الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابُ الِاقْتِصَادِ .
میانہ روی اختیار کرنا
حدیث نمبر: 17849
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا عَالَ مُقْتَصِدٌ قَطُّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میانہ روی اختیار کرنے والا، کبھی تنگدست نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17849]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17849]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12656)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12656، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8237»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17850
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَحْسَنَ الْقَصْدَ فِي الْغِنَى! مَا أَحْسَنَ الْقَصْدَ فِي الْفَقْرِ! وَأَحْسَنَ الْقَصْدَ فِي الْعِبَادَةِ!". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ سَعِيدِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ حَبِيبٍ، وَمُسْلِمٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ إِلَّا ابْنَ حِبَّانَ فِي تَرْجَمَةِ سَعِيدٍ الرَّاوِي عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خوشحالی میں میانہ روی اختیار کرنا کتنی اچھی بات ہے، غربت میں میانہ روی اختیار کرنا کتنی اچھی بات ہے، عبادت میں میانہ روی اختیار کرنا کتنی اچھی بات ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے سعید بن حکیم کی مسلم بن حبیب کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور مسلم نامی اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے، البتہ ابن حبان نے سعید نامی شخص کے حالات میں اس کا ذکر کیا ہے، جو اس سے روایت نقل کرنے والا فرد ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17850]
یہ روایت امام بزار نے سعید بن حکیم کی مسلم بن حبیب کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور مسلم نامی اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے، البتہ ابن حبان نے سعید نامی شخص کے حالات میں اس کا ذکر کیا ہے، جو اس سے روایت نقل کرنے والا فرد ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17850]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3604)، أخرجه مسند البزار برقم: 2946»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17851
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: تَمَشَّى مَعَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ، وَهُوَ صَائِمٌ، فَأَجْهَدَهُ الصَّوْمُ، فَحَلَبْنَا لَهُ نَاقَةً لَنَا فِي قَعْبٍ، وَصَبَبْنَا عَلَيْهِ عَسَلًا نُكْرِمُ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ فِطْرِهِ، فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ نَاوَلْنَاهُ الْقَعْبَ، فَلَمَّا ذَاقَهُ قَالَ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ يَقُولُ:" مَا هَذَا؟!" قُلْنَا: لَبَنًا وَعَسَلًا، أَرَدْنَا نُكْرِمُكَ بِهِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: -" أَكْرَمَكَ اللَّهُ بِمَا أَكْرَمْتَنِي". أَوْ دَعْوَةً هَذِهِ مَعْنَاهَا، ثُمَّ قَالَ:" مَنِ اقْتَصَدَ أَغْنَاهُ اللَّهُ، وَمَنْ بَذَرَ أَفْقَرَهُ اللَّهُ، وَمَنْ تَوَاضَعَ رَفَعَهُ اللَّهُ، وَمَنْ تَجَبَّرَ قَصَمَهُ اللَّهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مِمَّنْ أَعْرِفُهُ اثْنَانِ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں ہمارے ساتھ پیدل چلتے ہوئے جا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، روزے کی وجہ سے آپ کو مشکل تھی، ہم نے آپ کے لیے اپنی اونٹنی کا دودھ ایک پیالے میں دوہ لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی افطاری کے اہتمام کے لیے ہم نے اس میں شہد ملا دیا، جب سورج غروب ہوا تو وہ پیالہ ہم نے آپ کی خدمت میں پیش کیا، جب آپ نے اسے چکھا تو آپ نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کر کے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: دودھ اور شہد ہے، ہم نے اس کے ذریعے آپ کے لئے اہتمام کرنا چاہا تھا (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے: روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اللہ تعالیٰ تمہاری عزت افزائی کرے، جس طرح تم نے میری عزت افزائی کی ہے۔“ یا اس کی مانند کوئی اور دعائیہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص میانہ روی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے خوش حال کر دیتا ہے، جو شخص فضول خرچی کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے غریب کر دیتا ہے، جو شخص تواضع اختیار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے بلندی نصیب کرتا ہے، جو شخص تکبر کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں دو افراد ایسے ہیں، جن سے میں واقف ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17851]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں دو افراد ایسے ہیں، جن سے میں واقف ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17851]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3605)، أخرجه مسند البزار برقم: 946»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
50. بَابٌ مِنْهُ فِي الِاقْتِصَادِ .
میانہ روی کا مزید بیان
حدیث نمبر: 17852
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ يَقْدَمُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمٌ لَيْسَتْ لَهُمْ مَعَارِفُ، فَيَأْخُذُ الرَّجُلُ بِيَدِ الرَّجُلِ، وَالرَّجُلُ بِيَدِ الرَّجُلَيْنِ، وَالرَّجُلُ بِيَدِ الثَّلَاثَةِ عَلَى قَدْرِ طَاقَتِهِ، فَأَخَذَ خَتَنِي بِيَدِ رَجُلَيْنِ، فَخَلَوْتُ بِهِ فَلُمْتُهُ فَقُلْتُ: تَأْخُذُ رَجُلَيْنِ وَعِنْدَكَ مَا عِنْدَكَ؟! فَقَالَ: إِنَّ عِنْدَنَا رِزْقًا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ، فَانْطَلَقْ حَتَّى أُرِيَكَ، فَانْطَلَقْتُ فَأَرَانِي شَيْئًا مِنْ بُرٍّ فَقَالَ: هَذَا عِنْدَنَا، فَقُلْتُ: مِنْ أَيْنَ لَكَ هَذَا؟ قَالَ: اشْتَرَيْنَاهُ مِنَ الْعِيرِ الَّتِي قَدِمَتْ أَمْسِ، وَأَرَانِي مِثْلَ جَنْوَةِ الْبَعِيرِ تَمْرًا، وَقَالَ: هَذَا عِنْدَنَا، وَأَرَانِي جَرَّةً فِيهَا وَدَكٌ وَقَالَ: وَهَذَا دِهَانٌ وَإِدَامٌ، ثُمَّ غَدَا بِهِمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ رَاحَ بِهِمَا، وَقَدْ أَطْعَمَهُمَا وَدَهَنَهُمَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي أَرَى صَاحِبَيْكَ حَسَنَيِ الْحَالِ، كَمْ تُطْعِمُهُمَا كُلَّ يَوْمٍ مِنْ وَجْبَةٍ؟". قَالَ: وَجْبَتَيْنِ، قَالَ:" وَجْبَتَيْنِ؟ فَلَوْلَا كَانَتْ وَاحِدَةً". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گئے، (وہاں) ان کی کسی سے جان پہچان نہیں تھی، تو کسی شخص نے ایک شخص کا ہاتھ پکڑ لیا، کسی نے دو افراد کا ہاتھ پکڑ لیا، کسی نے تین افراد کا ہاتھ پکڑ لیا، ہر شخص نے اپنی گنجائش کے مطابق کسی کو ساتھ لے لیا، میرے بہنوئی نے دو آدمیوں کا ہاتھ پکڑ لیا، میں انہیں الگ لے کے گیا اور میں نے انہیں ملامت کرتے ہوئے یہ کہا: آپ نے دو آدمیوں کو لے لیا ہے، حالانکہ آپ کے پاس پہلے ہی تھوڑا سا (مال) ہے، انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے ہمیں رزق نصیب ہوا ہے، تم چلو! میں تمہیں دکھاتا ہوں، میں چل پڑا، تو انہوں نے مجھے تھوڑی سی گندم دکھائی، انہوں نے کہا: یہ ہمارے پاس ہے، میں نے دریافت کیا: یہ آپ کے پاس کہاں سے آئی ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ میں نے اس قافلے سے خریدی ہے، جو گزشتہ شام آیا تھا، پھر انہوں نے مجھے کھجوروں کا ڈھیر دکھایا اور بولے: یہ بھی ہمارے پاس ہیں، پھر انہوں نے مجھے ایک مٹکا دکھایا، جس میں چربی موجود تھی، انہوں نے کہا: یہ تیل اور سالن ہے، پھر اگلے دن صبح وہ دونوں کو ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، انہوں نے ان دونوں مہمانوں کو کھانا بھی کھلایا تھا اور تیل بھی لگایا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: میرا خیال ہے تمہارے دونوں ساتھی اچھے حال میں ہیں، تم انہیں روزانہ کتنا اناج کھانے کے لئے دیتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: دو وجبہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو وجبہ؟ ایک وجبہ کیوں نہیں؟
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17852]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17852]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3606)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
51. بَابُ مَا يَكْفِي ابْنَ آدَمَ مِنَ الدُّنْيَا .
ابن آدم کے لئے، دنیا میں کتنا کچھ کفایت کرتا ہے؟
حدیث نمبر: 17853
عَنْ أَبِي حَسَبَةَ: مُسْلِمِ بْنِ أَكْيَسَ، مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ: ذَكَرَ مَنْ دَخَلَ عَلَيْهِ فَوَجَدَهُ يَبْكِي فَقَالَ: مَا يُبْكِيكَ يَا أَبَا عُبَيْدَةَ؟ فَقَالَ: نَبْكِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ يَوْمًا مَا يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، وَيَفِيءُ عَلَيْهِمْ حَتَّى ذَكَرَ الشَّامَ فَقَالَ:" إِنْ يُنْسَأْ فِي أَجْلِكَ يَا أَبَا عُبَيْدَةَ، فَحَسْبُكَ مِنَ الْخَدَمِ ثَلَاثَةٌ: خَادِمٌ يَخْدِمُكَ، وَخَادِمٌ يُسَافِرُ مَعَكَ، وَخَادِمٌ يَخْدِمُ أَهْلَكَ وَيَرُدُّ عَلَيْهِمْ. وَحَسْبُكَ مِنَ الدَّوَابِّ ثَلَاثَةٌ: دَابَّةٌ لِرِحَلِكَ، وَدَابَّةٌ لِنَقْلِكَ، وَدَابَّةٌ لِغُلَامِكَ". ثُمَّ هَذَا أَنَا أَنْظُرُ إِلَى بَيْتِي قَدِ امْتَلَأَ رَقِيقًا، وَأَنْظُرُ إِلَى مِرْبَطِي قَدِ امْتَلَأَ دَوَابَّ وَخَيْلًا، فَكَيْفَ أَلْقَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ هَذَا وَقَدْ أَوْصَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ، وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي مَنْ لَقِيَنِي عَلَى مِثْلِ الْحَالِ الَّذِي فَارَقَنِي عَلَيْهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوحسبہ مسلم بن اکیس، جو عبداللہ بن عامر کے غلام ہیں، انہوں نے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: ایک شخص نے یہ بات بتائی ہے: وہ ایک مرتبہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہیں روتے ہوئے پایا، اس نے دریافت کیا: اے سیدنا ابوعبیدہ! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ہم اس بات پر رو رہے ہیں کہ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ذکر کی کہ اللہ تعالیٰ کیسے مسلمانوں کو فتح نصیب کرے گا اور انہیں مال فے عطا کرے گا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شام کا ذکر کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”اے ابوعبیدہ! اگر تمہاری عمر طویل ہوئی، تو تمہارے لئے تین خدمت گزار کافی ہوں گے، ایک وہ خادم، جو تمہاری خدمت کرے، ایک وہ خادم، جو تمہارے ساتھ سفر پر جائے اور ایک وہ خادم، جو تمہارے اہل خانہ کی خدمت کرے اور ان کی دیکھ بھال کرے، اور تمہارے لیے تین جانور کافی ہوں گے، ایک جانور تمہاری سواری کے لیے، ایک جانور تمہارے سامان کے لئے اور ایک جانور تمہارے غلام کے لئے۔“ (پھر سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اور اب میں اپنے گھر کو دیکھ رہا ہوں کہ غلاموں سے بھرا ہوا ہے، اور میں اپنے اصطبل کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ جانوروں اور گھوڑوں سے بھرا ہوا ہے، تو اس کے بعد میں کس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملوں گا؟ جب کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ تلقین کی تھی: ”تم میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور میرے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہو گا، جو اس حال میں رہے گا جس حال میں، وہ مجھ سے جدا ہوا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17853]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17853]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1696)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1698»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17854
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ قَالَ: عَادَ خَبَّابًا نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَبْشِرْ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، تَرِدُ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَوْضَ ؛ فَقَالَ: فَكَيْفَ بِهَذَا! وَأَشَارَ إِلَى أَعْلَى الْبَيْتِ وَأَسْفَلِهِ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ مِنَ الدُّنْيَا كَزَادِ الرَّاكِبِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
یحیی بن جعدہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب، سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے گئے، أن حضرات نے کہا: اے ابوعبداللہ! آپ کو مبارک ہو، آپ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حوض (کوثر) پر جائیں گے، تو سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے ہوتے ہوئے کیسے ہو سکتا ہے؟ انہوں نے گھر کے اوپر والے اور نیچے والے حصے کی طرف اشارہ کر کے یہ بات کہی، جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں سے کسی ایک کے لئے، دنیا میں سے اتنی چیز کفایت کرتی ہے، جتنا کسی سوار (یعنی مسافر) کا زاد سفر ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن جعدہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17854]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن جعدہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17854]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7214)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3695، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3185، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7359/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17855
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى سَلْمَانَ فَرَأَيْتُ بَيْتَهُ رَثًّا، فَقُلْتُ لَهُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَهِدَ إِلَيَّ:" أَنْ يَكُونَ زَادُكَ مِنَ الدُّنْيَا كَزَادِ الرَّاكِبِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَسَنِ بْنِ يَحْيَى بْنِ الْجَعْدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے ان کے گھر کو دیکھا کہ وہاں سامان کم تھا، میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ تلقین کی تھی: ”دنیا میں، تمہارا ساز و سامان، سوار (یعنی مسافر) کے زاد سفر کی مانند ہونا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسن بن یحیی بن جعد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17855]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسن بن یحیی بن جعد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17855]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6160 و 6069) اخرجها حمد فى المسند (438/5)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6069»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17856
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَكْفِينِي مِنَ الدُّنْيَا؟ قَالَ:" مَا سَدَّ جَوْعَتَكَ، وَوَارَى عَوْرَتَكَ، وَإِنْ كَانَ لَكَ بَيْتٌ يُظِلُّكَ فَذَاكَ، وَإِنْ كَانَتْ لَكَ دَابَّةٌ فَبَخٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! دنیا میں سے کتنی چیز میرے لئے کافی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو تمہاری بھوک کو ختم کر دے، تمہاری شرمگاہ کو ڈھانپ دے اور اگر تمہیں گھر مل جائے، جو تم پر سایہ کرے، تو اچھا ہے اور اگر تمہیں سواری بھی مل جائے، تو کیا کہنے۔“
یہ روایت امام طبرانی معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17856]
یہ روایت امام طبرانی معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17856]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3286، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7273»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17857
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ قَالَ: بِيعَ مَتَاعُ سَلْمَانَ فَبَلَغَ أَرْبَعَةَ عَشَرَ دِرْهَمًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، إِلَّا أَنَّ عَلِيَّ بْنَ بَذِيمَةَ لَمْ يُدْرِكْ سَلْمَانَ، فَإِنْ كَانَتْ تَرِكَتُهُ تَأَخَّرَتْ فَهُوَ مُتَّصِلٌ.
علی بن بذیمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کا سامان فروخت کیا گیا، تو اس کی قیمت 14 درہم تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند عمدہ ہے البتہ یہ ہے کہ علی بن بذیمہ نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اگر ان کے ترکے (کی فروخت) بعد کے زمانے تک مؤخر ہوئی ہو، تو یہ سند متصل ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17857]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند عمدہ ہے البتہ یہ ہے کہ علی بن بذیمہ نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اگر ان کے ترکے (کی فروخت) بعد کے زمانے تک مؤخر ہوئی ہو، تو یہ سند متصل ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17857]
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید ولکنہ منقطع
52. بَابٌ فِيمَنْ كَرِهَ الدُّنْيَا .
اس شخص کا بیان، جو دنیا کو ناپسند کرے
حدیث نمبر: 17858
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: كُنَّا مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَاسْتَسْقَى، فَأُتِيَ بِمَاءٍ وَعَسَلٍ، فَلَمَّا وَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ بَكَى وَانْتَحَبَ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّ بِهِ شَيْئًا، وَلَا نَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ، فَلَمَّا فَرَغَ قُلْنَا: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا حَمَلَكَ عَلَى هَذَا الْبُكَاءِ؟! قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ رَأَيْتُهُ يَدْفَعُ عَنْ نَفْسِهِ شَيْئًا، وَلَا أَرَى شَيْئًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الَّذِي أَرَاكَ تَدْفَعُ لَا أَرَى شَيْئًا؟! قَالَ:" الدُّنْيَا تَطَوَّلَتْ لِي، فَقُلْتُ: إِلَيْكَ عَنِّي، فَقَالَتْ لِي: أَمَا إِنَّكَ لَسْتَ بِمُدْرِكِي". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَشَقَّ عَلَيَّ، وَخَشِيتُ أَنْ أَكُونَ قَدْ خَالَفْتُ أَمْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَحِقَتْنِي الدُّنْيَا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زَيْدٍ الزَّاهِدُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُعْتَبَرُ حَدِيثُهُ إِذَا كَانَ فَوْقَهُ ثِقَةٌ، وَدُونَهُ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھے، انہوں نے پینے کے لیے کچھ مانگا تو پانی اور شہد لایا گیا، جب وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں پکڑایا گیا، تو وہ رو پڑے، اور شدید روئے، یہاں تک کہ ہم نے یہ گمان کیا کہ شاید انہیں کوئی چیز لاحق ہوئی ہے، حالانکہ ہم نے ان سے کسی چیز کے بارے میں نہیں پوچھا: تھا، جب وہ فارغ ہوئے، تو ہم نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول کے خلیفہ! آپ روئے کیوں؟ انہوں نے فرمایا: ”ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا اسی دوران میں نے آپ کو دیکھا کہ جیسے آپ کسی چیز کو پرے کر رہے ہیں، لیکن مجھے کوئی چیز دکھائی نہیں دی، میں نے عرض کی یا رسول اللہ وہ کیا چیز ہے جس کو آپ پرے کر رہے ہیں اور مجھے تو کچھ نظر نہیں آ رہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دنیا میری طرف آئی، تو میں نے کہا: مجھ سے دور رہو، تو اس نے مجھ سے کہا: آپ میرے دام میں نہیں آئیں گے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، تو یہ چیز مجھ پر گراں گزری اور مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل کے برخلاف تو نہیں کیا اور دنیا مجھے لاحق ہو گئی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن زید زاہد ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، ابن حبان میں اس کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے اور یہ بات کہی ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کا اعتبار کیا جائے گا جبکہ اس کے اوپر والا راوی ثقہ ہوں اور اس کے نیچے والا راوی ثقہ ہو، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17858]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن زید زاہد ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، ابن حبان میں اس کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے اور یہ بات کہی ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کا اعتبار کیا جائے گا جبکہ اس کے اوپر والا راوی ثقہ ہوں اور اس کے نیچے والا راوی ثقہ ہو، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17858]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3618)، أخرجه مسند البزار برقم: 44»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف