الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
حدیث نمبر: 17290
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَحَطَّ عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَا صَلَّى عَلَيَّ عَبْدٌ مِنْ أُمَّتِي صَادِقًا بِهَا فِي قَلْبِ نَفْسِهِ". وَزَادَ:" وَكَتَبَ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ".
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَا صَلَّى عَلَيَّ عَبْدٌ مِنْ أُمَّتِي صَادِقًا بِهَا فِي قَلْبِ نَفْسِهِ". وَزَادَ:" وَكَتَبَ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ".
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنی طرف سے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اس پر دس رحمتیں نازل کرے گا، اور اس کے دس گناہ دور کر دے گا، اور اس کے دس درجات بلند کر دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میری امت کا جو بھی فرد سچے دل کے ساتھ مجھ پر درود بھیجے گا۔۔۔۔۔۔“۔ اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”وہ اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کر لے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17290]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3160) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (195/22)، أخرجه مسند البزار برقم: 3799»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17291
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ وَكَّلَ بِقَبْرِي مَلَكًا أَعْطَاهُ أَسْمَاعَ الْخَلَائِقِ، فَلَا يُصَلِّي عَلَيَّ أَحَدٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ إِلَّا أَبْلَغَنِي بِاسْمِهِ، وَاسْمِ أَبِيهِ، هَذَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، قَدْ صَلَّى عَلَيْكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ الْحِمْيَرِيِّ، وَاسْمُهُ عِمْرَانُ، يَأْتِي الْكَلَامُ عَلَيْهِ بَعْدَهُ، وَنُعَيْمُ بْنُ ضَمْضَمٍ ضَعَّفَهُ بَعْضُهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میری قبر پر ایک فرشتے کو مقرر کیا ہے، اور اسے تمام مخلوق کی آوازیں سننے کی صلاحیت دی ہے، قیامت کے دن تک جو بھی فرد مجھ پر درود بھیجے گا تو وہ (فرشتہ) اس شخص کے نام اور اس کے باپ کے نام کے ہمراہ وہ درود مجھ تک پہنچا دے گا کہ فلاں بن فلاں نے آپ پر درود بھیجا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن جمیری ہے اور اس کا نام عمران ہے، اس کے بارے میں کلام بعد میں آئے گا، اس میں ایک راوی نعیم بن ضمضم ہے، جسے بعض حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17291]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3163 و 3162)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6285/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17292
وَعَنِ ابْنِ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ: قَالَ لِي عَمَّارٌ: يَا ابْنَ الْحِمْيَرِيِّ، أَلَا أُحَدِّثُكَ عَنْ حَبِيبِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عَمَّارُ، إِنَّ لِلَّهِ مَلَكًا أَعْطَاهُ أَسْمَاءَ الْخَلَائِقِ كُلَّهَا، وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى قَبْرِي، إِذَا مُتُّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِي يُصَلِّي عَلَيَّ صَلَاةً إِلَّا أَسْمَاهُ بِاسْمِهِ، وَاسْمِ أَبِيهِ، قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، صَلَّى عَلَيْكَ فُلَانٌ، فَيُصَلِّي الرَّبُّ عَلَى ذَلِكَ الرَّجُلِ بِكُلِّ وَاحِدَةٍ عَشْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَنُعَيْمُ بْنُ ضَمْضَمٍ ضَعِيفٌ، وَابْنُ الْحِمْيَرِيِّ اسْمُهُ عِمْرَانُ. قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ. وَقَالَ صَاحِبُ الْمِيزَانِ: لَا يُعْرَفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن حمیری بیان کرتے ہیں: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے ابن حمیری! کیا میں تمہیں اپنے محبوب کے حوالے سے حدیث بیان کروں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمار! بے شک اللہ تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جسے اس نے ساری مخلوق کے نام عطا کیے ہیں، جب میں مر جاؤں گا تو وہ قیامت کے دن تک میری قبر کے پاس کھڑا رہے گا، اور میری امت کا جو بھی فرد مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، تو وہ فرشتہ اس شخص کا اور اس شخص کے باپ کا نام لے کر یہ کہے گا: اے سیدنا محمد! فلاں شخص نے آپ پر اس طرح درود بھیجا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) پھر پروردگار اس شخص پر ایک کے بدلے میں دس مرتبہ رحمت نازل کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور نعیم بن ضمضم نامی راوی ضعیف ہے اور ابن حمیری نامی راوی کا نام عمران ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے“ ”میزان الاعتدال“ کے مصنف کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17292]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17293
وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ:" وَإِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي أَنْ لَا يُصَلِّيَ عَلَيَّ عَبْدٌ صَلَاةً إِلَّا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرَ أَمْثَالِهَا".
ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”میں نے اپنے پروردگار سے یہ چیز مانگی کہ جو بندہ مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر اس کا دس گنا (یعنی اس پر دس مرتبہ) رحمت نازل کرے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17293]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17294
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا، بِهَا مَلَكٌ مُوَكَّلٌ حَتَّى يُبَلِّغَنِيهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُمَيْرٍ الْقُرَشِيُّ الْأَعْمَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت نازل کرے گا، اس درود کے لیے ایک فرشتہ مقرر ہے، جو اس درود کو مجھ تک پہنچا دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عمیر قرشی اعمیٰ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17294]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عمیر قرشی اعمیٰ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17294]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7611)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7611»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 17295
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" حَيْثُمَا كُنْتُمْ فَصَلُّوا عَلَيَّ ; فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ أَبِي زَيْنَبَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم جہاں کہیں بھی ہو، تم مجھ پر درود بھیجو! کیونکہ تمہارا درود مجھ تک پہنچ جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید بن ابوزینب ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17295]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2729)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2729، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 367»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17296
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ إِلَّا رَدَّ اللَّهُ عَلَيَّ رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَمَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ ثِقَةٌ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص مجھ پر سلام بھیجتا ہے، تو اللہ تعالیٰ میری روح مجھے لوٹا دیتا ہے، یہاں تک کہ میں اُسے سلام کا جواب دیتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید اسکندرانی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اور ایک راوی مہدی بن جعفر ہے جو ثقہ ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17296]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3116»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17297
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً بَلَغَتْنِي صَلَاتُهُ، وَصَلَّيْتُ عَلَيْهِ، وَكُتِبَ لَهُ سِوَى ذَلِكَ عَشْرُ حَسَنَاتٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مجھ پر درود بھیجتا ہے، تو اس کا درود مجھ تک پہنچ جاتا ہے، اور میں اُس کے لئے دعائے رحمت کرتا ہوں، اور اس کے علاوہ اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17297]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17297]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1663)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1663»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17298
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا، وَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ عَشْرًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ مِائَةً، وَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ مِائَةً كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بَرَاءَةً مِنَ النِّفَاقِ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَبَرَاءَةً مِنَ النَّارِ، وَأَنْزَلَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ الشُّهَدَاءِ". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ النَّسَائِيِّ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَالِمِ بْنِ شِبْلٍ الْهُجَيْمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اس پر دس رحمتیں نازل کرتا ہے، اور جو شخص مجھ پر دس مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر 100 رحمتیں نازل کرتا ہے، اور جو شخص مجھ پر ایک سو مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان منافقت سے بری ہونا اور جہنم سے بری ہونا لکھ دیتا ہے، اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس شخص کو شہداء کے ساتھ ٹھہرائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام نسائی رحمہ اللہ نے
یہ روایت نقل کی ہے: ”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت نازل کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن سالم بن شبل ہجیمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17298]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (899)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7231، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 863»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17299
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّيْتُ عَلَيْهِ عَشْرًا". قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، میں اُس کے لئے دس مرتبہ دعائے رحمت کرتا ہوں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اس پر رحمت نازل کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17299]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2692»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح