کلمات کے بارے میں سنتا ہے، اُس کے لیے مناسب یہ ہے کہ وہ ان کو سیکھ لے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے لفظ ”پریشانی“ کی جگہ لفظ ”غم“ نقل کیا ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوسلمہ جہنی کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17129]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3122) اخرجه ابو يعلى فى المسند (5297) أخرجه أحمد فى (3712 و 4318)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3704، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1920»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17130
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَصَابَهُ هَمٌّ أَوْ حَزَنٌ فَلْيَدْعُ بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي".
قَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْمَغْبُونَ لَمَنْ غَبَنَ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ، قَالَ:" أَجَلْ". قَالَ:" فَقُولُوهُنَّ، وَعَلِّمُوهُنَّ ; فَإِنَّهُ مَنْ قَالَهُنَّ وَعَلَّمَهُنَّ الْتِمَاسَ مَا فِيهِنَّ أَذْهَبَ اللَّهُ كَرْبَهُ، وَأَطَالَ فَرَحَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کو پریشانی یا غم لاحق ہو، اسے ان کلمات کے ہمراہ دعا کرنی چاہیے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي»
”اے اللہ! بے شک میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں، اور تیری کنیز کا بیٹا ہوں، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے، میرے بارے میں تیرا حکم جاری ہو گا، میرے بارے میں تیری تقدیر کا فیصلہ عدل کے مطابق ہے، میں تجھ سے ہر اس اسم کے وسیلے سے دعا مانگتا ہوں، جو تیرا ہے، جو تو نے خود اپنا نام رکھا، یا جس کو تو نے اپنی کتاب میں نازل کیا، یا جس کے بارے میں تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو بھی علم عطا کیا یا جس کو تو نے غیب میں اپنے پاس رکھا (میں اُس کے وسیلے سے تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں:) کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار اور میرے سینے کا نور اور میرے غم کی جلاء اور میری پریشانی کی رخصتی بنا دے۔“
ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ شخص نقصان والا ہو گا، جسے ان کلمات کے حوالے سے نقصان ہو جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم انہیں پڑھو اور ان کی تعلیم دو! کیونکہ جو شخص انہیں پڑھے گا اور ان میں موجود برکات کے حصول کے لیے ان کی تعلیم دے گا، اللہ تعالیٰ اس کی پریشانی ختم کر دے گا اور اس کی خوشی کو طویل کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17130]

حدیث نمبر: 17131
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَلِمَاتُ الْمَكْرُوبِ: اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو، فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پریشان حال شخص کے (لئے پڑھنے کے مناسب) کلمات یہ ہیں:
«اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو، فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ»
”اے اللہ! تیری رحمت کی امید رکھتا ہوں، تو پلک جھپکنے کے عرصے کے لیے بھی، مجھے میری ذات کے سپرد نہ کرنا، تو میرے سارے معاملات کو ٹھیک کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17131]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (42/5)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 5090»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17132
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعِضَادَتَيِ الْبَابِ وَنَحْنُ فِي الْبَيْتِ فَقَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، إِذَا نَزَلَ بِكُمْ كَرْبٌ، أَوْ جُهْدٌ، أَوْ لَأْوَاءٌ، فَقُولُوا: اللَّهُ اللَّهُ رَبُّنَا لَا نُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو يَحْيَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازے کی چوکھٹ کو پکڑا، ہم لوگ اُس وقت گھر میں موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اولاد عبدالمطلب! جب تمہیں کوئی پریشانی یا مشکل یا تکلیف لاحق ہو، تو تم یہ پڑھو:
«اللَّهُ اللَّهُ رَبُّنَا لَا نُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا»
”اللہ، اللہ ہمارا پروردگار ہے، اور ہم کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن عبداللہ ابویحیی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17132]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12788)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12788، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8469»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف