🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ أَوْقَاتِ الْإِجَابَةِ .
دعا کی قبولیت کے اوقات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17250
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَنْزِلُ رَبُّنَا - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا حِينَ يَبْقَى ثُلُثُ اللَّيْلِ، فَيَقُولُ: أَلَا عَبْدٌ مِنْ عِبَادِي يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ أَلَا ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ يَدْعُونِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟ أَلَا مُقْتِرٌ فَأَرْزُقَهُ؟ أَلَا مَظْلُومٌ يَدْعُونِي فَأَنْصُرَهُ؟ أَلَا عَانٍ فَأَفُكُّ عَنْهُ؟ فَيَكُونُ كَذَلِكَ حَتَّى يُصْبِحَ الصُّبْحُ، ثُمَّ يَعْلُو - جَلَّ وَعَزَّ - عَلَى كُرْسِيِّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ فِيهِ:" أَلَا مَظْلُومٌ (يُذَكِّرُنِي) فَأَنْصُرَهُ؟ أَلَا عَانٍ (يَدْعُونِي) فَأُعِينَهُ؟". قَالَ:" فَيَكُونُ كَذَلِكَ حَتَّى يُضِيءَ الصُّبْحُ". وَيَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ مُوسَى بْنِ عَقْبَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب رات کا ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو ہمارا پروردگار آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے: کیا میرے بندوں میں سے کوئی ایسا بندہ نہیں ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی دعا قبول کروں؟ کیا اپنے اوپر ظلم کرنے والا کوئی ایسا فرد نہیں ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی مغفرت کر دوں؟ کیا کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کے رزق میں تنگی ہو، تو میں اسے رزق عطا کروں؟ کیا کوئی مظلوم نہیں ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی مدد کروں؟ کیا کوئی قیدی نہیں ہے کہ میں اسے چھڑوا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا اس وقت تک ہوتا رہتا ہے جب تک صبح صادق نہیں ہو جاتی، پھر پروردگار اوپر اپنی کرسی پر چلا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”کیا کوئی مظلوم نہیں ہے جو میرا ذکر کرے، تو میں اس کی مدد کروں، کیا کوئی قیدی نہیں ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی مدد کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا اس وقت تک ہوتا رہتا ہے جب تک صبح صادق نہیں ہو جاتی۔“ یحیی بن اسحاق نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور موسیٰ بن عقبہ کے علاوہ اور کسی نے یحیی سے روایت نقل نہیں کی ہے، کبیر کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17250]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17251
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَنْزِلُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي آخِرِ ثَلَاثِ سَاعَاتٍ يَبْقِينَ مِنَ اللَّيْلِ، فَيَنْظُرُ فِي السَّاعَةِ الْأُولَى فِي الْكِتَابِ الَّذِي لَا يَنْظُرُ فِيهِ غَيْرُهُ، فَيَمْحُو مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ، وَيَنْظُرُ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فِي جَنَّةِ عَدْنٍ وَهِيَ مَسْكَنُهُ الَّتِي لَا يَكُونُ فِيهَا مَعَهُ إِلَّا الْأَنْبِيَاءُ وَالشُّهَدَاءُ وَالصِّدِّيقُونَ، وَفِيهَا مَا لَمْ يَرَهُ أَحَدٌ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ، ثُمَّ يَهْبِطُ آخِرَ سَاعَةٍ مِنَ اللَّيْلِ فَيَقُولُ: أَلَا مُسْتَغْفِرٌ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟ أَلَا سَائِلٌ يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ؟ أَلَا دَاعٍ يَدْعُونِي؟ وَلِذَلِكَ قَالَ اللَّهُ: (وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا) فَيَشْهَدُهُ اللَّهُ وَالْمَلَائِكَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ زِيَادَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب رات کی آخری تین گھڑیاں رہ جاتی ہیں تو اللہ تعالیٰ نزول کرتا ہے، پہلی گھڑی میں وہ اس کتاب کو دیکھتا ہے جس کتاب میں اس کے علاوہ اور کوئی نہیں دیکھتا اور جس چیز کو چاہتا ہے اسے مٹا دیتا ہے، اور جس کو چاہتا ہے اسے برقرار رکھتا ہے، دوسری گھڑی میں وہ جنت عدن کو دیکھتا ہے، جو اس کی رہائشی جگہ ہے، اور اس جنت میں اس کے ساتھ صرف انبیاء، شہداء اور صدیقین ہوں گے، اور اس جنت میں ایسی چیزیں ہوں گی، جو کسی نے نہیں دیکھی ہیں، اور کسی انسان کے دل میں ان کا خیال بھی نہیں آیا، پھر وہ رات کی آخری گھڑی میں نیچے اترتا ہے اور فرماتا ہے: کیا کوئی مغفرت طلب کرنے والا ہے، جو مجھ سے مغفرت طلب کرے تو میں اس کی مغفرت کر دوں؟ کیا کوئی مانگنے والا ہے جو مجھ سے مانگے اور میں اسے عطا کر دوں؟ کیا کوئی دعا کرنے والا ہے جو مجھ سے دعا کرے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اسی لیے اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”اور فجر کی تلاوت، بیشک فجر کی تلاوت میں موجودگی ہوتی ہے۔“ یعنی اس میں اللہ تعالیٰ اور فرشتے موجود ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیادہ بن محمد انصاری ہے اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17251]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3253)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8630، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4079»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17252
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَادَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ اللَّيْلِ أَجْوَبُ دَعْوَةً؟ قَالَ:" جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ وَالْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ فِي بَابِ" صَلَاةِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے بلند آواز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: رات کا کون سا حصہ دعا کے قبول ہونے کے لئے زیادہ موزوں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری نصف حصہ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار اور کبیر کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے رات اور دن کے نوافل دو دو کر کے پڑھنے سے متعلق باب میں، سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17252]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (355) اخرجه البزار فى المسند (3151) اخرجه أبو يعلى فى المسند (5682)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3452، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 329، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6167»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17253
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَيُسْتَجَابُ الدُّعَاءُ فِي أَرْبَعَةِ مَوَاطِنَ: عِنْدَ الْتِقَاءِ الصُّفُوفِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَعِنْدَ نُزُولِ الْغَيْثِ، وَعِنْدَ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ، وَعِنْدَ رُؤْيَةِ الْكَعْبَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار قسم کی صورتحال میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا مستجاب ہوتی ہے، جب اللہ تعالیٰ کی راہ میں صفیں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں، بارش کے نزول کے وقت، نماز قائم ہونے کے وقت اور خانہ کعبہ کی زیارت کے وقت۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17253]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7713)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7713، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 7238، وأخرجه شرح السنة برقم: 429، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1625»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17254
وَعَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ عَمِّهِ قَالَ: كُنْتُ أَمُرُّ عَلَى دَارِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ سَحَرًا فَأَسْمَعُهُ يَقُولُ: اللَّهُمَّ (إِنَّكَ) دَعَوْتَنِي فَأَجَبْتُ، وَأَمَرْتَنِي فَأَطَعْتُ، وَهَذَا سَحَرٌ فَاغْفِرْ لِي، فَلَقِيتُهُ فَقُلْتُ (لَهُ) : كَلِمَاتٌ سَمِعْتُكَ تَقُولُهُنَّ مِنَ السَّحَرِ، فَأَخْبَرْتُهُ بِهِنَّ، فَقَالَ: إِنَّ يَعْقُوبَ أَخَّرَ بَنِيهِ إِلَى السَّحَرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
محارب بن دثار اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ایک مرتبہ میں سحری کے وقت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے دروازے کے پاس سے گزر رہا تھا، تو میں نے انہیں یہ دعا کرتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! تو نے مجھے بلایا تو میں آیا، تو نے مجھے حکم دیا تو میں نے اطاعت کی، یہ سحری کا وقت ہو گیا ہے، تو میری مغفرت کر دے۔“
راوی کہتے ہیں: پھر میری اُن سے ملاقات ہوئی، میں نے ان سے کہا: میں نے آپ کو سحری کے وقت کچھ کلمات پڑھتے ہوئے سنا تھا پھر میں نے انہیں ان کلمات کے بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا: سیدنا یعقوب علیہ السلام نے اپنے صاحبزادوں (کے لیے دعا) کو سحری تک موخر کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17254]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8548)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابٌ فِيمَا يُسْتَفْتَحُ بِهِ الدُّعَاءُ مِنْ حُسْنِ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ سُبْحَانَهُ، وَالصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس بات کا بیان کہ جس چیز کئے ذریعے دعا کا آغاز کیا جائے؟ پہلے اچھے طریقے سے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی جائے اور نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17255
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَسْأَلَ فَلْيَبْدَأْ بِالْمِدْحَةِ وَالثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، ثُمَّ لِيُصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ لِيَسْأَلْ بَعْدُ ; فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ يَنْجَحَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب تم میں سے کوئی ایک شخص دعا مانگنا چاہے، تو پہلے اسے اللہ تعالیٰ کی شان کے مطابق اس کی حمد و ثنا بیان کرنی چاہیے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا چاہیے، پھر دعا مانگنی چاہیے، کیونکہ اب وہ اس بات کے زیادہ لائق ہو گی کہ وہ کامیاب ہو (یعنی قبول ہو)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17255]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8780)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17256
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَجْعَلُونِي كَقَدَحِ الرَّاكِبِ ; فَإِنَّ الرَّاكِبَ يَمْلَأُ قَدَحَهُ، فَإِذَا فَرَغَ وَعَلَّقَ مَعَالِيقَهُ ; فَإِنْ كَانَ لَهُ فِي الشَّرَابِ حَاجَةٌ أَوِ الْوُضُوءِ، وَإِلَّا أَهْرَقَ الْقَدَحَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - فَاذْكُرُونِي فِي أَوَّلِ الدُّعَاءِ، وَفِي وَسَطِهِ، وَفِي آخِرِ الدُّعَاءِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مجھے یوں نہ بناؤ، جیسے سوار کا پیالہ ہوتا ہے، کیونکہ سوار اپنے پیالے کو بھرتا ہے، جب وہ فارغ ہوتا ہے تو اسے لٹکا دیتا ہے، اگر اسے مشروب کی ضرورت ہو، یا وضو کرنا ہو تو استعمال کر لیتا ہے، ورنہ اسے بہا دیتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”تم دعا کے آغاز میں اور اس کے درمیان میں اور دعا کے آخر میں میرا ذکر کرو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17256]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3156)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17257
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاعِدٌ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّى، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَجِلْتَ أَيُّهَا الْمُصَلِّي، إِذَا صَلَّيْتَ فَقَعَدْتَ فَاحْمَدِ اللَّهَ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، ثُمَّ صَلِّ عَلَيَّ، ثُمَّ ادْعُهُ".
ثُمَّ صَلَّى آخَرُ، فَحَمِدَ اللَّهَ، وَصَلَّى عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَلْ تُعْطَهْ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا مِنْ قَوْلِهِ: ثُمَّ صَلَّى آخَرُ إِلَى آخِرِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَحَدِيثُهُ فِي الرِّقَاقِ مَقْبُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدُ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، اسی دوران ایک شخص اندر آیا، اس نے نماز ادا کی پھر اس نے کہا: اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے اور مجھ پر رحم فرما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے نمازی! تم نے جلدی کی ہے، جب تم نماز ادا کر لو، تو تم بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کی شان کے مطابق اس کی حمد بیان کرو، پھر مجھ پر درود بھیجو اور پھر اس سے دعا کرو۔“ پھر ایک اور شخص نے نماز ادا کی، اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تو مانگو! تمہیں دیا جائے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”پھر اس کے بعد ایک اور شخص نے نماز ادا کی۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد سے لے کر آخر تک کے الفاظ نہیں ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث، دلوں کو نرم کرنے والے موضوعات کے بارے میں مقبول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے متعلق احادیث آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17257]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (308/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17258
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَبِي عَيَّاشٍ زَيْدِ بْنِ الصَّامِتِ الزُّرَقِيِّ، وَهُوَ يُصَلِّي، وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، يَا مَنَّانُ، يَا بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ دَعَا اللَّهَ بِاسْمِهِ الْأَعْظَمِ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ، وَإِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ، وَإِنْ كَانَ ثِقَةً.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا ابوعیاش زید بن صامت زرقی رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، وہ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے اور یہ دعا کر رہے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، يَا مَنَّانُ، يَا بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اس وسیلے سے کہ حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اے بہت زیادہ احسان کرنے والے، اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے! اے جلال اور اکرام والے!۔“
راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس نے اللہ تعالیٰ کے اُس اسم اعظم کے وسیلے سے دعا کی ہے کہ جب اُس کے وسیلے سے دعا کی جائے، تو اللہ تعالیٰ دعا قبول کرتا ہے، اور جب اُس اسم کے وسیلے سے کچھ مانگا جائے تو اللہ تعالیٰ عطا کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے اگرچہ وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17258]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1038) اخرجه احمد فى المسند (265/3)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3544، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13387، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1899، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 994، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 174»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17259
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى عَلَى رَجُلٍ، وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ، يَا بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ. فَقَالَ:" لَقَدْ سَأَلَ اللَّهَ بِاسْمِهِ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس آئے جو یہ کہہ رہا تھا:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ، يَا بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ»
”اے اللہ! بے شک میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اس وسیلے سے کہ حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو بہت زیادہ احسان کرنے والا ہے، آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے، اے جلال اور اکرام والے!“۔
راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس نے اللہ تعالیٰ کے اس اسم کے وسیلے سے دعا کی ہے کہ جب اس کے وسیلے سے دعا مانگی جائے تو اللہ تعالیٰ دعا قبول کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17259]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4722)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4722»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں