🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ الْمُتَحَابِّينَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - .
اللہ تعالیٰ کی خاطر، ایک دوسرے سے محبت کرنے والے افراد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18009
عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ قَالَ: جَلَسْتُ مَجْلِسًا فِيهِ عِشْرُونَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا فِيهِمْ شَابٌّ حَدِيثُ السِّنِّ، حَسَنُ الْوَجْهِ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارٍ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

یہ روایت امام أحمد نے اختصار کے ساتھ ابوادریس کے حوالے سے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں ایک محفل میں موجود تھا جس میں بیس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی موجود تھے ان میں ایک نوجوان تھے جن کی عمر کم تھی اور چہرہ خوبصورت تھا۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18009]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (229/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18010
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ:" وَالْمُتَجَالِسِينَ فِيَّ".
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میری خاطر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے والوں۔۔۔۔۔“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18010]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (233/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18011
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ رِجَالًا لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يُوضَعُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنَابِرُ مِنْ نُورِ، وُجُوهِهِمْ مِنْ نُورِ، يُؤَمَّنُونَ مِنَ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ أُولَئِكَ؟ قَالَ:" نُزَّاعُ الْقَبَائِلِ يَتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کچھ لوگ ایسے ہیں، جو نہ انبیاء ہوں گے اور نہ شہداء ہوں گے، قیامت کے دن ان کے لیے نور کے منبر رکھے جائیں گے ان کے چہرے نور کے ہوں گے اور وہ لوگ بڑی گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ لوگ کون ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ ہوں گے، جو اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18011]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (168/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18012
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: الْمُتَحَابُّونَ لِجَلَالِي فِي ظِلِّ عَرْشِي يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلِّي". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا جَيِّدٌ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے جلال کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے لوگ، اس دن میرے عرش کے سائے میں ہوں گے، جب میرے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18012]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (128/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16707، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5438/1، 7923»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18013
وَعَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ أَنَّهُ قَالَ لِعَمْرِو بْنِ عَبْسَةَ: هَلْ أَنْتَ مُحَدِّثِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْسَ فِيهِ نِسْيَانٌ، وَلَا كَذِبٌ؟ قَالَ: نَعَمْ. سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: قَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَحَابُّونَ مِنْ أَجْلِي، وَقَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَزَاوَرُونَ مِنْ أَجْلِي، وَقَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَبَاذَلُونَ مِنْ أَجْلِي، وَقَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَصَادَقُونَ مِنْ أَجْلِي، مَا مِنْ مُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ يُقَدِّمُ اللَّهُ لَهُ ثَلَاثَةَ أَوْلَادٍ مِنْ صُلْبِهِ، لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ".
شرحبیل بن سمط کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کریں گے، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو اور اس میں کوئی بھول یا غلط بیانی نہ ہو؟ سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے خلوص رکھتے ہیں، جس بھی مومن مرد یا مومن عورت کی سگی اولاد میں سے تین بچے بالغ ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں چلے جائیں (یعنی فوت ہو جائیں) تو ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے اللہ تعالی اس (مومن مرد یا مومن عورت) کو جنت میں داخل کر دے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18013]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (386/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18014
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَصَادَقُونَ مِنْ أَجْلِي، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَصَادَقُونَ مِنْ أَجْلِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے خلوص رکھتے ہیں اور میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18014]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1095)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18015
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ رَجُلًا لِلَّهِ فَقَدْ أَحَبَّهُ اللَّهُ، فَدَخَلَا جَمِيعًا الْجَنَّةَ، وَكَانَ الَّذِي أَحَبَّهُ لِلَّهِ أَرْفَعَ مَنْزِلَةً، أَلْحَقَ الَّذِي أَحَبَّهُ لِلَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّ رَجُلًا لِلَّهِ فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّكَ لِلَّهِ، فَدَخَلَا جَمِيعًا الْجَنَّةَ، فَكَانَ الَّذِي أَحَبَّ أَرْفَعَ مَنْزِلَةً مِنَ الْآخَرِ أُلْحِقَ بِالَّذِي أَحَبَّ لِلَّهِ". وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی شخص سے محبت رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت رکھتا ہے اور وہ دونوں جنت میں داخل ہوں گے، جو شخص دوسرے سے اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھتا ہے، وہ زیادہ بلند مرتبے میں ہو گا اور جس سے وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھتا ہے، اسے اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالی کی خاطر کسی شخص سے محبت رکھتا ہے اور یہ کہتا ہے: میں اللہ تعالیٰ کے لیے تم سے محبت رکھتا ہوں، تو وہ دونوں جنت میں داخل ہوں گے اور محبت رکھنے والا شخص دوسرے کے مقابلے میں زیادہ بلند مرتبے پر ہو گا، اور دوسرے شخص کو اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا، جس نے اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت کی تھی۔“ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18015]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3599)، أخرجه مسند البزار برقم: 2439، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7918»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18016
قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَتَزَاوَرُ أَهْلُ الْجَنَّةِ عَلَى نُوقٍ عَلَيْهَا الْحَشَايَا، فَيَزُورُ أَهْلُ عِلِّيِّينَ مَنْ أَسْفَلَ مِنْهُمْ، وَلَا يَزُورُ مَنْ أَسْفَلَ مِنْهُمْ أَهْلَ عِلِّيِّينَ إِلَّا الْمُتَحَابِّينَ فِي اللَّهِ [ فَإِنَّهُمْ ] يَتَزَاوَرُونَ حَيْثُ شَاءُوا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ نُمَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت اونٹنیوں پر بیٹھ کر ایک دوسرے سے ملاقات کے لیے جائیں گے، ان اونٹیوں پر پالان ہوں گے، تو بلند مرتبہ کے لوگ نیچے والے مرتبے کے لوگوں سے ملاقات کے لیے جائیں گے، لیکن نیچے کے مرتبے والے لوگ اوپر کے مرتبے والے لوگوں سے ملاقات کے لیے نہیں جائیں گے، البتہ ان لوگوں کا معاملہ مختلف ہے جو اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں، کیونکہ وہ جنت میں جہاں چاہیں گے، ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشر بن نمیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18016]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7936)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18017
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثَةٌ فِي ظِلِّ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ: رَجُلٌ حَيْثُ تَوَجَّهَ عَلِمَ أَنَّ اللَّهَ مَعَهُ، وَرَجُلٌ دَعَتْهُ امْرَأَةٌ إِلَى نَفْسِهَا فَتَرَكَهَا مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ، وَرَجُلٌ أَحَبَّ لِجَلَالِ اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِسَنَدِ الَّذِي قَبْلَهُ.
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن تین لوگ اللہ تعالی کے سائے میں ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا، ایک وہ شخص جو جہاں بھی ہو، وہ اس بات کو جانتا ہو (یعنی اس پر ایمان رکھتا ہو) کہ اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ہے، ایک وہ شخص جسے کوئی عورت اپنی طرف بلائے اور وہ اللہ تعالی کے خوف سے اس عورت کو چھوڑ دے، اور ایک وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی عظمت کی خاطر کسی (دوسرے شخص) سے محبت رکھتا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اس سے پہلی والی روایت کی سند کے ہمراہ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18017]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7935)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا ¤ قال الهيثمي: فيه بشر بن نمير وهو متروك ، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 279)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
101. بَابُ الْوُدُّ يُتَوَارَثُ .
محبت، وراثت میں منتقل ہوتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18018
عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْوُدُّ الَّذِي يُتَوَارَثُ فِي أَهْلِ الْإِسْلَامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”محبت وہ ہے جو اہل اسلام میں وراثت میں منتقل ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمر واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18018]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4419)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4419»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں